Skip to main content

Posts

Showing posts from December, 2017

یونان؛ پیک غذاؤں میں تیزاب ملانے کی خبروں سے عوام خوف زدہ

ایتھنز:  یونان میں ماحولیاتی دہشت گردوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انتہائی مضر صحت ہائیڈرو کلورک ایسڈ انجکشن کے ذریعے سپر اسٹور کی غذاؤں اور مشروبات میں داخل کردیا ہے۔ یہ تصاویر اب سوشل میڈیا پر بھی جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد یونان کے بڑے اسٹورز سے مخصوص اشیا ہٹادی گئی ہیں۔ ایتھنز اور تھیسالونکی کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ڈبہ بند گوشت، مقامی طور پر تیار کردہ دودھ کے ڈبے اور کولڈ ڈرنک نہ خریدیں کیونکہ ان میں تیزاب اور دیگر خطرناک اجزاء ہوسکتے ہیں۔ اب تک اس اقدام سے دونوں شہروں کے 10 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ یہ دہشت گردی کا ایک فعل ہے اور ایسا کرنے والے سیاسی کارکن نہیں بلکہ مجرم ہیں۔ افراتفری پھیلانے والوں (انارکسٹس) کا ایک گروپ خود کو ’بلیک گرین آرسونسٹس‘ کہتا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ کرسمس پر زندگی سے خالی لاکھوں افراد کو یہ کمپنیاں اپنا کوڑا کرکٹ دیدہ زیب پیکنگ میں بند کرکے فروخت کرتی ہیں تاکہ لوگوں کے جسم سے خون کا ایک ایک قطرہ نچوڑ لیا جائے۔ اسی لیے بقول اس گروپ کے انہوں نے مخصوص اشیا کا انتخاب کیا ہے جن میں کوکا کولا...

بے وفا محبوبہ کا تحفہ 47 برس سے کھلنے کا منتظر

ٹورنٹو:  کینیڈا میں محبت کے مارے ایک شخص نے اپنی بے وفا دوست کا تحفہ گزشتہ 47 سال سے سنبھال کر رکھا ہے لیکن اسے آج تک نہیں کھولا۔ ایڈمنٹن کے ایڈریان پیئرس کو یہ تحفہ 1970ء میں اس وقت ملا جب ان کی عمر صرف 17 برس تھی وہ ٹورنٹو کے جارج ایس ہنری سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھے کہ انہیں ایک لڑکی وکی سے محبت ہوگئی۔ وکی نے ایڈریان کو ایک تحفہ دیا لیکن اس کے فوراً بعد ان سے تعلق ختم کرلیا۔ ایڈریان نے اپنی پہلی محبت کی جانب سے یہ برتاؤ دیکھا تو وہ بہت حیران، دکھی اور غمگین ہوئے اس غصے کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ اس تحفے کو زندگی کی سب سے آخری شے سمجھیں گے اور اسے کبھی اہمیت نہ دیں گے۔ انہوں نے اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے پھینک دیا اور اپنے گھر والوں سے بھی کہا کہ وہ اسے کبھی نہیں کھولیں گے اور انہوں نے اس بات پر سختی سے عمل بھی کیا۔ کئی برس بعد وکی کی بہن نے ان سے رابطہ کیا اور ایڈریان کو وکی کا نمبر دیا لیکن ایڈریان نے بتایا کہ وہ راستے الگ ہونے کے بعد بھی وکی سے ملتے رہے اور اب فیصلہ کرچکے کہ دوبارہ نہیں ملیں گے۔ اس کے بعد آخرکار اس نے بھی شادی کرلی اور اب سکون سے رہ رہے ہیں۔ ...

ساٹھ سال پرانے دوست آپس میں بھائی نکلے

ہوائی:  امریکا میں 60 سال تک دوست رہنے والے دو افراد آپس میں سوتیلے بھائی نکلے۔ بہتر سالہ ایلن رابنس اور 74 سالہ والٹر مک فرلین دونوں ہی امریکی جزیرے ہوائی میں 15 مہینے کے وقفے سے پیدا ہوئے۔ ان دونوں کی ملاقات چھٹی جماعت میں ہوئی جو پوری زندگی کی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ ان دونوں کے درمیان محبت اور اتفاق عروج پر رہا، دونوں ساتھ فٹ بال کھیلتے اور ہنسی مذاق کرتے، شادی کے بعد دونوں نے اپنے اپنے بچوں کو ایک ہی اسکول میں پڑھنے بھیجا، چھٹیوں والے دن دونوں کے اہل خانہ ایک ساتھ تفریح کے لیے جاتے۔ رابنسن اور مک فرلین دونوں ہی اپنے والد سے ناواقف تھے اور یہ دونوں انفرادی طور پر اپنے والد کی کھوج میں مصروف تھے۔ کئی برس تک مک فرلین اپنے والد کی تلاش میں ناکام رہا تو اس نے  بیٹی کی مدد سے ڈی این اے میچ کرنے یعنی یکسانیت تلاش کرنے والی ایک ویب سائٹ سے رابطہ کیا۔ جب اس کا ڈی این اے مکمل ہوا اور ویب سائٹ پر موجود ڈیٹا بیس سے میچنگ کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا ڈی این اے کسی روبی 737 سے بہت ملتا تھا جو ویب سائٹ پر اس شخص کا یوزرنیم تھا۔ مک فرلین کی بیٹی نے مزید بتایا کہ یہ تو ان کے والد ک...

تھائی لینڈ کے ڈبل شاہ کو 13 ہزار سال کی قید کی سزا

بنکاک:  تھائی عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13 ہزار 275 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے فراڈ کے مجرم کو 13 ہزار 275 سال کی قید کی سزا سنادی۔ 34 سالہ پوڈٹ کیتیتھڑ اڈلوک پر لوگوں سے رقم بٹورنے اور انہیں دھوکا دینے کا الزام تھا۔ وکیلِ استغاثہ نے عدالت کوبتایا کہ مجرم لوگوں کو اپنی کمپنیوں میں جو پراپرٹی ڈویلپمنٹ، برآمدات اور استعمال شدہ گاڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں سرمایہ کاری کی دعوت دینے کے لئے سیمینار منعقد کرتا تھا، سرمایہ کاروں کو زیادہ شرح کے منافع کا لالچ دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کار لانے کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا تھا اور نئے سرمایہ کاروں کے پیسوں سے پرانے سرمایہ کاروں کو منافع دیا جاتا تھا۔ مجرم پوڈٹ اڈلوک نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کرتے ہوئے بیان دیا ہے کہ اس نے پونزائی اسکیم میں اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس اسکیم سے 40 ہزار افراد متاثر ہوئے جنہوں نے مجموعی طور پر 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ عدالت کے مطابق اڈلوک غیرقانونی قرضے دینے اور فراڈ کے جرم میں 2 ہزار 653 مرتب...

ویڈیوگیم کھیلنے سے روکنے پرشوہرنے بیوی کوطلاق دے دی

کوالا لمپور:  ملائیشیا کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس بات پر طلاق دے دی کہ وہ اسے ویڈیو گیم کھیلنے سے روکتی رہی اور آخرکار اس کا ویڈیو گیم اکاؤنٹ ہی فروخت کردیا۔ چینی میڈیا کے مطابق خاتون کا تعلق چین سے ہے اور وہ شادی کے بعد ملائیشیا آگئی تھیں۔ سب کچھ ٹھیک چلتا رہا لیکن دو سال قبل کنگ آف گلوری ریلیز ہوا اور اس کا شوہر دن رات اسی گیم کو کھیلنے لگا۔ پہلے دونوں میاں بیوی نے یہ گیم کھیلا اور اس کے بعد شوہر اپنے آن لائن دوستوں سے مقابلہ کرنے لگا۔ اس کے بعد وہ گیم کھیلنے کےلیے صبح سویرے بیدار ہوجاتا جس سے گھر کے دیگر لوگ شدید نظر انداز ہوتے گئے یہاں تک کہ گیم کی لت سے اس نے باہر نکلنا بھی کم کردیا۔ اس سے تنگ آکر خاتون نے ایک رات اپنے شوہر کا اسمارٹ فون اٹھایا اور اس کا گیم اکاؤنٹ فروخت کردیا۔ یہ پچیس سالہ شخص کنگ آف گلوری جیسے وقت طلب ویڈیو گیم کا اس قدر رسیا ہوچکا تھا کہ اسی لت کی بنا پر اس نے اپنی بیوی اور بچی تک کو چھوڑنے سے دریغ نہیں کیا۔ وہ گیم اکاؤنٹ فروخت کرنے پر شدید برہم ہوگیا اور اس نے ایک صبح بیدار ہونے کے بعد اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا، اسے سیڑھیوں تک گھسیٹ ...

امریکا میں ڈرون کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا جوڑا گرفتار

کیلی فورنیا:  امریکی پولیس نے ایک ایسے جوڑے کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بہت چالاکی سے ڈرون کے ذریعے اپنے گاہکوں کو منشیات بھیجنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ پال بیلڈاسر اور 31 سالہ ایشلے لورین کارول پر تین مرتبہ ممنوعہ نشہ آور اشیا فروخت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منشیات رکھنے اور بچوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ ریورسائیڈ پولیس ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ جوڑا ڈرون کے ذریعے منشیات سپلائی کرتا ہے۔ پولیس نے بیان دیا ہے کہ  ملزمان کے گھر کے پچھلے باغ (بیک یارڈ) سے ڈرون اڑتا ہے اور قریبی پارک میں منشیات کی پڑیاں گراتا ہے جہاں پہلے سے موجود منتظر گاہک انہیں اچک لیتے ہیں۔ پولیس نے نوٹ کیا ہے کہ ایک مخصوص وقت میں ڈرون ان کے گھر سے پرواز کرتا ہے اور تھوڑی دیر میں ایک پارک تک جاکر واپس آجاتا ہے اس شک کے بعد اس جوڑے کو گرفتار کیا گیا‘۔ پولیس نے چھاپہ مارنے کے بعد کہا ہے کہ ان کے گھر سے میتھم فیٹامین (میتھ)، ایل ایس ڈی اور کھلا ہوا بہت سا پاؤڈر ملا ہے جس کی شناخت فینٹنائل کے طور پر ہوئی ہے یہ تمام مواد نشہ آور اور ممنوعہ منشیات م...

پانچ سال سے تکیے کا غلاف نہ دھونے والی خاتون کی پلکوں میں کیڑے پڑگئے

بیجنگ:  چینی خاتون سوتے وقت 5 سال تک ایک ہی تکیہ استعمال کرتی رہیں یہاں تک کہ اس کا غلاف بھی نہیں دھویا گیا جس کے باعث خاتون کی پلکوں میں مختلف اقسام کے کیڑے پڑگئے ہیں۔  چین کی مقامی میڈیا کے مطابق ایک خاتون کو آنکھوں میں تکلیف اٹھنے پر اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے آنکھیں سرخ ہونے کے باعث انہیں قطرے استعمال کرنے کا مشورہ دیا لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑا اور تکلیف مزید بڑھتی گئی۔ یہاں تک کہ آنکھیں واضح طور پر سرخ دکھائی دینے لگیں اور ان میں خارش بھی شروع ہوگئی جس پر خاتون کو دوبارہ اسپتال لایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے خاتون کا معائنہ کیا تو وہ خود بھی حیران رہ گئے کیوں کہ ان کی پلکوں میں 10 مختلف اقسام کے تقریباً 100 کیڑے (جوئیں) پائی گئیں، جو عام طور پر ہر انسان کے جسم خاص کر چہرے میں پائی جاتی ہیں لیکن ان کا حجم بہت چھوٹا ہوتا ہے جس کے باعث وہ کسی کو دکھائی نہیں دیتی لیکن اس کیس نے ڈاکٹرز کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ ان جوؤں کو مائٹس بھی کہا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کے اصرار پر خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ جس تکیے پر سوتی ہیں اس کا غلاف گزشتہ 5 برس سے نہیں دھویا گیا یعنی ان کا تک...

اسپین میں ایک دوسرے پر انڈے اور آٹا پھینکنے کا انوکھا تہوار

میڈرڈ:  اسپین میں گزشتہ 200 برس سے ایک ایسا تہوار منایا جارہا ہے جس میں لوگ فوجی لباس پہن کر ایک دوسرے پر انڈے اور آٹے سے حملہ کرتے ہیں۔ دنیا میں لوگ اپنے مذہب، ذات اور زبان کی وجہ سے مختلف طرح کے تہوار مناتے ہیں اور تہوار میں کسی طرح کی کوئی حد مقرر نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ دنیا میں مختلف انداز سے  تہوار منانے کی روایات دیکھنے میں آتی ہیں۔ اسپین وہ واحد ملک ہے جہاں اپنے پیچھے جنگلی بھینسے کو بھگانے کی روایت تو قائم ہے لیکن ایک تہوار ایسا بھی ہے جس میں لوگ ایک دوسرے پر انڈا اور آٹا پھینک کر خوش ہوتے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق 200 سال پُرانے اس تاریخی تہوار کو ہسپانوی ’ایلس اینفری نیٹس‘ کہتے ہیں، اس تہوار کو ایک ٹاؤن میں ہرسال مناتے ہیں۔ اس تہوار کو منانے والے تمام شرکا فوجی وردی پہن کر جمع ہوتے ہیں انڈا اور آٹا برسا کر ایک دوسرے کو اس میں لت پت کردیتے ہیں۔ اس تہوار کو منانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ تہوار سب کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے جب کہ روایتی طور پر اس تہوار کو منانے والے شرکاء فوجی لباس پہن کر ہتھیاروں کی جگہ انڈے اور آٹے سے ایک دوسرے پر حملہ کرکے ٹاو...

جنوبی افریقہ میں دو منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

کیپ ٹاؤن:  جنوبی افریقہ میں دو منہ اور تین آنکھوں والا ایک عجیب الخلقت  بلی کا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے  پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہیں۔ اس بلی کا نام ’بیٹی بی‘ ہے جس کے دو کان اور چار پاؤں تو ہی ہیں لیکن دو منہ ، دو ناک اور تین آنکھیں ہیں۔ اس طرح یہ ایک نایاب بلی ہے جس کے دو منہ ہیں۔ یہ بلی اپنے دو بھائی بہنوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی تھی۔ بظاہر نارمل لیکن  دومنہ والی بلی کے مرجانے کے خوف سے اس کا مالک اس عجیب الخلقت بلی کو ایک قریبی ماہر کے پاس لے گیا تاکہ اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاسکے۔ اس انوکھے جانور کا خیال رکھنے والی خاتون نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، خاتون نے اس کا فیس بک اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں بلی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلی کے دونوں منہ کا راستہ پیٹ تک جاتا ہے اور اسے دونوں منہ سے کھانا دیا جارہا ہے۔ بلی پیدائشی طور پر ایک طبی کیفیت کے ساتھ اس دنیا میں آئی ہے جسے ’کرینیوفیشل ڈپلیکیشن‘ یا ڈائپروسوپس کہتے ہیں۔ ہمارے جسم میں ایک طرح ...

تھائی خاتون کا ناک ہموار کرنے والا پیوند آنکھوں کے درمیان سے نکل آیا

بنکاک:  تھائی لینڈ کی ایک خاتون نے اپنی ناک خوبصورت اور ستواں بنانے کےلیے ناک کے اندر سلیکون سے بنا ایک پیوند (امپلانٹ) لگوایا جو بری طرح ناکام ہوا اور اب ناک کے اوپری حصے کو چھیدتے ہوئے دونوں آنکھوں کے درمیان ابھر آیا ہے جس سے خاتون مزید عجیب لگ رہی ہیں۔ اس باہمت خاتون نے منظرِ عام پر آکر پلاسٹک سرجری اور رائنوپلاسٹی کے خطرناک اثرات اور کمپنیوں کے دھوکے کو بے نقاب کیا ہے۔ یہ عمل رائنوپلاسٹی کہلاتا ہے جو مشرق ایشیائی ممالک میں تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ اس میں ایک جانب تو ناک کے اندر پلاسٹک کے چھلے پھنسائے جاتےہیں یا پھر ان کے اندر سلیکون مٹیریل سے بنے پیوند رکھے جاتے ہیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اگرچہ انہوں نے ایک سستے غیرمعروف کلینک سے آپریشن کرایا تھا لیکن ناک میں خوفناک مسئلہ پیدا ہونے کے بعد نہ صرف کلینک نے ان کی ایک نہ سنی بلکہ کسی بھی قسم کی مدد سے انکار کردیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن کرنے والے کلینک نے تصاویر منظرِ عام پر آنے اور عوامی غصے کے باوجود بھی خاتون کی کوئی مدد نہیں کی۔ تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ خاتون کلینک کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرنے ک...

خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول

پینسلوینیا:  امریکا میں خاتون کو 284 ارب ڈالرسے زائد کا بجلی کا بل موصول ہوا تووہ حیران و پریشان ہوگئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوینیا کے شہر ایری کی رہائشی میری ہورومنسکی اس وقت شدید پریشان ہوگئیں جب انہیں گھرکا بجلی کا بل 284 ارب ڈالرموصول ہوا جب کہ بل میں انہیں تمام رقم نومبر2018 تک ادا کرنا تھیں۔ اس حوالے سے میری ہورومنسکی کا کہنا تھا کہ بل دیکھ کر ان کی آنکھیں پھٹی رہ گئیں، ہم نے کرسمس کی لائٹس لگائی ہوئی تھیں اور سوچا کہ کیا ہم نے انہیں غلط طریقے سے تو نہیں لگا دیا۔ میری نے کہا کہ وہ بل لے کرجب متعلقہ ادارے گئیں تو وہاں ادارے کے ترجمان مارک ڈربن نے بتایا کہ اصل واجب الادا رقم تقریباً صرف 284 ڈالر ہے جب کہ بل پرغلط رقم درج تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں یاد کہ میں نے اربوں ڈالرزکا بل کبھی دیکھا ہو، ہم صارف کی جانب سے اس غلطی سے متعلق رجوع کرنے کی کوشش پر بہت قدرکرتے ہیں تاہم وہ لاعلم ہیں کہ یہ غلطی کیسے ہوگئی۔ The post خاتون کو گھر کا بجلی کا بل 284 ارب ڈالر موصول appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift....

زیر سمندر قائم دنیا کا واحد پوسٹ آفس

 لندن:  دنیا میں ایک ڈاک خانہ ایسا بھی ہے جو مکمل طور پر پانی کے اندر موجود ہے اور یہاں سے آپ واٹر پروف ڈاک پوری دنیا کو بھیج سکتے ہیں۔ یہ پوسٹ آفس جنوبی بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے ملک وینوواٹو کے ساحلوں کے قریب موجود ہے جس کا افتتاح 2003ء میں کیا گیا تھا اور یہ آج بھی کام کررہا ہے تاہم یہ بہت گہرائی میں موجود نہیں اور اسے بمشکل 10 فٹ یا 3 میٹر گہرائی میں رکھا گیا ہے جو یہاں موجود 80 جزائر میں سے ایک ہائیڈوے جزیرے کے پاس موجود ہے۔ اتنی گہرائی میں اسنارکل اور اسکوبا ڈائیونگ کرنے والے بہت آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ زیرِ آب انوکھے پوسٹ آفس سے آپ واٹر پروف پوسٹ کارڈ خرید سکتے ہیں اور ان پر ٹکٹ لگا کر دنیا بھر میں کہیں بھی بھیج سکتے ہیں۔ اگر عملے کا کوئی فرد پوسٹ آفس میں موجود نہ ہو تو آپ قریبی ڈاک خانے کے ڈبے (ڈراپ باکس) میں اپنا پوسٹ کارڈ ڈال سکتے ہیں۔ وینوواٹو پوسٹ آفس میں موجود کلرک سیاہی کے بجائے خاص مہر لگاتا ہے تاکہ مزید کارروائی کی سند رہے۔ ڈاک خانے کا ڈراپ باکس اکثر سمندری ریت سے بھرا ہوتا ہے اور اس کےلیے آپ کو تھوڑی محنت کرنا ہوگی۔ ہر 24 گھنٹے بعد ڈاک خانے کا ...

نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2018 کیلئے اہم پیش گوئیاں

 لندن:  بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال کےلیے دو اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔  بابا وینگا نے کہا ہے کہ سال 2018ء میں چین ایک معاشی قوت بن کر ابھرے گا اور کئی لحاظ سے امریکہ کو پیچھے چھوڑ دے گا دوسری جانب سیارہ وینس پر توانائی کا ایک نیا ذریعہ بھی دریافت ہوگا تاہم ان کی دونوں پیش گوئیاں پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتیں۔ اس کی وجہ یہ ہے صرف ایک سال میں چین امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا دوسری جانب سیارہ وینس کے قریب کسی مصنوعی سیارے یا خلائی جہاز کے پہنچنے کا کوئی امکان نہیں لیکن ایک خلائی جہاز 2018ء میں ضرور روانہ کیا جائے گا۔ بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج ...

سال کے 8 ہزار منٹ لڑائی

انسانی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو یہ انکشاف ہوتا ہے کہ گھریلو ناچاقی اور میاں بیوی کے درمیان الجھنیں ہر معاشرے اور دور کا حصہ رہی ہیں۔ گھریلو ناچاقی سے نجات کے لیے ماہرین مختلف طریقے بھی تجویز کرتے رہے ہیں۔اب حال ہی میں برطانیہ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیوی ایک سال میں اپنے شوہر سے’’ آٹھ ہزار منٹ ‘‘تک الجھتی ہے۔اس تحقیق کے دوران برطانوی ماہرین نفسیات نے ایک سال تک تین ہزار جوڑوں پر نظر رکھی اور پتا چلایا کہ شوہر کی نسبت بیوی زیادہ چڑچڑے پن کا شکار رہتی اور اپنے خاوند اور دیگر افراد خانہ سے الجھتی ہے۔ اس تحقیق سے ماہرین نفسیات کو علم ہواکہ ہفتے میں کم سے کم دو گھنٹے پچیس منٹ اور ماہانہ گیارہ گھنٹے بیوی اپنے شوہر سے لڑتی جھگڑتی ہے۔ چونکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ہر معاشرے کا حصہ ہیں اس لیے ماہرین بیوی کے چڑچڑے پن سے نمٹنے کے لیے کچھ طریقے بھی تجویز کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بیوی سے اس کی فطرت کے مطابق ہی سلوک کیا جائے۔ کسی بھی شخص کو سو فی صد تبدیل کرنا غیر منطقی ہے۔ تبدیلی باہر سے مسلط نہیں کی جا سکتی بلکہ الجھنوں کا شکار شخص خود جب تک تبدیلی کا عزم نہ کرے، اس کی طب...

بھارت میں لنگوروں نے دو سالہ بچے کو دوست بنالیا

بنگلور:  بھارت میں دوسالہ بچہ جو ابھی بولنے سے بھی قاصر ہے حیرت انگیز طور پر  بے خوف ہوکر سرمئی لنگوروں کے ساتھ کھیلتا ہے اور وہ ایک درجن سے زائد لنگوروں کی آنکھ کا تارہ بن چکا ہے۔ سمرتھ بنگلور سے 400 کلومیٹر دور ایک گاؤں الہ پور میں رہتا ہے جس کی لنگوروں سے دوستی کا شہرہ پورے بھارت میں پھیل چکا ہے۔ اس بچے کے چچا براما ریڈی کہتے ہیں کہ یہ ایک انوکھا واقعہ ہے کہ علاقے کے لنگوروں نے کسی بہت چھوٹے بچوں سے اتنی لگاوٹ دکھائی ہے۔ اب حال یہ ہے  کہ اس کے والدین گاؤں کے کھیت میں کام کرتے ہیں اور لنگور اس بچے سے کھیلتے رہتے ہیں اور والدین کو بچے پر حملے کا کوئی خوف نہیں ہے۔ بچہ اپنا کھانا ان لنگوروں کو دیتا ہے تو وہ اسے خوشی خوشی کھالیتے ہیں۔ لنگور اب روزانہ اس بچے سے ملنے آتے ہیں اور اگر بچہ سو رہا ہوتا ہے تو لنگور اسے بیدار کرکے اس کے ساتھ ایک دو گھنٹے تک کھیل کر واپس چلے جاتے ہیں۔ عموماً یہ لنگور دن کے ایک مخصوص وقت میں آتے ہیں۔ کل 20 لنگور اس بچے کے دوست ہیں جن میں سے زیادہ تعداد میں لنگور روزانہ بچے سے ملنے آتے ہیں۔ ماہرین نے اس بچے کو ’دی جنگل بُک‘ کے اُس کردار...

پرندوں سے پریشان خاتون کا انوکھا اقدام

برسٹل:  انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی جنیفر ذاتی ملکیت کو بچانے کے لئے قدرت کے شاہکار پرندوں کی ہی دشمن بن گئی۔ دور حاضر میں انسان جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے بھرپور طریقے سے کام کررہے ہیں، کچھ لوگوں کو بچپن سے ہی پرندوں سے لگاؤ ہوتا ہے اور پرندوں کو گھروں میں رکھنا اچھا سمجھتے ہیں لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو پرندوں کے لیے باعث پریشانی ہیں اور ایسی ہی ایک مثال جنیفر گیریٹ  کی ہے جو پرندوں سے دشمنی پر اُتر آئیں۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی جنیفر گیریٹ نے اپنی گاڑی کو پرندوں کی بیٹ (فضلے) سے بچانے کے لیے پارکنگ ایریا میں موجود درخت پر کانٹے لگا دیے۔ جنیفر کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں درخت کی وجہ سے اس پر پرندوں کا ہجوم رہتا ہے جو کہ میری گاڑی کو گندا کرنے کا باعث بنتے ہیں، میں نے پرندوں کو بھگانے کے لیے اور بھی بہت طریقے ڈھونڈے لیکن پھر بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا بس ایک یہی حل تھا کہ درخت پر کانٹے لگا دیے جائیں تاکہ نہ پرندے وہاں بیٹھیں گے اور نہ میری گاڑی پر بیٹ کریں گے۔ برسٹل سٹی کونسل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں پر...

شادی شدہ افراد زیادہ مطمئن ہوتے ہیں یا کنوارے؟، تحقیق نے بتادیا

 لندن:  بہت سارے لوگ اپنی شادی کے بعد اطمینان محسوس کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ کنوارے رہ کر خود کو مطمئن سمجھتے ہیں تاہم اب ایک نئی تحقیق نے اس حوالے سے اصل حقائق بتادیے ہیں۔ برطانیہ میں “جرنل آف ہیپّینیس اسٹڈیز” میں شادی شدہ افراد یا کنواروں کے مطمئن ہونے کے حوالے سے تحقیق شائع ہوئی جس میں 1991 سے 2009 تک 19 سال پر محیط عرصے پر 30 ہزارافراد سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے لیے شوہر اور بیوی کے تعلق اور ان کے درمیان دوستی کے مفہوم کا مطالعہ کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ پُراعتماد ہوتے ہیں، اور زیادہ خوش وخرم و اطمینان بخش زندگی گزرتے ہیں جبکہ یہ سلسلہ بڑھاپے تک جاری رہتا ہے۔ دوسری جانب غیرشادی شدہ افراد زندگی میں مطمئن زندگی نہیں گزارتے اورمشکلات کا شکار رہتے ہیں۔ یہ افراد سماجی معاملات کے حوالے سے بہت کچھ کرتے ہیں تاہم انہیں بہت سے امور میں معاشرتی دباؤ کا سامنا رہتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ افراد جو شادی کی خواہش بھی نہیں رکھتے ہیں تو بھی وہ لوگوں کی جانب سے اصرارکے سبب کس...

تین سو افراد کا قاتل مگر مچھ ’’گستاف‘‘ جو اب بھی زندہ ہے

برونڈی:  آدم خور مگرمچھ گستاف اتنا مقبول ہے کہ وکی پیڈیا پر اس کے لیے ایک پیج مختص کردیا گیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ خونخوار مخلوق اب تک 300 سے زائد انسانوں کو کھا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک اسے مارا نہیں جاسکا۔ یہ مگرمچھ افریقی ملک برونڈی کے مشہور دریا روزیزی میں پایا جاتا ہے اور اس کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے، اس خونخوار مگرمچھ کو پکڑنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن یہ ہمیشہ بچ نکلا اس کا وزن اندازاً 900 کلوگرام اور لمبائی 18 سے 25 فٹ تک ہے۔ پہلے اندازہ لگایا گیا کہ یہ عفریت 100 سال کا ہے لیکن 2014ء کی پی بی ایس (پبلک براڈکاسٹنگ سروس) ڈاکیومینٹری میں اس کا کھلا جبڑا ماہرین نے دیکھا اور اس کے دانت دیکھ کر بتایا کہ یہ 60 سال کے قریب ہے کیونکہ اس کے منہ میں پورے دانت ہیں جو 100 سال کے مگرمچھ میں ازخود نکل جاتے ہیں۔ گستاف ایک خونخوار جانور ہے جسے کلاشنکوف تک سے مارنے کی کوشش کی گئی اس کے دائیں کندھے پر ایک گہرا زخم آیا ہے لیکن وہ مرا نہیں، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ شاید اپنی جسامت کی وجہ سے یہ بلٹ پروف ہوگیا ہے جس پر اب کوئی گولی اثر نہیں کرتی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اپنے و...

کنسرٹ میں ڈانس کرتے 50 شائقین کے موبائل چرانے والا انوکھا فنکار

برمنگھم:  برطانیہ میں ایک چالاک فون چور کو پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا جس نے ہجوم سے بھرپور ایک کنسرٹ میں 50 سے زائد فون چرائے اور اپنے لباس کے نیچے تیراکی کے تنگ لباس میں انہیں چھپاتا رہا۔ برطانیہ میں رہنے والا رومانیہ کا باشندہ ایلِن مارِن برمنگھم کے ایک بہت بڑے کنسرٹ میں شریک تھا جو اس سال 18 نومبر کو منعقد ہوا تھا۔ رائل بلڈ کنسرٹ میں اس نے تنگ جینز اور سیاہ وگلابی سوئمنگ سوٹ پہنا ہوا تھا وہ کنسرٹ میں ناچتے ہوئے دیگر افراد کے فون چراتا رہا اور مہارت کے ساتھ چوری شدہ فون سوئمنگ سوٹ میں اڑستا رہا۔ مہنگے سستے اسمارٹ فون کی اچھی خاصی تعداد جمع کرنے کے بعد اس نے اپنے گھر کی راہ لی لیکن اس کی بدقسمتی تھی کہ کنسرٹ کے شرکا میں پولیس اہلکار بھی شامل تھے جو گزشتہ سال فون چوری ہونے کی شکایات پر وہاں موجود تھے۔ اس طرح پولیس نے چلتے پھرتے موبائل فون کے اس صندوق کو اپنی گرفت میں اس وقت لیا جو وہ اپنی کار میں بیٹھ رہا تھا۔ توقع ہے کہ اب مارن کو فون چرانے کی پاداش میں تین سال تک جیل کی ہوا کھانا ہوگی۔ The post کنسرٹ میں ڈانس کرتے 50 شائقین کے موبائل چرانے والا انوکھا فنکار appeared f...

مشین گن فائرنگ جیسی آواز نکالنے والی حیرت انگیز مچھلی

میکسیکو سٹی:  امریکی ماہرین نے دنیا کی سب سے زیادہ شور مچانے والی مچھلی دریافت کرلی ہے جو ایسی آوازیں نکالتی ہے جیسے مشین گن سے فائرنگ ہورہی ہو۔ میکسیکو میں جس مقام پر دریائے کولوراڈو سمندر میں گرتا ہے، اس ڈیلٹا کے قریب ہی سمندر میں مچھلی کی یہ قسم پائی جاتی ہے جو ہر سال فروری سے جون تک کے مہینوں میں یہاں اپنی نسل بڑھانے کی غرض سے آتی ہے۔ ’’گلف کوروینا‘‘ ( Cynoscion othonopterus ) کہلانے والی یہ مچھلیاں دریا کے دہانے کے قریب ایسے سمندری مقامات پر جمع ہوتی ہیں جہاں کا پانی بہت گدلا ہوتا ہے۔ زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملاپ کی غرض سے (یعنی مادہ کو متوجہ کرنے کےلیے) گلف کوروینا کے نر بہت بلند آوازیں نکالتے ہیں۔ یہ آوازیں اتنی عجیب و غریب اور اونچی ہوتی ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے مشین گن سے تڑاتڑ گولیاں برسائی جارہی ہوں۔ یہ سلسلہ ہر سال فروری سے جون تک جاری رہتا ہے جس میں بتدریج شدت آتی ہے اور پھر شور کم ہوتا چلا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے بریڈ ایرسمین اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ٹموتھی روول نے ان مچھلیوں پر طویل تحقیق کرنے کے بعد ان کی آوازیں ریکارڈ کی ہی...

ماں سے صرف ایک سال چھوٹی بیٹی

نیو یارک:  امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک خاتون نے 25 سال پرانے ایمبریو سے بچی کوجنم دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں رہائشی 33 سالہ بینجیمن اور26 سالہ ٹینا کئی برس گزرنے کے باوجود اولاد کی نعمت سے محروم تھے اور اس کی وجہ بینجمن کی بیماری تھی۔ وہ سسٹک فائبروسس نامی بیماری کا شکارہے جس کی وجہ سے وہ کبھی باپ نہیں بن سکتا تھا۔ اولاد کی نعمت سے سرفراز ہونے کےلیے انہوں نے ڈاکٹروں سے رجوع کیا۔ شوہر کی اجازت سے ڈاکٹروں نے 26 سالہ خاتون ٹینا میں ایک ایمبریو (بارور بیضہ) داخل کیا جس سے اس نے ایک بیٹی کو جنم دیا ہے، جوڑے نے بچی کا نام ایما رکھا ہے۔ ڈاکٹروں نے بچی کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ جس ایمبریو کے ذریعے ٹینا نے بچی کو جنم دیا ہے اسے 1992 میں نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر میں محفوظ کیا گیا تھا اور اس وقت ٹینا صرف ایک سال ہی کی تھی۔ نیشنل ایمبریو ڈونیشن سینٹر کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ اس قدر لمبے عرصے سے محفوظ کئے گئے ایمبریو سے بچے کی پیدائش ہوئی ہے اوریہ ایک ریکارڈ ہے۔ مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹینا نے کہا کہ...

گٹر کے ڈھکن پر ابھرے ڈیزائن سے ٹی شرٹ چھاپنے کا انوکھا فن

برلن:  جرمنی میں گٹر کے ڈھکنوں پر ابھرے ڈیزائنز سے ٹی شرٹ پرنٹ کرنے کا منفرد رجحان فروغ پانے لگا ہے۔ کئی افراد اس طرح کی ٹی شرٹ باقاعدگی سے فروخت کرکے کمانے لگے ہیں۔ مغربی ممالک میں گٹر یا مین ہول کے ڈھکن پر بہت سے خوبصورت ڈیزائن بنے ہوتے ہیں اور یہ فنکار انہیں استعمال میں لاتے ہیں۔ سب سے پہلے یہ کام برلن کی خاتون ڈیزائنر ایما فرانس ریف نے شروع کیا تھا اور انہوں نے اپنے گروپ کا نام ’روب ڈرکرن‘ رکھا تھا جس کا جرمن زبان میں مطلب ’قزاق پرنٹر‘ ہوتا ہے۔ پہلے ٹی شرٹ پھر اس کے بعد انہوں نے کپڑے کے بیگ، ٹی شرٹس اور دیگر اشیا پر گٹر کے ڈیزائن چھاپے جو بہت مقبول ہوئے۔ اب یہ ٹیم پورے یورپ میں گھوم کر مین ہول پر رنگ کرکے ان کے ڈیزائنز لباس اور شرٹ پر منتقل کررہی ہے۔ ایما اپنے والد کے ساتھ 2006ء سے یہ کام کررہی ہیں اور برلن کے علاوہ لزبن، ایمسٹرڈیم اور دیگر شہروں میں جاکر وہاں سیمنٹ کے ڈیزائن اور مین ہول کے نقوش چھاپ کر ٹی شرٹس فروخت کررہی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں وہ شہروں میں ماحول دوست نکاسی آب اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ بھی لیتی ہیں۔ ایما فرانس نے یورو نیوز کو بتایا کہ میری م...

بینک کلرک کو 2.5 ٹن وزنی سکے گننے میں 6 ماہ لگ گئے

برلن:  آج کے جدید دور میں بڑی رقم گننے کےلیے مشین کا استعمال کیا جاتا ہے، یہاں تک کہ مختلف بینکوں میں سکے گننے کےلیے بھی مشین موجود ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود جرمنی کے بینک کلرک کو 12 لاکھ  سکے گننے میں 6 ماہ کا وقت لگ گیا۔ جرمنی کے ایک ٹرک ڈرائیور نے آج سے 30 سال قبل اپنے خاندان کےلیے پیسے بچانے کا منصوبہ بنایا اور اس کےلیے اس نے روزانہ کی بنیاد پر ایک فینک (جو یورو سے پہلے کی کرنسی کے طور پر استعمال ہوتا تھا اور آج کے جرمن مارک کا 100 واں حصہ بنتا ہے) سنبھالنا شروع کیا اور مرتے وقت وہ 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ سکے محفوظ کرچکا تھا جو رواں سال اس کے خاندان کو وراثت میں ملے۔ وارثت میں اتنی بڑی رقم ملنے کے بعد انہیں دو مشکلات پیش آئیں: پہلی تو یہ کہ اتنی بڑی رقم کو کیسے گنتی کیا جائے اور دوسری یہ کرنسی 1990ء میں بند کردی گئی تھی اور اب اس کی جگہ یورو نے لے لی ہے مگر خوش قسمتی سے جرمنی کے سینٹرل بینک نے دونوں مسائل کا نکال لیا، چونکہ بینک اب بھی شہریوں کو پرانی کرنسی کے بدلے نئی کرنسی فراہم کرتا ہے جب کہ دوسرے مسئلے کے حل کےلیے اسی بینک کے ایک کلرک کو 6 ماہ کی قربانی دینا...

وہمی ماں نے بلاوجہ تندرست بچے کے 13 آپریشن کروادیے 

ہیوسٹن:  ہم جانتے ہیں کہ والدین ہی اپنے بچوں سے بہتر طور پر واقف ہوتے ہیں لیکن شاید ڈیلاس کی خاتون کیلین بوون رائٹ اپنے بچے سے واقف نہیں اور اسے خواہ مخواہ اسپتال لے کر جاتی رہتی ہیں اور اس کے 13 آپریشن بھی کراچکی ہیں، اس عمل سے 8 سالہ بچہ اب نہ صرف بیمار رہنے لگا ہے بلکہ اسے خون کی بیماریاں بھی لاحق ہورہی ہیں۔ کیلین اپنے بچے کو سیکڑوں بار اسپتال لے جاچکی ہیں جس کے دوران وہ ڈاکٹروں سے ضد کرتی رہیں کہ اس کا بچہ بیمار ہے، یہ معاملہ اس کے بچے کرسٹوفر کی پیدائش کے ساتھ ہی شروع ہوگیا اور وہ سال 2015ء تک اسے مختلف ڈاکٹروں کے پاس اور اسپتالوں میں لے جاتی رہیں جبکہ وہ شور مچاکر زبردستی اس کے آپریشن کراتی رہیں کہ اس کا بچہ موت کے منہ میں جاسکتا ہے لہٰذا اس کا فوری علاج کیا جائے۔ سال 2015ء میں ہیوسٹن میں واقع ٹیکساس چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹروں نے اس کا جھوٹ پکڑ لیا اور دیکھا کہ ٹیسٹ رپورٹس والدہ کے مؤقف کے مطابق نہیں، ڈاکٹروں کے ایک پینل نے بچے کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور اس کے بعد بچوں کی نگہداشت کے ادارے چائلڈ پروٹیکٹو سروسز (سی پی ایس) سے مداخلت کی درخواست کی، ڈاکٹروں نے والدہ پر ا...

صرف 14 ڈالر میں 33 کروڑ روپے کا گھر حاصل کیجیے

 لندن:  اگر آپ خوش قسمت ہیں تو کیوں نہ 1500 روپے کے ایک ٹکٹ پر اپنا نصیب آزمائیں جس کے انعام میں آپ 30 لاکھ ڈالر (33 کروڑ روپے سے زائد) کا گھر، ایک ٹریکٹر، تھری ہول گالف کورس، 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ نقد اور ایک سال تک کےلیے گھر میں ملازم سمیت دیگر اشیا جیت سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایک شاندار رولز رائس کار بھی ساتھ دی جائے گی۔ یہ عالیشان مکان برطانوی کاؤنٹی ڈیون کے علاقے ٹی ورٹن میں واقع ہے اور ایک انگریز ارب پتی کی جانب سے اس کے انعامی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے جسے ’ون اے ملینائر مینشن کمپی ٹیشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے انوکھے انداز میں فروخت کرنے والے صاحب ایک جانب تو ٹکٹ فروخت کرکے اس کی اصل رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب وہ اس عمل کو دلچسپ بنانے کے خواہاں ہیں لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ اس دلچسپ انعامی لاٹری کا پورا عمل شفاف رکھا جائے گا۔ سال 1990ء کے عشرے میں تعمیر ہونے والے اس مکان کے مالک نامعلوم برطانوی ارب پتی نے بتایا کہ اس مکان کو بہت محبت سے بنایا گیا جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ ’میں اس مکان کو فروخت کرکے تمام رقم اپنے پسندید...

دلہا نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی

قاہرہ:  مصرمیں دلہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں دلہا نے دلہن کوشادی کے محض 15 منٹ بعد ہی طلاق دے دی۔ نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کے دیکھنے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہا کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق ہے۔ اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔ دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اُس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے  زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی۔ The post دلہا نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2CDZ7Fb via IFTTT ...

آٹھ کلومیٹر طویل دنیا کا انوکھا عروسی لباس

پیرس:  فرانسیسی فیشن ڈیزائنرز نے 8 ہزار میٹر طویل عروسی لباس تیار کرکے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرادیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عروسی لباس تیار کرنے والی مشہور فرانسیسی کمپنی نے کمال مہارت اور انتھک محنت کرکے عروسی لباس کا ایسا شاہکار تیار کیا جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ڈریس ٹرین نامی عروسی لباس کی کل لمبائی 8 ہزار 95 میٹر ہے جو 15 رضاکاروں نے دو ماہ کے عرصے میں سلائی کرکے تیار کیا ہے۔ یہ خبربھی پڑھیں:  پاکستانی نوجوان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل مذکورہ لباس میں کپڑے کے لمبے لمبے ٹکڑوں کو نہایت خوبصورتی اور صفائی  کے ساتھ یکجا کرکے دیدہ زیب بنایا گیا ہے، لباس کو نمائش کےلیے پیش کیا گیا تو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی دو رکنی ٹیم نے جانچ پڑتال اور تمام تر ضوابط کے بعد اسے اپنی نوعیت کے انوکھے ورلڈر یکارڈ کا اعزاز دے دیا۔ دوسری جانب لباس تیار کرنے والی کمپنی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ عالمی ایوارڈ کے حامل اس لباس کو فروخت کرکے حاصل شدہ رقم کو فلاحی کاموں کےلیے عطیہ کیا جائے گا۔ The post آٹھ کلومیٹر طویل دنیا کا انوکھا عروسی لباس appea...

لندن میں سیلفی والی کافی متعارف

 لندن:  دنیا کے مختلف ممالک میں  کافی کو منفرد انداز میں پیش کیا جاتا ہے لیکن برطانوی دارالحکومت  لندن کا ایک کیفے لوگوں کو ان کی سیلفی والی کافی بنا کر پیش کررہا ہے۔  ویسے تو کافی کا استعمال پورے سال ہی کیا جاتا ہے لیکن سردیوں میں اس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کے لیے لوگ اکثر مختلف کیفوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ اپنی من پسند کافی بنواتے ہیں جن میں بلیک کافی، چاکلیٹ کافی، کیپی چینو، موکا چینو، ایسپریسو کافی اور کولڈ کافی سمیت دیگر شامل ہیں۔ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے اور کافی کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے کیفے والے کافی کے کپ کے اندر خوبصورت نقش نگاری کرتے ہیں جو لوگوں میں بہت مقبول ہے لیکن لندن کے ایک کیفے نے گاہکوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی کے کپ میں پینے والوں کی تصاویر بنانا شروع کردی ہے جس کے لیے وہ ’تھری ڈی پرنٹر‘ کا استعمال کرتے ہیں۔ لندن کیفے کی انتظامیہ موبائل فون سے گاہک کی تصویر کھینچنے کے بعد اسے ’تھری ڈی پرنٹر‘ کے ذریعے کافی کے کپ میں پرنٹ کرکے  گاہکوں کو پیش کرتی ہے اور اس کے عوض وہ صرف 2 ڈالر اضاف...

اپنے محسنوں کے گھر 8 سال سے آنے والی گلہری

ساؤتھ کیرولینا:  امریکہ کے خوبصورت شہر گرین ویلی کاؤنٹی، ساؤتھ کیرولینا میں ایک گلہری گزشتہ 8 برس سے پابندی کے ساتھ اپنے محسنوں کے گھر آرہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اسی خاندان نے اس کی جان بچائی تھی۔ اکتوبر 2009 میں گلہری کی عمر مشکل سے ایک ماہ تھی کہ اسے ایک شکاری نے الو کا نوالہ بننے سے بچایا اور پھر اسے گھر میں پال کر بعد میں آزاد کردیا گیا تھا۔ الو کے دبوچنے سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھی اور مرنے کے قریب تھی کہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے اس کی جان بچائی، زخموں کا علاج کیا اور اسے گرین ویلی میں برینٹلے ہیریسن خاندان کے حوالے کردیا۔ یہ خاندان جانوروں سے محبت کرتا ہے اور اس نے گلہری کا بھرپور خیال رکھا۔ اس گلہری کو بیلا کا نام دیا گیا جو مزید بچ جانے والی تین گلہریوں لیری، کرلی اور موئی کے ساتھ اس گھر میں رہی۔ اس دوران انہیں سبزیاں، پھل اور خشک میوے کھلائے گئے اور اپریل 2010 میں  ان چاروں کو ان کے مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔ اس کے بعد بیلا اور دیگر تین گلہریاں ان کے گھر آئیں لیکن بیلا نے خاندان سے ملنے کو معمول بنالیا اور اب یہ حال ہے کہ گھر کا کوئی فرد اسے یاد کرتا ہے تو وہ اس...

درد محسوس نہ کرنے والا دنیا کا انوکھا خاندان

 لندن:  اٹلی میں دنیا کا ایک ایسا حیرت انگیز خاندان موجود ہے جنہیں جلد جھلس جانے اور ہڈی ٹوٹنے کی صورت میں بھی کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ چھ افراد پرمشتمل اس خاندان کو مارسیلی فیملی کہا جاتا ہے اور سائنسدان ان پر تحقیق کررہے ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مؤثر درد کش دوائیں تیار کی جاسکیں۔ اگر اس خاندان کے کسی فرد کا ہاتھ بری طرح جل بھی جائے تب بھی انہیں اس کا معمولی احساس بھی نہیں ہوتا، ان پر کی گئی نئی تحقیق ایک ریسرچ جرنل ’برین‘ میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق اس خاندان کے ڈی این اے کی شناخت کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ درد محسوس نہ کرنے کی وجہ جینیاتی ہے۔ اس خاندان پر تحقیق کرنے والے جینیات داں ڈاکٹر جیمز کوکس نے بتایا کہ خاندان کی دادی ایک دن سیڑھیوں سے گرگئیں اور ان کا ٹخنہ ٹوٹ گیا جب انہیں ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ خاتون کے پیر کی ہڈی پہلے بھی ٹوٹ چکی تھی لیکن خاتون کو یہ بات معلوم ہی نہ تھی۔ ڈاکٹر جیمس اور ان کے ساتھیوں نے مارسیلی خاندان کے خون کے نمونے لیے اور کہا ہے کہ ان کی ایک جین ZFHX2  میں تبدیلی ہے جسے جینیاتی میوٹیشن کہا ج...

قالین کومنفرد شکل میں ڈھالنے والی جاپانی فنکارہ

ٹوکیو:  جاپانی فنکارہ نے اپنے فن کی بدولت  قالین پر مشہور کرداروں کی نقش سازی کرکے قالین کی شکل کو ہی بدل دیا۔ دنیا بھرمیں گھروں میں خوبصورتی کے لیے قالین کا ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے کیوں کہ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قالین کے شوقین افراد اسے نہ صرف زمین پر بچھاتے ہیں ہیں بلکہ کمروں کو حسین بنانے کے لیے دیواروں پر بھی آویزاں کرتے ہیں اور اگر اسی قالین پر منفرد شکل اور ثقافت کی نقش و نگاری کردی جائے تو اس کا حسن کچھ اور ہی ہوگا۔ 絨毯にオスカルちゃんを描きました。 布団敷く前にアンドレも描きました。 http://pic.twitter.com/AWYxGjmmue — あぎとぅ(原作版) (@agito0219) March 22, 2017 غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والی خاتون مصورہ کو یہ احساس ہوا کہ وہ قالین کو بطور کینوس استعمال کرتے ہوئے مشہور جاپانی کرداروں کے درست ترین اسکیچز بناسکتی ہیں جب کہ یہ کردار کہانیوں، کارٹونز یا کامک بک سے اخذ کردہ ہیں، ان میں خلائی مخلوقات، روبوٹ نما انسان اور دیگر کردار شامل ہیں۔ جاپانی فنکارہ کا کہنا ہے اکثر قالین پر ویکیوم کرنے کے بعد مختلف نقش بنے نظر آتے تھے جس کے بعد انہوں...

مسلسل 100 سال سے آگ اگلنے والی بھارتی کان

نئی دہلی:  بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلعے دھنباد میں واقع جھاڑیا کا شمار ملک میں کوئلے کی سب سے بڑی کانوں میں ہوتا ہے۔ اس کی حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ جگہ مسلسل 100سال سے دہک رہی ہے۔ جھاڑیا میں کوئلے کی کان کا بلاک لگ بھگ ایک سو مربع میل پر پھیلا ہوا ہے جہاں انیسویں صدی کے آغاز میں انگریزوں نے کوئلہ نکالنا شروع کیا تھا۔ پھر 1916 میں یہاں پہلی آگ بھڑک اٹھی اور 1980 تک 70 مختلف مقامات پر آگ لگ چکی تھی جسے اب تک نہیں بجھایا گیا ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ آگ ازخود بجھ جائے گی لیکن 1973 میں یہ امید بھی دم توڑگئی۔ اس سال ریاستی کوئلہ اتھارٹی کے ذیلی ادارے بھارت کوکنگ کول لمیٹڈ (بی سی سی ایل) نے اوپن کاسٹ کان کنی شروع کی جو کوئلے کی بڑی مقدار حاصل کرنے کا ایک آزمودہ طریقہ بھی ہے۔ امید تھی کہ اس طرح کوئلے سے دہکتی ہوئی آگ ختم ہوجائے گی لیکن اس کا الٹا نتیجہ نکلا۔ اس سے قبل مقامی اور غیرتربیت یافتہ مزدور پہلے ہی جگہ جگہ سرنگیں کھو چکے تھے جن سے سرنگیں وجود میں آئی تھیں۔ ان سرنگوں سے سارا کوئلہ نکال لیا گیا تھا لیکن کچھ مقدار موجود تھی۔ جب کمپنی نے اوپن کاسٹ مائننگ شروع کی تو ا...

چینی بھکاریوں میں موبائل سے خیرات لینے کا بڑھتا ہوا رحجان

بیجنگ:  چینی سڑکوں پر بھکاری اسمارٹ فون کے ذریعے خیرات وصول کررہے ہیں اور جلدی میں بھاگتے دوڑتے لوگ انہیں بھیک بھی دے رہے ہیں۔ چینی صوبے شیندوگ کے شہر جینان میں موبائل والے بھکاریوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ یہ بھکاری اپنے کاسے کے سامنے کیو آر کوڈ لگائے بیٹھے ہیں تاکہ آپ اسے اسکین کرکے پیسوں کی لین دین کےلیے استعمال ہونے والی ایپ (علی پے، وی چیٹ والٹ) یا دیگر موبائل پلیٹ فارم سے انہیں رقم دے سکیں۔ اس کے علاوہ بھکاریوں کی بڑی تعداد کے پاس خود اپنے اسمارٹ فون بھی موجود ہیں۔ چینی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں کیونکہ ذہنی طور پر معذور ایک بھکاری سے جب پوچھا گیا کہ اس نے کیو آر کوڈ کیسے بنایا تو معلوم ہوا کہ اس کے خاندان نے اس کےلیے تیار کیا ہے لیکن بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق کیو آر کوڈنگ کے ذریعے آپ کی معلومات چین کے مختلف اداروں کو بھیجی جارہی ہیں کیونکہ بھکاری انہی کمپنیوں سے اپنی کمائی ہوئی رقم کیش کراتے ہیں۔ اس طرح صارفین کا بہت وسیع ڈیٹا وی چیٹ پروفائلز (چین کے مشہور سوشل میڈیا نیٹ ورک) کی صورت میں کمپنیوں کے پاس جمع ہوتا...

دودن تک موبائل فون پر گیم کھیلنے والا نوجوان فالج کا شکار

گوانگ زو:  چین میں ایک نوجوان موبائل فون پر مسلسل دو دن تک گیم کھیلنے کے باعث فالج کا شکار ہوگیا جسے ہنگامی طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی گردن کی رگوں کا  آپریشن کرنا پڑا۔ چینی میڈیا کے مطابق 29 سالہ نوجوان نے 48 گھنٹوں کے دوران وقت کا بڑا حصہ موبائل فون کی اسکرین پر گردن جھکا کر گیم کھیلنے میں گزارا، تیسرے دن کی شروعات میں ہی نوجوان کو گردن کے پچھلے حصے میں شدید درد اور سختی کا سامنا کرنا پڑا، بعدازاں کچھ ہی دیر میں اس کے تمام اعضا ڈھیلے پڑ گئے۔ گھر والوں نے نوجوان کو مفلوج پاکر فوری طور پر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا جہاں ایم آر آئی اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے اسے فالج کا حملہ قرار دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق گردن مسلسل جھکانے اور اس پر زور پڑنے کے سبب نوجوان کے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوئی اور اسپائنل ٹیوب یعنی حرام مغز کی نالی میں خون کے لوتھڑے بن گئے، حرام مغز اور ریڑھ کی ہڈی پر دباؤ پڑنے سے فالج کا دورہ پڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے فوری طور پر نوجوان کا آپریشن کرکے خون کے لوتھڑے دور کیے جس کے بعد اس کے جسم کے پٹھوں میں خون کی روانی بحال ...

انٹرنیٹ پر ڈیجیٹل بلیاں ہزاروں ڈالر میں فروخت ہورہی ہیں

 لندن:  آپ نے ڈیجیٹل کرنسی یا کرپٹو کرنسی کا نام تو سنا ہوگا جو انٹرنیٹ کرنسی ہے اور اس کا رحجان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ لیکن اب خصوصاً ایشیا میں ’’کرپٹو کٹیز‘‘ کے نام سے مجازی (ورچوئل) بلیاں خریدنے اور ان سے گیم کھیلنے کا رحجان فروغ پارہا ہے۔ اندازاً اب تک 6 ہزار افراد الیکٹرونک بلیاں خرید چکے ہیں اور گزشتہ ہفتے تک 70 لاکھ ڈالر یعنی 70 کروڑ روپے کی رقم ان پر خرچ کی گئی تھی جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کرپٹو بلیاں ایکزیوم زین نامی کمپنی نے بنائی ہے جو ایتھیریئم پلیٹ فارم پر چلتی ہیں جو بٹ کوئن کے بعد دوسری مشہور ترین کرپٹوکرنسی کا پلیٹ فارم بھی ہے۔ تاہم اس سے کچھ مسائل پیدا ہورہے ہیں مثلاً ڈیجیٹل بلیوں سے نیٹ ورک پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ دوسری جانب کرپٹو کٹیز سے پلیٹ فارم پر ٹریفک میں اضافہ ہورہا ہے جو اب تک 11 فیصد سے زائد ہوچکا ہے۔ تاہم کارٹون جیسی ان بلیوں کی قیمت ہوش ربا ہے اور حال ہی میں ایک ڈیجیٹل بلی ایک لاکھ سترہ ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی ہے جو ایک کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے۔ کھلاڑی اریتھریئم ٹوکن ( ایتھر نامی ڈجیٹل سکہ یا کوائن) سے بلیوں کی قیمت ادا کرسکتے ہی...