Skip to main content

آٹا بحران ختم کرنے کیلئے فلور ملز کو 3 کروڑ 82 لاکھ بوری گندم کی فراہمی

 لاہور: وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پرگندم آٹا بحران کے خاتمے کیلئے ملک بھر کی فلورملز کو اب تک 3 کروڑ82 لاکھ بوری گندم فراہم کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو دی جانے والی ایک بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ اب تک صوبوں اور پاسکو نے مجموعی طور پر 50 لاکھ ٹن سے زائد گندم فروخت کی ہے جس میں سے 27 لاکھ77 ہزار ٹن سے زائد گندم محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کو فراہم کی ہے اور محکمہ خوراک کے اس اقدام سے آٹا بحران ختم ہوا ہے ۔

پنجاب نے 7 جولائی کو سرکاری گندم کی فروخت شروع کردی تھی جبکہ سندھ نے 20 اکتوبر اور خیبر پختونخواہ نے یکم اگست کو ریلیز شروع کی۔ اس وقت ملک بھر میں سرکاری گوداموں میں 33 لاکھ ٹن سے زائد گندم ذخائر موجود ہیں جو اپریل میں گندم کی نئی فصل آنے تک ملکی ضروریات کیلئے وافر ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں گندم کی قلت دور کرنے کیلئے ملکی تاریخ کا گندم کا سب سے بڑا درآمدی آپریشن جاری ہے جس کے تحت حکومت اور نجی شعبہ مجموعی طور پر 35 لاکھ72 ہزار ٹن گندم درآمد کریں گے جس میں سے اب تک سرکاری محکمہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی 8 لاکھ ٹن گندم آچکی ہے جبکہ مزید 9 لاکھ17 ہزار ٹن آنے والی ہے۔

وفاقی محکمہ پاسکو کی 1 لاکھ95 ہزار ٹن گندم ملک پہنچ چکی ہے جبکہ مزید 3 لاکھ33 ہزار ٹن آنے والی ہے۔ اسی طرح نجی شعبہ کی جانب سے درآمد کی جانے والی 12 لاکھ14 ہزار ٹن گندم پہنچنے کے بعد صوبوں کو ارسال کی جا چکی ہے اور مزید 1 لاکھ10 ہزار ٹن گندم آئندہ ماہ پہنچے گی۔

اتنی بڑی تعداد میں ہنگامی طور پر گندم کی درآمد نے بندرگاہوں کے انتظامات کا پول بھی کھول دیا ہے سب سے زیادہ مسائل کیماڑی پورٹ کے حوالے سے سامنے آئے ہیں جہاں گندم والے جہازوں کو برتھ ملنے کے لئے کئی دن انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ کیماڑی پر گندم کیلئے صرف ایک وے برج(کانٹا) استعمال ہو رہا ہے اور اسی پر خالی گاڑی اور بھری گاڑی کا وزن کیئے جانے سے گاڑیوں کی روانگی میں گھنٹوں کی تاخیر ہو تی ہے۔

ایک بڑے درآمد کنندہ نے ”ایکسپریس“ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان ہر سال 32لاکھ ٹن کے لگ بھگ آئل سیڈ اور 15 لاکھ ٹن کے لگ بھگ پام آئل درآمد کرتا ہے لیکن یہ درآمدات چند ماہ کی بجائے پورے 12 ماہ کے دوران کی جاتی ہے جس وجہ سے بندرگاہوں پر دباؤ نہیں ہوتا۔ لیکن 36 لاکھ ٹن کے لگ بھگ گندم کی چند ماہ میں درآمد ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے اورا س کی وجہ سے دوسری اجناس اورا شیاءلے کر آنے والے جہازوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔متعلقہ وفاقی وزارت اور محکموں کو اس بارے ایک قابل عمل پلان بنانے کی اشد ضرورت ہے۔

The post آٹا بحران ختم کرنے کیلئے فلور ملز کو 3 کروڑ 82 لاکھ بوری گندم کی فراہمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rIP9Nc

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...