Skip to main content

Posts

Showing posts from March, 2022

سوئٹزرلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5افراد نےساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی

برن:  سوئٹرزلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ واقعہ میں 4 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک 15 سالہ لڑکا بچ گیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئٹرزلینڈ کے قصبے مونٹریکس میں فرانسیسی خاندان کے5 افراد نے ساتویں منزل سے ایک ایک کرکے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 15 سالہ لڑکا بچ گیا جوکوما میں ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عمارت سے کودنے والوں میں40 سالہ شخص، اس کی 41 سالہ بیوی ، اس کی جڑواں بہن، جوڑے کی 8 سالہ بیٹی اور 15سالہ لڑکا شامل ہے۔ خاندان کے پس منظر اورکورونا وبا سے متعلق خاندان کے رویے اورسازشی نظریات میں ان کی دلچپسی کودیکھتے ہوئے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ  اجتماعی خود کشی بھی ہوسکتا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خاندان نے خود کو معاشرے سے الگ کر لیا تھا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی 8 سالہ بیٹی کو اب تک کسی اسکول میں داخل نہیں کروایا تھا جبکہ صرف ایک خاتون گھر سے باہر کام کرنے جاتی تھی۔ The post سوئٹزرلینڈ میں ایک ہی خاندان کے5افراد نےساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایک...

بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل

نئی دہلی:  بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7 اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان دشمنی سرکاری پالیسی بن گئی۔ دسویں جماعت کی باحجاب طالبات کوامتحان میں بیٹنھے کی اجازت دینے پر7اساتذہ کومعطل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق معطل اساتذہ میں  امتحانی مرکز پرسینٹرسپریٹنڈنٹ کے فرائض انجام دینے والے 2 اساتذہ بھی شامل ہیں۔دوسری جانب کرناٹک کے ہندوانتہاپسند وزیر داخلہ اراگا جانیندرا کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز میں حجاب پہننے والی طالبات  کے خلاف کارروائی کی جائے گی اورانہیں امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ رواں ماہ کے شروع میں کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے سے متعلق ایک فیصلہ سنایا تھا اور اسے غیر ضروری مذہبی عمل قرار دیا تھا۔ بھارتی سپریم کورٹ نے بھی مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حجاب پرپابندی کیخلاف مسلمان طالبات کی درخواست کومسترد کردیا تھا۔ The post بھارت میں باحجاب طالبات کوامتحان دینے کی اجازت پر7اساتذہ معطل appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/FQwO76b

اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس:  اسرائیلی فوج کے فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسزنے مغربی کنارے میں واقع فلسطینی مہاجرکیمپ پردھاوا بول دیا۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا اورمتعدد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ اسرائیلی فوجیوں نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرتوڑپھوڑ کی اورکئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کیمپ کا محاصرہ جاری ہے۔ The post اسرائیلی فورسزکی فلسطینی مہاجرکیمپ میں فائرنگ،نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/lDQeZXU

45 سال سے زائد عمرکی خواتین کو بغیرمحرم  عمرہ ادا کرنے کی اجازت

ریاض:  سعودی عرب کی حکومت نے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کومرد سرپرست (محرم ) کے بغیرعمرہ کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی عرب کی وزارت حج اور عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 45سال سے زائد عمر کی خواتین بغیر مرد سرپرست (محرم) کے عمرہ کرسکیں گی۔ بیان کے مطابق محرم کے بغیر 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو عمرہ ویزا جاری کیا جائے گا جو خواتین کے گروپ میں شامل ہوں گی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق 45 سال سے کم عمر خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس سے قبل کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کوبھی عمرہ ادا کرنے اورحرمین شریفین میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دی جا چکی ہے۔ The post 45 سال سے زائد عمرکی خواتین کو بغیرمحرم  عمرہ ادا کرنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/UdnrKet

یوکرین میں روسی فوج نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

 لندن:  یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔ برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔ انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔ The post یوکرین میں روسی فوج نے اپنا ہی طیارہ مار گرایا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/BLOaTYs

بی جے پی کے غنڈوں کا وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھر پر حملہ

نئی دہلی:  مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر پر حملہ کردیا جسے عام آدمی پارٹی نے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کے خلاف تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔ مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر لگے بیریئرز کو توڑ دیا اور ساتھ ہی رکاوٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مرکزی سیاہ دروازے کو رنگ دیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 150 سے 250 کے درمیان مشتعل افراد نے وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار اروند کجروال کو الیکشن میں شکست نہ دے سکی تو انھیں قتل کرنے گھر پہنچ گئی۔ عام آدمی پارٹ...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کرتے ہوئے  سرینگرمیں 2  نوجوانوں کوشہید کردیا۔شہید نوجوانوں کی شناخت رئیس احمد بھٹ اورہلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ بھارتی فورسزنے سرینگرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کرخواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا گیا۔ بھارتی فورسز کے آپریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کودھمکیاں دے کرگھروں میں واپس جانے پرمجبورکیا گیا۔بھارتی فورسز کی جانب سے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی،2نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/0MB37kj

بھارت: مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے ہندوانتہاپسند رہا

نئی دہلی:  بھارت میں مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے انتہاپسند ہندوؤں  کودلی ہائیکورٹ نے ضمانت پررہا کردیا۔ دلی ہائیکورٹ کے مطابق مسلمان دشمن ملزمان کو ’انسانی بنیادوں ‘ پررہا کیا گیا۔ عدالتی فیصلے کوتنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوہندو انتہاپسندوں نے مسلمان خواتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصاویراٹھا کران پر برائے فروخت لکھ کرایپس پرپیش کردی تھیں۔ سوشل میڈیا  استعمال کرنے والی مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ ملزمان کے حق میں فیصلے کی وجہ یہ ہے کہ یہ گھناؤنا کام مسلمان خواتین کے ساتھ کیا گیا۔ جنوری 2022 میں  ’بلی بائے‘ نامی ایپس پربالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اورملالہ یوسفزئی سمیت متعدد مشہورمسلمان خواتین کی تصویرلگا کرانہیں نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تھا۔ The post بھارت: مسلمان خواتین کی نیلامی کی ایپ بنانے والے ہندوانتہاپسند رہا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/k1UapzP

روس کا یوکرین پر حملے کم کرنے کا اعلان

 ماسکو:  روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اوردیگر شہروں پرحملوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ روسی حکام کے مطابق حملوں میں کمی کا مقصد یوکرین اورروس کے درمیان جنگ بندی کے لئے ہونے والے مذاکرات میں باہمی اعتماد کوبڑھانا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں جنگ بندی کے لئے کئی ہفتوں بعد یوکرین اورروس میں مذاکرات ترکی کے شہراستنبول میں ہورہے ہیں۔ مذاکرات میں یوکرینی حکام نے روس سے ہزاروں شہریوں کا انخلا یقینی بنانے کے لئے جنگ بندی کا معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ یوکرین نے عالمی ضمانتوں کے ساتھ غیرجانبدار حیثیت اختیارکرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔ روس کے یوکرین پرحملے کے بعد سے لاکھوں یوکرینی نقل مکانی کرچکے ہیں جبکہ مختلف شہروں پرروسی بمباری سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ The post روس کا یوکرین پر حملے کم کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/AIphQYk

طالبان کی دوحہ میں انڈونیشیا اور قطر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

دوحہ:  طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے انڈونیشیا اور قطر کے نائب وزیراعظم اور وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور افغانستان میں تعلیمی مسائل، انسانی بحران اور معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے انڈونیشیائی ہم منصب  کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی اور قطر کے نائب وزیر خارجہ لولواہ الخطر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران طالبان حکومت کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے انسانی، معاشی اور تعلیمی مسائل سے آگاہ کیا جب کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے متعلق بھی اپنا مؤقف پیش کیا۔ اس موقع پر قطر اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے یقین دلایا کہ وہ افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جب کہ افغانستان کے تعلیمی اداروں کی مدد کرنے اور افغان طلبا کو تعلیمی وظائف دینے کا وعدہ بھی کیا۔ طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے قطر کے ہم منصب سے علیحدہ ملاقات میں کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ ...

ترکی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز

استنبول:  ترکی کی میزبانی میں روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا جس سے صدر طیب اردوان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کیا۔ عالمی خبر رساں ارادے کے مطابق بیلا روس کی سرحد پر یوکرین اور روس کے سفارتی حکام کے درمیان امن مذاکرات میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہونے کے بعد ترکی کی دعوت پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی قیادت میں مذاکرات کاروں کے درمیان بات چیت استنبول میں شروع ہوگئی۔ مذاکرات کاروں سے ویڈیو خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات سے یوکرین اور روس کے صدور کی براہ راست ملاقات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر صدر طیب اردوان نے روس اور یوکرین کے رہنماؤں کی براہ راست ملاقات کی میزبانی کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس دونوں کے تحفظات جائز ہیں۔ یوکرین کےصدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن دونوں قابل قدر دوست ہیں۔ ترک صدر طیب اردوان نے فریقین سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یوکرین روس مذاکرات سب کیلئے فائدہ مند ہوں گے اور اب ٹھوس نتائج کے لیے مذاکرات کا وقت آ گیا ہے۔ استنبول مذاکرات کے آ...

وجود کوخطرہ ہوا توجوہری ہتھیاراستعمال کریں گے، روس کی وارننگ

 ماسکو:  روس نے ایک بار پھرخبردار کیا ہے کہ ملک کوخطرہ ہوا تو جوہری ہتھیاراستعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے بیان میں کہا کہ اگر روس کی بقا اورسلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو جوہری ہتھیاروں کوخطرہ ختم کرنے کے لئے استعمال کریں گے۔ روسی حکومت کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین آپریشن کے نتائج کچھ بھی ہوں  اسے جواز بنا کرجوہری ہتھیاراستعمال کرنے کا اراد ہ نہیں رکھتے۔ یوکرین پرروسی حملے کے بعد سے امریکا  نے متعدد بارروس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ دوسری جانب روسی صدر پوٹن نے یوکرین کے صدرکی جانب سے پیش کئے گئے امن منصوبے کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں روس کی مخالف طاقتوں کوکچل دیا جائے گا۔ The post وجود کوخطرہ ہوا توجوہری ہتھیاراستعمال کریں گے، روس کی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/MzPUmjJ

بھارت  میں پٹرول کی قیمت میں 8 روز میں ساتویں باراضافہ

نئی دہلی:  بھارت میں پٹرول کی قیمت میں ایک بارپھراضافہ کردیا گیا۔ آٹھ  روز میں پٹرول کی قیمت میں 7مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  بھارت میں پٹرول کی فی لیٹرقیمت ایک بارپھربڑھا دی گئی ہے۔ آٹھ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ نئی دہلی میں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 8 پیسے اضافے کے بعد 100 روپے لیٹر سے تجاوز کرگئی جبکہ ڈیزل 91روپے سے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔ مزید پڑھیں:  بھارت؛ گزشتہ 5 روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ رپورٹس کے مطابق ممبئی میں فی لیٹرپٹرول 115 روپے سے زائد جبکہ ڈیزل 99 روپے فی لیٹرسے زیادہ کی قیمت پرفروخت ہورہا ہے۔بھارت میں ہر ریاست میں پٹرول کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں  اور بھارت اپنی ضرورت کا 80 فیصد پٹرول درآمد کرتا ہے۔ بھارت میں ریاستی انتخابات کے باعث 4ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظرثانی کوروک دیا گیا تھا جسے ا ب بحال کردیا گیا ہے۔بائیس مارچ کو قیمتوں کی شرح پرنظرثانی کے بعد سے اب تک قیمتوں میں سات باراضافہ کیا جا چکا ہے۔ The post بھارت  میں پٹرول کی قیمت میں 8 روز می...

بحرین میں باحجاب خاتون کو روکنے پربھارتی ہوٹل بند

مناما:  بحرین میں باحجاب خاتون کوہوٹل میں  داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر بھارتی ہوٹل کو بند کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے قریبی علاقے آدلیہ میں  ہوٹل کے بھارتی مینجر نے باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا۔واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہوٹل کوبند کردیا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے  اور تمام سیاحتی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی پالیسیوں سے گریز کریں جو مملکت کے قانون کی خلاف ورزی کرتی ہوں۔ دوسری جانب ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باحجاب خاتون کوہوٹل میں داخل ہونے سے روکنے والے مینجر کومعطل کردیا گیا ہے۔   The post بحرین میں باحجاب خاتون کو روکنے پربھارتی ہوٹل بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/j7Fn2yi

طالبان نے افغانستان میں غیرملکی میڈیا کی نشریات بند کردیں

کابل:  طالبان نے غیرملکی میڈیا کی مقامی زبانوں میں نشریات پرپابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان نے برطانوی نشریاتی ادارے(بی بی سی) ،امریکی نشریاتی ادارے (وائس آف امریکا)اورجرمن  میڈیا (ڈی ڈبلیو) کی مقامی زبانوں میں چلنے والی نشریات کوبند کردیا ہے۔ طالبان نے بین الاقوامی براڈکاسٹرز کونشریات فوری طورپربند کرنے کا حکم دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ادارے کی پشتو،فارسی اورازبک زبان میں چلنے والی نشریات کوآف ائیرکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ طالبان نے امریکی کے سرکاری نشریاتی ادارے کی مقامی چینل پردکھائی جانے والی نشریات بھی بند کردی گئی ہیں تاہم ریڈیو نشریات پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ افغان وزارت ثقافت کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ وائس آف امریکا کی ٹی وی نشریات کوافغان کلچر اورسیاسی طورپرحکومت کی پالیسیوں سے متصادم ہونے پربند کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن نے غیرملکی میڈیا کی نشریات بند ہونے کی مذمت کی ہے۔ The post طالبان نے افغانستان میں غیرملکی میڈیا کی نشریات بند کردیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل h...

ایل سیلواڈور میں گینگز کے ریکارڈ قاتلانہ حملے، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

ایل سلواڈور میں گینگ وار سے متعلق ہلاکتوں کی خوفناک لہر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق گینگز کی جانب سے برھتے قاتلانہ حملوں کے پیشِ نظر کانگریس نے صدر نائیب بوکیل کی ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی درخواست منظور کی تھی۔ ایل سلواڈور میں گزشتہ جمعے کو 14 افراد اور ہفتے کے روز 62 افراد ہلاک ہوئے جبکہ فروری میں قتل کے 79 واقعات ہوئے۔ ملک میں اتنے وسیع پیمانے پر قاتلانہ وارداتوں کا سلسلہ برسوں سے دیکھنے میں نہیں آیا۔ نیشنل پولیس نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مارا سلواتروشا (ایم ایس-13) کے پانچ سرغناؤں کو پکڑ لیا ہے، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے گینگ کے ارکان کو متعدد قتل کے احکام جاری کیے تھے۔ یہ قتل ملک کے بدنام زمانہ متعدد گینگز سے منسلک ہیں جو دارالحکومت سین سلواردوڈ کے بہت سے علاقوں کو کنٹرول کرتے ہیں۔ بوکیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ایمرجنسی کے فیصلے کی مخالفت کا ذمہ دار حزبِ اختلاف کو ٹھہرایا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کیا حزب اختلاف گینگ کے ارکان کے دفاع کے لیے ایمرجنسی کے فیصلے کی مخالفت ...

مرغوں کی لڑائی کے دوران اسٹیڈیم پر مسلح افراد کا حملہ؛ 19 ہلاک

میکسیکوسٹی:  میکسیکو میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلے کے دوران مسلح افراد نے دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے وسطی علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ جاری تھا جس میں شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 3 خواتین شامل ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ تاحال حملے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں منشیات کے اسمگلروں کے درمیان گینگ وار ہوتی رہتی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی اس علاقے میں گینگ وار کے دوران 17 افراد مخالف گروپ کے حملے میں مارے گئے تھے۔ اس بنیاد پر پولیس کا دعویٰ ہے کہ مرغوں کے مقابلے کے شائقین پر حملہ گزشتہ ماہ مرنے والے کارندوں کا انتقام ہوسکتا ہے۔ The post مرغوں کی لڑائی کے دوران اسٹیڈیم پر مسلح افراد کا حملہ؛ 19 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/yojiCFI

مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں توسیع؛ 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش میں اضافہ

مدینہ منورہ:  کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے زیادہ سے زیادہ نمازیوں کے عبادت اور زیارت کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں میں توسیع کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کے صحنوں کی توسیع کی گئی ہے جس سے مزید 20 ہزار نمازیوں کی گنجائش پیدا ہوگئی ہے اس طرح مسجد نبوی ﷺ میں اب 3 لاکھ 26 ہزار 429 نمازی عبادت کرسکیں گے۔ اس حوالے سے گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے ہمراہ مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا اور مسجد نبوی کے صحنوں میں پیدل جانے والوں کے راستوں اور السلام روڈ پر واقع نئے مغربی صحنوں کا معائنہ کیا۔ گورنر مدینہ منورہ نے انتظامی امور کے عہدیداروں کو تاکید کی کہ رمضان کے دوران زائرین کو اعلیٰ اور معیاری خدمات فراہم کی جائیں۔ واضح رہے کہ 2020 میں کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد سے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پابندیاں عائد ہونے کے باعث نمازیوں کی تعداد محدود تھیں تاہم اب مکمل گنجائش کے ساتھ مقدس مساجد میں عبادت کی اجازت ہوگی۔ The post مسجد نبوی ﷺ کے صحن میں توسیع؛ 20 ہزار نما...

بھارت؛ یونیورسٹی میں طالبہ کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا

بھوپال:  بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی یونیورسٹی میں باحجاب مسلم طالبہ نے کلاس روم میں نماز ادا کی جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے تنازع کھڑا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی یونیورسٹی ڈاکٹر ہری سنگھ گور ساگر کی مسلم طالبہ نے نماز کا وقت نکل جانے کے ڈر سے گھر جانے کے بجائے کلاس روم میں ہی نماز ادا کرلی جس پر انتہا پسند ہندو طلبا تنظیم کے غنڈوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ مسلم طالبہ کی نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر دائیں بازو کی طلبہ تنظیم ’ہندو جاگرن منچ‘ نے یونیورسٹی انتظامیہ سے طالبہ کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیلما گپتا نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے اور طالبہ کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ عبادت کے لیے مسجد یا گھر ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی صرف تعلیم حاصل کرنے کے لیے ہے۔ یونیورسٹی کی پانچ رکنی انکوائری کمیٹی 3 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی بنیاد پر طالبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہندو طلبا نے انتظامیہ سے ایڈمیشن منسوخ کرکے مسلم طالبہ کو یونیورسٹی سے بیدخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست کرن...

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا میں مبتلا

تل ابيب:  اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا معمولی علامات کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا جو مثبت آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے جس پر انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے تاہم ان کی طبیعت بہتر ہے۔ اسرائیل میں کورونا وبا کے بعد سے سخت کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور مہلک وائرس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم کورونا کے نئی شکل نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا جس پر بوسٹر ڈوز کی مہم چلائی گئی تھی۔ بوسٹر ڈوز کی مہم کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گزشتہ برس کے آخر میں پریس بریفنگ کے دوران اپنا ماسک اتار کر ملک بھر میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا علان بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس مہلک و...

روس میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا

یروشلم:  امریکی محکمہ خارجہ نے روس میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے واضح کیا کہ امریکا کے پاس روس یا کسی اور جگہ حکومت کی تبدیلی لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ ایک روز قبل صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ مزید پڑھیں: پوٹن قصائی ہیں اب زیادہ عرصے اقتدار میں نہیں رہ سکتے، امریکی صدر انٹونی بلنکن نے امریکی صدر کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے محض یہ بات کہی کہ ولادی مر پیوٹن کو یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری جانب، کرملین نے صدر جو بائیڈن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ روسی عوام پر منحصر ہے کہ وہ کس کو اپنا لیڈر منتخب کرتے ہیں۔ The post روس میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ نہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/ifpqcVK

بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ گرفتار

نئی دہلی:  بھارتی ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکب باد دینے کی پاداش میں 26 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 25 سالہ ہندو طالبہ کو ایک واٹس ایپ میسیج کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔ طالبہ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر لکھا تھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے جس پر ایک انتہا پسند ہندو نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ گرفتار طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ عدالت میں چلے گا۔ The post بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/f8BLi4N

طالبان نے خواتین کو محرم کے بغیر بیرون ملک سفر سے روک دیا

کابل:  طالبان حکومت نے اندرون ملک کی طرح بیرون ملک جانے والی خواتین کو بھی محرم کے بغیر پروازوں میں سوار ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تنہا سفر کرنے والی خواتین کو پروازوں میں سوار ہونے سے یہ کہہ کر روک دیا گیا کہ وہ محرم کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتیں۔ یہ خواتین سرکاری فضائی کمپنی آریانا ایئرلائن اور ترکی کی ایئر لائن کام ایئر کے ذریعے کینیڈا سمیت دیگر ممالک جا رہی تھیں۔ یہ خواتین دوہری شہریت رکھتی تھیں اور اہل خانہ سے ملنے جارہی تھیں۔ کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ خواتین کو محرم کے بغیر سفر سے روکنے کی ہدایت طالبان حکومت کی جانب سے آئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے رابطہ کرنے پر طالبان حکومت کے ترجمانوں نے تبصرے سے گریز کیا۔ واضح رہے کہ طالبان حکومت نے چند ماہ قبل اندرون ملک 72 کلومیٹر سے زیادہ سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ مرد رشتہ دار کا ہونا ضروری قرار دیا تھا تاہم اب یہ پابندی بیرون ملک جانے والی خواتین پر عائد کردی گئی ہے۔ The po...

روسی جنگ سے دنیا بھر میں بدامنی پھیل سکتی ہے، سربراہ آئی ایم ایف

دوحہ:  آئی ایم ایف کی  سربراہ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روسی جنگ کے باعث دنیا بھر میں بد امنی اور خانہ جنگی پھیل سکتی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے خبردار کیا کہ یوکرین پر حملے اور اس کے نتیجے میں روس پر لگنے والی پابندیوں کے باعث دنیا میں خانہ جنگی پیدا ہوسکتی ہے۔ کرسٹالینا گیورگیئیوا نے مزید کہا کہ جنگ کے اثرات سے ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں جس سے غریب لوگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں خوراک کی قیمتوں میں اضافے اور ملازمتوں میں کمی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ نے موجودہ صورت حال کو 2011 میں عرب ممالک میں حکومتوں کے خلاف مظاہروں سے پیدا ہونے والی بد امنی سے تعبیر کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ روسی جنگ کے سبب عالمی معیشت پر پڑنے والا دباؤ مشرق وسطیٰ اور دیگر خطوں میں شہری بدامنی کا سبب بن سکتا ہے۔ واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کو ایک ماہ ہوچکے ہیں جس میں شدید جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے جب کہ روس پر پابندیوں کے باعث گیس اور تیل کے بحران کا بھ...

پوٹن قصائی ہیں اب زیادہ عرصے اقتدار میں نہیں رہ سکتے، امریکی صدر

وارسا:  امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ولادیمیر پوٹن کو قصائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب روسی صدر زیادہ عرصے تک اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے پولینڈ کے 2 روزہ دورے کی اختتامی تقریب سے خطاب میں روسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ولادیمیر پوٹن اب زیادہ عرصے تک اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے روسی ہم منصب کو قصائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوٹن کے ہاتھ یوکرینی عوام کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انھوں نے روسی صدر کو متنبہ کیا کہ کسی نیٹو ملک میں قدم رکھنے کا بھی نہ سوچیں۔ تاہم امریکی صدر جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ یورپ میں امریکی فوج کی موجودگی نیٹو اتحادی ممالک کا دفاع ہے نہ کہ روس سے جنگ کرنا۔ ادھر روسی صدر کو قصائی کہنے پر فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا جب کہ روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے بھی امریکی صدر کے الفاظ کی مذمت کی۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے صدر بائیڈن کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا مطلب روس میں حکومت کی تبدی...

ہماری مدد نہ کی گئی تو روس کا اگلا ہدف نیٹو ممالک ہوں گے، یوکرینی صدر

وارسا:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس سے جنگ لڑنے کے لیے ایک مرتبہ پھر پولینڈ سے ٹینک اور لڑاکا طیارے فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پولینڈ کے صدر آنجے ڈوڈا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران ایک بار پھر جنگی طیاروں اور ٹینکوں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس سے جنگ کے لیے ہمیں اسلحہ کی ضرورت ہے۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین کی اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کے ساتھ مدد نہ کی گئی تو روسی فوج کا اگلا ہدف بعد نیٹو ممالک ہوں گے جن میں سب سے زیادہ خطرات پولینڈ، سلوواکیہ، ہنگری، رومانیہ اور بالٹک کو ہیں۔ اس موقع پر پولینڈ کے صدر نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے یوکرینی عوام کے عزم وہمت کی تعریف بھی کی اور روسی صدر سے فوجیوں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ خیال رہے کہ پولینڈ نے یوکرین کو جرمنی میں موجود امریکی فوجی اڈے کے ذریعے جنگی طیارے فراہم کرنے کی تجویز دی تھی تاہم امریکا نے اس تجویز کو مسترد کردیا تھا۔   The post ہماری مدد نہ کی گئی تو روس کا اگل...

امریکا نے لڑکیوں کے اسکولوں کی بندش پر طالبان سے مذاکرات منسوخ کردیئے

 واشنگٹن:  امریکا نے دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کا حکم واپس لینے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات منسوخ کردیئے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے فیصلے سے امریکا اور طالبان کے درمیان حالیہ رابطوں اور مستقبل میں ہونے والی بات چیت میں بھی خلل پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں :  افغانستان میں لڑکیوں کے اسکولز کی بندش،روتی ہوئی طالبہ کی ویڈیووائرل ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے اسکولوں کو کھولنے کے فیصلے کی واپسی سے طالبان کے ساتھ صرف امریکا نہیں بلکہ دنیا بھر کے تعلقات خراب ہوجائیں گے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ   دوحہ میں جاری کانفرنس کی سائیڈ لائن میں طالبان کے اعلیٰ حکام کے ساتھ امریکا اور ورلڈ بینک کے نمائندوں کی ملاقات طے تھے جس میں جنگ زدہ ملک کے عوام کو دوائیں، کھانے پینے کی اشیاء اور مال...

بدحال افغان قوم پہ سپرپاور کا نیا وار

یوکرین پر روس کے حملے سے یہ سچائی روز روشن کی طرح عیاں ہو گئی کہ دنیا یک قطبی نہیں رہی۔کوئی عالمی طاقت اب کرہ ارض کی ٹھیکے دار نہیں کہلا سکتی۔ پچھلے تیس سال سے امریکا کو اکلوتی سپرپاور ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔مگر امریکی حکمران طبقہ بطور عالمی قوت اپنی ذمے داریاں بخوبی انجام نہیں دے سکا۔خاص طور پہ عالم اسلام میں اس نے دیگر مغربی طاقتوں کی مدد سے جنگوں اور سازشوں کا جمعہ بازار لگا دیا۔انسانی حقوق و جمہوریت کا خودساختہ چیمپین ہونے کے باوجود اسلامی ممالک میں انہی کو پیروں تلے کچلتا رہا۔اس امر کی تازہ مثال پچھلے دنوں سامنے آئی۔ تلملاتی روحیں سچ یہ ہے کہ امریکی حکمران طبقے کا طرزعمل دیکھ کر بانیان ِامریکا مثلاً بنجمن فرینکلن، تھامس جیفرسن ، ابراہام لنکن کی روحیں تلملا رہی ہوں گی۔انھوں نے تو ایسے امریکا کا خواب دیکھا تھا جہاں سچائی، انسان دوستی، ہمدری ،امن اور عدل وانصاف کا بول بالا ہو گا۔مگر اس مملکت کے خصوصاً حکمران اپنے مفادات کے غلام بن چکے۔اگر اخلاقیات اور قانون ان کے مفادات کی تکمیل میں رکاوٹ بن جائیں تو وہ انھیں روندتے ہوئے ضمیر پہ کوئی بوجھ محسوس نہیں کرتے۔افغانستان میں ان کا عمل ی...

تھائی لینڈ: یونیورسٹی میں سینئر طلبا کی پرتشدد رسم سے طالب علم ہلاک

بینکاک:  تھائی لینڈ کے شہر رکھون راتچسیما (Rakhon Ratchasima) میں راجامنگلای یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (آر ایم یو ٹی آئی) میں سینئر طلبا کی جاری کردہ پرتشدد رسم کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک ہوگیا ہے۔ بینکاک پوسٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبِ علم کی موت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے یونیورسٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ’hazing‘ کی رسم میں نئے طالب علم کو مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے والے 15 طلباء کو برخاست کیا جارہا ہے۔ جسمانی تکلیف کی حامل رسم میں ہلاک ہونے والے طالبِ علم کی شناخت پاڈیوس چونپکڈی کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 19 سال تھی۔ یونیورسٹی کے حکام کی طرف سے کی گئی تحقیقات میں 13 مارچ کو سیکنڈ ایئر کے 30 طلباء اور 37 نئے طلبا کو اس مہلک رسم میں ملوث پایا گیا، یونیورسٹی کے صدر، پروفیسر کوسٹ سری فتھورن نے کہا کہ 15 طلبا کو یونیورسٹی سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ وہ پاڈیوس کے بے ہوش ہونے تک اُسے مارتے رہے۔ بعد میں پاڈیوس کو جب اسپتال لے جایا گیا تو وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ 10 دیگر سینئر طلباء نے اس ر...

سعودی عرب میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی آواز دھیمی رکھنے کی ہدایت

ریاض:  سعودی عرب میں مساجد سے نماز کی براہ راست نشریات پر پابندی اور اذان کے لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز مدھم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔  عرب میڈیا کے مطابق اسلامی امور کی وزارت کی جانب سے مساجد کو رمضان کی تناظر میں ہدایات جاری کی گئی ہیں جس کے تحت مساجد میں آؤٹ ڈور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال صرف اذان اور اقامت کے لیے کیا جا سکے گا۔ وزارت نے یہ بھی ہدایت کہ کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان کے لیے ایمپلی فائر کا والیوم ایک تہائی سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسی طرح نماز کے دوران اماموں اور نمازیوں کی فلم بنانے کے لیے مساجد میں کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ سعودی وزارت اسلامی امور نے ہدایت نامے میں یہ بھی کہا کہ مساجد انتظامیہ کو افطار کرانے کے لیے پہلے منظوری لینا لازمی ہے۔ اسی طرح غیر سرکاری تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مساجد میں نمازیوں کو افطار کرانے کے لیے مساجد کے اماموں سے رجوع کریں۔ اسی طرح افطار پارٹیوں کا انعقاد کرنے والے پرائیویٹ گروپس اور افراد کو بھی میونسپلٹی کی طرف سے لائسنس یافتہ دکانوں سے کھانا خریدنے، اصراف سے بچنے اور فضول خرچی سے گریز کرنے ک...

افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش پر طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

افغانستان کے دارالحکومت میں درجنوں طالبات نے سڑکوں پر آکر لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے پہلے ہی روز تاحکم ثانی دوبارہ بند کردیئے تھے۔ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے بند تھے۔ طالبان کے اس فیصلے کے خلاف دو درجن سے زائد طالبات نے دارالحکومت کی مرکزی شاپراہ پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے اسکول کھولو اور انصاف انصاف کے نعرے بھی لگائے۔ یہ خبر پڑھیں :  طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے طالبات نے پلے کارڈز بھی اُٹھا رکھے تھے جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کو کھولنے کے مطالبات اور ’’ تعلیم ہمارا بنیادی حق ہے، سیاسی منصوبہ نہیں‘‘ تحریر تھا۔ مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے کابل کی کی شاپراہ پر چلتے رہے اور پھر منتشر ہوگئے تاہم اس دوران طالبان نے روک ٹوک نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں :  طالبان کا مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان   واضح رہے کہ 23 مارچ کو لڑکیوں کے اسکولوں کھولنے ...

امریکا میں 435 فٹ بلند جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک

اورلینڈو:  امریکا میں مجسمۂ آزادی سے بھی بلند ’’فری اسٹینڈنگ ڈراپ ٹاور ‘‘ جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ امریکی میدیا کے مطابق ریاست اورلینڈو کے تفریحی پارک میں فری فال ٹاور جھولے کی کرسی میں کوئی مسئلہ تھا تاہم اس پر توجہ نہیں دی گئی اور رائیڈ چلادی گئی جس کے باعث 435 فٹ بلند جھولے ایک لڑکا گر کر ہلاک ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی جھولا بلند ترین مقام پر پہنچتا ہے ایک لڑکا جھولے میں سے نیچے زمین پر گر جاتا ہے۔ 14 سالہ لڑکے کی موقع پر ہی ہلاکت ہوجاتی ہے۔ یہ جھولا گزشتہ برس ہی نصب کیا گیا تھا۔ جھولے سلنگ شاٹ گروپ کا تھا جس کے سیلز ڈائریکٹر جان اسٹائن نے میڈیا کو بتایا کہ 14 سالہ لڑکے کی موت پر افسردہ ہیں اور غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ تفریحی پارک کے فری فال جھولا اور اس سے ملحق جھولے کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔   The post امریکا میں 435 فٹ بلند جھولے سے گر کر 14 سالہ لڑکا ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس ارد...

بھارت؛ گزشتہ 5 روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ

نئی دہلی:  بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 80 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ پانچ روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔ بھارت میں چار ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی کے عمل کو منجمد کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے اس طرح 22 مارچ کو قیمتوں کی شرح پر کی گئی نظرثانی کے بعد سے اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔ آج کیا جانے والا اضافہ 80 پیسے فی لیٹر ہے،جو جون 2017 میں یومیہ قیمتوں پر نظر ثانی شروع ہونے کے بعد سے یومیہ بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ اس طرح 22 مارچ سے اب تک چار بار قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پٹرول کی قیمت 3 روپے 20 پیسے زیادہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں اترپردیش اور پنجاب میں الیکشن کے باعث حکومت نے 4 نومبر سے قیمتوں میں اضافے کے عمل کو منجمد کردیا تھا۔ The post بھارت؛ گزشتہ...

بھارت میں بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کر10 کلومیٹرپیدل سفرکرنے والے باپ کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی:  بھارت میں بیٹی کی لاش کندھے پراٹھا کرپیدل گھرلے جانے والے باپ کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کورلا دیا۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ  کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ چل بسی۔سرکاری اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی  تومجبورا باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کرگھرلے جانا پڑا۔ باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر10کلومیٹرپیدل سفرکیا۔ Surguja: Chhattisgarh Health Min TS Singh Deo orders probe after video of a man carrying body of his daughter on his shoulders went viral Concerned health official from Lakhanpur should have made the father understand to wait for hearse instead of letting him go, Deo said(25.3) pic.twitter.com/aN5li1PsCm — ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 26, 2022 مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔مقامی وزیرصحت نے استعفیٰ دینے کے بجائے ذمہ دارباپ کے اوپرکے ڈال دی کہ انہیں لاش...

سعودی عرب میں حوثی باغیوں کا تیل کی تنصیبات پرحملہ

ریاض:  حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات کونشانہ بنایا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے جدہ میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں دوکنوؤں میں آگ لگ گئی۔حملے کے بعد زوردار دھماکہ بھی سنا گیا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے آگ  کوپھیلنے سے روک لیا گیا اور آگ پرقابو پالیا گیا۔ #Breaking | A few minutes ago, the Houthis attacked Jeddah and hit Aramco’s petroleum facilities in Jeddah, west Saudi Arabia, a loud explosion was heard and a fire broke out. pic.twitter.com/IW0nivmxVt — WorldNews IL (@WorldNewsIL) March 25, 2022 دوسری جانب عرب اتحاد نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کونشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں کے 9ڈرونز تباہ کردئیے۔ عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثی باغیوں نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرونز کے ذریعے سعودی عرب کے جنوبی،مشرقی اوروسطی علاقوں پرحملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عرب اتحاد کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی کارروائیاں خطے اورعالمی امن کے لئے مس...

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کی املاک ضبط کرنا شروع کر دیں

 سری نگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو اپنی جدوجہد آزادی سے باز رکھنے اورانہیں خوفزدہ کرنے کیلیے ان کی املاک ضبط کرنا شروع کر دی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وادی کشمیر کے ضلع سرینگر سے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے”کے تحت غیر منقولہ جائیدادوںکو ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے۔ ایس ایس پی پولیس راکیش بلوال نے تصدیق کی ہے کہ سرینگر کے علاقوں صورہ ، پنتھہ چھوک ،بٹہ مالو ، نوگام اور ہارون میں ضبطگی کیلئے 12 سے زائد مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام کشمیری مسلمانوں کو اپنے مادر وطن میں بے گھر کرنے کے مودی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ بات انتہائی مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوجی پہلے ہی مارٹر گولوں اوردھماکہ خیز کیمیائی مواد کے استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیریوں کے مکانوںاور املاک کو تباہ کرچکے ہیں۔ کشمیری آزادی پسند کارکنوں اور تاجروں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کیلئے بدنام بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے آج مقبوضہ علاقے میں 12 سے زائد...

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ:  شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا نے جاپان اور جنوبی کوریا کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ  شمالی کوریا نے  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا کا میزائل فضا میں تقریباً ایک گھنٹے تک رہا اور 1100 کلومیٹر دور جاپان کے جنوب میں سمندر میں گرا۔ شمالی کوریا کا یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل2017 کے میزائل  کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے جو6 ہزارکلومیٹر سے زیادہ بلندی تک پہنچا۔ اس سے قبل مرتبہ شمالی کوریا نے 2017 میں  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بیان میں تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔تجربے سے خطے میں بلا ضرورت تناؤ میں اضافہ اورصورتحال غیرمستحکم ہونے کا خطرہ ہے۔ The post شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.t...

یوکرین نے روس کا جنگی جہاز تباہ کردیا

یوکرین نے روس  کا ایک جنگی بحری جہاز تباہ کردیا جبکہ 2جہازوں کا نقصان پہنچا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ روس کے زیرقبضہ شہر  برجیزکی بندرگاہ پرروسی جنگی جہاز کوتباہ کردیا گیا جبکہ دیگر2جہازوں کونقصان پہنچا۔ یوکرینی فوج کے جہازکونشانہ بنانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔یوکرین کی ڈپٹی وزیردفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روس کے بڑے ہدف کونشانہ بنایا گیا ہے۔جس روسی جہاز کونشانہ بنایا گیا اس میں 20 ٹینکس،45بکتربند گاڑیاں اور400فوجیوں کی گنجائش تھی۔ The 2 other LST are burning too. One at his back (small fire) and the other with a big fire at midship https://t.co/HGymv6ytdg — Alexvb (@Alexvb78590535) March 24, 2022 روس نے جہاز کی تباہی کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا۔ The post یوکرین نے روس کا جنگی جہاز تباہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ZQFrMP

روس نے جوہری ہتھیاراستعمال کئے توامریکا جوابی کارروائی کرے گا،رپورٹ

 واشنگٹن:  امریکی اخبارکی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے امریکا روس کی جانب سے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی صورت میں جوابی کارروائی کی  تیاریاں کررہا ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیروں کی ٹیم جس کا نام ’ٹائیگرٹیم‘ ہے روس کی جانب سے ممکنہ طورپرجوہری ،کیمیائی یا بائیولوجیکل ہتھیاروں کے استعمال کے بعد جوابی حملے کی تیاری کررہی ہے۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ٹائیگرٹیم نے روس کے متوقع جوہری حملوں کے بعد مختلف جوابی کارروائیوں کی اورردعمل کی مشقیں بھی کیں۔ ٹائیگرٹیم اس سلسلے میں متعدد خفیہ میٹنگز بھی کرچکی ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ’ٹائیگرٹیم‘ گزشتہ سال اکتوبرمیں بنائی گئی تھی۔ The post روس نے جوہری ہتھیاراستعمال کئے توامریکا جوابی کارروائی کرے گا،رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/lteAHuV

پولینڈ میں 45 روسی سفارت کار جاسوسی کے الزام میں ملک بدر

وارسا:  پولینڈ نے روس کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 45 سفارت کاروں کو ملک برد کردیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولینڈ کے وزیر داخلہ مارئیس کامنسک نے میڈیا کو بتایا کہ سفارت کاروں کے بھیس میں 45 روسی جاسوسوں کو ملک بدر کردیا اور اپنے ملک میں روس کے اسپیشل سروسز نیٹ ورک کو ختم کر رہے ہیں۔ قبل ازیں پولینڈ کے انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا تھا کہ روس کے 45 سفارت کاروں نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ کی جاسوسی کی جس کے مکمل شواہد موجود ہیں۔ وزارت خارجہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی سیکرٹ سروس کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں ایک پولش شہری کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو وارسا رجسٹری آفس کے آرکائیوز میں کام کرتا تھا۔ پولینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ روس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولینڈ، یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرسکتا ہے۔ The post پولینڈ میں 45 روسی سفارت کار جاسوسی کے الزام میں ملک بدر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/tfv4LUF

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے

کابل:  طالبان حکومت نے لڑکیوں کے ہائی اسکول کھولنے کے 24 گھنٹے بعد ہی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے اپنی حکومت کے قیام کے 7 ماہ بعد لڑکیوں کے ہائی اسکولز کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم چند ہی گھنٹوں بعد دوبارہ بند کروا دیئے گئے۔ طالبان حکومت کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ساتویں جماعت سے دسویں جماعت تک کے اسکول درسی نظام اسلامی قوانین اور افغان کلچر کے قالب میں ڈھالنے تک بند رہیں گے۔ Girls in Afghanistan crying after they were promised their schools would reopen only for the Taliban to lock them out again at the last minute. pic.twitter.com/SuoEpNLz5B — Heather Barr (@heatherbarr1) March 23, 2022 سیکنڈری اسکول کی طالبات کو پہلے ہی دن کلاس لینے کے بعد اسکول کے دوبارہ بند کرنے کی خبر ملی تو لڑکیاں زار وقطار رونے لگیں۔ یہ خبر پڑھیں :   طالبان کا مارچ سے ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکول کھولنے کا اعلان   طالبان کی جانب سے پرائمری اسکول کھولنے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے تاہم اب بھی ملک بھر میں ہزاروں اسکو...

روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال ہوگا، کرملین

 ماسکو:  کرملین کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس ایٹمی ہتھیار صرف اس صورت میں استعمال کرے گا جب اس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوگا۔ سی این این کو انٹرویو میں ترجمان کرملین دمتری پیسکوف نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تمام وجوہات آپ پڑھ سکتے ہیں کہ یہ کب اور کیوں استعمال کیے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس لیے اگر روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو پھر ہم صورتحال کے مطابق اپنے ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کریں گے۔ President Putin has raised the threat of using nuclear weapons – and his spokesperson Dmitry Peskov refused to rule out their use, in an interview with me tonight. pic.twitter.com/uxQqncLGYN — Christiane Amanpour (@amanpour) March 22, 2022 گزشتہ ماہ، روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ روس کی وزارت دفاع نے 28 فروری کو کہا تھا کہ نیوکلیئر میزائل فورسز اینڈ ناردرن اینڈ پیسیفک بیڑے کو بہتر جنگی ڈیوٹی پر لگا دیا گیا ہے۔ The post روس کے وجود کو خطرہ لاحق ہوا تو ایٹمی ہتھیار کا استعمال ہوگا، کرملین appeared first on ایکسپریس ارد...

امریکا سے تعلقات تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں،روس

 ماسکو:  روس نے خبردارکیا ہے کہ امریکا سے تعلقات تیزی سے ختم ہونے کی طرف جارہے ہیں۔ ماسکو میں امریکی سفیرکودفترخارجہ طلب کرکے صدرپوٹن سے متعلق امریکی ہم منصب  کے بیان کوناقابل قبول قراردیا گیا۔امریکی سفیرکواحتجاجی مراسلہ بھی دیا گیاہ۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی سفیرکودئیے گئے احتجاجی مراسلے میں روس کا کہنا تھا کہ امریکی صدرجوبائیڈن کے روسی ہم منصب سے متعلق بیان  نے دونوں ممالک کے تعلقات کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔اس طرح کے بیانات امریکی صدرکے عہدے کے شایان شان نہیں۔اس قسم کے بیانات دونوں ممالک کے تعلقات کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین پرحملے کے حوالےسے روسی صدرولادی میرپوٹن کوجنگی مجرم قراردیا تھا۔ The post امریکا سے تعلقات تیزی سے خاتمے کی طرف بڑھ رہے ہیں،روس appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/FkVBb4Q

سعودی عرب  کا 2 سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

مکہ المکرمہ:  سعودی عرب نے عمرہ زائرین سمیت تمام افراد افراد کے لئے  2سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حرمین شریفین میں حاضری کے لئے کورونا وائرس کے باعث 2 سال سے لگائی گئی  پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔ مزید پڑھیں: غیرویکسین شدہ افراد کوعمرہ اورمسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت عمرہ زائرین اور سعودی عرب آنے والے دیگر افراد کے لئے کورونا کی ویکسینیشن، پی سی آر ٹیسٹ اورقرنطینہ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ سعودی حکام کا کہنا ہےکہ کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے ایسے افراد کوجنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ After 2 years, all travel related restrictions on Umrah/ Ziyarah due to the Pandemic have been lifted! – No Vaccination of COVID-19 – No PCR – No Quarantine Labaik Allahumma Labaik — Haramain Sharifain (@hsharifain) March 21, 2022 حکام کے مطابق حج میں زائرین کی تعداد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جس کا اعلان جلد اعلان کیا جائےگا۔ The post سعودی ...

سوئیڈن کے اسکول میں2خواتین قتل،18سالہ طالب علم گرفتار

اسٹاک ہوم:  سوئیڈن کے شہرمالمو کے ایک اسکول میں 2خواتین کوقتل کردیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے پولیس حکام کوبتایا کہ سوئیڈن کے شہرمالموکے ایک اسکول میں 2خواتین پرحملہ کرکے انہیں قتل کردیا گیا۔قتل کے شبے میں 18سالہ طالب علم کوگرفتارکرلیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول میں کام کرتی تھیں۔خواتین کوچاقو اورکلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا گیا۔ واقعہ کے وقت اسکول میں 50طلبا اوراساتذہ موجود تھے۔ایمرجنسی سروسزکے مطابق واقعہ میں 2افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔ The post سوئیڈن کے اسکول میں2خواتین قتل،18سالہ طالب علم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/1SyXanq

چین کا مسافربردار طیارہ گرکرتباہ،133افراد سوار

بیجنگ:  چین کے صوبے گونگش میں مسافربردارطیارہ گرتباہ ہوگیا۔طیارے میں 133افراد سوارہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی نے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ طیارہ کونمینگ سے گوانگزوجارہا تھا۔طیارے میں ہلاک افراد اورزخمیوں کے بارے میں تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے کے صرف ایک گھنٹے تک فضا میں دکھائی دیا۔ The post چین کا مسافربردار طیارہ گرکرتباہ،133افراد سوار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/vdhblSK

سابق افغان وزیرخزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پرمجبور

 واشنگٹن:  افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پرمجبورہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے سابق وزیرخزانہ خالد پائندہ واشنگٹن ڈی سی میں آن لائن ٹیکسی سروس میں ڈرائیورکا کام کررہے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگومیں سابق افغان وزیرخزانہ خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنا اوراپنے خاندان کا پیٹ پالنے کے لئے ٹیکسی چلانے پرمجبورہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ 6 گھنٹے ٹیکسی چلا کر150ڈالرزسے زیادہ کما لیتے ہیں۔ سابق افغان وزیرخزانہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دارامریکا کوقراردیا۔خالد پائندہ کا کہنا تھا کہ امریکی انخلا نے طالبان کوافغانستان میں اقتدارسنبھالنے کا موقع دیا۔ خالد پائندہ اشرف غنی کی حکومت میں وزیرخزانہ تھے اوروہ طالبان کے اقتدار میں آنے سے ایک ہفتہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کرامریکا چلے گئے تھے۔ The post سابق افغان وزیرخزانہ امریکا میں ٹیکسی چلانے پرمجبور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/XqOyhdG

روس کا یوکرین پرہائپرسونک میزائل حملہ،100یوکرینی فوجی ہلاک

 ماسکو:  روسی فوج کے یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملے میں 100یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔ روس کی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں ہائپرسونک میزائل حملے میں ایندھن اسٹورکرنے والی سائٹ کوتباہ کردیا گیا۔ روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں ہاپرسونک میزائل حملے میں ٹریننگ سینٹرکونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی اسپشل فورس کے100اہلکارہلاک ہوگئے۔روسی حکام کے مطابق یوکرین پرحملے میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے دیگرہتھیاربھی استعمال کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے جنوبی علاقے میں روسی فوج کے حملوں کے بعد کیمیکل پلانٹ سے ایمونیا  گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔حکام نے قریبی آبادی کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ The post روس کا یوکرین پرہائپرسونک میزائل حملہ،100یوکرینی فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/pS0hy4D

کویت میں مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی ملازمہ گرفتار

کویت سٹی:  کویت میں ایک سال تک مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی گھریلو ملازمہ کوگرفتارکرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مالکان کو ایک سال تک غلاظت کھلانے والی بھارتی گھریلو ملازمہ کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی ملازمہ ایک سال سے اس گھرمیں کام کررہی تھی اور گھرکی چھت پربنے کمرے میں رہائش دینے پرمالکان سےناراض تھی۔ متاثرہ خاندان کے پولیس کودئیے بیان کے مطابق گھروالے کھانے کے غیرمعمولی خراب ذائقے سے پریشان تھے اوروجہ جاننے کے لئے گھریلو ملازمہ کوبتائے بغیرکچن میں خفیہ کیمرے لگوائے تھے۔ خفیہ کیمروں کی مدد سے ملازمہ کے کھانے میں غلاظت ملانے کا انکشاف ہوا جس کے بعد اسے گرفتارکرلیا گیا۔بھارتی ملازمہ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ضابطے کی کارروائی کے بعد ملازمہ کوڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ The post کویت میں مالکان کوغلاظت کھلانے والی بھارتی ملازمہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/OSTRMwh

بیلجیم میں گاڑی ہجوم میں گھس گئی،6افراد ہلاک

برسلز:  بیلجیم میں بے قابو گاڑی ہجوم میں گھس گئی جس کے نتیجے میں 6افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کے جنوبی علاقے میں تیزرفتارگاڑی ہجوم میں گھسنے سے 6افراد ہلاک اورچالیس زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اورزخمی افراد مقامی فیسٹول میں منعقد پریڈ میں شامل تھے۔زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام نے ابتدائی تفتیش کے بعد دہشتگردی کے امکان کومسترد کرتے ہوئے اسے حادثہ قراردیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے ڈرائیوراورگاڑی میں سواردیگرافراد کوگرفتارکرلیا گیا ہے۔ The post بیلجیم میں گاڑی ہجوم میں گھس گئی،6افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/tDWeivb

غیرویکسین شدہ افراد کوعمرہ اورمسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت

مکہ معظمہ:  غیرویکسین شدہ افراد کومسجد الحرام میں عمرہ اورنماز ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے بیان کے مطابق غیر ویکسین شدہ  افراد مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز ادا کرسکیں گے۔وہ غیر ویکسین شدہ افراد  عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے جو کورونا میں مبتلا نہیں ہوئے۔ وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال قابو میں ہے جس کے باعث اب ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ The post غیرویکسین شدہ افراد کوعمرہ اورمسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Nyga1kz

ملک میں گیس کی قلت، جرمنی کا امارات اور قطر سے رابطہ

برلن:  جرمنی کے وزیر اقتصادیات رابرٹ ہیبیک نے کہا ہے کہ وہ قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی فراہمی پر بات چیت کریں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر اقتصادیات عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس دورے سے ان کا مقصد عرب ممالک سے ہائیڈروجن کے حصول کیلئے معاہدے طے کرنا ہے جس سے جرمنی گیس کے لیے روس پر انحصار کم کردے۔ وزارت اقتصادیات کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق روس جرمنی کو گیس فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ جرمنی کی تقریباً نصف ایل این جی روس سے درآمد کی جاتی ہے۔ عرب ممالک کے سفر سے پہلے ہیبیک نے کہا کہ اس دورے سے ان کا مقصد ہائیڈروجن کیلئے ممالک سے شراکت داری قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں آنے والے موسم سرما میں مزید گیس نہیں ملتی اور روس سے ڈیلیوری میں کمی آجاتی ہے تو ہمارے پاس اتنی گیس نہیں ہوگی کہ ہم اپنے تمام گھروں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی صنعت کو فعال رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ جب سے روس نے یوکرین پر حملہ کیا ہے ، جرمنی نے روس پر گیس کیلئے انحصار کم کرنے کے لیے ...

روس کی مدد کی توپابندیوں کا سامناکرنا پڑےگا،امریکی صدرکی چین کودھمکی

 واشنگٹن:  امریکا کے صدرجوبائیڈن نے چین کوخبردارکیا ہے کہ اگریوکرین کے معاملے پرروس کی مدد کی توپابندیوں کا سامناکرنا پڑے گا۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے چینی ہم منصب  شی جن پنگ سے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اگربیجنگ نے یوکرین پرحملے میں روس کوچیزوں کی مدد فراہم کی تواس کے نتائج ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 گھنٹوں پرمشتمل ویڈیو کال میں  دونوں رہنماؤں نے یوکرین کا مسئلہ  سفارتی طریقے سے حل کرنے پراتفاق کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ چین کوجن نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ان میں پابندیاں بھی شامل ہیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی ہم منصب سے یوکرین میں جاری جنگ جلد ازجلد ختم کروانے کا مطالبہ کیا۔ چینی صدرنے نیٹوممالک پرزوردیا کہ وہ مسئلے کے حل کے لئے ماسکو سے مذاکرات کریں۔شہریوں کی ہلاکت روکنے اورانسانی بحران کوپیدا ہونے سے روکنے کے لئے مذاکرات بہت ضروری ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدرشی جن پنگ نے امریکی صدرپرواضح کیا کہ چین روس اوریوکرین کے درمیان بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ The post ...

ترکی نے یورپ اورایشیا کے درمیان دنیا کا سب سےلمبا پل کھول دیا

 انقرہ:  ترکی میں  یورپ اورایشیا کوملانے والے  دنیا کے سب سے لمبے پل کا افتتاح کردیا گیا۔ ترکی کا کیناکیلے پل 1915میں تعمیرکیا گیا تھا جسے ترکی اورجنوبی کوریا کی کمپنیوں نے دوبارہ بنایا ہے۔ ترکی اورجنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے مشترکہ طورپرپل کا افتتاح کیا۔دنیا کے سب سےلمبے سسپینشن پل کی تعمیرپر2.8بلین ڈالرز کی لاگت آئی ہے۔ کیناکیلے پل کی لمبائی 4.6 کلومیٹر ہے اوراس کی تعمیرکا کام 2017میں شروع کیا گیا تھا۔پل کی تعمیرمیں 5ہزارورکرزنے حصہ لیا۔پل کی تعمیرکے بعد اناطولیہ سے ترکی کے یورپ میں واقع علاقے گیلی پولی کا گھنٹوں پرمشتمل سفراب 6منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ The post ترکی نے یورپ اورایشیا کے درمیان دنیا کا سب سےلمبا پل کھول دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/FGHrpT6

صدرپوٹن کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بندہوگئیں

 ماسکو:  روسی صدرولادمیرپوٹن کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولامیرپوٹن ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کریمیا کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کا براہ راست کی نشریات بند ہوگئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ صدرکی براہ راست تقریرتکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی جسے فوری بحال کردیا گیا۔ صدرپوٹن کا خطاب میں کہنا تھا کہ یوکرین پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکا یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین میں غالب رہے گا۔روس یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔   The post صدرپوٹن کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بندہوگئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/rlWjeQx

روس سے تیل خریدنا بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر کھڑا کردے گا، امریکا

 واشنگٹن:  ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے کہا ہے کہ اگرچہ روس سے سستے داموں تیل خریدنا امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی نہیں تاہم ایسا کرنا بھارت کو تاریخ کے غلط سائیڈ پر کھڑا کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کرے کہ وہ کہاں اور کس کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جین ساکی نے ایک سوال کے جواب میں کیا جب اُن سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت کی روس سے سستے داموں تیل کی خریداری امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے ؟ جس پر نے ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ میرے خیال میں یہ پابندی کی خلاف ورزی نہیں۔ تاہم جین ساکی اس بات پر زور دیا کہ اگر بھارت روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدتا ہے تو یہ بھارت کو تاریخ کے غلط رخ پر ڈال دے گا کیوں کہ تاریخ میں روس کی حمایت ایک فوجی حملے کی حمایت کرنے کے مترادف ہوگی۔ امریکا نے یوکرین پر حملہ آور ہونے پر روس پر پابندیاں عائد کی ہیں جن میں دیگر ممالک سے روس سے تیل نہ خریدنے کی تاکید کی گئی ہے تاہم بھارت نے نہایت کم مقدار میں اور سستے داموں خریدنے پر پابن...

جنگ کے خاتمے کیلیے ترک صدر نے روسی ہم منصب کو بڑی پیشکش کردی

 انقرہ:  صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے کچھ نکات پر روسی اور یوکرینی صدر کو براہ راست بات چیت کرنا چاہیئے جس کے لیے ترکی میزبانی کی پیشکش کرتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے یوکرین کی صورت حال پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی جس میں یوکرینی صدر سے براہ راست ملاقات کرانے کے لیے میزبانی کی پیشکش بھی کی۔ ترک صدر نے روسی ہم منصب سے کہا کہ اعلیٰ سفارتی حکام کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں تاہم کچھ معاملات پر اتفاق رائے کے لیے آپ کو یوکرینی صدر سے براہ راست بات چیت کرنی چاہیئے۔ ترک صدر نے کہا کہ اگر روسی صدر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہئیں تو ترکی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ صدر طیب اردوان نے روسی صدر سے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے جنگ بندی بے حد ضروری ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ترک صدر کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امن مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں جو ابھی سفارتی سطح پر جاری ہیں اور کہیں میری ضرورت پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ ...

طالبان کا  لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان

کابل:  افغانستان میں طالبان حکومت نے لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق افغان وزارت تعلیم کے ترجمان عزیزاحمد کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے اسکولزآئندہ ہفتے سے کھول دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو صرف خواتین اساتذہ پڑھائیں گی  تاہم ان دیہی علاقوں میں جہاں خواتین اساتذہ کی کمی ہے وہاں بڑی عمر کے مرد اساتذہ کو لڑکیوں کو پڑھانے کی اجازت ہوگی۔ افغانستان گزشتہ سال اگست میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔ افغان طالبان کی جانب سے لڑکوں کے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تھے اور پرائمری تک لڑکیوں کو بھی اسکول جانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم سیکنڈری اسکول، کالجز اور جامعات کی طالبات کو پالیسی بننے تک گھر پر رہنے کو کہا گیا تھا۔ The post طالبان کا  لڑکیوں کے اسکولز کھولنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/iMWxo0u

ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے،امریکی نائب وزیرخارجہ

 واشنگٹن:  امریکا کا کہنا ہے کہ امریکی قیدیوں کی رہائی تک ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں ہے۔ امریکا کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شیرمن نے عرب میڈیا کوانٹرویو میں کہا کہ جب تک ایران کی قید میں موجود بے گناہ امریکی شہری گھرواپس نہیں آجاتے ایران سے جوہری معاہدہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا اس وقت بائیڈن انتظامیہ کی اولین ترجیح امریکی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کوممکن بنانا ہے۔ ایران سے بلاواسطہ مذاکرات کے بارے میں امریکی نائب وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کیونکہ مذاکرات ابھی ختم نہیں ہوئے تواس کی تفصیل نہیں بتائی جاسکتی تاہم یہ بات حتمی اوریقینی ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیارحاصل نہیں کرنے دئیے جائیں گے۔ ایران نے گزشتہ ہفتے 2 برطانوی شہریوں کورہا کیا تھا۔ برطانیہ نے قیدیوں کی رہائی کے بدلے ایران کوبھاری رقم ادا کی تھی۔   The post ایران کوجوہری ہتھیارحاصل کرنے نہیں دیں گے،امریکی نائب وزیرخارجہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ytLfuJ

امریکا میں ٹرک کی وین کوٹکر،گالف کھلاڑیوں سمیت9افراد ہلاک

 واشنگٹن:  امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی ٹرک 13سال کا لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں اسپئیرٹائرلگا ہوا تھا جوبریک لگنے پرصحیح طورپررک نہ سکا اورٹرک وین سے جا ٹکرایا۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ حادثہ معلوم ہوتا ہے جس میں کسی مجرمانہ پہلو کا امکان نہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ The post امریکا میں ٹرک کی وین کوٹکر،گالف کھلاڑیوں سمیت9افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/7s2AZMf

جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے میں متعدد افراد زخمی، سونامی وارننگ جاری

 ٹوکیو:  جاپان کے ساحل پر 7.3 شدت کا زلزلے آیا ہے جس کے نتیجے میں فوکوشیما شہر میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کیوڈو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے سے زخمی ہونے والے متعدد لوگوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ جاپان کے ساحل سے 35 میل کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق رات 11:36 پر 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ خطے کی بجلی کی منقطع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ رہائشی متاثر ہیں۔ بجلی کو منقطع کرنے کا اقدام 2011 میں 9.0 شدت کے زلزلے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے جس میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تباہی کا حادثہ پیش آیا تھا۔ جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس نے فوکوشیما کے جنوب میں ایباراکی علاقے میں جنگی طیارے روانہ کیے ہیں تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔ The post جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے میں متعدد افراد زخمی، سونامی وارننگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/QzCxDEc

روس میں براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف احتجاج پر صحافی کو جرمانہ

 ماسکو:  روس کی مقامی عدالت نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف احتجاج کرنے پر خاتون صحافی کو 270 ڈالر (یعنی 3ہزار روبلز) کا جرمانہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس واقعے کو ’’ایک شو‘‘ اور ’’غنڈہ گردی‘‘ قرار دیا۔ مزید پڑھیں:  روسی چینل پربراہ راست خبروں کے دوران خاتون کا انوکھا احتجاج گزشتہ روز روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف روسی چینل کی ملازم احتجاجاً براہ راست نشریات کے دوران اچانک اسکرین پر آگئی تھی۔ خاتون نے جو پوسٹرا ٹھایا ہوا تھا اس پر ’جنگ بند کرو اور پروپیگنڈے پر یقین نہ کرو‘ درج تھا۔ انہوں نے جنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مقامی چینل روسی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے، خاتون کا انوکھے انداز میں احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ The post روس میں براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف احتجاج پر صحافی کو جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/y2a5ZVN