Skip to main content

بی جے پی کے غنڈوں کا وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھر پر حملہ

نئی دہلی: مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر پر حملہ کردیا جسے عام آدمی پارٹی نے قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ کے خلاف تبصرے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وزیراعلیٰ کے گھر پر تعینات پولیس اہلکاروں کے روکنے پر لوہے کی سلاخیں، ڈنڈے اور لاٹھیاں اُٹھائے بی جے پی کے مشتعل کارکنان نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

BJP workers attack CM Arwind house 2

مشتعل کارکنان نے وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر لگے بیریئرز کو توڑ دیا اور ساتھ ہی رکاوٹ کے طور پر استعمال ہونے والے مرکزی سیاہ دروازے کو رنگ دیا۔ پولیس سے جھڑپ میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 150 سے 250 کے درمیان مشتعل افراد نے وزیراعلیٰ کے گھر کے سامنے احتجاج کیا اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

BJP workers attack CM Arwind house 3

عام آدمی پارٹی کے سینیئر رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مودی سرکار اروند کجروال کو الیکشن میں شکست نہ دے سکی تو انھیں قتل کرنے گھر پہنچ گئی۔

عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی پولیس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے خاطر خواہ حفاظتی انتطامات نہیں کیئے تھے۔

BJP workers attack CM Arwind house

معاملہ کیا ہے ؟

مقبوضہ کشمیر پر بنی متنازع فلم ’’کشمیر فائلز‘‘ میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس پروپیگنڈہ فلم کی ترویج اور فروغ کو بی جے پی نے اپنی انتخابی مہم کا حصہ بنایا تاکہ ہندو ووٹرز کی حمایت حاصل کرسکیں۔

بی جے پی کی جانب سے کشمیر فائلز کو نئی دہلی میں ٹیکس فری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ اروند کجروال نے اسمبلی میں کہا کہ اگر یہ فلم مفت میں دکھانا اتنا ہی ضروری ہے تو فلم بنانے والے اسے یوٹیوب پر ڈال دیں تاکہ ایک ہی روز میں سب اسے مفت میں دیکھ لیں۔

اروند کجروال کے اس بیان کو ارکان کو اسمبلی میں ڈیسک بجاکر خوش آمدید کہا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے نفرت کی سیاست کے فروغ کے اپنے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پر کشمیری پنڈتوں کا مذاق اُڑانے کا الزام عائد کردیا۔

اسی الزام کے تحت نئی دہلی کی بی جے پی کی مقامی قیادت نے وزیراعلیٰ اروند کجروال کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کی عام آدمی پارٹی حالیہ الیکشن میں مودی کی جماعت کو ٹف ٹائم دیا۔ بی جے پی اور کانگریس کے بڑے بڑے برج عام آدمی پارٹی کے عام امیدواروں نے گرادیئے جب کہ پہلی بار ریاست پنجاب میں اپنا وزیر اعلیٰ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

 

The post بی جے پی کے غنڈوں کا وزیراعلیٰ نئی دہلی کے گھر پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/uDtMSNo

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...

اردو اوربرصغیر کی دیگرزبانوں میں پودوں، سبزیوں اور پھلوں کے مشترک نام

زباں فہمی کالم نمبر53 (آخری حصہ) اسی کالم کی پچھلی قسط میں لہسن کے عربی نام، تُوم کے براہوئی میں جُوں کے تُوں استعمال ہونے کی بات ہوئی تو یہ ذکر رہ گیا کہ اس اتفاق کا پس منظر بہت حیران کُن ہے۔ موئن جودَڑو، ہڑپہ اور (ان دونوں سے زیادہ قدیم) مہرگڑھ کے آثار کی زبان پڑھنے میں کامیابی حاصل کرنے والے ماہرِلسانیات ابوالجلال ندوی مرحوم نے انکشاف کیا تھا کہ یہ کوئی اور زبان نہیں، بلکہ عربی کی ابتدائی شکل ہے جوکسی باقاعدہ رسم الخط کی ایجاد سے قبل، تصویری انداز میں تحریر کی جاتی تھی۔ مہابھارت کے عہد تک خطۂ ہند میں عربی بولی جاتی تھی (بحوالہ ’’ہند و عرب کے تعلقات‘‘ از علامہ سید سلیمان ندوی بحوالہ ستیارتھ پرکاش، منقولہ در مضمون ’سندھی مُہریں‘ از قلم ابوالجلال ندوی)۔ انھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ بعض آثار کے تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ کسی زمانے میں یہاں کا مذہب، حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ’’دینِ حنیف‘‘ تھا یعنی اسلام کی ابتدائی شکل۔ یہ تمام تفصیل ذہن میں رکھیں تو براہوئی ہی نہیں، بلکہ ویدِک، سنسکِرِت، قدیم ہندی، سندھی، سرائیکی، پنجابی، بلوچی اور ہندکو زبان میں پایا جانے والا عربی ذخیرۂ الف...