مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کی قابض فورسزنے اونتی پورہ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ بھارتی فوجیوں نے محاصرہ کے دوران فائرنگ کرکے 2 نہتے کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ چادر اورچاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورمردوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔
اونتی پورہ میں بھارتی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے دوران موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فوجی بدستور اونتی پورہ اورقریبی علاقوں کا گھیراؤ کئے ہوئے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض بھارتی فوجی 15 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔ دوسری جانب ضلع پونچھ میں بھارتی فوجی افسربارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ،2 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/VlI8xuX