Skip to main content

پاکستان میں 2021 کی پہلی سہ ماہی سے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: پاکستان میں آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 

اسلام آباد میں  خصوصی کابینہ کمیٹی نے کورونا وائرس  ویکسین کی خریداری کے لئے ایک نگران کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔  وزیر منصوبہ بندی  اسد عمر کے ساتھ وزارتی کمیٹی کی دوسری ملاقات ہوئی جس میں وزیر برائے سائنس و ٹکنالوجی فواد چوہدری اور وزیر صنعت حماد اظہر اس کمیٹی کے ممبران بھی شامل  ہوئے۔  ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور  معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں کورونا کی دستیاب مختلف ویکسینز کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ متعدد ممالک نے ابتدائی یا نامکمل نتائج پر مبنی COVID-19 ویکسین پہلے سے بک کروائی تھیں۔ کچھ حالات میں ، دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے تیاری کے مراحل میں بھی ویکسین پہلے سے بک کی گئی تھیں۔

اجلاس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی(ڈریپ) کی تشکیل کردہ  کمیٹی کے تبادلہ خیال سے آگاہ کیا گیا جو اب تک کیے گئے کلینیکل اسٹڈیز سے دستیاب اعداد و شمار کا جائزہ لینے اور تجزیہ کرنے کے عمل میں ہیں۔دستیاب آپشنز میں سے ایک کمپنی کے اعداد و شمار کو ہنگامی استعمال کے لئے حتمی جائزہ لینے کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے چینی  کمپنی سونوفرم سے پیش کردہ اعداد و شمار اور بروقت دستیابی کی بنیاد پر کورونا ویکسین کی پہلے سے بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ ڈریپ کے ذریعہ ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ ایک بار منظوری اور خریداری کے بعد ، حکومت 2021 کی پہلی سہ ماہی میں تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے مفت کوویڈ 19 ویکسین فراہم کرے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ COVID-19 ویکسین کے دوسرے مینوفیکچررز مزید اعداد و شمار اور دست یابی کی بنا پر ویکسینیشن کے بقیہ مراحل کے لئے آئندہ کی بکنگ کے لیے کام کریں گے۔

کمیٹی کی جانب سے یہ اعادہ کیا گیا کہ نجی شعبے کو بھی ڈریپ سے رجوع کرنے اور کسی بھی دستیاب اور محفوظ COVID-19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے کے لئے وضع کردہ طریقہ کار پر عمل کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ویکسین کی خریداری کے لئے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈریپ کی ایکسپرٹ کمیٹی نے جیسے ہی ویکسین کی منظوری دی تو دس لاکھ سے زائد ویکسینز کی خریداری عمل میں لائی جائے گی۔جو تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی ۔ ٹارگٹ یہ ہے کہ  اس ویکسین کی فراہمی  2021 کی پہلی سہ ماہی شروع کردی جائے۔

The post پاکستان میں 2021 کی پہلی سہ ماہی سے کورونا ویکسی نیشن شروع کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o2eK15

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...