نئی دہلی: بھارت کی وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے 55 سالہ سائنسدان نے مبینہ طور پر دارالحکومت نئی دہلی کی سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سائنسدان نے مبینہ طور پر سرکاری عمارت کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ خود کشی کرنے والے سائنسدان کی شناخت راکیش ملک کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سرکاری عمارت کے باہر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینئر سائنسدان کی جانب سے انتہائی کیوں اٹھایا گیا اسکی تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی سائنسدان کی لاش سرکاری عمارت کے گیٹ نمبر دو کے سامنے ملی ہے، جہاں وفاقی حکومت کی کئی اہم وزارتیں واقع ہیں۔
The post بھارتی سائنسدان نے سرکاری عمارت سے کود کر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Gruzv2j