Skip to main content

تین سو افراد کا قاتل مگر مچھ ’’گستاف‘‘ جو اب بھی زندہ ہے

برونڈی: آدم خور مگرمچھ گستاف اتنا مقبول ہے کہ وکی پیڈیا پر اس کے لیے ایک پیج مختص کردیا گیا ہے، کہتے ہیں کہ یہ خونخوار مخلوق اب تک 300 سے زائد انسانوں کو کھا چکی ہے لیکن اس کے باوجود ابھی تک اسے مارا نہیں جاسکا۔

یہ مگرمچھ افریقی ملک برونڈی کے مشہور دریا روزیزی میں پایا جاتا ہے اور اس کی عمر 60 سال کے لگ بھگ ہے، اس خونخوار مگرمچھ کو پکڑنے کی کئی مرتبہ کوشش کی گئی لیکن یہ ہمیشہ بچ نکلا اس کا وزن اندازاً 900 کلوگرام اور لمبائی 18 سے 25 فٹ تک ہے۔

پہلے اندازہ لگایا گیا کہ یہ عفریت 100 سال کا ہے لیکن 2014ء کی پی بی ایس (پبلک براڈکاسٹنگ سروس) ڈاکیومینٹری میں اس کا کھلا جبڑا ماہرین نے دیکھا اور اس کے دانت دیکھ کر بتایا کہ یہ 60 سال کے قریب ہے کیونکہ اس کے منہ میں پورے دانت ہیں جو 100 سال کے مگرمچھ میں ازخود نکل جاتے ہیں۔

گستاف ایک خونخوار جانور ہے جسے کلاشنکوف تک سے مارنے کی کوشش کی گئی اس کے دائیں کندھے پر ایک گہرا زخم آیا ہے لیکن وہ مرا نہیں، سائنس دانوں کا خیال ہے کہ شاید اپنی جسامت کی وجہ سے یہ بلٹ پروف ہوگیا ہے جس پر اب کوئی گولی اثر نہیں کرتی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ اپنے وزن اور بڑی جسامت کی وجہ سے یہ عام اور چھوٹے مگرمچھ کی طرح پھرتیلا نہیں رہا، اسی وجہ سے یہ مچھلی، زیبرا اور ہرن وغیرہ کا شکار نہیں کرتا اور ان کے بجائے دریائی گھوڑوں ، بڑے اور سست جانوروں سمیت انسانوں کو بھی نشانہ بنارہا ہے۔

مقامی افراد کا اصرار ہے کہ یہ جانور کھاتا نہیں بلکہ انہیں گھسیٹ کر پانی میں لے جاتا ہے اور انہیں چیر پھاڑ کر اندر ہی ڈبودیتا ہے، مقامی افراد کہتے ہیں کہ یہ اب تک 300 انسانوں کا شکار کرچکا ہے۔

پی بی ایس کی دستاویزی فلم کی ٹیم اپنے ساتھ 3 ٹن وزنی پنجرہ بھی لائی تھی لیکن دو ماہ کی جدوجہد کے باوجود بھی یہ مگرمچھ گرفتار نہ ہوسکا اور اس کے بعد سیاسی حالات خراب ہونے سے امریکی ٹیم کو وہاں سے جانا پڑا، خواہ یہ کہانی ہے یا حقیقت لیکن درست بات یہ ہے گستاف ایک دیومالائی جانور کا روپ اختیار کرچکا ہے، آخری مرتبہ جون 2015ء میں گستاف ایک بیل کا شکار کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

The post تین سو افراد کا قاتل مگر مچھ ’’گستاف‘‘ جو اب بھی زندہ ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2DGZK1W
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...