ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے ایک ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکے سے 2افراد ہلاک اور120 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے زخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا اورقریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔احتیاطی تدابیرکے طورپردھماکے سے متاثر عمارت کی قریب 4 رہائشی عمارتوں کو بھی خالی کرالیا گیا۔واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
The post ابوظبی کے ریسٹورنٹ میں گیس سلینڈر دھماکا،2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/LBg5u8p