ٹوکیو: جاپان کے ساحل پر 7.3 شدت کا زلزلے آیا ہے جس کے نتیجے میں فوکوشیما شہر میں سونامی کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاپانی نشریاتی ادارے کیوڈو نیوز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے سے زخمی ہونے والے متعدد لوگوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
جاپان کے ساحل سے 35 میل کے فاصلے پر مقامی وقت کے مطابق رات 11:36 پر 7.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ خطے کی بجلی کی منقطع کردی گئی ہے جس کی وجہ سے 20 لاکھ رہائشی متاثر ہیں۔
بجلی کو منقطع کرنے کا اقدام 2011 میں 9.0 شدت کے زلزلے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے جس میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تباہی کا حادثہ پیش آیا تھا۔
جاپان کی ایئر سیلف ڈیفنس فورس نے فوکوشیما کے جنوب میں ایباراکی علاقے میں جنگی طیارے روانہ کیے ہیں تاکہ معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور نقصان کا اندازہ لگایا جا سکے۔
The post جاپان میں 7.3 شدت کے زلزلے میں متعدد افراد زخمی، سونامی وارننگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/QzCxDEc