Skip to main content

ویڈیوگیم کھیلنے سے روکنے پرشوہرنے بیوی کوطلاق دے دی

کوالا لمپور: ملائیشیا کے ایک شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس بات پر طلاق دے دی کہ وہ اسے ویڈیو گیم کھیلنے سے روکتی رہی اور آخرکار اس کا ویڈیو گیم اکاؤنٹ ہی فروخت کردیا۔

چینی میڈیا کے مطابق خاتون کا تعلق چین سے ہے اور وہ شادی کے بعد ملائیشیا آگئی تھیں۔ سب کچھ ٹھیک چلتا رہا لیکن دو سال قبل کنگ آف گلوری ریلیز ہوا اور اس کا شوہر دن رات اسی گیم کو کھیلنے لگا۔ پہلے دونوں میاں بیوی نے یہ گیم کھیلا اور اس کے بعد شوہر اپنے آن لائن دوستوں سے مقابلہ کرنے لگا۔

اس کے بعد وہ گیم کھیلنے کےلیے صبح سویرے بیدار ہوجاتا جس سے گھر کے دیگر لوگ شدید نظر انداز ہوتے گئے یہاں تک کہ گیم کی لت سے اس نے باہر نکلنا بھی کم کردیا۔ اس سے تنگ آکر خاتون نے ایک رات اپنے شوہر کا اسمارٹ فون اٹھایا اور اس کا گیم اکاؤنٹ فروخت کردیا۔

یہ پچیس سالہ شخص کنگ آف گلوری جیسے وقت طلب ویڈیو گیم کا اس قدر رسیا ہوچکا تھا کہ اسی لت کی بنا پر اس نے اپنی بیوی اور بچی تک کو چھوڑنے سے دریغ نہیں کیا۔ وہ گیم اکاؤنٹ فروخت کرنے پر شدید برہم ہوگیا اور اس نے ایک صبح بیدار ہونے کے بعد اپنی بیوی کا ہاتھ پکڑا، اسے سیڑھیوں تک گھسیٹ کر نیچے اتاردیا اور کہا کہ اب وہ اسے طلاق دے رہا ہے اور وہ ملائیشیا چھوڑ کر اپنے ملک چین جاسکتی ہے۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی چیٹ پر متاثرہ خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا، ’’میرا شوہر ایک مشہور گیم ’کنگ آف گلوری‘ دن رات کھیلا کرتا تھا۔ وہ خود مجھے اور اپنی بیٹی کو نظرانداز کررہا تھا اور اب میں چاہتی ہوں کہ اس بچی کو اپنے ملک چین لے جاؤں جہاں اس کی تربیت کرسکوں۔‘‘

بیوی کے اس اقدام پر اسے طلاق ملنا ویڈیو گیم کے مضراور بڑھتے ہوئے منفی اثرات کی ایک سچی کہانی بھی ہے۔ اب سے کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت نے ویڈیو گیم کی غیرمعمولی عادت کو ایک دماغی مرض قرار دیا ہے اور اس کے خطرات سے آگاہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ آف گلوری ایک اسٹریٹجی گیم ہے جسے دن رات کھیلا جاتا ہے اور اس سے قبل لگاتار کئی ہفتوں تک کھیلنے والا ایک نوجوان اسی لت کی بنا پر اپنی جان کی بازی بھی ہار چکا ہے۔

The post ویڈیوگیم کھیلنے سے روکنے پرشوہرنے بیوی کوطلاق دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2CckbH5
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...