Skip to main content

ایلون مسک پر جنسی ہراسانی کا معاملہ دبانے کیلئے متاثرہ خاتون کو لاکھوں ڈالر دینے کا الزام

 نیویارک: دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک پر ایک فلائٹ اٹینڈنٹ کو جنسی ہراسانی پر خاموش رہنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز دینے کا الزام سامنے آیا ہے تاہم اسپیس ایکس کے بانی نے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔  

امریکی نیوز ویب سائٹ بزنس انسائیڈر کی ایک رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر 2016 میں جنسی طور پر ہراسانی کا شکار ہونے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اسپیس ایکس کی اُس پرواز کے عملے میں شامل تھی جس میں ایلون مسک بھی موجود تھے۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے انکشاف کیا کہ ایلون مسک نے میری دوست کو مساج کرنے کا کہا تھا اور مساج کے دوران میری دوست کی ران کو نامناسب انداز میں چھوتے ہوئے مزید مطالبات ماننے پر انعام دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔

فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست نے مزید بتایا کہ میری دوست اپ سیٹ ہوگئی اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا۔ اس انکار پر اسپیس ایکس نے فلائٹ اٹینڈنٹ کی شفٹس کو کم کردیا تھا۔

جس پر متاثرہ فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے 2018 میں اسپیس ایکس کے ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں شکایت جمع کرائی گئی تھی اور مبینہ طور پر کمپنی نے ایک معاہدے کے تحت خاتون کو ایلون مسک یا ان کی کمپنیوں کے بارے میں کچھ بھی برا کہنے سے روکنے کے لیے ڈھائی لاکھ ڈالرز ادا کیے تھے۔

دوسری جانب سے ایلون مسک نے اس الزام کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیتے ہوئے فلائٹ اٹینڈنٹ کی دوست کو بائیں بازو کا کارکن اور لاس اینجلس کی اداکارہ قرار دیا۔

قبل ازیں بزنس انسائیڈر نے اس رپورٹ پر ایلون مسک نے رابطہ کیا تھا جس پر انھوں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ یہ سیاسی مقاصد پر مبنی رپورٹ ہے اور ابھی اس کہانی کے حوالے سے بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔

 

The post ایلون مسک پر جنسی ہراسانی کا معاملہ دبانے کیلئے متاثرہ خاتون کو لاکھوں ڈالر دینے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/lzXuKkc

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...