نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکب باد دینے کی پاداش میں 26 سالہ طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں پولیس نے 25 سالہ ہندو طالبہ کو ایک واٹس ایپ میسیج کی بنیاد پر حراست میں لے لیا۔
طالبہ نے 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر لکھا تھا کہ خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے جس پر ایک انتہا پسند ہندو نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالبہ نے پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات کا پیغام دے کر دو کمیونیٹیز کے درمیان دشمنی پیدا کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
گرفتار طالبہ کو ایک دن کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا تاہم اب مقدمہ عدالت میں چلے گا۔
The post بھارت میں واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/f8BLi4N