نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھائی جا رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 80 پیسے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے یہ اضافہ 5 روز میں چوتھی بار کیا گیا ہے اس طرح گزشتہ پانچ روز میں قیمتوں میں مجموعی اضافہ 3 روپے 20 پیسے ہوگیا ہے۔
بھارت میں چار ماہ سے پٹرول کی قیمتوں میں یومیہ نظر ثانی کے عمل کو منجمد کردیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے اس طرح 22 مارچ کو قیمتوں کی شرح پر کی گئی نظرثانی کے بعد سے اب تک 4 بار قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔
آج کیا جانے والا اضافہ 80 پیسے فی لیٹر ہے،جو جون 2017 میں یومیہ قیمتوں پر نظر ثانی شروع ہونے کے بعد سے یومیہ بنیاد پر پٹرول کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
اس طرح 22 مارچ سے اب تک چار بار قیمتوں میں اضافے کے بعد اب پٹرول کی قیمت 3 روپے 20 پیسے زیادہ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں اترپردیش اور پنجاب میں الیکشن کے باعث حکومت نے 4 نومبر سے قیمتوں میں اضافے کے عمل کو منجمد کردیا تھا۔
The post بھارت؛ گزشتہ 5 روز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/Cfo4xJN