ماسکو: روس کی مقامی عدالت نے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف احتجاج کرنے پر خاتون صحافی کو 270 ڈالر (یعنی 3ہزار روبلز) کا جرمانہ کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے اس واقعے کو ’’ایک شو‘‘ اور ’’غنڈہ گردی‘‘ قرار دیا۔
مزید پڑھیں: روسی چینل پربراہ راست خبروں کے دوران خاتون کا انوکھا احتجاج
گزشتہ روز روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف روسی چینل کی ملازم احتجاجاً براہ راست نشریات کے دوران اچانک اسکرین پر آگئی تھی۔
خاتون نے جو پوسٹرا ٹھایا ہوا تھا اس پر ’جنگ بند کرو اور پروپیگنڈے پر یقین نہ کرو‘ درج تھا۔ انہوں نے جنگ کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ مقامی چینل روسی حکومت کا حامی سمجھا جاتا ہے، خاتون کا انوکھے انداز میں احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
The post روس میں براہ راست نشریات کے دوران جنگ مخالف احتجاج پر صحافی کو جرمانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/y2a5ZVN