Skip to main content

گٹر کے ڈھکن پر ابھرے ڈیزائن سے ٹی شرٹ چھاپنے کا انوکھا فن

برلن: جرمنی میں گٹر کے ڈھکنوں پر ابھرے ڈیزائنز سے ٹی شرٹ پرنٹ کرنے کا منفرد رجحان فروغ پانے لگا ہے۔ کئی افراد اس طرح کی ٹی شرٹ باقاعدگی سے فروخت کرکے کمانے لگے ہیں۔

مغربی ممالک میں گٹر یا مین ہول کے ڈھکن پر بہت سے خوبصورت ڈیزائن بنے ہوتے ہیں اور یہ فنکار انہیں استعمال میں لاتے ہیں۔ سب سے پہلے یہ کام برلن کی خاتون ڈیزائنر ایما فرانس ریف نے شروع کیا تھا اور انہوں نے اپنے گروپ کا نام ’روب ڈرکرن‘ رکھا تھا جس کا جرمن زبان میں مطلب ’قزاق پرنٹر‘ ہوتا ہے۔ پہلے ٹی شرٹ پھر اس کے بعد انہوں نے کپڑے کے بیگ، ٹی شرٹس اور دیگر اشیا پر گٹر کے ڈیزائن چھاپے جو بہت مقبول ہوئے۔ اب یہ ٹیم پورے یورپ میں گھوم کر مین ہول پر رنگ کرکے ان کے ڈیزائنز لباس اور شرٹ پر منتقل کررہی ہے۔

ایما اپنے والد کے ساتھ 2006ء سے یہ کام کررہی ہیں اور برلن کے علاوہ لزبن، ایمسٹرڈیم اور دیگر شہروں میں جاکر وہاں سیمنٹ کے ڈیزائن اور مین ہول کے نقوش چھاپ کر ٹی شرٹس فروخت کررہی ہیں۔ اس پروجیکٹ میں وہ شہروں میں ماحول دوست نکاسی آب اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ بھی لیتی ہیں۔

ایما فرانس نے یورو نیوز کو بتایا کہ میری مصنوعات پر چھپے تمام ڈیزائن مختلف یورپی شہروں کے مین ہول کے ذریعے حاصل کیے گئے ہیں۔ وہ اکثر زمین دیکھ کر چلتی ہیں اور جہاں کہیں کوئی نئے ڈیزائن والا گٹر کا ڈھکنا دکھائی دیتا ہے، وہ اس پر رنگ کرکے اسے چھاپتی ہیں یعنی اس کا ڈیزائن کپڑے پر اتارتی ہیں۔ علاوہ ازیں ان کے بیگ بھی بہت مقبول ہورہے ہیں اور اسٹریٹ پرنٹنگ کا یہ عمل لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایما دوسرے لوگوں کو یہ کام سکھانے کےلیے ورکشاپس بھی منعقد کرتی ہیں جہاں ان کی ٹیم دیگر افراد کو یہ ہنر سکھاتی ہے۔ تاہم آپ مین ہول کے ڈھکن والی ٹی شرٹ ان کی ویب سائٹ سے بھی خرید سکتے ہیں۔

The post گٹر کے ڈھکن پر ابھرے ڈیزائن سے ٹی شرٹ چھاپنے کا انوکھا فن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zdSHKy
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...