Skip to main content

سارہ الامیری

سارہ الامیری متحدہ عرب امارات کی حکومت میں شامل نو خواتین وزیروں میں سے ایک ہیں اور ان کے پاس متحدہ عرب امارات کی ترقیاتی سائنس کا قلم دان ہے۔

بعض اخبارات کے مطابق سارہ بنت یوسف الامیری کی پیدائش ایرانی بلوچستان کی ہے۔ اُن کے آبائی علاقے کو کافی سخت گیر قرار دیا جاتا ہے، جہاں لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے خاصی رکاوٹیں موجود تھیں اور آگے بڑھنے کی خواہاں لڑکیوں کو جبری طور پر روک دیا جاتا تھا، لیکن اتنی مشکلات کے باوجود سارہ الامیری نے ہمت کی اور نہ صرف بنیادی تعلیم حاصل کی، بلکہ پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہوئے امریکی یونیورسٹی آف شارجہ سے کمپیوٹر انجینئرنگ کی ڈگری بھی حاصل کی اور 2014ء میں ماسٹرز بھی کیا۔ گریجویشن کے بعد سارہ الامیری نے راشد بن محمد اسپیس سینٹر میں جدید نظاموں کی انتظامیہ سنبھالی۔

2011ء سے 2014ء تک وہ مرکز کے ترقی و تحقیق کے شعبے کی سربراہ رہیں۔ سارہ الامیری 2009ء میں دبئی ون، سیٹلائٹ ریموٹ کنٹرول سسٹم پلاننگ ٹیم کی رکن تھیں اور ’دبئی ٹو سیٹیلائٹ‘ میں بھی انھوں  نے ہی اہم کردار نبھایا۔ دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیر محمد بن راشد المکتوم کے جاری کردہ ایک فرمان کے مطابق سارہ امیری کے لیے اعلیٰ درجے کی سائنس کی وزیر کے عہدے کے علاوہ وہ مریخ ایکسپلوایشن ٹیم کی سربراہ اور سائنس دانوں کے کونسل کی سربراہی بھی کریں گی۔ متحدہ عرب امارات کے سائنس دانوں کی کونسل کا قیام 2016ء میں ہوا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سارہ الامیری نے اپنے کام کو اپنی زندگی کے خوابوں میں سے ایک خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’خلائی مرکز میں پہلے دن مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ میرے خواب کو حقیقت بنانے کی طرف یہ میرا پہلا قدم تھا۔

یہ قدم مجھے جگہ کی کھوج اور سیٹلائٹ کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے قریب لایا۔ پہلے دن جب میں ملازمت پر پہنچی، مجھے احساس ہوا کہ مجھے خود پر انحصار کرنا پڑا ہے اور کوئی بھی تجربے کار شخص مجھے کام سکھانے کے لیے نہیں تھا۔ یہ پہلا موقع تھا، جب ٹیم کے تمام اراکین نے سیٹلائٹ ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کام کیا۔ سب نے سوچا کہ نوجوانوں کے ایک گروہ، جن میں سے سب سے بڑے رکن کی عمر 27 سال ہے، سیٹلائٹ کا ڈیزائن بنا کے خلاف میں بھیج سکتا ہے۔

نومبر 2013ء میں یہ گروپ ’دبئی سیٹلائٹ ٹو‘ لانچ کرنے کے قابل تھا۔ جس پر وہ پانچ سال سے کام کر رہا تھا۔ اصل خلائی جہاز عرب میں تعمیر کردہ پہلا بین الاقوامی تحقیقات ہے۔ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی(ArizonaState University)، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا، برکلے (University of California) اور کولوداڈو یونیورسٹی (University of Colorado) کے 200 محقیقین کے تعاون سے 150 اماراتی سائنس دانوں کی ایک ٹیم 2014ء سے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ایڈوانس سائنس کی مشیر کی حیثیت سے سارہ الامیری اس منصوبے کے کمانڈ سینٹر کا انتظام کرتی ہیں۔ جون 2016ء میں ’ورلڈ اکنامک فورم‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں  نے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے خلائی جہاز کی تعمیر 2020ء تک مکمل ہو جائے گی اور مارچ 2021ء میں اس کا عملی آغاز کیا جائے گا، لیکن 2020ء میں موسم کے  نامناسب حالات سمیت متعدد وجوہات کی بنا پر دو بار تاخیر ہوئی۔

بالآخر اس خلائی جہاز کو  جاپان کے ایک خلائی مرکز سے لانچ کر دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی مشیر وزیر سربراہ سارہ الامیری نے لانچ کے فوراً بعد دبئی ٹیلی ویژن کو بتایا ’’جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، وہ متحدہ عرب امارات کا مستقبل ہے۔‘‘

بی بی سی نے 2020ء میں سارہ کو دنیا کی 100 متاثر کن خواتین میں شامل کیا ہے اور یہ ہم سب خواتین کے لیے فخر کی بات اور ایک مشعل راہ ہے، خاص طور سے ان خواتین کے لیے ایک امید کا ذریعہ ہے، جو آگے بڑھنے یا پڑھنے سے ڈرتی ہیں، کہ متحدہ عرب امارات کے سماج میں انھوں نے کیسے اپنا مقام اور مرتبہ بنایا، لیکن ہمارے ہاں آج بھی کچھ لوگ بس یہ ذہنیت لے کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ لڑکیاں صرف چولھا سنبھالیں گی، لیکن سارہ الامیری کی وجہ سے مسلم دنیا میں خواتین کے لیے شاید اور بہتری کا امکان پیدا ہو جائے۔

The post سارہ الامیری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/38FSyU4

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...