Skip to main content

مشین گن فائرنگ جیسی آواز نکالنے والی حیرت انگیز مچھلی

میکسیکو سٹی: امریکی ماہرین نے دنیا کی سب سے زیادہ شور مچانے والی مچھلی دریافت کرلی ہے جو ایسی آوازیں نکالتی ہے جیسے مشین گن سے فائرنگ ہورہی ہو۔

میکسیکو میں جس مقام پر دریائے کولوراڈو سمندر میں گرتا ہے، اس ڈیلٹا کے قریب ہی سمندر میں مچھلی کی یہ قسم پائی جاتی ہے جو ہر سال فروری سے جون تک کے مہینوں میں یہاں اپنی نسل بڑھانے کی غرض سے آتی ہے۔ ’’گلف کوروینا‘‘ (Cynoscion othonopterus) کہلانے والی یہ مچھلیاں دریا کے دہانے کے قریب ایسے سمندری مقامات پر جمع ہوتی ہیں جہاں کا پانی بہت گدلا ہوتا ہے۔

زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملاپ کی غرض سے (یعنی مادہ کو متوجہ کرنے کےلیے) گلف کوروینا کے نر بہت بلند آوازیں نکالتے ہیں۔ یہ آوازیں اتنی عجیب و غریب اور اونچی ہوتی ہیں کہ یوں لگتا ہے جیسے مشین گن سے تڑاتڑ گولیاں برسائی جارہی ہوں۔ یہ سلسلہ ہر سال فروری سے جون تک جاری رہتا ہے جس میں بتدریج شدت آتی ہے اور پھر شور کم ہوتا چلا جاتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹیکساس، آسٹن کے بریڈ ایرسمین اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے ٹموتھی روول نے ان مچھلیوں پر طویل تحقیق کرنے کے بعد ان کی آوازیں ریکارڈ کی ہیں جن کی ایک آڈیو فائل انہوں نے عوامی دلچسپی کےلیے ’’ساؤنڈ کلاؤڈ‘‘ پر بھی رکھ دی ہے جسے سننے کے لیے اس لنک پر کلک کیجیے۔

گلف کوروینا کی یہ آوازیں انہوں نے خاصے فاصلے سے ریکارڈ کی ہیں جنہیں سن کر ایسا لگتا ہے جیسے دور کہیں پر مشین گن یا کلاشنکوف سے فائرنگ کی جارہی ہو۔ اس دلچسپ تحقیق کے نتائج ریسرچ جرنل ’’بائیالوجی لیٹرز‘‘ میں شائع ہوئے ہیں۔

The post مشین گن فائرنگ جیسی آواز نکالنے والی حیرت انگیز مچھلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2phU63h
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...