ٹیکساس: 18 سالہ اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے ایلیمنٹری اسکول میں 18 سالہ اسلحہ بردار شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد طلبا شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ٹیکساس پولیس نے حملہ آور کیخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا، حملہ آور کی شناخت سلواڈور راموس سے ہوئی جو یووالڈی شہر کا رہائشی ہے۔
گورنر ٹیکساس گریک اوین نے ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار بھی کیا۔
The post ٹیکساس میں اسلحہ بردار شخص کی اندھا دھند فائرنگ، 14 طلبا اور ایک اسکول ٹیچر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/z5JrkUA