Skip to main content

جنوبی افریقہ میں دو منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ میں دو منہ اور تین آنکھوں والا ایک عجیب الخلقت بلی کا بچہ پیدا ہوا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے پوری دنیا میں مقبول ہورہی ہیں۔

اس بلی کا نام ’بیٹی بی‘ ہے جس کے دو کان اور چار پاؤں تو ہی ہیں لیکن دو منہ ، دو ناک اور تین آنکھیں ہیں۔ اس طرح یہ ایک نایاب بلی ہے جس کے دو منہ ہیں۔ یہ بلی اپنے دو بھائی بہنوں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی تھی۔ بظاہر نارمل لیکن  دومنہ والی بلی کے مرجانے کے خوف سے اس کا مالک اس عجیب الخلقت بلی کو ایک قریبی ماہر کے پاس لے گیا تاکہ اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جاسکے۔

اس انوکھے جانور کا خیال رکھنے والی خاتون نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا، خاتون نے اس کا فیس بک اکاؤنٹ بنایا ہے جہاں بلی کی تصاویر اور ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلی کے دونوں منہ کا راستہ پیٹ تک جاتا ہے اور اسے دونوں منہ سے کھانا دیا جارہا ہے۔

بلی پیدائشی طور پر ایک طبی کیفیت کے ساتھ اس دنیا میں آئی ہے جسے ’کرینیوفیشل ڈپلیکیشن‘ یا ڈائپروسوپس کہتے ہیں۔ ہمارے جسم میں ایک طرح کا پروٹین سونک ہیجہوگ ہومولوگ (ایس ایس ایچ) ہماری پیدائش کے ایک عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ پروٹین چہرے کی چوڑائی کو کنٹرول کرتا ہے اور اس میں معمولی سی تبدیلی کرینیو فیشل ڈپلیکیشن یا دو منہ کی وجہ بنتی ہے اور دوسری جانب یہ پروٹین ایک کیفیت سائیکلوپیا کی وجہ بنتا ہے جس میں عموماً سکڑے ہوئے چہروں اور ایک آنکھ والے بچے پیدا ہوتے ہیں۔

اگرچہ دیگر مویشیوں اور جانوروں میں یہ کیفیت دیکھی گئی ہے لیکن بلیوں میں یہ بہت نادر عمل ہے اسی بنا پر بلی کو ’جینس کیٹ‘ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یونانی دیوتا جینس کے دو منہ تھے۔ بیٹی بی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ مسلسل بڑھ رہی ہے اور بہت اچھی حالت میں ہے۔ اس کیفیت میں پیدا ہونے والا جانوروں کا دماغ بھی متاثر ہوتا ہے اور انہیں سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔

تاہم اب دیکھنا یہ ہے بالغ ہونے کے بعد یہ بلی کس طرح کا برتاؤ کرتی ہے۔

The post جنوبی افریقہ میں دو منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2lepb3v
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...