Skip to main content

صرف 14 ڈالر میں 33 کروڑ روپے کا گھر حاصل کیجیے

 لندن: اگر آپ خوش قسمت ہیں تو کیوں نہ 1500 روپے کے ایک ٹکٹ پر اپنا نصیب آزمائیں جس کے انعام میں آپ 30 لاکھ ڈالر (33 کروڑ روپے سے زائد) کا گھر، ایک ٹریکٹر، تھری ہول گالف کورس، 50 ہزار برطانوی پاؤنڈ نقد اور ایک سال تک کےلیے گھر میں ملازم سمیت دیگر اشیا جیت سکتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایک شاندار رولز رائس کار بھی ساتھ دی جائے گی۔

یہ عالیشان مکان برطانوی کاؤنٹی ڈیون کے علاقے ٹی ورٹن میں واقع ہے اور ایک انگریز ارب پتی کی جانب سے اس کے انعامی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے جسے ’ون اے ملینائر مینشن کمپی ٹیشن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے انوکھے انداز میں فروخت کرنے والے صاحب ایک جانب تو ٹکٹ فروخت کرکے اس کی اصل رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دوسری جانب وہ اس عمل کو دلچسپ بنانے کے خواہاں ہیں لیکن ان کا دعویٰ ہے کہ اس دلچسپ انعامی لاٹری کا پورا عمل شفاف رکھا جائے گا۔

سال 1990ء کے عشرے میں تعمیر ہونے والے اس مکان کے مالک نامعلوم برطانوی ارب پتی نے بتایا کہ اس مکان کو بہت محبت سے بنایا گیا جہاں انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ ’میں اس مکان کو فروخت کرکے تمام رقم اپنے پسندیدہ فلاحی اداروں کو عطیہ کردوں گا لیکن اس عمل میں کوئی جلد بازی نہیں کی جائے گی، ہم مکان سے یادگار تصاویر، ذاتی اشیا اور کپڑے لے جائیں گے اور اس کے بعد نیا مالک اس کا انتظام سنبھالے گا۔‘

اب ذرا اس گھر کی خبر لیں کہ اس میں کیا کچھ ہے۔ عالیشان گھر میں چار بیڈرومز ہیں، ایک ڈرائنگ روم، ایک ڈائننگ روم، ایک بار، باورچی خانہ اور ناشتے کی جگہ، لائبریری، چھت پر باربی کیو روم، لان اور اسٹور روم موجود ہیں جبکہ اس کے ساتھ 10 ایکڑ پر محیط باغ، ایک تالاب، گالف کورس، ایک جم اور سوئمنگ پول، گرمیوں کا گھر اور ایک فلیٹ بھی موجود ہے۔

اس مکان کا ٹکٹ 14 ڈالر میں فروخت ہورہا ہے جن میں سے ایک خوش نصیب شخص کو گھر اور رولز رائس ملے گی جبکہ مزید 9 افراد کو 10 ہزار پونڈ کی رقم کا ایک لفافہ بھی ملے گا۔

جائیداد کا مالک اس کے 5 لاکھ ٹکٹ فروخت کرنا چاہتا ہے اور یہ اسکیم 30 نومبر 2018ء تک جاری رکھی جائے گی۔

The post صرف 14 ڈالر میں 33 کروڑ روپے کا گھر حاصل کیجیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2kohwz9
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...