Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2020

چین نے افغانستان میں امریکی فوج پر حملوں کی سازش کی، امریکی عہدیدار

 واشنگٹن:  سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ چین نے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے مسلح گروہوں کو پیسوں کی پیشکش کی تھی۔ سینیئر امریکی عہدیدار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ کو چین کی جانب سے افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے غیر ریاستی عناصر کو مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق غیر مصدقہ معلومات دی گئی تھیں، صدر ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر روبرٹ اوبرائن نے 17 دسمبر کو صدر ٹرمپ سے اس سے متعلق بات بھی کی تھی۔ افغانستان میں امریکی افواج پر حملے کے لیے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی پیشکش سے متعلق خبر سب سے پہلے ایک امریکی ویب سائٹ نے نشر کی تھی جس کے مطابق امریکی حکام انٹیلیجنس رپورٹ کی مختلف ذرائع سے تصدیق کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب ہفتہ وار بریفنگ میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے الزامات کو من گھڑت، جھوٹ اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین ہمیشہ جنگ کے بجائے امن کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے جب کہ چین نے افغانستان کے داخلی معاملات میں کبھی دخل اندازی نہیں کی بلکہ افغانستان میں امن کا...

تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سالِ نو پراردو میں پیغام

 نیویارک:  تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے سال نو کی مبارک باد کا پیغام اردو میں بھی نشر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال 2021 کا پیغام اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا گیا تاکہ اردو بولنے والوں تک خیر سگالی کا پیغام پہنچ سکے۔ اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی چھ دفتری زبانیں عربی ، چینی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی ہیں۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔ The post تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سالِ نو پراردو میں پیغام appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/35fMQrl

شام میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،37 اہلکار ہلاک

دمشق:  شام اور عراق کی سرحد کے قریب فوجی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 37 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق اور شام کی سرحد سے منسلک شامی صوبے دیر الزور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 37 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے، ہلاک اہلکاروں میں 8 آفیسرز بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ عبدل رحمان کے مطابق فوجی قافلے میں 3 بسیں شامل تھیں تاہم 2 موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، دہشت گردوں نے پہلے بم دھماکے کیے اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں بس میں سوار اہلکار نشانہ بنے۔ The post شام میں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پر حملہ،37 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2La7jGN

مودی حکومت کا ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور

آسام:  انتہا پسند مودی حکومت نے ریاست آسام میں تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا۔ انتہا پسند مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور ہندوتوا سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ریاست آسام میں حکومتی سرپرستی میں چلنے والے تمام مدارس ختم کرنے کا بل منظور کرلیا جس کے تحت ریاست آسام میں قائم تمام مدارس اپریل تک اسکولوں میں تبدیل کردیے جائیں گے۔ ہندوانتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے بل کی منظوری دی جب کہ کانگریس سمیت آل انڈیا ڈیموکریٹک موومنٹ نے بل کی مخالفت کی اور اسمبلی واک آؤٹ کیا، حزب اختلاف کی جماعتوں نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک میں مسلم مخالف جذبات کو مزید تقویت ملے گی۔ بھارتی حکام کے مطابق بل پاس ہونے کے بعد ریاست آسام میں تمام مدارس سیکیولر اسکول میں تبدیل ہوجائیں گے جہاں طالب علم قرآن کی تعلیمات حاصل نہیں کرسکیں گے۔ Glad that the Bill pertaining to repeal of Provincialisation of Madrassas has been passed, even as @INCAssam and @AIUDFOfficial expectedly staged a walkout in Assembly. All Madrassas, being run under government stands co...

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا

آکلینڈ:  نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہو گیا۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہوگیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔   The post نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/38MeX2d

امریکا میں شوہر نے کورونا کا شکار بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی

کنیکٹکٹ:  ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مارکر اپنی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں شوہر نے کورونا وائرس کا شکار بیوی کو گولی مار کر خود بھی خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت 59 سالہ جان لیکیوری کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ان کی بیوی کا نام سنڈی لیکیوری ہے، جان نے اپنی بیوی کو سوتے ہوئے گولی ماری اور پھر بیوی کے سرہانے لیٹنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق جان نے ممکنہ طور پر بیوی کو کورونا وائرس کی وجہ سے گولی ماری تاہم قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے اور مکمل تحقیقاتی رپورٹ آنے تک کچھ نہیں کہا جاسکتا، جان لیکیوری مشہور وکیل ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ پولیس کے مطابق جان لیکیوری نے خود بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا اور رپورٹ کا انتظار کررہے تھے جب کہ ان کی ساس کو بھی کورونا وائرس تھا جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ The post امریکا میں شوہر نے کورونا کا شکار بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » ان...

ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس کا پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ

 اسلام آباد:  ایم ٹی آئی آرڈیننس کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز سے ڈی چوک کی جانب مارچ کیا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے پمز ہسپتال سے ڈی چوک کی جانب مارچ شروع کردیا جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے قائدین، پیرا میڈیکس اور نرسز ایسوسی ایشنز شریک ہیں جبکہ مارچ کی قیادت چئیرمین فیڈرل گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:  پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17 روز سے جاری مارچ کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔  قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی جانب سے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج دھرنے کی صورت اختیار کر سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان فی الفور ایم ٹی آئی آرڈیننس واپس لینے کا اعلان کریں، ایم ٹی آئی آرڈیننس حکومت کی غریب دُشمن پالیسیز کا ایک مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  طبی اصلاحات کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ غریبوں کو سہولیات دینا ہے، وزیراعظم گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے ڈی چوک میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ مارچ کے ہمراہ وفاقی پولیس کی...

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک

کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق کابل میں سڑک کنارے نصب بم ایک گاڑی پر پھٹنے سے اس میں موجود ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے صدارتی محل کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس حوالے سے افغان صدر کے ترجمان یا دیگر حکام نے اب تک کوئی رد عمل نہیں دیا۔ دوسری جانب افغان پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کورولا گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تاہم اب تک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔ The post کابل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3o3hkUJ

2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے، یواین سیکرٹری جنرل

نیو یارک:  یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا اب امید کی کرن نظر آرہی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے نئے سال کی آمد پروڈیوپیغام میں کہا کہ 2020 آزمائشوں اورسختیوں کا سال رہا، کووڈ 19 نے ہماری زندگیوں کومتاثرکیا اورتکالیف دیں، وبا پھیل رہی ہے جوموت نئی نئی شکلوں میں سامنے آرہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا میں غربت، عدم مساوات اوربھوک بڑھ رہی ہے۔ یواین سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث ہرجگہ عدم تحفظ ہے، کتنے ہی لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، کووڈ کی وجہ سے سب نے ایک دوسرے کی مدد کرنا سیکھا، ہمارے فرنٹ لائنرزنے ہمیں سہارا دیا، سائنسدانوں نے ویکسین کو کم وقت میں تیار کیا۔ اگر ہم متحد اور پر امن ہوکر کر ایک دوسرے کا ساتھ دیں تو دنیا بہتر ہوسکتی ہے۔ پوری دنیا کونیا سال مبارک ہو، نئے سال میں امید کی کرن نظرآرہی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کاربن سے پاک گیسوں کے اخراج کا ہدف 2050 تک حاصل کرنے کیلئے عالمی اتحاد قائم کیا جائے، آئیے مل کرماحولیاتی بحران کا مقابلہ کریں اورکورونا کے پھیلاؤ کوروک...

ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا

 واشنگٹن:  ڈینیل پرل کیس میں امریکا ماسٹر مائنڈ پر مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے۔ اے ایف پی اور برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیفری روزن نے کہا کہ واشنگٹن حکومت امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے معاملے میں قصوروار قرار دیئے گئے احمد عمر سعید شیخ کے خلاف اپنے یہاں مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہے، عمر شیخ کو ایک پاکستانی عدالت نے حال ہی میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔   The post ڈینیل پرل کیس میں عمر شیخ کے خلاف مقدمہ چلانے کیلیے تیار ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/38M5vf6

بھارت پاکستان اور چین کیخلاف جنگ نہیں جیت سکتا، بھارتی دفاعی ماہر

 اسلام آباد:  سابق بھارتی پولیس افسر، دفاعی ماہر این سی استھانہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پاکستان یا چین سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ بھارت پاکستان اور چین کے خلاف نظریاتی اوراسٹرٹیجک حوالے سے کنفیوژن کا شکار ہے، بھارت پاکستان یا چین سے جنگ جیتنے کی طاقت نہیں رکھتا،یہ انکشاف سابق بھارتی پولیس افسر، دفاعی ماہر این سی استھانہ نے اپنی نئی کتاب میں کیا ہے، کتاب میں  قومی سلامتی اور روایتی اسلحے کی دوڑکے حوالے سے ایٹمی جنگ کا جائزہ لیا گیا۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف عسکری اہلکاروں کی میڈیا پر بیان بازی جاری ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ بھارت کسی بھی ملک کو فوجی لحاظ سے شکست نہیں دے سکتا، ہتھیاروں پرخطیر رقم خرچ کرنے کے بجائے بھارت اور پاکستان کو مضبوط بنا کر موجود سلامتی چیلنجوں کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ لکھا کہ انتخابی فوائد کے لئے پاکستان سے دشمنی کا ناجائز فائدہ اٹھانا بھارتی قائدین کی عادت بن چکا، بھارتی سیاست دان عوام کو  جنگ کیلئے اکسا رہے ہیں جو کہ کسی طرح بھی خطے کے لئے فائدہ مند نہیں، بھارت نے 2014  سے اب تک 5 سال میں اسلحہ کی درآمد پر 14 ارب ڈالر خر...

2020 میں کورونا کے باعث تعلیمی افق پر بے یقینی چھائی رہی

 کراچی:  سال 2020 کے دوران ملک میں ثانوی واعلیٰ تعلیم کے افق پر کوویڈ19کے سائے منڈلاتے رہے۔ پاکستان میں پہلے کیس کے رپورٹ ہوتے ہی اس وبا نے 27فروی 2020سے سندھ کے تعلیمی نظام جبکہ مارچ کے وسط سے پورے ملک کے تعلیمی نظام کواپنے شکنجے میں جکڑلیا۔تعلیمی اداروں کی طویل بندش،گھربیٹھے تدریس، آن لائن کلاسز کاتجربہ،بغیر امتحانات کے اگلی کلاسز میں پروموشن،نصاب میں اختصار اورجامعات کی داخلہ پالیسزمیں بڑی تبدیلیاں اس سال کاخاصہ رہی یوں 2020کوویڈ کی دوسری لہر شروع ہونے کے ساتھ ختم ہوا۔ تاہم سندھ سمیت پورے ملک کے اسکولوں،کالجوں اورجامعات کے طلبہ کی زندگیوں پر اس کے اثرات اب سال 2021 کے ساتھ ساتھ آئندہ برسوں میں بھی جاری رہیں گے جس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ رواں تعلیمی سیشن 2021شاید دنوں کے حوالے سے تواپنی گنتی پوری کرلے تاہم فزیکل کلاسز کے حوال سے یہ چند ماہ کا ہوگا۔ کوویڈ 19کی پہلی لہر کے دوروان ملک بھرمیں تعلیمی ادارے پہلے 15روز اورازاں بعد ڈھائی ماہ کے لیے 31مئی تک بند کردیے گئے تاہم اسکول،کالج اورجامعات کی بندش کایہ سلسلہ تھم نہ سکا اورآخر کار حکومت نے 15ستمبرتک ادارے بند رکھنے کااعل...

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید

 راولپنڈی:  لائن آف کنٹرول پر کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے جنگ بندی لائن کی خلاف ورزی کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں سپاہی فضل الہی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جوابی فائرنگ سے بھارتی فورسز کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فورسز نے کوٹ کوٹیرا سیکٹر میں بھی جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے پھلنی بازار میں 34 سالہ سویلین شخص شدید زخمی ہوا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا آئی ایس پی آر کے مطابق تتہ پانی سیکٹر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی کواڈ کاپٹر سو میٹر تک پاکستانی علاقہ میں گھس آیا تھا۔ 2020 میں پاک فوج نے 16 بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرائے۔ The post ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aZ...

خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بارخاتون ڈی پی او تعینات

 خیبر پختونخواہ  نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار خاتون افسر کی ڈی پی او کے عہدے پر تعیناتی کا اعزاز حاصل کرلیا۔  حال ہی میں برطانیہ سے  شویننگ فیلو شپ حاصل کر کے وطن واپس آنے والی گریڈ18 کی ایس پی سونیا شمروز کو ڈسٹرک پولیس آفیسر لوئر چترال تعینات کیا گی اہے۔ سونیا شمروز اس سے قبل مانسہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ سونیا شمروز2013 میں سی ایس ایس کر کے بطور اے ایس پی تعینات ہوئیں۔ وہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد بھی تعینات ہو چکی ہیں۔ سونیا شمروز کو پولیس ٹریننگ اسکول مانسہرہ میں بطور پہلی خاتون پرنسپل خدمات سر انجام دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ گزشتہ سال وہ برطانیہ فیلوشپ کے لئے گئی تھیں جہاں سے رواں سال ستمبر میں وہ وطن واپس آئیں۔ انہوں نے خواتین پر تشدد ،اور تنازعات کے حوالے برطانیہ میں عالمی معیار کے مطابق کورس مکمل کیا ہے۔ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے سونیا شمروز کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی خاتون ڈسٹرک پولیس آفیسر تعینات ہونے پر فخر ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مردوں کے س...

مفتی منیب کو رویت ہلال کمیٹی سے ہٹائے جانے پر فواد چوہدری کا تبصرہ

 اسلام آباد:  مفتی منیب الرحمان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی سے ہٹائے جانے کے بعد وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا تبصرہ بھی سامنے آگیا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ منیب الرحمان صاحب کا نہیں اس تشریح کا ہے کا جو ہمارا ایک مذھبی طبقہ کرتا ہے، جس کی رو سے علم اور ٹیکنالوجی کو رد کیا جاتا ہے یہ تشریح قبول نہیں کی جا سکتی کیونکہ قرآن تمام علوم کا ماخذ ہے اور  خاتم النبین رسول اللہ ﷺ علم کا شہر ہیں رویت بھی اسی اصول کے تحت ہونی چاہیے۔ مسئلہ منیب الرحمنٰ صاحب کا نہیں اس تشریح کا ہے کا جو ہمارا ایک مذھبی طبقہ کرتا ہے، جس کی رو سے علم اور ٹیکنالوجی کو رد کیا جاتا ہے یہ تشریح قبول نہیں کی جا سکتی کیونکہ قرآن تمام علوم کا ماخذ ہے اور خاتم النبین رسول اللہ ﷺ علم کا شہر ہیں رویت بھی اسی اصول کے تحت ہونی چاہئے — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2020 یہ خبر بھی پڑھیے:  مفتی منیب الرحمان کو چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا کورونا کہاں نظر آئے گا، فواد چوہدری واضح رہے کہ فواد چوہدری کے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بننے کے بعد رویت ہلال کے بارے...

مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے ہٹادیا گیا

 اسلام آباد:  مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ وزارت مذہبی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کو  رویت ہلال کمیٹی کا نیا چیئرمین مقرر  کیا گیا ہے علاوہ ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ہے جس کے بعد رویت ہلال کمیٹی میں 19 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں راغب نعیمی ، حسین اکبر، مولانا فضل الرحیم،ڈاکٹر یاسین ظفر، مفتی اقبال چشتی، ڈاکٹرمفتی علی اصغر،فیصل احمد،سید علی قرار، مفتی فضل جمیل ،حافظ عبدالغفور،یوسف کشمیری،قاری میر اللہ ،  حبیب اللہ چشتی  اور مفتی ضمیرشامل ہیں۔ علاوہ ازیں کمیٹی میں سپارکو،محکمہ موسمیات ،سائنس ٹیکنالوجی اوروزارت مذہبی امورکا ایک ایک نمائندہ شامل  کیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی تشکیل نو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان طویل عرصے تک چیئرمین روئیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے۔ مفتی منیب الرحمان کے دور میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے چاند کا تنازعہ زوروں پر رہا۔ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الد...

پاکستان میں 2021 کی پہلی سہ ماہی سے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری

 اسلام آباد:  پاکستان میں آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔  اسلام آباد میں  خصوصی کابینہ کمیٹی نے کورونا وائرس  ویکسین کی خریداری کے لئے ایک نگران کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔  وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر کے ساتھ وزارتی کمیٹی کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر صنعت حماد اظہر اس کمیٹی کے ممبران بھی شامل  ہوئے۔  ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کی دستیاب مختلف ویکسینز کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعدد ممالک نے ابتدائی یا نامکمل نتائج پر مبنی COVID-19 ویکسین پہلے سے بک کروائی تھیں۔ کچھ حالات میں ، دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاری کے مراحل میں بھی ویکسین پہلے سے بک کی گئی تھیں۔ اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) کی تشکیل کردہ  کمیٹی کے تبادلہ خیال سے آگاہ کیا گیا جو اب تک کیے گئے کلینیکل اسٹڈیز سے دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لینے ا...

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی كو ہی قتل كر ڈالا

بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی كو قتل كر ڈالا۔ پولیس کے مطابق بنوں میں بھائی نے بہنوئی كے ساتھ مل كر اپنے ہی جوان سال بھائی کو قتل كر ڈالا، ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23 سالہ حجاب خان جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم کا نام اسماعیل خان ہے جب کہ بہنوئی کا نام شاہد خان ہے، پولیس نے مقدمہ درج كركے تفتیش شروع كردی ہے جب کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ بھائیوں کے درمیان جائیداد كا تنازع ہے۔ The post بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی كو ہی قتل كر ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3htfk5C

آٹا بحران ختم کرنے کیلئے فلور ملز کو 3 کروڑ 82 لاکھ بوری گندم کی فراہمی

 لاہور:  وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرگندم آٹا بحران کے خاتمے کیلئے ملک بھر کی فلورملز کو اب تک 3 کروڑ82 لاکھ بوری گندم فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو دی جانے والی ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبوں اور پاسکو نے مجموعی طور پر 50 لاکھ ٹن سے زائد گندم فروخت کی ہے جس میں سے 27 لاکھ77 ہزار ٹن سے زائد گندم محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کو فراہم کی ہے اور محکمہ خوراک کے اس اقدام سے آٹا بحران ختم ہوا ہے ۔ پنجاب نے 7 جولائی کو سرکاری گندم کی فروخت شروع کردی تھی جبکہ سندھ نے 20 اکتوبر اور خیبر پختونخواہ نے یکم اگست کو ریلیز شروع کی۔ اس وقت ملک بھر میں سرکاری گوداموں میں 33 لاکھ ٹن سے زائد گندم ذخائر موجود ہیں جو اپریل میں گندم کی نئی فصل آنے تک ملکی ضروریات کیلئے وافر ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں گندم کی قلت دور کرنے کیلئے ملکی تاریخ کا گندم کا سب سے بڑا درآمدی آپریشن جاری ہے جس کے تحت حکومت اور نجی شعبہ مجموعی طور پر 35 لاکھ72 ہزار ٹن گندم درآمد کریں گے جس میں سے اب تک سرکاری محکمہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی 8 ل...

کراچی میں سردی کی لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات 

 کراچی:  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے ۔   ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں سردی کی موجودہ لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے، اس سے قبل سردی کی لہر جمعے تک ختم ہونے کی توقع تھی۔ ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک کراچی میں بلوچستان کی شمالی اور شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواؤں کی رفتار چند روز کے دوران متوازن اور معمول سے تیز ریکارڈ ہوسکتی ہیں جب کہ مغربی اثرات کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں گی۔ The post کراچی میں سردی کی لہر مزید ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے، محکمہ موسمیات  appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/34XKygh

55 ہزار روپے کے ٹریفک چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی

 لاہور:  ٹریفک پولیس کو 79 چالانوں میں مطلوب پک اپ وین بالآخر پکڑی گئی۔  ترجمان کے مطابق پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے” 79 ای چالان ” والی نادہندہ پک اپ  گاڑی پکڑوا دی۔ سیف سٹیز کیمروں کے ذریعےفیصل ٹاون کے قریب ٹریفک وارڈنز نے پک اپ  کو پکڑا۔اتھارٹی کی نشاندہی پرٹریفک وراڈنز نے پک اپ کوتھانہ فیصل ٹاؤن میں بند کروا دیا۔ ترجمان کے مطابق پک اپ مالک کے ذمہ کل واجب الادا رقم 55 ہزارروپے ہے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف سیف سٹیز اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان کو SMS کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ شہری echallan.psca.gop.pkپر اپنے ای چالان چیک کر سکتے ہیں۔ The post 55 ہزار روپے کے ٹریفک چالان کی نادہندہ گاڑی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WVOJVj

وزیراعظم کی بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت  

 اسلام آباد:  وزیرِاعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات اور سیکیورٹی ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ بھارتی میڈیا کےمنفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےبنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے  اور بھارت کا اصل چہرہ عوام اور عالمی برادری کا سامنے لایاجائے۔ وزیرِاعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔ یہ خبر بھی پڑھیے:  بھارت کی جعلی خبروں سے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی سازش بے نقاب عمران خان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات،  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوفاشسٹ ایجنڈے  اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی میڈیا کی جانب سے  پاکست...

یمن ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے طیارے پر حملہ، 5 افراد جاں بحق

عدن:  یمن کے بین الااقوامی ایئرپورٹ پر نو تشکیل شدہ حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کے طیارے پر حملے میں 5 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے عدن ایئرپورٹ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب سعودی عرب سے ایک طیارہ نئی تشکیل پانے والی یمنی حکومت کے وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو لیکر ہوائی اڈے پہنچا تھا۔ جیسے ہی نوتشکیل شدہ یمنی حکومت کے ارکان طیارے سے باہر نکلے، یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوگئے اور اندھا دھند فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے درمیان 30 سے زائد افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا ہے جہاں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 18 دسمبر کو عالمی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت اور جنوبی یمن کے علیحدگی پسندوں نے مل کر ایک اتحادی حکومت قائم کی تھی جب کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ...

امریکا کی سعودی عرب کو 290 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری

 واشنگٹن:  پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے سعودی عرب کو 290 ارب ڈالر کی مالیت کے 3 ہزار گائیڈڈ جنگی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری میں بیان کہا گیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو 3 ہزار جی بی یو، 39 اسمال ڈائیمیٹر بم (ایس ڈی بی آئیی 1) اسلحہ، کنٹینرز، معاون اشیا، اسپیئرز کی فروخت اور تکنیکی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دور صدارت کے خاتمے سے کچھ روز قبل منظور کیے گئے اس پیکیج کی مالیت 290 ارب ڈالر بنتی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق اس فوجی مدد سے سعودی عرب کے طویل فاصلے تک ہدف بنانے والی استعداد میں اضافہ ہوگا اور سعودیہ کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ دوسری جانب نو منتخب صدر جو بائیڈن کی جانب سے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کو معطل کرنے کا خدشہ بھی اپنی جگہ موجود ہے کیوں کہ وہ اور ان کی جماعت سعودی عرب  پر یمن میں بدترین انسانی بحران پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے آئے ہیں اور کانگریس نے 35 جنگی طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش بھی کی تھی تاہم ناکامی کا سا...

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

 کراچی:  اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر 25 پیسے کم ہوگئی۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 25 پیسے گھٹ کر 160 روپے 35 پیسے پر بند ہوئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتارچڑھاؤ کے بعد 11 پیسے کی کمی سے 160 روپے 28 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بار پھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 43300، 43400، 43500 اور 43600 پوائنٹس 4 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 73 اشاریہ 28فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 76ارب 37کروڑ81 لاکھ 54ہزار 859روپے کا اضافہ ہوگیا۔ The post روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2L766Qx

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے ہوگئی

 کراچی:  فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ڈالربڑھ کر1880 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاوراورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر97436 روپے ہوگئی۔ بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000 روپے کم رہی ہے۔ تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1320 روپے پرمستحکم رہی اورفی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیرکسی تبدیلی کے 1131 روپے 68 پیسے پرمستحکم رہی۔ The post فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر113650 روپے ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38QqKwg...

یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان

 اسلام آباد:  اوگرا کی جانب سے یکم جنوری سے پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق یکم جنوری  سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے،  وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے  بعد حتمی فیصلہ اور کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔   The post یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aVoPcG

سلیکٹڈ عمران خان اور سلیکٹرز ناکامی کا سامنا کر رہے ہیں، مریم نواز

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، وازشریف کو مودی کا یارکہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔  اسلام آباد میں مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عاجزی سے کہہ رہی ہوں میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں، نوازشریف اور راجہ حیدر سے دلیری سیکھتی ہوں، نوازشریف جب آئیں گے تو پتہ لگ جائے گا۔ ن لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ تو تھا اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جب شہادتیں ہوتی ہیں تو زخم ہماری روح پر لگتے ہیں، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتا ہے، جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے، جب نوازشریف کی حکومت ہوتی تھی تو مودی خود چل کر آتا تھا، نوازشریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کو گود میں دے دیا۔ مریم نواز ...

16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، وزیر داخلہ

 اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ شیخ رشید نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا اعلان کرتا ہوں، دہشت گردی کے خطرات لاحق ہیں جس سے نمٹنے کے لیے ایگل اسکواڈ اسلام آباد میں تعینات کررہے ہیں، اسلام آباد میں تمام ناکےختم کرکے صرف تین رہنے دیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری سے تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کررہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سینیٹ انتخابات میں حصہ لے گی تو ضمنی الیکشنز میں بھی لے گی، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، یہ سب چور اپنی چوری بچانے کےلیے اکٹھے ہوئے ہیں، یہ سارے لوگ بے نقاب ہوں گے۔ The post 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38MMA3N

برطانیہ میں ایک اور کورونا ویکسین کی منظوری دیدی گئی

 لندن:  برطانیہ میں فائزر کی کورونا ویکسین کے بعد اب آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ نے فائزر کی کورونا ویکسین کے بعد ایک اور ویکسین کی بھی منظوری دیدی ہے۔ دوسری ویکسین کے لیے قرعہ فال  آکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے نام نکلا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  بحرین کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا اسلامی ملک بن گیا   برطانیہ میں سب سے پہلے فائزر کی کورونا ویکسین کی منظوری دی گئی تھی اور ویکسینیشن کا آغاز بھی ہوگیا ہے تاہم دوسری کورونا ویکسین کی منظوری سے ملک میں فوری اور زیادہ سے زیادہ ویکسین کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت قبل ازیں امریکا نے بھی فائزر کے بعد ایک اور ویکسین ’موڈرنا‘ کی بھی منطوری دی تھی اسی طرح بحرین سمیت کئی ممالک نے بھی فائزر کے ستھ ساتھ چین کی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دے چکے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  دنیا کی پہلی کورونا ویکسین برطا...

اسرائیل طیاروں کا شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ

ادلب:  شام میں ایک فوجی اڈے پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جب کہ انہی طیاروں نے لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نچلی پرواز کرتے ہوئے شامی فوج کے ایک یونٹ اور لبنان کی شدت پسند تنظیم حزب اللہ کے شامی ٹھکانوں پر بھی میزائل حملے کیے۔ شامی فوجی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دمشق کی وادی زبادانی کے یونٹ پر اسرائیلی طیاروں نے میزائل حملہ کیا۔ دفاعی فضائی نظام نے کئی میزائلز کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا تاہم کچھ میزائل احاطے میں گرے جس سے 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ادھر سیئریئن آبزرویٹری کا دعویٰ ہے کہ شامی فوج کے یونٹ کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے لبنان کی عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو پر میزائل حملے کیے جس کے نتیجے میں اسلحے کے ذخائر تباہ ہوگئے اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے شامی فوج کے یونٹ یا حزب اللہ کے ٹھکانوں پر میزائل حملے کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔ The post اسرائیل طیاروں کا شام ک...

کروشیا میں خوفناک زلزلہ، بچی سمیت 7 افراد ہلاک

زگریب:  وسطی کروشیا میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں میں ایک بچی سمیت 7 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت سے 50 کلومیٹر دور پٹرینجا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس پر علاقہ مکین خوف و ہراس کے عالم میں اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے نکل کر میدان کی طرف دوڑنے لگے۔ زلزلے کے باعث کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جب کی مرکزی شاہراہوں پر بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ شہر بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند جب کہ بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بچی سمیت 7 افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جب کہ 20 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ بے گھر افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ زلزلے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے، پڑتینجا میں درجن سے زائد گھر اور 16 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں اور سڑکوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔   The post کروشیا میں خوفناک زلزلہ، بچی سمیت 7 افراد ہلاک appeared first on ایک...

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔   کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے لاوے پورہ میں قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے لیے محاصرہ کیا اور اس دوران داخلی و خارجی راستے بند کردیئے گئے جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل رہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جن کی شناخت زبیر، اعجاز اور اطہر مشتاق کے نام سے ہوئی ہے۔ تینوں نوجوانوں کا تعلق  شوپیاں اور پلوامہ سے تھا اور وہ سری نگر میں تعلیم کی غرض سے ٹھہرے ہوئے تھے تاہم بھارتی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔   The post بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل...

بی جے پی کی مسلم دشمن قانون سازی پرسینیئر بھارتی بیوروکریٹس کا احتجاج

دہلی:   سو سے زائد سینیئر بیوروکریٹس نے بی جے پی کی حکومتی پالیسی کے باعث بھارتی ریاست یوپی کو نفرت انگیزی اورامتیازی سلوک کا مرکز قرار دے دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے بعد یوپی میں تبدیلی مذہب کے حوالے سے قانون سازی پر 104 سینیئر ترین سابق بھرتی بیورکریٹس نے یوپی میں بھارتیہ جنتا پارٹی  حکومت کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں تبدیلی مذہب سے متعلق قانون سازی کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے جاری کیے گئے آرڈیننس کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں لکھا ہے کہ اس قانون سازی کے باعث اُتر پردیش نفرف انگیزی اور معاشرتی امتیازی سلوک کا مرکز بن چکا ہے۔ سینیئر ترین سابق بیوروکریٹس کی جانب سے لکھے گئے خط میں یوپی کے مختلف شہروں میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور قانون کے ذریعے انہیں نشانہ بنانے کے متعدد واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مراد آباد میں بجرنگ دل نے ایک شخص پر ہندو لڑکی سے زبردستی مذہب تبدیل کروانے کا الزام لگوایا۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے بھی 16 برس دو نوجوانوں کو اس قانون کی آڑ میں ہندو انتہا پسند گروہوں کی ج...

ہندو جنونیوں نے مسلم دشمنی میں اپنے ہی جنگی ہیرو کی قبر کی بے حرمتی کردی

نیو دہلی:  بھارت میں جنونی ہندوؤں نے مسلم دشمنی میں 1948ء کی جنگ کے اپنے ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر پر توڑ پھوڑ کی اور نقصان پہنچایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے جنوب میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بٹلا ہاؤس قبرستان میں جنگی ہیرو بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر ہے جنہیں نوشہرہ کا شیر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بریگیڈیئر محمد عثمان کو ’’نوشہرہ کے شیر‘‘ کے نام سے شہرت 1948ء کی جنگ میں 50 پیراشوٹ بریگیڈ کی قیادت کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے دو علاقوں جھنگر اور نوڈیرہ میں اہم اور کامیاب کارروائی کی وجہ سے ملی تھی۔ انتہا پسند مودی کے سیاہ دور حکومت میں جنونی ہندوؤں نے اپنی ایک اور کارگزاری میں صرف مسلم دشمنی کی بنیاد پر بریگیڈیئر محمد عثمان کی قبر کی بے حرمتی کی حالانکہ انہوں نے جنگ بھارتی فوج کا حصہ ہوتے ہوئے لڑی تھی۔ بریگیڈیئر محمد عثمان کی آخری رسومات میں اُس وقت کے وزیراعظم جواہر لال نہرو، صدر ڈاکٹر راجندر پرساد، گورنر جنرل سی راجگو پالاچاری اور کابینہ کے متعدد دیگر وزرا نے شرکت کی تھی۔ قبر کی بے حرمتی کے واقعے پر بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ ’’پروٹوکول...

ایران میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا

تہران:  ایران میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور 3 رضا کاروں کو ویکسین لگا کر ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی سورینا ستاری اور وزیر صحت سعید نامکی سمیت سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 3 رضاکاروں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے 20 ہزار سے زائد رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 56 رضاکاروں کو ویکسین کے 14 دن کے فرق سے دو ٹیکے لگائے جائیں گے پھر ان کے نتائج کی جانچ پڑتال کے جائے گی اور چار ہفتوں بعد ویکسین کے استثنیٰ کے ردعمل کو جانچا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ویکسین کو بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے حتمی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک ایران عالمی ادارہ صحت سے دیگر کورونا ویکسین کی خریداری کی کوششیں جاری رکھے گا۔ گزشتہ ہفتے ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدولنسر ہیمم...

سعودی عرب ؛ کم نمبر ملنے پر شاگرد نے ٹیچر کو گولی مارکر قتل کردیا

سعودی عرب میں 13 سالہ شاگرد نے امتحان میں نمبر کم ملنے پر انگریزی کے استاد کو گولی مارکر قتل کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ایک اسکول میں آٹھویں جماعت کے طلب علم نے انگریزی میں کم نمبر آنے پر اپنے استاد پر ناراضگی کا اظہار کیا اور دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی۔ طالب علم اپنے 16 سالہ بھائی کے ہمراہ اسکول کے باہر بندوق لیکر کھڑا ہوگیا اور جیسے ہی انگریزی کے استاد باہر نکلے شاگرد نے اُن کے سر پر گولی مار دی اور فرار ہوگیا۔ شاگرد کی گولی سے 37 سالہ استاد کی موت واقع ہوگئی۔ استاد کا تعلق کویت سے ہے اور وہ پانچ برس سے سعودی عرب میں درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔ استاد کو قتل کرنے والا 13 سالہ طالب علم اور اس کا معاون بھائی تاحال فرار ہیں جب کہ پولیس نے دونوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سعودی وزارت تعلیم نے استاد کی موت پر کویت سے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ The post سعودی عرب ؛ کم نمبر ملنے پر شاگرد نے ٹیچر کو گولی مارکر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/37U8sLk

برطانیہ ؛ ایک ہفتے میں 20 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

 لندن:  برطانیہ میں کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے ہفتہ وار 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا کی بگڑتی صورت حال اور نئی قسم کے وائرس سے پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) نے تجویز دیا ہے کہ تیسری لہر سے بچنے کے لیے کم از کم 20 لاکھ افراد کو ہفتہ وار لازمی طور پر کورونا ویکسین لگانا ہوگی۔ یہ خبر پڑھیں :  برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت   برطانیہ میں چوتھے درجے کی پابندیاں بھی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ جنوری میں اسکول بند رکھے جائیں گے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ پر دباؤ بڑھنے کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹروپکل میڈیسن نے اپنے مطالعے کے خلاصے میں لکھا کہ کرونا وائرس کے انسداد کی مؤثر ویکسین کے نہ ہونے، کیسز میں اضافے، اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بڑھنے، انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیادہ مریضوں کا داخلہ اور اموات کی شرح ...

افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری، 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

کابل:  افغانستان کے دارالحکومت سمیت 4 مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق پہلا خودکش دھماکا صوبے فراہ میں ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جب کہ دوسرا دھماکا صوبہ غزنی میں ہوا جہاں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے دو ملازمین ہلاک ہوئے۔ یہ خبر پڑھیں :  کابل 4 خوفناک دھماکوں سے لرز اُٹھا   اسی طرح تیسرا دھماکا خوست صوبے میں ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں صوبائی کونسل کے سربراہ کفیل ریان بھی شامل ہیں۔ کابل میں ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی اور ایک سرکاری ملازم ہلاک ہوگیا۔ تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ایک ماہ قبل داعش کے مقامی گروپ نے سیکیورٹی اہلکاروں اور سرکاری ملازمین کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  کابل یونیورسٹی پر مسلح افراد کے حملے میں جاں بحق طلبا کی تعداد 30 ہوگئی   واضح رہے کہ کابل حکومت اور افغان طالبان کے...

سی پیک میڈیا فورم میں ’پاک چین میڈیائی تعاون‘ پر گفتگو

آج چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس کے دوران چھٹے سی پیک میڈیا فورم کے انعقاد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ کل یعنی 28 دسمبر کے روز پاکستان میں چینی سفارت خانے، چائنا اکنامک نیٹ اور پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام چھٹا چین پاکستان اقتصادی راہداری میڈیا فورم ’’آن لائن اور آف لائن‘‘ منعقد ہوا۔ چین اور پاکستان کے سفارتکاروں، پاکستانی اہلکاروں، دونوں ملکوں کے میڈیا، تھنک ٹینکس اور یونیورسٹیوں سمیت مختلف شعبوں کے تقریباً 100 افراد نے اس فورم میں شرکت کی۔ شرکاء نے ’’وبا کے بعد پاک چین میڈیائی تعاون‘‘ کے موضوع پر بالخصوص توجہ مرکوز کی جس کے تحت چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تبادلے اور تعاون کے واقعات شیئر کرنے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) تعاون اور باہمی فائدے سے متعلق حقیقی آواز پہنچانے سمیت دیگر موضوعات پر بالتفصیل تبادلہ خیال کیا گیا۔ وانگ وین بین نے امید ظاہر کی کہ چین اور پاکستان کے میڈیا ادارے دو طرفہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کےلیے بھرپور کوشش کریں گے اور مزید خدمات سر انجام دیں گے۔ The post سی پیک میڈیا فورم میں ’پاک چین میڈیائی تعاون...

پیپلزپارٹی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس؛ ارکان کی اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت

 کراچی:  پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے اجلاس میں سندھ سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں نے پی ڈی ایم کے اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں سے استعفے اور سندھ اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلزپارٹی کے بعض رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفے کی مخالفت کردی۔ ارکان نے رائے دی کہ پارلیمنٹ کے فورم کو چھوڑنا سیاسی طور پر بہتر اقدام نہیں ہوگا۔ پی پی پی کے قانونی ماہرین نے اظہار خیال کیا کہ استعفے سینیٹ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرسکتے، اگر ہم نے استعفے دے دیے تو اس کے بعد آگے کا لائحہ عمل بالکل واضح نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان  نے گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت سے معذرت کرلی مرکزی مجلس عاملہ کے اراکین نے مولانا فضل الرحمان کی بینظیر بھٹو کی برسی میں غیرموجودگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سیاست کے پیچھے مولانا فضل الرحمان نے بے نظیر بھٹو کی برسی چھوڑدی اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے کہنے پر اسمبلیاں چھوڑدیں۔ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ...

کابینہ کی نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ نے نیب اور امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے  قومی احتساب بیورو (نیب) اور امریکی ادارے ایف بی آئی کے درمیان ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔ گزشتہ دنوں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایف بی آئی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت  معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس معاہدے کی مخالفت بھی کی تھی کیونکہ اس سے سیاسی تنازعات پیدا ہوسکتے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔ نوشہرہ کینٹ کے قریب ریلوے کی 9.7 کنال زمین پر نوشہرہ ملٹری لینڈ نے کثیر المنزلہ عمارت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس وزارت دفاع اور وزارت ریلوے میں تنازع پیدا ہوا تو یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا تھا۔ کابینہ نے گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف اقدام کے لئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تین سال کے لئے تع...

سول جج سے جھگڑا کرنے والا اسسٹنٹ کمشنر لاہور ہائیکورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں سول جج سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کے درمیان تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس سے متعلق بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سول جج سے جھگڑا کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ میں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی تھی کہ اگر افسر شاہی نے ہڑتال کی تو ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی، میں نے چیف سیکرٹری پر واضح کر دیا تھا کہ اگر سول جج قصور وار ہوا تو اس کیخلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،  بادی النظر میں افسر شاہی نے ہڑتال کی لیکن ان کے خلاف کارروائی نہ کی گئی، کیا یہ افسر شاہی قانون سے بالاتر ہے، فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس کے ذریعے پیغام عدلیہ کے لیے اچھا نہیں ہے، اگر ثابت ہوگیا کہ افسر شاہی نے ہڑتال کی تھی تو سزا دوں گا، ہم عدالتوں کو تالے لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت سے ہڑتالی سرکاری افسرا...

سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

 اسلام آباد:  اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس چیف جسٹس پاکستان نے سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 4جنوری کو سماعت کرے گا۔ جسٹس مشیر عالم جسٹس عمر عطا بندیال جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بنچ میں شامل ہیں۔ سماعت چار جنوری کو دن ایک بجے ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ریفرنس دائر کردیا حکومت نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ وزیرِاعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔ ریفرنس میں آئین میں ترمیم کیے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سینٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے، سینٹ میں خفیہ رائے شماری سے ارکان کی خرید و فروخت میں کالا دھن استعمال ہوتا ہے، خفیہ ووٹنگ...

کورونا کی نئی قسم بھی بھارت پہنچ گئی، 6 افراد میں تصدیق

نئی دہلی:  برطانیہ اور جنوبی افریقہ کے بعد بھارت میں بھی کورونا کی نئی قسم نے ڈیرے ڈال دیئے، ابتدائی طور پر 6 افراد میں تصدیق ہوئی ہے اور یہ تمام افراد حال ہی میں برطانیہ سے وطن واپس لوٹے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روز قبل لندن سے اپنے ملک پہنچنے والے 6 افراد میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ان سب کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کے اہل خانہ اور ان سے ملاقات کرنے والے دوستوں کو بھی قرنطینہ کیا گیا ہے جب کہ ان 6 افراد کے ساتھ  اندرون ملک سفر کرنے والوں کو بھی ٹریس کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت   وزارت صحت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں وائرس کی نئی قسم کی تشخیص کے بعد بھارت نے برطانیہ سے پروازوں کو معطل کردیا تھا تاہم پابندی سے قبل ہی برطانیہ سے 33 ہزار مسافر بھارت پہنچ چکے تھے۔ برطانیہ سے بھارت پہنچنے والے تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 114 میں کورونا مثبت آیا۔ مثبت آنے والے افراد کے نمونوں کا...

چینی وزارتِ خارجہ نے سی پیک پر بھارتی میڈیا کی پروپیگنڈا رپورٹ مسترد کردی

بیجنگ:  گزشتہ روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان چاؤ لی نے حالیہ دنوں میں سی پیک سے متعلق بھارتی میڈیا میں چلنے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے مثبت طور پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تحت متعدد اہم منصوبوں پر نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جو پاکستان میں اقتصادی استحکام کے ساتھ ساتھ اس وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور تدارک کےلیے بھی بھرپور طور پر معاون ثابت ہورہی ہے۔ یہ خبریں بھی پڑھیے: سی پیک کے خلاف بھارتی مخاصمت سی پیک، ایم ایل ون منصوبہ اور پاکستانی ترقی کا تیز رفتار سفر گوادر بندرگاہ کے سی پیک میں اہم کردار کے حامی ہیں، چین سی پیک سے پاکستان عالمی ویلیو چین میں داخل ہوگا،عاصم باجوہ چین نے سی پیک پر تیزی سے کام کیلئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے، عاصم باجوہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے بارے میں چین اور پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چاؤ لی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ سی پیک کو آگے بڑھانے کےلیے چین اور پاکستان کا عز پختہ ہے؛ اور سی پیک کا مستقبل روشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اقتصادی کساد بازاری کے باوجو...

سارہ الامیری

سارہ الامیری متحدہ عرب امارات کی حکومت میں شامل نو خواتین وزیروں میں سے ایک ہیں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات کی ترقیاتی سائنس کا قلم دان ہے۔ بعض اخبارات کے مطابق سارہ بنت یوسف الامیری کی پیدائش ایرانی بلوچستان کی ہے۔ اُن کے آبائی علاقے کو کافی سخت گیر قرار دیا جاتا ہے، جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے خاصی رکاوٹیں موجود تھیں اور آگے بڑھنے کی خواہاں لڑکیوں کو جبری طور پر روک دیا جاتا تھا، لیکن اتنی مشکلات کے باوجود سارہ الامیری نے ہمت کی اور نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کی، بلکہ پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے امریکی یونیورسٹی آف شارجہ سے کمپیوٹر انجینئرنگ کی ڈگری بھی حاصل کی اور 2014ء میں ماسٹرز بھی کیا۔ گریجویشن کے بعد سارہ الامیری نے راشد بن محمد اسپیس سینٹر میں جدید نظاموں کی انتظامیہ سنبھالی۔ 2011ء سے 2014ء تک وہ مرکز کے ترقی و تحقیق کے شعبے کی سربراہ رہیں۔ سارہ الامیری 2009ء میں دبئی ون، سیٹلائٹ ریموٹ کنٹرول سسٹم پلاننگ ٹیم کی رکن تھیں اور ’دبئی ٹو سیٹیلائٹ‘ میں بھی انھوں  نے ہی اہم کردار نبھایا۔ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر محمد بن راشد المکتوم ...

بھارت میں خطرناک مجرموں کے نام اور تصویر کے ڈاک ٹکٹ جاری

ممبئی:  بھارت کے شہر کانپور میں محکمہ ڈاک نے دو بدنام  گینگسٹرز کے نام کا ڈاک ٹکٹ جاری کردیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق کانپور کے پوسٹ ماسٹر جنرل وی کے ورما نے تصدیق کی ہے کہ کلرک کی غلطی سے بدنام زمانہ گینگسٹر چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کی تصویر کے ڈاک ٹکٹ جاری ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوا تاہم ابھی تک کلرک کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ چھوٹا راجن یا منا بجرنگی کو پہنچانتا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ’’مائی اسٹیمپ‘‘ اسکیم کے تحت حادثاتی طور پر چھوٹا راجن اور بجرنگی کی تصاویر کے ساتھ 12 ٹکٹ چھپے۔ 2017میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت کوئی بھی شخص 300روپے ادا کرکے اپنی تصویر والا ٹکٹ جاری کروا سکتا ہے۔ اسکیم کے تحت چھپوائے جانے والے یہ ٹکٹ دیگر عام ڈاک ٹکٹوں کی طرح قابل استعمال ہوتے ہیں۔ مقامی محکمہ ڈاک کی اس مہم نے بہت مقبولیت حاصل کی اور لوگ اپنے دوست احباب اور رشتے داروں کو ان کی تصاویر کے ڈاک ٹکٹ گفٹ بھی کرتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈاک ٹکٹ پر تصویر شایع کرنے کے لیے پہلے محکمہ ڈاک صرف درخواست گزار سے شناختی کارڈ طلب کرتا تھا تاہم حالیہ...

متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزا میں ایک ماہ کی توسیع کردی

ویب ڈیسک:  متحدہ عرب امارات نے وہاں موجود سیاحوں کی ویزا مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا، یہ توسیع بعض ایئرپورٹس بند ہونے اور غیرمعمولی رش کی وجہ سے کی گئی ہے۔ یہ قدم متحدہ عرب امارات کے وزیرِ اعظم اور نائب صدر، شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ہدایات پر اٹھایا گیا ہے۔ اپنے اعلامیے میں شیخ محمد بن راشد نے کہا ہے کہ امارات کی کئی ریاستوں میں بعض ایئرپورٹس بند ہونے کے بعد لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں ںے کہا کہاسی وجہ سے ہوائی اڈوں پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس میں آسانی کے لیے کسی اضافی فیس کے بغیر تمام سیاحوں کے ویزا کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کی جارہی ہے۔ The post متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزا میں ایک ماہ کی توسیع کردی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2WQI7Yh

سعودی عرب میں پہلی بار میوزک کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری

الریاض:   سعودی حکومت نے پہلی بار موسیقی کے کالج قائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کردیے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو سعودی عرب کے وزیر برائے ثقافت بدربن عبداللہ السعود نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے دو میوزک کالجوں کے قیام کے لیے لائنسس کے اجرا کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے  نجی اور غیر منافع بخش تنظیموں کو ثقافتی شعبے میں مزید ادارے قائم کرنے کی دعوت دی ہے۔ علاوہ ازیں سعودی وزارت ثقافت آرٹ ریزیڈنسی البلاد کے دوسرے ایڈیشن برائے 2022-2021 کے لیے بھی تیاریاں کررہی ہے۔ اس پروگروام کے تحت سعودی اور بین الاقوامی فن کاروں، نقاد، محققین اور مصنفین کو سعودی مدعو کیا جائے گا۔ أعلن صدور أول ترخيص لمعهدين موسيقيين في المملكة. وأدعو جميع المهتمين في القطاعين الخاص وغير الربحي لتقديم طلبات تراخيص المعاهد في المجالات الثقافية المختلفة، على منصة متخصصة ستبدأ عملها بعد 90 يوماً. #رؤية_السعودية_2030 — بدر بن عبدالله بن فرحان آل سعود (@BadrFAlSaud) December 28, 2020 وزارت ثقافت کے مطابق سعودی عرب میں ثقافتی مکالمے، تجزیاتی انداز فکر اور مختلف عہد سے تعلق رکھنے والوں کے مابین ...

سعودی عرب میں حقوق نسواں کی خاتون کارکن کو 5 سال قید

ریاض:  سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کی سرگرم کارکن لجين الهذلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے خواتین کی حقوق کی ممتاز کارکن 31 سالہ لجين الهذلول کو 5 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مذکورہ خاتون مملکت کے تشخص کو نقصان پہنچانے اور اس میں تبدیلی کے لئے احتجاج کرنے، غیر ملکی ایجنڈے کی پیروی کرنے اور انٹرنیٹ کے ذریعے عوام کو اکسانے جیسے جرائم کی مرتکب ہوئی ہیں۔ Good morning #FreeLoujain pic.twitter.com/WwJvespIbE — Lina Alhathloul لينا الهذلول (@LinaAlhathloul) December 28, 2020 31 سالہ خاتون 30 دنوں کے اندر فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتی ہیں تاہم ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے کے تحریری متن کا انتظار ہے جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جدہ میں پیدا ہونے والی لجين الهذلول کو 2018 میں درجن بھر دیگر خواتین کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر ان کی سزا میں سے 2 سال 10 مہینے کی ...

امریکا میں خوفناک دھماکے کے خودکش بمبار کی شناخت ہوگئی

نیشویل:  امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر میں کرسمس ڈے پر ایک وین خوفناک دھماکے سے تباہ ہوگئی تھی جس میں سے ملنے والی انسانی باقیات کے ڈی این اے سے مشتبہ بمبار کی شناخت 63 سالہ انتھونی کوئن وارنر کے نام سے ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کرسمس ڈے پر نیشویل کے ریسٹورینٹ اور دفاتر سے آباد پُررونق علاقے میں فائرنگ کی اطلاع پر ایک پولیس اہلکار وہاں پہنچا تھا۔ جائے وقوعہ پر ایک وین کھڑی تھی جس کا سائرن بج رہا تھا تاکہ آس پاس سے لوگ بھاگ جائیں۔ BREAKING: This is the RV that exploded on 2nd Ave N this morning. It arrived on 2nd Ave at 1:22 a.m. Have you seen this vehicle in our area or do you have information about it? Please contact us via Crime Stoppers at 615-742-7463 or online via https://t.co/dVGS7o0m4v . @ATFHQ pic.twitter.com/JNx9sDinAH — Metro Nashville PD (@MNPDNashville) December 25, 2020 پولیس اہلکار وین کے قریب جانے ہی والا تھا کہ خوفناک دھماکا ہوا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اہلکار 3 فٹ فضا میں اُڑ کر زمین پر آن گرا اور زخمی ہوگیا۔ فلمی منظر جیسے اس دھماکے میں کوئی...

کیمرون میں کرسمس تقریبات سے واپسی پر مسافر بس کو حادثہ، 37 مسافر ہلاک

یونڈی:  وسطی افریقی ملک کیمرون میں مسافر بس، سامنے سے آتے ہوئے تیز رفتار ٹرک ٹکرا گئی جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسمس کی تقریبات سے واپس آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 37 مسافر ہلاک اور 18افراد  زخمی ہوگئے۔ یہ افراد کرسمس کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف گاؤں سے شہر کے مرکزی چرچ گئے تھے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 7 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ دو برس قبل اسکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے بعد مسافر بس میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت اسکول کے 20 بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ The post کیمرون میں کرسمس تقریبات سے واپسی پر مسافر بس کو حادثہ، 37 مسافر ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/34NuJsp

چین ؛ کورونا سے متعلق سب سے پہلے خبر دینے والی خاتون صحافی کو 4 سال قید

بیجنگ:  چین میں کورونا سے متعلق خبریں بریک کرنے اور سست ردعمل پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والی 37 سالہ خاتون صحافی ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں 37 سالہ خاتون ژانگ ژان کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، خاتون صحافی پر اپنی خبروں کے ذریعے تنازعات کو ہوا دینے اور بدامنی پیدا کرنے کا الزام تھا۔ خاتون صحافی نے گزشتہ برس فروری میں ہی ایک پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ کا انکشاف کیا تھا اور ان کی تحقیقاتی رپورٹس سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئی تھیں جن میں حکومتی سست ردعمل پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔ یہ خبر پڑھیں :  چین ؛ وبائی مرض کی سب سے پہلے خبر دینے والا ڈاکٹر بھی کورونا وائرس سے ہلاک   رواں برس مئی میں صحافی کو حراست میں بھی لے لیا گیا تھا۔ دوران حراست خاتون صحافی نے تادم مرگ بھوک ہڑتال بھی کی تھی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے عدالت کے حکم پر صحافی کو میڈیکل ٹیوب لگا کر زبردستی کھانا دیا جاتا تھا۔ ووہان میں پُراسرار وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق سوشل میڈیا پر سب سے پہلے اطلاع دینے والے ڈاکٹر کو بھی پولیس نے گزشتہ برس حراست میں لے لی...

بھارتی پولیس نے 3 کشمیریوں کو جعلی فوجی مقابلے میں شہید کیے جانے کی تصدیق کردی

 سری نگر:  جموں و کشمیر پولیس نے بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیے جانے کی تصدیق کردی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی درندگی پھر بے نقاب ہو گئی اور بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نئے ثبوت سامنے آ گئے۔ رواں سال 18 جولائی کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے مقابلے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دے کر شہید کردیا تھا جو جھوٹا ثابت ہوگیا۔ بھارتی پولیس نے اپنی تحقیقات میں اس مقابلے کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی۔ پولیس نے عدالت میں 14 سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ فائل کردی جس کے مطابق بھارتی فوج کے کیپٹن بھوپندر سنگھ اور اس کے دو ساتھیوں تابش نذیر اور بلال احمد لون نے 3 نوجوان مزدور جو آپس میں کزن تھے، 21 سالہ امتیاز احمد، 25 سالہ ابرار احمد اور 17 سالہ محمد ابرار کھٹانا کو اغوا کرکے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور مقابلے کا ڈرامہ رچانے کیلئے لاشوں پر غیر قانونی بندوقیں رکھ دیں۔ یہ بھی پڑھیں:  بھارتی فورسزکے جعلی مقابلے میں شہیدکشمیریوں کی قبر کشائی سفاک درندوں نے شناخت چھپانے کے لیے نوجوانوں کی لاشیں مسخ کیں اور ان کے شناختی کارڈز...

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ارشاد سپرد خاک

اسکردو:  ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد حسین ارشاد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانگچھے سے تعلق رکھنے والے میجر محمد حسین گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہید کی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ یہ پڑھیں :  گلگت بلتستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر اور دو جوان شہید نماز جنازہ میں شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور اسٹیشن کمانڈرسمیت سیاسی و مذہبی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میجر حسین شہید کو علی آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ The post ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ارشاد سپرد خاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ryG1dV

کراچی میں سردی کا برسوں پرانا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

 کراچی:  کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہواوں نے شہر کا رخ کرلیا ہے جس کے باعث اس ماہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی شمالی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی جب کہ سردی کی موجودہ لہر کے دوران 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جس کے باعث کراچی میں پیر کے روز پارہ مزید گرنے کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ کراچی میں پیر کے روز ہواؤں کی رفتار بڑھنے اور سردی میں اضافے، مطلع سرد و خشک رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے10 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے جب کہ سردی کی نئی لہر جمعے تک برقرار رہ سکتی ہے۔   محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اتوار کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 3 ڈگری کمی کے بعد 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 28 اور شام کو 6 فیصد ریکارڈ ہوا جب کہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوکر 3 کلومیٹر رہ گئی تھی۔ مح...

یورپی یونین نے پی آئی اے پروازیں عارضی طور پر بحال کرنے کی درخواست مسترد کردی

 کراچی:  یورپی یونین سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کی یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی ممالک میں قومی ایئر لائن کے فضائی آپریشن پر کئی ماہ سے پابندی عائد ہے۔ اس حوالے سے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی(ایاسا) کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو ان کے ارسال کردہ ایک خط کا جواب موصول ہوگیا ہے جس میں پی آئی اے نے ایاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔ ایاسا نے خط میں کہا ہے کہ ایاسا کا قانونی دائرہ کار کسی بھی تھرڈ کنٹری آپریٹر کو عارضی یا مشروط اجازت دینے کا امکان فراہم نہیں کرتا، ہمارے ماہرین نے پاکستان کے حفاظتی انتظام کے نظام کو بہتر بنانے کے اصلاحی کارروائی سے متعلق تمام مواد اور اضافی معاون دلائل کا جائزہ لیا ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سرٹیفکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ان ہی وجوہات کی بناء پر یورپی یونین کمیشن کے ذریعے ہونے والی تحقیقات پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا باعث بنی، پی آئی اے پروازوں کی بحالی کے لیے سی اے...

وفاق اور صوبائی حکومتوں سے مایوس کراچی کے شہری اپنے مسائل خود حل کرنے لگے

 کراچی:  کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر اور بلدیاتی مسائل پر وفاق اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوسں اور سیاسی جنگ سے اکتائے ہوئے شہریوں نے اپنے مسائل خود حل کرنے کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شہریوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مایوس ہوکر اپنی مدد آپ کے تحت سڑکوں کی استر کاری شروع کردی۔ اس سلسلے میں کمان معروف کرکٹر جاوید میاں داد نے سنبھال لی ہے۔ تعلیم و تربیت اور صلاحیتوں کی بہتری کے لیے سرگرم لومینری لرننگ سرکل فاؤنڈیشن (ایل ایل سی ایف) نے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے نوجوان رضا کاروں اور عام شہریوں کی مدد سے راشد منہاس روڈ پر شفیق موڑ سے سہراب گوٹھ تک سڑک کے گڑھے بھرنے، استرکاری اور فُٹ پاتھوں پر رنگ کرنے کا کام شروع کردیا۔ ایل ایل سی ایف کی سرپرستی معروف کرکٹر جاوید میاں داد کررہے ہیں اس کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اس فورم کا حصہ ہیں۔ اتوار کے روز استر کاری اور فٹ پاتھ پر رنگ و روغن اور گرین بیلٹ سے کچرا اٹھانے کی مہم میں رضاکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایل ایل سی ایف کے صدر فاروق احمد خان نے بتایا کہ سڑک...