بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے ہی بھائی كو قتل كر ڈالا۔
پولیس کے مطابق بنوں میں بھائی نے بہنوئی كے ساتھ مل كر اپنے ہی جوان سال بھائی کو قتل كر ڈالا، ملزمان نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 23 سالہ حجاب خان جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کا نام اسماعیل خان ہے جب کہ بہنوئی کا نام شاہد خان ہے، پولیس نے مقدمہ درج كركے تفتیش شروع كردی ہے جب کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ بھائیوں کے درمیان جائیداد كا تنازع ہے۔
The post بنوں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی كو ہی قتل كر ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3htfk5C