میکسیکو سٹی: میکسیکو میں ایک مسافر بردار بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی مغربی ریاست جالسکو میں مقامی فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں 14 مسافر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ حادثے کی وجہ بس کا بریک فیل ہوجانا ہے۔
The post میکسیکو میں مسافر بس حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Mj3c17V