Skip to main content

Posts

Showing posts from May, 2022

کینسر میں مبتلا روسی صدر کے پاس زندگی کے صرف 3 سال بچے ہیں، انٹیلی جنس افسر

 ماسکو:  سابق انٹیلی جنس افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا 69 سالہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے پاس زندہ رہنے کے لیے اب صرف تین سال کا وقت رہ گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو خطرناک بیماری ہونے کی خبریں ایک بار پھر زیر گردش ہیں۔ ان کے کینسر یا پارکنسن میں مبتلا ہونے اور بینائی سے محروم ہونے کی غیر مصدقہ رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ روسی انٹیلی جنس ادارے فیڈرل سیکیورٹی سروس کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم کے مطابق صدر پیوٹن کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے اور ملکی صدر کے پاس زندہ رہنے کے لیے صرف 2 یا زیادہ سے زیادہ 3 سال کا عرصہ بچا ہے۔ اس بات کا انکشاف نامعلوم روسی انٹیلی جنس افسر نے اپنے ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار بورس کارپیچکوف کو بھیجے گئے پیغامات میں کیا گیا ہے جس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پوٹن اپنی بینائی کھو رہے ہیں اور شدید سر درد میں مبتلا رہتے ہیں۔ روسی انٹیلی جنس افسر نے سنڈے مرر سے گفتگو میں کہا کہ صدر پوٹن جب ٹی وی پر نظر آتے ہیں تو ان کے ہاتھ لرز رہے ہوتے ہیں اور بینائی کم ہوتی جا رہی ہے اس لیے ان...

یوکرین میں روسی فوج کی گولہ باری میں ایک اور صحافی ہلاک

کیف:  یوکرین میں ایک فرانسیسی صحافی فریڈرک لیکرک روسی فوج کی گولہ باری کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر شیویرو دونیسٹک میں روسی فوج کے حملے جاری ہیں جن سے بچنے کے لیے بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی کر رہے ہیں۔ فرانسیسی صحافی فریڈرک جنگ زدہ علاقے میں شہریوں کے انخلا کی کوریج کر رہے تھے۔ کوریج کے دوران روسی فوج کا ایک گولہ صحافی کی گاڑی کو لگا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور 32 سالہ صحافی کسی قسم کی امداد ملنے سے قبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ فریڈرک لیکرک یوکرین میں روسی حملے میں ہلاک ہونے والے 32 ویں صحافی ہیں۔ فروری کے آخر میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک جنگ زدہ علاقہ میں کوریج کرنے والے 30 سے زائد صحافی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 6 روسی، 4 یوکرینی، 3 امریکی اور دو اطالوی صحافی بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا یوکرین کے دورے پر ہیں، اپنے بیان میں انھوں نے صحافی کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ عالمی صحافتی تنظیموں نے بھی فرانسیسی صحافی کے قتل کی مذمت کی ہے۔ روس کی جانب سے ف...

کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد

اوٹاوا:  کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت، درآمد اور منتقلی پر فوری طور پر پابندی لگا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک بھر میں پستول کی ملکیت پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے پستول منگوانے، اس کی منتقلی اور خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ مؤثر طریقہ کار کو اپناتے ہوئے ملک میں پہلے سے موجود ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کیا جائے گا۔ انسانی جانوں کے ضیاع کے ہتھیار کو یوں عام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کینیڈا کے وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پستول سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ اسلحہ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور اس کے لیے میکنیزم بنایا جائے۔ واضح رہے کہ پستول پر پابندی کا فیصلہ امریکی ریاست ٹیکساس میں  18 سالہ لڑکے کی اسکول میں فائرنگ سے دو اساتذہ سمیت 21 کم سن طلبا کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔   The post کینیڈا میں پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر ن...

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امریکی ثالثی میں ’امن معاہدہ‘ متوقع

تل ابیب:  سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان جلد ہی امن معاہد طے پانے کی توقع ہے جس کے لیے امریکا اور عرب ممالک کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کے بعد اب امریکا نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے کرانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ عرب ممالک بھی سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپید نے آرمی ریڈیو پر گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی ہمارے مفاد میں ہے۔ معاہدۂ ابراہیمی کا طویل المدتی ہدف یہ بھی تھا کہ خلیجی ممالک سے تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب سے کو بھی اس معاہدے میں شامل کیا جائے۔ سعودی عرب سے معاہدے کے حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے ہم امریکا اور عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور یہ مشترکہ کاوشیں جلد ہی کسی مثبت نتیجے تک پہنچ جائیں گی۔ تاہم اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ سعودی عرب سے معاہدہ طے پانا اتنا آسان نہیں جتنا دوسرے عرب ممالک کے ساتھ معاہدہ کرنا تھا کیوں کہ اسرائ...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ،2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض فورسزنے اونتی پورہ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ بھارتی فوجیوں نے محاصرہ کے دوران فائرنگ کرکے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ اونتی پورہ میں بھارتی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فوجی بدستور اونتی پورہ اورقریبی علاقوں کا گھیراؤ کئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی فوجی 15 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی افسربارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔ The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ،2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/VlI8xuX

65 سال  سے زائد عمر کے افراد کےحج پر پابندی عائد

ریاض:  سعودی عرب نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے حج کرنے پرپابندی عائد کردی۔ سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے حج 2022 کے عازمین کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں۔ ہدایت نامے کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کوحج کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عازمین حج کے لئے سعودی وزارت صحت کی منظو کردہ کورونا ویکیسین لگوانا اورسعودی عرب آمد سے 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازمی ہوگا۔ہدایات پر عمل نہ کرنے والے مسافروں کو سعودی عرب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام ائیرلائنز کو ہدایت نامے پرسختی سے عمل درآمد کرانے کا کہا گیا ہے اورخلاف ورزی کی صورت میں ائیرلائنز پرجرمانے بھی کئے جائیں گے۔ The post 65 سال  سے زائد عمر کے افراد کےحج پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Kw0pUfF

آریان خان کو گرفتار کرنے والے سمیرواکھنڈے کا چنّئی تبادلہ

نئی دہلی:  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے سابق سربراہ سمیر واکھنڈے کا چنّئی تبادلہ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی جانب سے آریان خان کو کروز شپ منشیات کیس کلین چٹ دیئے جانے کے چار روز بعد سابق سربراہ این سی بی سمیر واکھنڈے کا تمل ناڈو کے شہر چنّئی تبادلہ کردیا گیا ہے۔ وزارت امور داخلہ نے آریان خان کے خلاف جھوٹا اور کمزور کیس بنانے پر سمیر واکھنڈے کے خلاف مزید کارروائی کی سفارش کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق این سی بی کی جانب سے آریان خان کیس کی تفتیش جلد مکمل کرکے حکومت جمع کروائی جائے گی جس کے بعد بھارتی حکومت سمیر واکھنڈے کے تادیبی کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف سول سروسز میں ذات کوٹہ کے تحت ملازمت حاصل کرنے کےلیے ذات کا جھوٹا سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے کلیئر کر دیا ہے۔ آریان خان ان 20 سے 23 افراد میں سے ایک تھے جنہیں انسداد منشیات ایجنسی...

برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کو ویزہ دینے کا اعلان

 لندن:  برطانوی حکام نے دنیا کی بہترین جامعات سے گریجوشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نئی پالیسی کے تحت ورک ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی ممتاز جامعات سے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مستقبل کا آغاز کرنے کےلیے برطانیہ نے ورک ویزہ اسکیم متعارف کرائی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت ایسی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات برطانیہ کی نیا ورک ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، جو رواں برس ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز یا (اوپر ) سائمنڈز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ یا دی اکیڈمک آف ورلڈ یونیورسٹیز میں سے کسی 2 میں ٹاپ 50 کا حصہ بنی ہو۔ نئی ویزہ (ہائی پوٹینشل انڈیویژول) اسکیم کے تحت اپلائی کرنے والوں کو جاب آفر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر وہ مخصوص ضروریات پر پورا اترے تو وہ طویل المیعاد ویزے کےلیے بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی کوئی یونیورسٹی اس فہرست میں شامل نہیں جس کے طلبہ و طالبات کو نئی اسکیم کے تحت ویزہ دیا جائے جبکہ اس فہرست میں امریکا کی 20 جامعات شامل ہیں اس کے علاوہ کینیڈا، جاپان، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹری...

مونا لیزا کی تصویر پر احتجاجاً کیک لگانے والا شخص گرفتار

پیرس:  فرانس کے ایک میوزیم میں لگے مشہور زمانہ پورٹریٹ مونا لیزا پر احتجاجاً کیک لگانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ 36 سالہ شخص کو گرفتاری کے بعد نفسیاتی دیکھ بھال کے ادارے منتقل کر دیا گیا۔ پیرس میں موجود دنیا کے سب سے بڑے آرٹ میوزیم لووخ، جہاں یہ شاندار پورٹریٹ موجود ہے، کے حکام نے اتوار کو پیش آنے والے اس واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار دیا۔ تاہم، یہ واقعہ موقع پر موجود متعدد افراد نے ریکارڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ خوش قسمتی سے شیشے کے حفاظتی حصار میں ہونے کی وجہ سے لیونارڈو ڈا وِنچی کے اس شاہکار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے پہلے بھی متعدد بار اس تصویر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ میوزیم کا ایک ملازم شیشے کو صاف کر رہا ہے ساتھ ہی جڑی دوسری ویڈیو میں دِکھایا گیا کہ سفید رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی گارڈ دور لے جارہے ہیں۔ Maybe this is just nuts to mebut an man dressed as an old lady jumps out of a wheel chair and attempted to smash the bullet proof gl...

برازیل کے ہوائی اڈے پر لگی اسکرینز پر فحش فلموں کے کلپس چل گئے

برازیلا:  برازیل کے ایک انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینوں پر اچانک فحش کلپس چلنے لگ گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے سینٹوس ڈومونٹ ہوائی اڈے پر پروازوں کے انتظار میں سیکڑوں مسافر موجود تھے۔ اسی وقت ٹرمینل پر اشتہارات کے لیے اسکرینوں پر فحش ویڈیوز چل گئیں۔ مذکورہ ہوائی اڈے کی منتظم کمپنی “انفرا ایرو” نے وضاحت دی کہ  ہیکرز نے سائبر حملے کیے اور اسکرین پر پورن کلپس چلائے۔ اشتہارات کے لیے لگائی گئی اسکرینز دوسری کمپنی چلاتی ہے اور خرابی کی ذمہ دار بھی وہی کمپنی ہے۔ “انفرا ایرو” کے ترجمان نے مزید کہا کہ تاہم پروازوں کے شیڈول کے بارے میں معلومات کے لیے مختص اسکرینیں سائبر حملے میں متاثر نہیں ہوئیں۔ یہ اسکرینیں ہماری ذمہ داری تھیں۔ کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سائبر حملوں سے بچنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں اور وفاقی پولیس میں اس واقعے کی شکایت درج کرائی ہے۔اشتہارات کی یہ اسکرینز اس وقت تک بند رہیں گی جب تک کہ ذمہ دار کمپنی ان کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتی۔     The post برازیل کے ہوائی اڈے پر لگی اسکرینز پر فحش...

سوڈان کے فوجی حکمراں کا ملک بھر میں ایمرجنسی کے خاتمے کا اعلان

خرطوم:  سوڈان کے حکمراں اور آرمی چیف عبدالفتاح البرہان نے 7 ماہ بعد ملک بھر میں نافذ کردہ ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے آمر حکمراں عبدالفتاح البرہان نے گزشتہ برس اکتوبر میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی تاہم اب 7 ماہ بعد ایمرجنسی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سیاسی بحران کے شکار سوڈان میں اپریل 2019 میں طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والے  78 سالہ عمرالبشیر کی عوامی احتجاجی مہم کے بعد معزولی کے بعد سے کوئی حکومت کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکی ہے۔ یاد رہے کہ عمر البشیر بھی فوجی بغاوت کے نتیجے میں ہی 1989 میں حکومت میں آئے تھے۔ یہ خبر پڑھیں :  سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم اور متعدد وزرا گرفتار   گزشتہ برس اکتوبر میں ایک بار پھر فوجی بغاوت ہوئی جس کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور وزیراعظم کو بھی گھر پر نظر بند کردیا گیا تھا تاہم بعد میں غیرملکی دباؤ پر رہا کردیا گیا تھا۔ سوڈان میں اب تک امن و امان کی حالت بہتر نہیں ہوسکی ہے، دو روز قبل ...

انتہا پسند یہودی رہنما کی سربراہی میں آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ

 غزہ:  انتہاپسند صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوکر نمازیوں پر دھاوا بول دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد کے اقصیٰ کے احاطے میں مسلمانوں کو ایک بار پھر اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز ادا کر رہے تھے۔ درجنوں مشتعل یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں پر دھاوا بولا۔ جنونی جتھے کی سربراہی متعصب انتہا پسند یہودی رہنما ایتامار بین گویر کر رہے تھے۔ صیہونی جتھے نے مسلمانوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور نمازیوں کو زدوکوب کیا جس میں درجنوں مسلمان زخمی ہوگئے۔ یہ خبر پڑھیں :  جمعتہ الوداع پر مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کے نمازیوں پر حملے؛ 40 زخمی   اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں جنونی یہودیوں کے نمازیوں پر حملے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔ یاد رہے کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کی بڑی تعداد عبادت کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوتے ہیں ان میں بیرون ممالک سے آنے والے مسلمان بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی پولیس نے...

مسجد الحرام میں زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب

مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب کردی گئیں۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق مسجد الحرام میں عازمین کو زم زم پلانے والے کارکنوں کو شدید دھوپ سے بچانے کے لئے خصوصی متحرک چھتریاں نصب کردی گئی ہیں۔ خصوصی طورپرتیار کی گئی چھتریاں دھوپ کی تپش کے ساتھ ساتھ سورج کی مضر شعاعوں سے بھی محفوظ رکھتی ہیں۔ چھتریوں کو شام کے وقت تہہ کرکے اسٹورمیں رکھ دیا جاتا ہے۔ زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریوں کی تنصیب حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پرکیا گیا ہے۔ The post مسجد الحرام میں زم زم پلانے والے کارکنوں کے لئے خصوصی چھتریاں نصب appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/f74Okxq

بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو پلواما کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے پلواما اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔ گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوجی 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔ The post بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/kmEj7A1

نیپال میں 22 افراد کو لے جانے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ

کھٹمنڈو:  نیپال کے دارالحکومت سے پرواز بھرنے والا مسافر بردار طیارہ لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیپال میں نجی ایئر لائن کے طیارے نے دارالحکومت کھٹمنڈو سے 200 کلومیٹر کی دوری پر پوکھرا کے علاقے سے جوم سوم کے لیے پرواز بھری تھی تاہم 15 منٹ بعد ہی جب طیارہ 12 ہزار 835 فٹ کی بلندی پر نیپال کے شہر شیکھا پر 267 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا تھا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ طیارے میں پائلٹ اور عملے کے 3 ارکان سمیت 22 مسافر سوار تھے۔ مسافروں میں 13 نیپالی، 4 بھارتی اور 2 جرمن شہری شامل ہیں۔ طیارے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایک آرمی اور دو نجی ہیلی کاپٹرز بھی سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ عالمی میڈیا سے گفتگو میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ طیارے کی منزل مقصود جوم سوم میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم اب تک طیارے سے متعلق کوئی بھی مصدقہ خبر نہیں ملی ہے۔ لاپتہ ہونے والے طیارہ 43 سال پرانا ہے جس نے پہلی پرواز اپریل 1979 کو بھری تھی۔ The post نیپال...

دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق

تل ابیب:  اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی، وفد میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ایک پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم انھوں نے وفد میں شامل افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ Depuis le Forum économique de @Davos le Président de l'État d'Israël @Isaac_Herzog révèle s'être entretenu avec des délégations du Pakistan et d'autres délégations de pays musulmans de cette région. Israël n'entretient aucune relation diplomatique avec le Pakistan. pic.twitter.com/2kGpFuR5L6 — Jonathan Serero (@sererojonathan) May 25, 2022 اسرائیلی صدر نے مزید بتایا کہ پاکستانی وفد سے ملاقات 2 ہفتے قبل ہوئی تھی۔ وفد میں دو ایسے پاکستانی شہری بھی شامل تھے جو مستقل طور پر امریکا میں مقیم ہیں لیکن انھیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد ...

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں جارحیت پسند بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا۔ جارحیت پسند بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اشفاق احمد غنی اور یاور ایوب ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بھارتی فوج کی غیر قانونی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ واضح رہے کہ 4 روز قبل بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں حضریت رہنما یاسین ملک کو 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔   The post بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گر...

عراق میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سزائے موت کا قانون منظور

عراق کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے خلاف ورزی پر سزائے موت یا عمر قید کی سزا دینے کا قانون منظور کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے اپنی پہلی قانون سازی میں اسرائیل کے خلاف ایک قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ اس قرارداد میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کو قابل گرفت جرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت یا عمر قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ اس قراردار کی حمایت میں 329 ارکان پارلیمنٹ میں سے 275 نے ووٹ دیا۔ پارلیمنٹ سے قرارداد کی منظوری کے بعد شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر کل آئے اور تحریر اسکوائر پر جمع ہوکر جشن منایا۔ حکمراں جماعت کے رہنما مقتدی الصدر نے اپنی ٹوئٹ میں قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور پیروکاروں کو شکرانے کے نوافل پڑھنے اور جشن منانے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں مقتدیٰ الصدر نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں تاہم اب تک حکومت کی تشکیل اور ملک کے صدر کا انتخاب نہیں ہوسکا۔ دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان لیور حیات نے عراقی پارلیمان کے فیص...

ایک پراکتفا کریں، زائد شادیوں کے خواہشمند غلط فہمی کا شکار ہیں؛ سربراہ جامعہ الازہر

قاہرہ:  مصر کی عالمی شہرت یافتہ درس گاہ جامعہ الازہر کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے خبردار کیا کہ مرد ایک بیوی پر اکتفا کریں کیوں کہ اکثر دوسری شادی، بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق مصری دارالحکومت میں ایک چینل کو انٹرویو میں شیخ الجامعہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ ایک سے زائد شادی سے متعلق آیات کو اس کے حقیقی تناظر میں انتہائی تدبر کے ساتھ پڑھنا اور سمجھنا چاہیے۔ ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں۔ ایک بیوی کی موجودگی میں دوسری شادی کی آزادی نہیں البتہ صرف ٹھوس وجوہات پر ہی مشروط اجازت دی سکتی ہے۔ تاہم انھوں نے یہ وضاحت بھی دی کہ دوسری شادی کرنا شرعی حق ہے، نہ تو میں اسے حرام قرار دے رہا ہوں اور نہ پابندی عائد کرنا چاہ رہا ہوں تاہم اس شرعی حق کو غلط انداز میں استعمال کرنے کے شدید خلاف ہوں۔ شیخ جامعہ الازہر ڈاکٹر احمد الطیب کا مزید کہنا تھا کہ دوسری شادی اکثر بیوی اور بچوں پر ظلم کا باعث بنتی ہیں اس لیے ایک سے زائد شادی کے شرعی حق کے غلط استعمال کے حق کو روکنا ہوگا۔   ...

برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں

 لندن:  پاکستانی نژاد تفہین شریف برطانیہ کے علاقے ٹیمسائیڈ کی پہلی ایشیائی مسلم خاتون ڈپٹی میئر منتخب ہوگئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی تفہین شریف برطانیہ کے شہر ٹیمسائیڈ کی ڈپٹی میئر منتخب ہوگئی ہیں۔ تفہین شریف کو 2012 میں سب سے کم عمر نوجوان کونسلر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ زمانہ طالب علمی سے سیاست میں حصہ لینے والی تفہین شریف ٹیمسائیڈ سے منتخب ہونے والی پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئی ہیں اور اس سے قبل وہ کونسلر بھی منتخب ہوچکی ہیں۔ تفہین شریف کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ انسانی ہمدردی کا ہے اور اس کے لیے ایک سنجیدہ حل کی ضرورت ہے۔ نو منتخب ڈپٹی میئر کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب کو اس مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا اور میں ہر فورم پر مسئلہ کشمیر پر بات کروں گی۔   The post برطانیہ؛ پاکستانی نژاد تفہین شریف پہلی مسلم خاتون ڈپٹی میئر بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل...

انتہا پسندوں نے بھارت کے پہلے وزیراعظم نہرو کا مجسمہ توڑ دیا

بھوپال:  بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو ہتھوڑے اور لاٹھیاں مار کر توڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک مصروف مقام پر بھارت کے اولین رہنماؤں میں سے ایک اور ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بول دیا۔ Pt. Jawaharlal Nehru statue was vandalised in Satna. The incident took place at Dhavari square, just about 50 meters away from the collectorate, yesterday evening. The miscreants were carrying saffron flags and shouting slogans against the Shivraj Singh Chouhan government pic.twitter.com/pPvM689wzJ — Anurag Dwary (@Anurag_Dwary) May 25, 2022 انتہا پسندوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مجسمے پر ہتھوڑے برسائے، پتھر مارے اور لاٹھیوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس سے مجسمے کو شدید نقصان پہنچا تاہم وہ گرنے سے بچ گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پولیس متحرک ہوئی اور 6 افراد کو حراست م...

او آئی سی کی یایسن ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ

ریاض:  اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم ’’ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن‘‘ نے اپنے ایک بیان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادیٔ کی تحریک کی دہائیوں سے قیادت کرنے والے ممتاز کشمیری رہنما یاسین ملک کو بھارت میں عمر قید سزا ہونے پر گہری تشویش ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  یاسین ملک کو سزا دے کر کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کیا جاسکتا، آئی ایس پی آر او آئی سی نے عالمی قوتوں پراس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہد آزادیٔ کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے اور کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر بند کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ بیان میں بھارت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی پر گرفتار تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں :  یاسین ملک کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف جائیں گے،مشعال ملک   …...

امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی

پنسلوانیا:  امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ریاست پنسلوانیا کے ایک گھر میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوررے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوفناک آگ میں بری طرح جھلس کر 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اداروں نے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور چند روز زیر علاج رہنے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت لواحقین کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔ The post امریکا؛ گھر میں خوفناک آتشزدگی میں 4 افراد ہلاک اور 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/q0e7Um9

الجزیرہ کا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں اپنی صحافی کے قتل پرعالمی عدالت جانے کا فیصلہ

دوحہ:  قطر کے نشریاتی ادارے ’’الجزیرہ‘‘ نے اسرائیلی فوج کی گولی سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کے قتل پر جرائم کی عالمی عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔ قطر کے نشریاتی ادارے ’’الجزیرہ‘‘ کے مطابق خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کے کیس پر اپنی قانونی ٹیم کو جرائم کی عالمی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس سلسلے میں عالمی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے جاری بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتول صحافی کا معاملہ عالمی فوجداری عدالت کے چارٹر کے آرٹیکل 8 کے تحت جنگی جرم ہے جو جنگ زدہ یا مقبوضہ علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ الجزیرہ مئی 2021 کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں دفتر کی مکمل تباہی کو بھی عالمی عدالت میں اٹھائے گا۔ یاد رہے کہ الجزیرہ کے لیے کام کرنے والی ممتاز خاتون صحافی ابو شیریں عاقلہ 11 مئی کو مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ایک چھاپہ کارروائی کی کوریج کررہی تھیں جس کے دوران قابض فورس کے اہلکار نے انھیں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔   The post الجزیرہ کا اسرائیلی فوج...

بھارتی فوج کی دہشت گردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید، تعداد 10 ہوگئی

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے اس طرح 3 دن میں شہید ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگر اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے بہانے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور بزرگوں بچوں کو ہراساں کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ اسی طرح ضلع پلوامہ میں بھی بھارتی فوج نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ خیال رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید سزا سنائے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے۔ ان تین دنوں میں بوکھلائی ہوئی بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعدا 10 ہوگئی۔ The post بھارتی فوج کی دہشت گردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید، تعداد 10 ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/STEwJV2

سلامتی کونسل میں 15سال بعد قرارداد ویٹو،شمالی کوریا نئی پابندیوں سے بچ گیا

 نیویارک:  چین اورروس نے15سال بعدویٹو کاحق استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا کیخلاف نئی پابندیوں کی قرارداد ویٹو کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد چین اورروس نے ویٹو کردی۔ امریکا نےنئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربوں کو جواز بنا کرشمالی کوریا کوتیل کی فروخت پرپابندی کی قرارد سلامتی کونسل میں پیش کی تھی جسے روس اورچین نے ویٹو کردیا۔ قرارداد کی منظوری کے لئے 9 ووٹ  اورسلامتی کونسل کے مستقل ارکان  کی جانب سے کوئی بھی ویٹو نہیں درکار تھے۔ سلامتی کونسل کے 13 ارکان نے امریکی قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی تھی۔ مستقل ارکان کی جانب سے ویٹو کا حق 15 سال بعد استعمال کیا گیا ہے۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی جانب سے آخری مرتبہ کسی قرارداد کو2006 میں ویٹو کیا گیا تھا۔ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں امریکا، روس،چین،برطانیہ اورفرانس شامل ہیں۔ شمالی کوریا رواں سال بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے 16 سے زائد تجربات کرچکا ہے۔ The post سلامتی کونسل میں 15سال بعد قرارداد ویٹو،شمالی کوریا نئی پابندیوں سے بچ گیا appear...

ویڈیوگیم کے لئے موبائل نہ دینے پربھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا

نئی دہلی:  بھارت میں ویڈیو گیم کھیلنے کے موبائل نہ دینے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں 16 سالہ لڑکے نے ویڈیو گیم کے لئے موبائل نہ دینے پراپنے 11 سالہ چھوٹے بھائی کوقتل کردیا اورلاش کنوئیں میں پھینک دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے درمیان موبائل پرویڈیو گیم کھیلنے کے لئے جھگڑا ہوا جس کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کے سرپرپتھر مارکرقتل کردیا۔ بھائی کوقتل کرنے کے بعد لڑکے نے اپنے والدین سے جھوٹ بولا کے چھوٹا بھائی اپنے آبائی علاقے چلا گیا ہے تاہم جب والدین نے معلومات حاصل کیں اورجھوٹ سامنے آیا تو اس نے اعتراف جرم کرلیا۔ والدین کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ The post ویڈیوگیم کے لئے موبائل نہ دینے پربھائی نے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/YQGL1Kr

مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پرتاحکم ثانی پابندی عائد

ریاض:  سعودی عرب کی حکومت نے مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پرتاحکم ثانی پابندی عائد کردی۔ سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ میں دیگرشہروں سے آنے والے صرف ان افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جن کے پاس حج یا عمرہ کے اجازت ناموں کے علاوہ متعلقہ اداروں کا اجازت نامہ ہوگا جس سے ثابت ہوکہ وہ مکہ مکرمہ میں ملازمت کرتے ہیں۔مکہ مکرمہ سے جاری اقامہ رکھنے والے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ جن افراد کے پاس ضروری دستاویزات نہیں ہوں گی انہیں مکہ مکرمہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ داخلے پرپابندی رواں سال حج کے انتظامات کے سلسلے میں لگائی گئی ہے۔ سعودی عرب کے قوانین کے مطابق حج کے ایام میں کسی بھی سعودی شہری یا وہاں مقیم غیرملکی کوبغیراجازت نامے کے مکہ مکرمہ اوردیگرمقامات مقدسہ پرجانے کی اجازت نہیں ہوتی۔   The post مکہ مکرمہ میں اجازت نامے کے بغیرداخلے پرتاحکم ثانی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/wnN8vIg

نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد اغوا

 کراچی:  افریقی ملک نائیجیریا میں ایک پاکستانی سمیت متعدد افراد کو اغوا کرلیا گیا ہے، اغوا کرنے والوں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے چھ دن کا وقت دیا ہے ۔ یہ بات نائیجریا میں اغواء ہونے والے پاکستانی نوجوان ابوذر محمد افضل نے اپنے ویڈیو بیان میں بتائی ہے۔ ابوذر محمد افضل نے بتایا کہ اغوا کاروں نے واضح کیا ہے کہ اگرچھ دن میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ ابوزر محمد افضل نے بتایا کہ ہمیں 28 مارچ کو اغوا کیا گیا، میں جے میرینز نامی کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ مجھ سمیت 62 لوگوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ ہم بہت مشکل حالات میں ہیں۔ فوری مدد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، حکومت نائیجیریا اور عالمی برادری ہماری رہائی کے لیے فوری کوششیں کریں۔ابوذر کی والدہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ میرے بچے کو رہائی دلوائیں۔ خدارا حکومت پاکستان فوری کارروائی کرے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے مغوی ابوزر کے والد شیخ محمد افضل نے ایکسپریس کو بتایا ابوزر نے فیصل آباد سے ہی مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کیا ہوا اور وہ غیرملکی کمپنی جے م...

طالبان حکومت کی بھارت کوکابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

کابل:  طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسیکورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اورسفارتکاروں کوبھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ سہیل شاہین نے کہا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔ The post طالبان حکومت کی بھارت کوکابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/aZKHr4v

سعودی عرب نے ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری دیدی

ریاض:  سعودی عرب کی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے موبائل ایپ ٹیکسی سروس سمیت عام ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری دیدی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ٹیکسی اور ایپلی کیشن ٹیکسی سروس کو جدید بنانے کیے لیے متعدد تبدیلیاں لائی جارہی ہیں جبکہ پالیسی پر 12 جولائی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ حکام نے بتایا کہ ٹیکسیوں کے لیے نئی گاڑیاں استعمال ہوں گی اور پرانی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی جبکہ ڈرائیوروں کے یونیفارم سے ٹرانسپورٹ سروس کا معیار بلند ہوگا۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایپلی کیشن اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی وردی کی تفصیلات معلوم کرنے کے لیے اتھارٹی کی ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ The post سعودی عرب نے ٹیکسی ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/BgIbmU6

افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود بچے جاں بحق

ڈاکار:  افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سینگال کے ایک اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آگ لگنے سے 11 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ سینگال کے وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ وزیرصحت نے آتشزدگی کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہرپہلوسے تفتیش کی جائے گی۔ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں شرکت کے لئے جینیوا میں موجود سینگال کے وزیرصحت نے بچوں کی اموات کے واقعے کے بعد دورہ مختصرکرکے وطن واپس جانے کا اعلان کیا۔ The post افریقی ملک سینگال کے اسپتال میں آتشزدگی،11 نومولود بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/daZQK86

کرناٹک یونیورسٹی میں ہندوطلبا کا حجاب کے خلاف دھرنا

نئی دہلی:  بھارتی ریاست کرناٹک کی یونیورسٹی میں ہندوطلبا نے حجاب کے خلاف احتجاج کیا اوردھرنا دیا۔ بھارت میں حجاب کے خلاف مہم میں شدت آگئی ہے۔ ریاست کرناٹک کے شہرمنگلورو میں یونیورسٹی کے ہندو طلبا نے حجاب کے خلاف مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔ ہندو طلبا نے کلاس روم میں حجاب پہن کرآنے پرپابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ ہندو طلبا نے دھمکی دی کہ باحجاب طالبات کو کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ یونیورسٹی کی جانبدار اورمسلمان دشمن انتظامیہ نے ہندوطلبا کے خلاف یونیورسٹی کی حدود میں مظاہرہ کرنے پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ کرناٹک میں اسکولز اورکالجز میں حجاب کرکے آںے پرپابندی عائد ہے اورمسلمان طالبات نے حجاب پرپابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ The post کرناٹک یونیورسٹی میں ہندوطلبا کا حجاب کے خلاف دھرنا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/j48gxhq

بھارت کی ریاستی دہشتگردی،3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔ قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔ بھارت کی قابض فورسز 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔ The post بھارت کی ریاستی دہشتگردی،3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/OEfRDlx

کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں بم دھماکے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ رائٹرز کے مطابق افغانستان کے مختلف مقامات پر ایک ہی دن میں متعدد بم دھماکوں میں 20 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ ایک مقامی اسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ کابل کی مسجد میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والوں کی اب تک پانچ لاشیں موصول ہوئی ہیں اور ایک درجن سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دھماکا خیز مواد مسجد کے منبر کے اندر رکھا گیا جس کے پھٹنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔ اسی طرح شمالی صوبہ بلخ میں تین دھماکے ہوئے جس میں 9 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے۔ تاہم دھماکوں کی ذمہ داری تاحال ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ The post کابل کی مسجد میں دھماکا، 11 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/eNtrCpq

طالبان کا ملکی ایئرپورٹس کی بحالی کیلیے متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے معاہدہ

دوحہ:  طالبان حکومت نے ملک کے 3 ایئرپورٹس کو آپریشنل کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’’جی اے اے سی‘‘ سے معاہدہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر، وزیر ٹرانسپورٹ حمید اللہ اخوندزادہ اور افغان ایوی ایشن کے حکام نے ’’ جی اے اے سی‘‘ کے حکام سے ملاقات کی اور افغانستان کے 3 ایئرپورٹس کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات کے کی کمپنی ’’جی اے اے سی‘‘ افغانستان کے 3 ہوائی اڈّوں کابل، قندھار اور ہرات پر گراؤنڈ ہینڈلنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔ یہ کمپنی طالبان کے اقتدار میں آنے سے قبل بھی افغان ایئرپورٹس کی آپریشن سنبھالتی آئی ہے۔ طالبان حکام نے میڈیا سے گفتگو میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ بین الااقوامی ٹرانزٹ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے جس کے لیے کئی ماہ سے ترکی، قطر اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بات چیت جاری رکھی ہوئی تھی۔ متحدہ عرب امارات کی کمپنی ’’ جی اے اے سی‘‘ کے علاقائی ڈائریکٹر نے کہا کہ ہمارے لیے یہ نہیں بات نہیں کیوں کہ نومبر 2020 سے ہم کابل ہوائی اڈے پر خدمات فراہم کر رہے ہیں او...

امریکی صدر کے دورے کے اختتام پر شمالی کوریا کے 3 میزائل تجربات

سیئول:  شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں کے باوجود ایک بار پھر میزائل تجربات کیے اور یہ اس وقت کیے جب امریکی صدر جوبائیڈن جنوبی کوریا اور جاپان کے دو روزہ دورے کے بعد اپنے ملک کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے کے اختتام پر شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحلی علاقے میں میزائل تجربات کیے۔ یہ تین میزائل تجربات ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل تجربات تھے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا نے 3 بیلسٹک میزائل تجربات کیے ہیں جن میں سے ایک ممکنہ طور پر بین البراعظمی میزائل تجربہ ہے جب کہ شمالی کوریا پر اقوام متحدہ نے میزائل تجربات پر پابندی عائد ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس شمالی کوریا کا یہ 17 واں میزائل تجربہ تھا جب کہ امریکا اور جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ شمالی کوریا جلد جوہری تجربہ کرنے جا رہا ہے۔ The post امریکی صدر کے دورے کے اختتام پر شمالی کوریا کے 3 میزائل تجربات appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/53Al97Z

ہندو انتہاپسندوں کا آندھرا پردیش میں جناح ٹاور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:  بھارت کی حکمراں ہندوانتہاپسند تنظیم پی جے پی کے غنڈوں نے آندھرا پردیش میں جناح ٹاورکا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسند تنظیم کے کارندوں نے جناح ٹاورکو گرانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ہندوانتہاپسند تنظیموں نے ریاستی حکومت کو جناح ٹاورکا نام تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے جناح ٹاور کوگرانے کی دھمکیاں دینے والے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا۔ بی جے پی کے رہنما نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ  آندھرا پردیش ہے یا پاکستان؟ جناح ٹاور کا نام فوری تبدیل کیا جائے۔ہندوانتہاپسند گزشتہ روز آندھرا پردیش کے ایک ضلع کا نام تبدیل کرنے پر2 ریاستی وزرا کے گھروں کو آگ لگا چکے ہیں۔   The post ہندو انتہاپسندوں کا آندھرا پردیش میں جناح ٹاور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Rvz0ihw

یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی

نئی دلی / مظفر آباد:  جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت آج سزا سنائی گی۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کیخلاف 1987اور 1988میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے گزشتہ روز (منگل) سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیاگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یاسین ملک نے اس موقع پر اپنے وکلا ایڈووکیٹ میر عرفی، ایڈووکیٹ بشیر صدیق اورایڈووکیٹ غلام نبی شاہین سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمہ میں دفاع نہ کرنے کے دلی کی این آئی اے کی عدالت میں اختیار کئے گئے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔   The post یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت پیشی، آج سزا سنائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ZrQmX5P

ٹیکساس میں اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک

ٹیکساس:  18 سالہ اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ اسلحہ بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ٹیکساس پولیس نے حملہ آور کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا، حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی ہے۔ گورنر ٹیکساس گریک اوین نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔ The post ٹیکساس میں اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/z5JrkUA

بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی

نئی دہلی:  بھارت کی وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے 55 سالہ سائنسدان نے مبینہ طور پر دارالحکومت نئی دہلی کی سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر سائنسدان کی جانب سے انتہائی کیوں اٹھایا گیا اسکی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی سائنسدان کی لاش سرکاری عمارت کے گیٹ نمبر دو کے سامنے ملی ہے، جہاں وفاقی حکومت کی کئی اہم وزارتیں واقع ہیں۔ The post بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Gruzv2j

یاسین ملک کی سزا کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

سرینگر:  حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال ہے۔ مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک سے خالی سڑکیں سنسان  ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی ہے۔ بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی نے جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اوردیگرجھوٹے مقدموں میں مجرم قراردیاہے اورانہیں کل سزا سنائی جائے گی۔ یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ The post یاسین ملک کی سزا کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال appeared ...

ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکا،2 افراد ہلاک

ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اورقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔احتیاطی تدابیرکے طورپردھماکے سے متاثر عمارت کی قریب 4 رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکا،2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/LBg5u8p

امریکا اور جاپان کا خطے میں چینی اثر و رسوخ کے خلاف ملکر کام کرنے پر اتفاق

 ٹوکیو:  امریکا کے صدر جو بائیڈن اور جاپان کے وزیراعظم فومو کشیدہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے میں بڑھتے ہوئے چین کے اثرورسوخ کے خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن ایشیائی ممالک کے 2 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال وزیر اعظم فومیو کشیدہ نے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے جس کے دفاع کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ جاپان کے وزیراعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی دلچسپی اور وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکی صدر ایشیائی ممالک کے دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے   دونوں رہنماؤں نے ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ تائیوان اور ہانگ کانگ میں چین کی جارحیت اور جاپان کی سرحدوں پر جنگی مشقوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ امریکی صدر نے جاپان کے شہنشا...

بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشیں اورسیلاب،57 افراد ہلاک

ڈھاکا / نئی دلی:  بھارت اوربنگلا دیش میں شدید بارشوں اورسیلاب سے 57 افراد ہلاک اورلاکھوں افراد بے گھر ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کے شمال مشرقی علاقوں میں 2 دہائیوں میں ہونے والی شدید بارشوں اورسیلاب سے 20 لاکھ افراد بے گھرہوگئے۔ ذکی گنج کے علاقے میں دریا کے پشتے میں شگاف ہونے سے 100 گاؤں ڈوب گئے۔بھارتی ریاست آسام میں لینڈ سلائیڈز اور سیلاب سے کم از کم 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 8 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے۔ریاست بہار میں طوفانی ہواؤں کے باعث حادثات سے 33 افراد  ہلاک ہوئے۔ سیلاب اعث ہزاروں ایکڑ پر پھیلی فصلیں اور لاکھوں پھلوں کے درختوں کو نقصان پہنچا اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ The post بھارت اوربنگلا دیش میں طوفانی بارشیں اورسیلاب،57 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/QEvwLpC

آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن پارٹی کامیاب

کینبرا:  آسٹریلیا میں عام انتخابات میں اپوزیشن آسٹریلین لیبر پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے عام انتخابات میں اپوزیشن جماعت لیبرپارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے شکست تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرانتھونی البانیزکوالیکشن میں فتح پرمبارک باد دی۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق نصف سے زائد ووٹوں کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت  لیبرپارٹی نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔لیبرپارٹی نے 151 ارکان پرمشتمل پارلیمنٹ میں 75 نشستیں حاصل کرلی ہیں اوراکثریت کے لئے اسے ایک سیٹ درکار ہے۔   دیگرجماعتوں میں لبرل نیشنل الائنس نے 58، آسٹریلین گرینزنے ایک اور دیگر9 نشستوں پرکامیابی حاصل کی۔ آٹھ نشستوں کے نتائج کا اعلان ہونا باقی ہے۔ پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت نہ ملنے کی صورت میں لیبرپارٹی کوحکومت سازی کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا جس کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر انتھونی البانیز آسٹریلیا کے 31 ویں وزیراعظم بن جائیں گے۔حکومتی اتحاد لبرل نیشنل الائنس کے سربراہ اور وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرلی ہ...

بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش

نئی دہلی:  بنارس کی تاریخی گیانواپی مسجد سے شیولنگ برآمد ہونے کے مضحکہ خیز دعوے کے بعد انتہا پسند ہندو خواتین کے گروہ نے پوجا پاٹ کے لیے مسجد کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ انتہا پسند ہندوؤں کے مغل بادشاہ اورنگزیب کے دور میں تعمیر کی گئی تاریخی گیانواپی مسجد میں انتہا پسند ہندوؤں نے ہندو مذہبی علامت شیولنگ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ کرکے عدالت کے ذریعے وضو خانہ سِل کروا دیا تھا۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ وضو خانے میں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہ دی جائے۔ نمازیوں کو بھی ایک خاص احاطے تک محدود کردیا گیا تھا۔ اس فیصلے پر 5 انتہا پسند ہندو خواتین نے شیولنگ ملنے کی جگہ پوجاپاٹ کرنے کی اجازت دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  بھارت میں انتہا پسندوں کا مسجد کو مندر بنانے کیلیے شیولنگ کی برآمدگی کا بھونڈا دعویٰ ان پانچ درخواست گزار خواتین میں سے تین کی قیادت میں خواتین کے ایک گروہ نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ ایک درخواست گزار خاتون کے شوہر سخت گیر انتہا پسند جماعت وشو ہندو پریشد کا سینیئر رکن ہے۔ ...

افغان ٹی وی چینلز نے خواتین اینکرز کے چہرے ڈھانپنے کے حکمنامے کو مسترد کردیا

کابل:  افغانستان کے ٹی وی چینلز نے خواتین اینکرز کے چہرے ڈھانپنے کے حوالے سے طالبان کے حکم نامے کو مسترد کردیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ٹی وی چینلز پر خواتین اینکرز طالبان کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے چہروں کو ڈھانپے بغیر اسکرین پر آئیں۔ افغانستان کے مشہور ٹی وی چینلز میں شمار طلوع نیوز، شمشاد ٹی وی اور ون ٹی وی نے ہفتے کو لائیو پروگرام نشر کیے، جس میں خواتین اینکرز کے چہرے نظر آرہے تھے۔ شمشاد ٹی وی کے ہیڈ آف نیوز عابد احساس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہماری خواتین ساتھیوں کو تشویش ہے کہ اگر انہوں نے اپنے چہروں کو ڈھانپنا شروع کیا تو اگلے مرحلے میں انہیں کام کرنے سے روکنے کے لیے کہہ دیا جائے گا، یہی وجہ ہے کہ خواتین اینکرز نے ابھی تک حکم نامے پر عمل درآمد نہیں کیا۔ مزید پڑھیں:  طالبان نے ٹی وی میزبانوں کوچہرہ ڈھانپنے کا حکم دے دیا ایک خاتون پریزینٹر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر کہا کہ طالبان اقتدار میں آکر پھر سے سخت موقف اخیتار کررہے ہیں جبکہ اس حکمنامہ کے بعد سے ہم ملک چھورنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس سے قبل خواتین پریزینٹرز کے لیے صرف سر پر سکارف...

مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے پروفیسرگرفتار

نئی دہلی:   بھارتی شہروارانسی کی مسجد میں مبینہ طورپرہندوؤ ں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقید کرنے والے دلی یونیورسٹی کے ہندو پروفیسرکوگرفتارکرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلی یونیورسٹی کے ہندو کالج کے پروفیسررتن لال کو ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔پروفیسررتن لال کودلی کے سائبرکرائم ونگ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ پروفیسر رتن لال نے وارانسی کی گیان واپی مسجد کے وضوخانے سے مبینہ طورپرہندوؤں کا مذہبی نشان شیولنگ ملنے پرسوشل میڈیا پوسٹ میں کہا تھا کہ یہاں کوئی بھی بات کرنے سے کسی نہ کسی کے جذبات مجروح ہوجاتے ہیں۔ یہ معاملہ پیچیدہ کیا جارہاہے۔ گرفتاری سے قبل بیان میں پروفیسررتن لال نے کہا کہ میں تاریخ دان ہوں اوراپنے بیان پرقائم ہوں۔ ہرچیز کواس کے درست تناظرمیں دیکھا جانا ضروری ہے۔ پروفیسررتن لال کو بیان کے فورا بعدجان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں اورانہوں نے حکام سے سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ہندوانتہاپسند گیان واپی مسجد پربھی قبضے کی مہم چلا رہے ہیں اورمعاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔ The post مسجد میں ہندوؤں کا مذہبی نشان ملنے پرتنقی...

ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا

  واشنگٹن:  سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پرتحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10 ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری دستاویزات میں ردوبدل کرنے اوربدعنوانی کی تحقیقات میں حکام سے تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرکا جرمانہ عائد کردیا گیا۔نیویارک اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جرمانے کی رقم ادا کردی ہے تاہم انہیں توہین عدالت کا حکم ختم کرانےکے لئے اضافی دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف بینکوں اورٹیکس حکام کومالی معاملات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرتحقیقات کی جارہی ہیں۔اپریل میں صدرٹرمپ پرتحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر10 ہزار ڈالرروزانہ ادا کرنے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ The post ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر1لاکھ 10ہزارڈالرجرمانہ ادا کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/TaCoWX7

میکسیکو میں مسافر بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی

میکسیکو سٹی:  میکسیکو میں ایک مسافر بردار بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی مغربی ریاست جالسکو میں مقامی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ حادثے کی وجہ بس کا بریک فیل ہوجانا ہے۔     The post میکسیکو میں مسافر بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Mj3c17V

صدر جوبائیڈن کے دورے کے موقع پر شمالی کوریا جوہری تجربہ کرسکتا ہے، جنوبی کوریا

سیئول:  جنوبی کوریا نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا اپنے جوہری تجربے کے لیے تیار ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن کے ٹوکیو اور سیئول کے دورے کے دوران وہ جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن رواں ہفتے ایشیائی ممالک کے دورے پر جائیں گے۔ صدر جوبائیڈن پہلے جاپان جائیں گے اور اس کے بعد جنوبی کوریا پہنچیں گے۔ امریکی صدر کے دورے سے قبل جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی نے ارکان اسمبلی کو ایک بریفنگ بھی دی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران بھی شمالی کوریا نے جوہری تجربے کی تیاریاں جاری رکھیں اور اب صدر جوبائیڈن کے دورے کے دوران جوہری تجربہ کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ اس کا مطلب صدر جو بائیڈن کے دورے کے دوران مزید میزائل تجربات، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ٹیسٹ یا جوہری تجربہ، یا واضح طور پر دونوں بھی ہوسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کے مطابق سیٹلائٹ کی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی کوریا اپنا ساتواں جوہری تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ جو بشمول بین البراعظمی بیلسٹک میزائل اس س...

ہندو انتہا پسندوں کا بادشاہ اورنگزیب سے منسوب سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی:  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی ذیلی تنظیم نے مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام پر رکھے گئے روڈ کو بابا وشواناتھ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کی ذیلی تنظیم نے مقامی حکومت پر زور دیا ہے کہ مغل بادشاہ اورنگزیب کے نام پر رکھے گئے روڈ کو جلداز جلد بابا وشواناتھ کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روڈ پر بینر آویزاں کردیئے۔ پولیس نے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں تغلق روڈ تھانے میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے جبکہ تنظیم کے رہنماء نے کہا کہ اورنگزیب ایک بےرحم مغل حملہ آور تھے جو بھارت کے لیے ایک دھبہ ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اورنگزیب نے بھارت کے کئی مندروں کو منہدم کرکے ان پر مساجد تعمیر کروائیں، کچھ نام نہاد مورخوں نے کانگریس کے ساتھ مل کر بھارت کی تاریخ میں ان مغل حملہ آوروں کو ہیرو بنادیا لیکن اب ہم مغلوں کی سفاک تاریخ کو عوام کے سامنے لائیں گے اور بتائیں گے کہ اورنگزیب ہیرو نہیں بلکہ ولن تھا۔ مزید پڑھیں:  اورنگزیب کا مقبرہ بھی جنونی ہندوؤں کےنشانے پر،گرانے کا مطالبہ مقامی رہن...

ایلون مسک پر جنسی ہراسانی کا معاملہ دبانے کیلئے متاثرہ خاتون کو لاکھوں ڈالر دینے کا الزام

 نیویارک:  دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو جنسی ہراسانی پر خاموش رہنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز دینے کا الزام سامنے آیا ہے تاہم اسپیس ایکس کے بانی نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔   امریکی نیوز ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر 2016 میں جنسی طور پر ہراسانی کا شکار ہونے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اسپیس ایکس کی اُس پرواز کے عملے میں شامل تھی جس میں ایلون مسک بھی موجود تھے۔ فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے انکشاف کیا کہ ایلون مسک نے میری دوست کو مساج کرنے کا کہا تھا اور مساج کے دوران میری دوست کی ران کو نامناسب انداز میں چھوتے ہوئے مزید مطالبات ماننے پر انعام دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے مزید بتایا کہ میری دوست اپ سیٹ ہوگئی اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ اس انکار پر اسپیس ایکس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی شفٹس کو کم کردیا تھا۔ جس پر متاثرہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے 2018 میں اسپیس ایکس کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں شکایت ج...

یوکرین کے شہر لوہانسک میں روسی فوج کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

کیف:  روسی فوجیوں کی یوکرین کے شہر لوہانسک میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صوبے لوہانسک میں باغیوں کی مدد سے روسی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور وہ دو دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ لوہانسک کے گورنر نے بتایا کہ روسی فوج کی پیش قدمی میں یوکرین کے 13 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جس کے بعد روسی افواج لیسیچانسک اور سیورودونتسک میں داخل ہوگئیں۔ ادھر یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے دونباس ریجن کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔ دونباس خطہ دونیسٹک اور بیسن نامی شہروں سے مل کر بنا ہے۔ یوکرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ روسی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے دوران 225 سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء امریکی صدر نے یوکرین کو 40 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کی منظوری دیدی جب کہ یوکرین کو حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے 530 ملین ڈالر کی امداد موصول ہوئی ہے۔ The post یوکرین کے شہر لوہانسک میں روسی فوج کی فائرنگ سے 13 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپر...

خوراک کی شدید قلت کے باعث ہم بھوک سے مرنے والے ہیں، سری لنکن وزیراعظم

کولمبو:  شدید مالی اور معاشی بحران کے شکار سری لنکا کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا ہے جس سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے خبردار کیا ہے کہ مالی بحران اور ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، ہم بھوک سے مرنے والے ہیں۔ رانیل وکرماسنگھے نے اپنی سلسلہ وار ٹویٹ میں لکھا کہ امریکا نے دنیا میں خوراک کی کمی کی پیش گوئی کی ہےجس سے بری طرح متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں سری لنکا اور افغانستان کو شامل کیا ہے۔ 4.2 Impending Food shortage (C): While there may not be time to obtain fertiliser for this Yala Season, steps are being taken to ensure adequate stocks for the Maha Season. — Ranil Wickremesinghe (@RW_UNP) May 19, 2022   نو منتخب وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے نے اپنی حکومت کی زرعی پالیسی سے متعلق بتایا کہ آئندہ موسم کے لیے کافی کھاد خریدیں گے تاکہ خوراک کی کمی کو دور کیا جا سکے۔ یہ خبر پڑھیں :  سری لنکا میں صرف ایمبولینسوں کے استعمال کیلیے پیٹرول رہ گی...

امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

 واشنگٹن:  امریکا کی ریاست میسا چوسٹس میں منکی پوکس وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں منکی پوکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس ہے۔میساچوسٹس کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کا شکار ہونے والے شخص نے حالیہ دنوں میں کینیڈا کا سفرکیا تھا۔منکی پوکس کے مریض سے رابطے میں آنے والے افراد کی ٹریکنگ کی جارہی ہے۔ امریکی صحت حکام کا مزید کہنا ہےکہ منکی پوکس سے فی الحال عوام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ برطانیہ میں رواں سال منکی پوکس کے 9 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔پرتگال میں اب تک 5 منکی پوکس کے مریض ہیں اوراسپین میں 8 کیسز میں منکی پوکس کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ افریقی ملک نائجیریا میں 2017 میں منکی پوکس کے سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ منکی پوکس وائرس ہے جس کی علامات میں بخارسردی لگنا، پٹھوں اورسرمیں درد، غنودگی اورجلد پرسرخ نشانات پڑنا اوردانے نکلنا شامل ہیں۔ The post امریکا میں منکی پوکس کا پہلا کیس سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://if...

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک اورمسجد نذرآتش کردی

نئی دہلی:  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد نذر آتش کردی اورمسلمانوں کے گھروں کوآگ لگا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں پرحملے کئے اورایک مسجد کوآگ لگا دی۔ ہندوانتہاپسندوں کے گروپوں نے مسلمانوں پرتشدد کیا اورلوٹ مارکی۔ مسلمانوں کی دکانیں لٹنے اورمسجد نذرآتش ہونے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا۔ Anther Mosque being set on fire in MP, India by the Hindu right wing! pic.twitter.com/kHKQKeAY8O — Ashok Swain (@ashoswai) May 18, 2022 مسلمانوں پرحملوں کے دوران مقامی انتظامیہ اورپولیس خاموش تماشائی بنی رہی اورحملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کے سامنے مذہبی نعرے لگائے اورمزید حملوں کی دھمکیا ں دیں۔ Hindu Right Wing gang has mercilessly attacked an old Imam of a mosque in WB, India! pic.twitter.com/EhjeMpnzqp — Ashok Swain (@ashoswai) May 18, 2022 دوسری جانب مغربی بنگال میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کے پیش امام کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اترپردیش کے ہن...

سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک

بنکاک:  تھائی لینڈ میں آبشار کے قریب سیلفی کے جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ بلندی سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ میں واقع کوہ ساموئی جزیرے کے سیاحتی مقام پر ساتھیوں کے ہمراہ سفر کرنے والی ننے لوسانا آبشار کے قریب سیلفی لینے کی کوشش کررہی تھی کہ اچانک پھسل گئی اور 50 فٹ بلندی سے نیچے جاگری، لڑکی کا تعلق رومانیہ سے تھا۔ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے ننے لوسانا کے دوست مینوئل اوپنکار نے بتایا کہ حادثے سے قبل وہ آبشار کے دلکش مناظر دیکھنے کے لیے چوٹی پر چلے گئے تھے جبکہ گروپ میں شامل دیگر افراد نے لوسانا کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ موقع پر دم توڑ گئی تھی۔ پولیس نے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ لاش کو پتھروں سے نکالنے کے لیے 3 گھنٹے کا طویل آپریشن کیا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ساموئی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ساموئی جزیرے واقع آبشار میں 2019 سے اب تک 3 سیاحوں کی اموات ہوچکی ہیں۔ The post سیلفی جنون میں مبتلا نوجوان لڑکی 50 فٹ کی بلندی سے گر کر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشن...

سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں، جوبائیڈن

 واشنگٹن:  امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ نسل پرستانہ ’’سفید فام بالادستی‘‘ کی سازشی تھیوری معاشرے کے لیے زہر ہے جس کی امریکا میں جگہ نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے شہر بفیلو میں سفید فام نسل پرست کی اندھند فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 10 افراد کے لواحقین اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کی آواز بھرانے گئی اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ امریکا میں نسل پرستی جیسی برائی کو پنپنے نہیں دوں گا۔ سفید فام بالادستی ایک برائی ہے جس کے لیے امریکا میں کوئی جگہ نہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  امریکا میں نسل پرست نوجوان کی سیاہ فام افراد پر اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک   واضح رہے کہ 15 مئی کو نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں سفید فام نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 10 سیاہ فام ہلاک ہوگئے تھے۔ گرفتاری کے بعد اعترافی بیان میں حملہ آور نوجوان نے خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دیا تھا۔   The post سفید فام بالادستی ایک زہر ہے جس کی ا...

ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا

نئی دہلی:  بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی شاہی عیدگاہ مسجد کومندرقراردے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہرمتھرا کی عدالت میں شاہی عید گاہ مسجد میں نماز کی ادائیگی پرپابندی کے لئے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست ہندوانتہاپسند وکلا کے 10 ارکان پرمشتمل گروپ نے دائرکی ہے۔ہندوانتہاپسند وکیلوں کے گروپ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متھرا عیدگاہ مسجد اصل میں مندراورلارڈ کرشن کی جائے پیدائش ہے۔ انہوں نے مسجد میں نماز کی ادائیگی پرفوری اورمستقل پابندی لگانے کی استدعا بھی کی ہے۔ اترپردیش کی گیان واپی مسجد پربھی ہندو انتہاپسند قبضے کی کوشش کررہے ہیں اوراس سلسلے میں انہیں مقامی انتظامیہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ The post ہندوانتہاپسندوں نے متھرا کی عیدگاہ مسجد کوبھی مندرقراردے دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/rvnqXus

ایران میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،6 افراد ہلاک

تہران:  ایران کے مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا میں اضافے کے خلاف مظاہروں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران میں انڈے، دودھ، چکن کے گوشت سمیت دیگرضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 6 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ اصفہان سمیت مختلف صوبوں میں ہزاروں افراد نے کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مہنگائی پرقابوپانے میں ناکامی پرایرانی صدراورحکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لئے آنسوگیس اورلاٹھی چارج کا استعمال کیا جبکہ متعدد مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ مظاہرین نے قیمتوں میں کمی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران میں مہنگائی کیخلاف گزشتہ ہفتے سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ The post ایران میں کھانے پینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج،6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/BmZUlMn

لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنائیں گے، طالبان

کابل:  افغانستان میں طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنانے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو دیئے ایک انٹرویو میں افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بتایا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر کا جلد اعلان کرینگے، انہوں نے کہا کہ ہم میں ایسا کوئی نہیں جو خواتین کی تعلیم کے خلاف ہو۔ افغان وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں لڑکیاں پرائمری تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکول جا رہی ہیں البتہ ہائی اسکولنگ سسٹم میں لڑکیوں کی تعلیم جاری رکھنے کے حوالے سے میکنزم بنارہے ہیں۔ سراج الدین حقانی نے مزید کہا کہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے درس گاہوں میں لباس افغان ثقافت اور اسلامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہی ہوگا۔ اس سے قبل رواں سال مارچ کے مہینے میں طالبان نے اسکول، کالجز کھولنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کروادیئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ اقتدار پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے خواتین سے کہا تھا کہ وہ حجاب لیں جس میں سر کو ڈھانپا جاتا ہے جبکہ چہرے کو کھلا رکھا جا سکتا ہے۔ تاہم رواں ماہ مئی کے آغاز پر طالبان کی جانب سے خواتین کو مک...

یوکرینی فوج خارکیف میں روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سرحد تک پہنچ گئی

کیف:  یوکرینی فوج نے روسی فوج کے زیر تسلط شہر خارکیف میں فتح حاصل کرتے ہوئے روسی فوج کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے خارکیف میں روسی فوج کا قبضہ واگزار کرالیا ہے اور روس کی سرحد تک پہنچ گئے ہیں۔ یوکرین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینی فوجی پیلے اور نیلے رنگ سے بنائیں گئی سرحدی حدود کی نشانی کے قریب جمع ہیں جس کے بعد روس کی حدود شروع ہوجاتی ہیں۔ ادھر صدر وولودیمر زیلنسکی نے الزام عائد کیا ہے کہ روسی فوج نے اپنے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے زیر تسلط یوکرین کے شہر لوہانسک میں فائرنگ کر کے دو شہریوں کو قتل کردیا ہے۔ دوسری جانب یوکرین کی فوج نے دونیسک میں روسی فوجیوں اور ان کے حمایتی علیحدگی پسندوں کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ روس نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے 26 فروری کو یوکرین پر حملہ کردیا تھا اور روسی فوجیں یوکرین میں داخل ہوکر دارالحکومت کیف اور دوسرے بڑے شہر خارکیف پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔   The post یوکرینی فوج خارکیف میں روسی فوجیوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے سرحد تک ...