لندن: برطانوی حکام نے دنیا کی بہترین جامعات سے گریجوشن کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو نئی پالیسی کے تحت ورک ویزہ دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی ممتاز جامعات سے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مستقبل کا آغاز کرنے کےلیے برطانیہ نے ورک ویزہ اسکیم متعارف کرائی ہیں۔
اس اسکیم کے تحت ایسی جامعات کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات برطانیہ کی نیا ورک ویزہ حاصل کرسکتے ہیں، جو رواں برس ’ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز یا (اوپر ) سائمنڈز ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ یا دی اکیڈمک آف ورلڈ یونیورسٹیز میں سے کسی 2 میں ٹاپ 50 کا حصہ بنی ہو۔
نئی ویزہ (ہائی پوٹینشل انڈیویژول) اسکیم کے تحت اپلائی کرنے والوں کو جاب آفر کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر وہ مخصوص ضروریات پر پورا اترے تو وہ طویل المیعاد ویزے کےلیے بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی کوئی یونیورسٹی اس فہرست میں شامل نہیں جس کے طلبہ و طالبات کو نئی اسکیم کے تحت ویزہ دیا جائے جبکہ اس فہرست میں امریکا کی 20 جامعات شامل ہیں اس کے علاوہ کینیڈا، جاپان، جرمنی، ہانگ کانگ، آسٹریلیا، سوئٹزرلینڈ، چین، سنگاپور، فرانس اور سوئیڈن کی جامعات فہرست میں شامل ہیں۔
Graduates from these 37 top-ranked universities will be able to apply to come to the UK under a new “high potential individual” visa scheme. None from Africa, Latin America or South Asia. That’s a big problem.
World’s top graduates get new UK visa option https://t.co/vkqWt2jTe0 pic.twitter.com/0GVSucZW2G
— Phil Baty (@Phil_Baty) May 30, 2022
غیرملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نئی ویزہ اسکیم کےلیے امیدواروں کا سیکیورٹی کرمنل ریکارڈ مثبت ہونا چاہیے جب کہ انہیں انگریزی لکھنے، بولنے، سننے اور پڑھنے میں مہارت حاصل ہو۔
The post برطانیہ کا دنیا کی ممتاز جامعات سے فارغ التحصیل طلباء کو ویزہ دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/y0A7Rz1