Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2021

متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلوالیا

ابو ظہبی:  سعودی عرب، بحرین اور کویت کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جب کہ اس سے قبل بحرین اور کویت بھی اپنا سفیر بلا چکے ہیں۔ سفیروں کا بلانے کا سلسلہ سعودی عرب سے شروع ہے جس نے لبنانی وزیر کے یمن کے حوالے سے متنازع بیان پر نہ صرف اپنا سفیر واپس بلالیا تھا بلکہ لبنانی سفیر کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔ سعودی عرب کی حمایت میں لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلانے والے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے مؤقف اختیار کیا کہ لبنان کا بیان خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کا باعث ہے۔ ادھر لبنان کے صدر مشیل عون نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب سے سفارتی تنازع حل کرنے کے لیے نمائندے مقرر کرتے ہوئے سعودی عرب سے بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ The post متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلوالیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3ErTolu

فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاجاً فوج میں شمولیت سے انکار پر اسرائیلی خاتون گرفتار

تل ابيب:  اسرائیلی خاتون کو فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف احتجاجاً فوج میں لازمی تربیت کا کورس کرنے سے انکار کرنے پر تیسری بار جیل بھیج دیا گیا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خاتون شاہر پارٹیس نے فلسطین اور بالخصوص غزہ میں لاکھوں شہریوں پر مظالم کے خلاف فوج کی لازمی تربیت لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی فوج کا حصہ نہیں بن سکتی جو معصوم لوگوں کو مارتے ہوں۔ اسرائیلی پولیس نے فوج میں شمولیت سے انکار کرنے شاہر پاریٹس کو تیسری بار 18 دن کے لیے جیل بھیج دیا. دوسری جانب ایک اور اسرائیلی نوجوان نے برطانیہ سے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ فوج میں شامل نہیں ہونا چاہتا جس کی وجہ سے وہاں اسے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں پر شہری کو دو سال کی لازمی تربیت لینا ہوتی ہے اور انکار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔     The post فلسطینیوں پر مظالم کیخلاف احتجاجاً فوج میں شمولیت سے انکار پر اسرائیلی خاتون گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3GBceIR

ایف-16طیاروں پر طیب اردوان اور جوبائیڈن آمنے سامنے

روم:  اٹلی کے دارالحکومت میں جی-20 کانفرنس کے دوران  ترک صدر طیب اردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کی اور جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور تناؤ تاحال برقرار ہے تاہم ترک صدر نے اٹلی میں ہونے والے جی 20 اجلاس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حاشیے میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کرکے تعلقات کی بحالی کا اشارہ دیا ہے۔ صدر طیب اردوان نے امریکی صدر سے معاہدے کے مطابق ایف سولہ جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا جب کہ امریکی صدر نے اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس سے ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری روکنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔ طیب اردوان اور جوبائیڈن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں مبینہ طور پر امریکی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انقرہ سے ملک بدر کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان نے امریکی سفیر سمیت کئی دیگر مغربی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کو کہا تھا لیکن بعد میں ترک صدر نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔...

جی 20 اجلاس؛ 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس پر اتفاق

روم:  اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے گروپ جی-20 کے اجلاس میں 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس کو لاگو کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جب کہ کورونا وبا اور موسمیاتی تغیرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جی-20 اجلاس میں رکن ممالک کارپوریٹ ٹیکس معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت بڑے کاروباری اداروں کے منافع پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ 2023 تک نافذ العمل رہے گا۔ جی ٹوئنٹی اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں اور کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور آئندہ ایسی صورت حال کو پیدا ہونے سے روکنے کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیئے جانے کا امکان ہے۔ رواں برس ہونے والی اس جی ٹوئنٹی اجلاس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کورونا وبا کے بعد یہ پہلا اجلاس ہے جس میں 18 رکن ممالک کے سربراہان نے دوبدو ملاقات کی جب کہ چین اور روس کے سربراہان روم نہ پہنچ پانے کے باعث آن لائن شریک تھے۔ اجلاس کے دوران حاشیے میں بھی رکن ممالک کے سربراہان کی مختصر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران دنیا کے اہم امو...

عالمی قوتیں موسمیاتی تبدیلی کیلیے ہمارے منظور شدہ فنڈز بحال کریں، طالبان

دوحہ:  ترجمان طالبان سہیل شاہین نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے افغانستان کے لیے پہلے سے منظور شدہ فنڈز فوری پر فراہم کیا جائے۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی پر عالمی قوتیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں تاہم طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیے جانے پر افغانستان کی نمائندگی نہیں ہے۔ طالبان حکومت کے نامزد کردہ اقوام متحدہ کے مستقل مندوب سہیل شاہین نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ افغانستان کو خراب موسم کا سامنا ہے جس کو درست کرنے کے لیے بڑے کام کرنا ہوں گے۔ 2/2 for the better and on the other hand, will provide job opportunities for people. The Islamic Emirate of Afghanistan is committed to providing security and safe environment for work of NGOs and charity organizations. — Suhail Shaheen. محمد سهیل شاهین (@suhailshaheen1) October 31, 2021 سہیل شاہین نے مزید لکھا کہ افغانستان میں موسمیاتی تبدیلی کے منصوبے گرین کلائمنٹ فنڈ، یو این ڈی پی اور افغان ایڈ کی مالی اعانت سے مکمل ہونے ہیں۔ تعطل کے شکار ان منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کیا جانا چاہیئے۔...

افریقی ملک یوگنڈا میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

کمپالا:  افریقی ملک یوگنڈا کے ایک گاؤں میں پھل کی شکل کے بم سے 2 بچے کھیل رہے تھے جس کے دوران دھماکا گیا اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے گاؤں سیگالے میں دو بچوں کو ایک پھل کی شکل کا بم دیا گیا جس سے بچے فٹبال کھیل رہے تھے اور اس دوران کھلونا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایک ہفتے میں تین دھماکے ہوچکے ہیں گزشتہ پیر بس میں دھماکے سے 2 افراد جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹ میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔ The post افریقی ملک یوگنڈا میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pUk3Uk

امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ اخوند زادہ پہلی بار منظرعام پر

کابل:  طالبان کے امارت سنبھالنے کے بعد پہلی بار ملا ہبت اللہ اخوندزادہ منظر عام پر آگئے اور مدرسے میں ایک اجتماع سے خطاب میں شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ملا ہبت اللہ اخوندزادہ نے قندھار میں مدرسہ دارالعلوم حکیمہ کا دورہ کیا اور ایک اجتماع سے خطاب بھی کیا۔ طالبان ذرائع کے مطابق امیرالمومنین ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کی آمد پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور کسی کو تصویر یا ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ طالبان کے حامی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک آڈیو جاری کی گئی ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آڈیو امیر طالبان ملا ہبت اللہ کی مدرسے میں خطاب کی ہے۔ Here's the audio clip of excerpts from the speech of Taliban emir Mullah Haibatullah Akhundzada from his address to a gathering at an Islamic seminary in Kandahar. #Afghanistan https://t.co/4NaknzRfH7 — FJ (@Natsecjeff) October 30, 2021 اپنے خطاب میں امیر طالبان نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اللہ سے طالبان کی مدد و نصرت کی دعا بھی کی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  ...

پنجاب؛ ڈنگی کے سدباب کیلیے سرگرمیاں تیز کرنے کاحکم

اسلام آباد / لاہور:  پنجاب بھرمیں 24گھنٹوں کے دوران ڈنگی کے 594 مریض رپورٹ ہوئے جب کہ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب عمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھر میں انسداد ڈنگی سرگرمیاں تیز کرنے کی احکامات جاری کردیے ہیں۔ محکمہ صحت نے لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کیلیے کارروائیاں تیز کردیں، رواں سال لاہور سے ڈنگی کے 9056 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب بھر میں ڈنگی بخار سے 43 افراد جاں بحق ہوچکے، ایک دن میں پنجاب میں ڈنگی بخارسے 3 افراد کی ہلاکت ہوئیں،پنجاب کے اسپتالوں میں ڈنگی کے 2306 مریض اور لاہور میں 1489 مریض داخل ہیں، سرکاری اسپتالوں میں 5159 بستر مختص ہیں۔ محکمہ صحت ٹیموں نے پنجاب بھر میں 412209 ان ڈور اور 99299 آٹ ڈور مقامات کوچیکنگ کے دوران 1610 مقامات سے لاروا تلف کیا،عوام کورونا کے ساتھ ساتھ ڈنگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ ادھر ڈنگی نے اسلام آباد میں ایک اورشہری کی جان لے لی، اموات 12 ہوگئیں، ایک دن میں ڈنگی سے مزید110 شہری متاثر ہونے سے تعداد 3495 ہوگئی جبکہ راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں رواں سال میں دوسرا ڈنگی مریض دلاور چل بسا،شہرکے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریض 213 ،ای...

منوڑہ واٹر فرنٹ کا مقصد اہل کراچی کو تفریحی مقام فراہم کرنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منوڑہ واٹر فرنٹ بیچ ان خوبصورت تفریحی مقامات میں سے ایک ہے جو حکومت سندھ نے شہر کے لوگوں کو محفوظ، صاف ستھرے اور تفریحی مقام فراہم کرنے کے لیے تیار کیے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کراچی میں منوڑہ کے مقام پر کراچی امپروومنٹ آف واٹر فرنٹ ڈیولپمنٹ کے650 ملین روپے کے منوڑہ بیچ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی ویو پر ایک جیٹی تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تاکہ کلفٹن کے علاقے سے منوڑہ بیچ تک فیری سروس شروع کی جا سکے۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سید سردار شاہ، باری پتافی، گیان چند اسرانی، ضیا عباس شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کی مجموعی ترقیاتی اسکیموں کا ایک حصہ ہے۔ واٹر فرنٹ ڈیولپمنٹ کی تعمیر کا مقصد کراچی کے عوام کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد بنیادی سہولیات اور بنیادی سرگرمیوں کو ترقی دینا ہے تاکہ اس علاقے کی جانب عوام کی توجہ مرکوز مبذول کرائی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح سے سیاحوں کی ...

کالعدم تنظیم کا احتجاج؛ پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ پریشان

لاہور:  لاہور میں جاری کالعدم تنظیم کے احتجاجی مارچ اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بھارت سمیت مختلف ممالک سے بابا گورونانک دیوجی کاجنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ یاتری تشویش میں مبتلاہیں۔ بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 17 نومبرسے شروع ہونگی اوراسی روزبھارت سے سکھ یاتریوں کے وفدنے پاکستان آناہے ،متروکہ املاک بورڈاورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی کاوشوں سے اس سال بھارت سمیت دنیابھرسے سکھ یاتری بابا گورو نانک کاجنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مندہیں لیکن لاہورسمیت مختلف شہروں میں کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج اورمارچ کی وجہ سے سے غیرملکی مہمانوں کوپاکستان آنے پرتشویش لاحق ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیاں میڈیا کے ذریعے پاکستان میں ہونیوالے احتجاج کو بڑھاچڑھاکرپیش کررہی اورایساتاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر بھارتی سکھ یاتری پاکستان گئے توان کے لئے سیکیورٹی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈاسے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے خوفزدہ کیاجارہاہے، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ اس وقت...

نان پی ایچ ڈی سرچ کمیٹی کے قیام کی سفارش، اساتذہ اور تعلیمی حلقوں میں چہ مہ گوئیاں

کراچی:  سندھ میں سرکاری جامعات کے سربراہوں کے تقرر کے سلسلے میں قائم موجودہ تلاش کمیٹی کی جگہ ’’نان پی ایچ ڈی‘‘ افراد پر مشتمل سرچ کمیٹی کا ممکنہ قیام متنازع ہوگیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے وائس چانسلرکے تقرر کے سلسلے میں اکثریتی پی ایچ ڈی اراکین پر مشتمل موجودہ تلاش کمیٹی (سرچ کمیٹی)کوختم کرکے ایک ایسی نئی تلاش کمیٹی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جوقاعدے و روایت کے برعکس غیرپی ایچ ڈی سربراہ اورغیرپی ایچ ڈی مستقل اراکین پر مشتمل ہو گی۔ یہ سرچ کمیٹی سندھ بھرکی سرکاری جامعات اور اسناد تفویض کرنے والے اداروں (ڈگری ایوارڈنگ انسٹی ٹیوٹس) میں پروفیسرزکے طورپرکام کرنے والے پی ایچ ڈی امیدواروں کے انٹرویوز کر کے بحیثیت وائس چانسلر ان کے تقررکی سفارش کرے گی تاہم اس کی ماضی میں مثال موجودنہیں جس سے سندھ میں سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کے تقرر کا پورا عمل ہی سوالیہ نشان بن سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے ایک سمری سندھ کی جامعات کی کنٹرولنگ اتھارتی وزیر اعلیٰ سندھ کوبھجوائی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ سے سفارش کی گئی ہے کہ موجودہ تلاش کمیٹی کوختم...

محکمہ صحت کا چھاپہ، دولہے اور بارات کوویکسین لگادی

جھنگ:  محکمہ صحت کی ٹیم نے دولہا کے گھر چھاپہ مار کر ہار وسہرا پہنے دولہے اور 110 باراتیوں کو ویکسین لگا دی۔ جھنگ کے علاقے شاہ جیونہ میں دولہا مظہر عباس ویکسین لگوائے بغیر بارات لے کر جانے لگا تھا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پہنچ گئی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ کے مطابق ویکسینیشن سرٹیفکیٹس طلب کیے گئے تو معلوم ہوا کہ دولہے سمیت کم وبیش تمام افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس پر محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر ہی دولہے اور مرد و خواتین سمیت 110افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی۔ The post محکمہ صحت کا چھاپہ، دولہے اور بارات کوویکسین لگادی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3kcqfU3

یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکےمیں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

عدن:  یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت عدن کے ائیرپورٹ کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا ائیرپورٹ کے گیٹ کے سامنے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا جب کہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی ہوٹل میں آگ بھی لگ گئی، سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔   The post یمن میں ائیرپورٹ کے قریب دھماکےمیں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3Cy1rg7

چین میں کورونا کے پھرسے وار؛ ایئرپورٹ بند اور شادی سمیت اجتماعات پر پابندی

بیجنگ:  کورونا کی جائے پیدائش چین میں کورونا نے ایک بار پھر سر اُٹھانے شروع کردیا ہے جس کے باعث ایئرپورٹس بند، شادی اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی جائے پیدائش چین میں ایک بار پھر مہلک جراثیم نے سر اُٹھانا شروع کردیا ہے جس پر حکومت نے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ایک دن میں 48 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد چین میں ایک ہفتے کے دوران نئے مریضوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی ہے۔ یہ تعداد بہت زیادہ نہیں ہے تاہم چین نے سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ یہ پابندیاں اس لیے بھی لگائی گئی ہے کیوں کہ آئندہ برس فروری میں موسم سرما کے اولمپک مقابلوں کا انعقاد چین میں ہوگا اور چین اس سے قبل کورونا پر مکمل قابو پالینا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں اموات کا باعث بننے والے کورونا وائرس کی ابتدا چین سے ہوئی تھی اور چین ہی نے سب سے پہلے اس وبا پر قابو پایا تھا۔ The post چین میں کورونا کے پھرسے وار؛ ایئرپورٹ بند اور شادی سمیت اجتماعات پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نی...

پاکستان نے مودی کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی

 کراچی:  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی میں ہونے والے جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی جس پر  پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم ملک ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے درخواست قبول کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں آج جی-20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہو رہا ہے۔ اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیراعظم کو اٹلی جانا تھا جس کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال کرنا ناگزیر تھا۔ بھارتی وزیراعظم نے اٹلی جانے کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست کی تھی۔ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور معاملہ فہم پڑوسی ملک کا ثبوت دیتے ہوئے وزیراعظم مودی کو اجازت دے دی۔ پاکستان کی جانب سے اجازت ملنے پر بھارتی وزیراعظم کا بوئنگ طیارہ تھری ہنڈرڈ ای آر کے 7066 بہاولپور کی فضائی حدود سے پاکستانی ایئر اسپیس میں داخل ہوا اور تربت و پنجگور کی فضائی حدود سے گزر کر ایران ترکی کے راستے اٹلی پہنچا۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق یورپی ممالک کے دورے سے واپسی پر بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئ...

کورونا وبا کے بعد ’جی-20‘ کا پہلا اجلاس اٹلی میں جاری

روم:  کورونا وبا کے بعد پہلی بار دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے فورم ’’جی ٹوئنٹی‘‘ کے سربراہان کا ون ٹو ون غیر معمولی اجلاس اٹلی کے شہر روم میں جاری ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں جی-20 ممالک کے سربراہان کے اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شریک ہیں جب کہ روس اور چین کے سربراہان کسی وجہ سے روم نہ پہنچنے کے باعث آن لائن شرکت کر رہے ہیں۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں عالمی معیشت کی بحالی، موسمیاتی تبدیلی، کورونا ویکسین، سپلائی چین اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ جیسے دنیا کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کئی عالمی رہنما الگ الگ ملاقاتيں بھی کر رہے ہيں جب کہ ايک روز قبل جمعے کو بھی رکن ممالک کے وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت نے بھی ملاقاتیں کی تھیں اور کئی اہم فيصلے کيے گئے تھے۔ واضح رہے کہ جی ٹوئنٹی میں یورپی یونین سمیت 19 ممالک شامل ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، روس، چین، سعودی عرب، ترکی، ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، ، کینیڈا،  فرانس، جرمنی، بھارت، انڈونی...

ہمارے منجمد اثاثے بحال ہوجائیں تو کسی اور امداد کی ضرورت نہیں رہے گی، طالبان

کابل:  امارت اسلامیہ افغانستان نے اپنے مرکزی بینک کے اربوں ڈالر کے ذخائر کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قحط زدہ ملک کو نقدی کی کمی، غذائی قلت اور نقل مکانی کے بحرانوں کا سامنا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر افغانستان کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں کو بحال کردیا جائے تو کسی اور مالی امداد کی ضرورت نہیں رہے گی۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ موسم سرما میں افغان شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کی فوری ضرورت ہے اس لیے جی 20 اجلاس میں منظور کی گئی ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد فوری تقسیم ہونی چاہیے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ حکومت نے بشمول خواتین کی تعلیم کے انسانی حقوق کے احترام کی یقین دہانی کراتے ہوئے مزید مالی امداد مانگی ہے۔ واضح رہے کہ افغانستان کی مرکزی بینک ’’یو ایس فیڈرل ریزرو‘‘ اور یورپ کے دیگر مرکزی بینکوں میں اربوں ڈالر کے اثاثے رکھے ہیں لیکن اگست کے وسط میں طالبان ک...

سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم

ریاض:  س عودی حکومت نے لبنانی سفیر کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دارالحکومت ریاض میں تعینات لبنانی سفیر سے 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی درخواست کی گئی ہے جب کہ لبنان میں موجود سعودی سفیر کو واپس بلالیا گیا ہے، اس کے علاوہ لبنان سے تمام درآمدات کو بھی روک دیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق لبنان سے درآمد روکنے کا فیصلہ سعودی عوام کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا، اس کے علاوہ سعودی حکومت کی جانب سے لبنانی وزیر خارجہ کے بیانات کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ لبنان کی جانب سے سعودی عرب پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ سعودی حکومت کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہے تاہم لبنانی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کوئی اہم اقدامات نہیں کیے ہیں۔ The post سعودی حکومت کا لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pRXYW7

چین افغان سرحد پر تاجکستان کے لیے فوجی اڈہ بنائے گا

بیجنگ:  چین نے افغانستان کی سرحد کے قریب تاجکستان کے لیے فوجی اڈہ تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان نے تصدیق کی ہے کہ چین افغانستان کی سرحد پر تاجک پولیس کے لیے اڈہ بنائے گا جس کا مقصد افغان سرزمین سے شدت پسند گروپوں کے حملوں اور نقل مکانی کی کوششوں کو روکنا ہے۔ اس حوالے سے تاجکستان کے ایک پارلیمانی ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پارلیمنٹ نے پہاڑی صوبہ گورنو بدخشاں کے ضلع میں فوجی اڈہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فوجی اڈے کے لیے چین نے 85 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ  تیکنیکی سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ فوجی اڈے کو تاجک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چین کی جانب سے سنکیانگ کی سرحد سے متصل گورنو بدخشاں میں تاجکستان کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی تنصیب کو برقرار رکھنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ تاہم اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ نے ’اے ایف پی‘ کو صرف اتنا بتایا کہ ہم فی الوقت وسطی ایشیا میں چین کا کوئی بھی فوجی اڈہ نہ ہونے کی یقین دہانی کراسکتے ہیں۔ ...

بھارت میں نمازِ جمعہ کے دوران ہندو انتہا پسندوں کے ’جے شری رام‘ کے نعرے

نئی دلی:  بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے نمازِ جمعہ کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دیے۔ پولیس نے نماز میں خلل ڈالنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق واقعہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے نواحی شہر گروگرام میں پیش آیا ہے جہاں ہندو انتہا پسندوں کا ایک گروہ نمازِ جمعہ کے دوران ایک مسجد کے اطراف میں بلند آواز میں ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتا رہا جس کے نتیجے میں نماز کی ادائیگی میں خلل پڑا۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ آج نمازِ جمعہ کے دوران ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے کا خطرہ تھا جس کے پیشِ نظر پانچ مقامات پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، نماز کے دوران ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے کے الزام میں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو کسی کی بھی جانب سے متاثر کرنے نہیں دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ 26 اکتوبر 2021ء کو ہندوؤں نے گروگرام کے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقوں میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مزید ...

پاکستان اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے، امریکا کا دعویٰ

 واشنگٹن:  امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان امریکا کو اپنی فضائی حدود تک رسائی دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور دونوں فریق اس رسائی کو کھلا رکھنے پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن کاہل نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو افغانستان اور جنوبی و وسطی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان اور افغانستان سے متعلق اہم بریفنگ دی۔ سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین جیک ریڈ نے پاکستان کے طالبان کے ساتھ مل کر داعش کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے حالیہ میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ پاکستان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق پینل کو اپ ڈیٹ کریں جس پر ڈاکٹر کولن ہل نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان میں ایک چیلنجنگ کردار ہے۔ کولن ہل نے مزید کہا کہ افغان سرزمین کے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں اور کوئی بھی اس کے حق میں نہیں ہے۔ اس موقع پر امریکا کے انڈر سیکرٹری برائے دفاعی پالیسی کولن ہل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پا...

امریکا کا افغان عوام کیلیے مزید 14 کروڑ 40 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

 واشنگٹن:  امریکا نے جنگ سے زخم خوردہ افغان عوام کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 144 ملین ڈالر مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے انسانی بحران سے دوچار افغانستان کے لیے رواں برس مزید 14 کروڑ اور 40 لاکھ  ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس طرح شورش زدہ ملک کے لیے امریکا کی رواں برس مجموعی مالی امداد 474 ملین ڈالر ہوجائے گی۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  غذائی قلت سے افغانستان میں لاکھوں بچے مر سکتے ہیں، اقوام متحدہ   اضافی مالی امداد کا اعلان امریکا کے وزیر خارجہ اینتھونی بلنکن نے کیا تاہم ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا کہ مالی امداد کی رقم طالبان حکومت کے ذریعے نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے مختلف اداروں، عالمی ادارہ صحت اور انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کے ذریعے تقسیم کی جائے گی۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان میں غربت کے باعث والدین اپنی بچیاں فروخت کرنے پر مجبور، اے ایف پی   امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایک سال میں 474 ملین ڈالر کی مالی امداد سے امریکا دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جس نے افغان عوام کے لیے...

مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق

سرینگر:  مقبوضہ وادی میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے،واقعہ کے بعد امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دیگر افراد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ضلع دودا میں پیش آیا جہاں مسافر بس پھسل کر گہری کھائی میں جاگری، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ مسافر بس کے کئی ٹکرے ہوگئے جب کہ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔   The post مقبوضہ کشمیر میں مسافر بس کو حادثہ، 13 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Zudoow

برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان

 لندن:    ب رطانیہ نے آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست سے مزید 7 ممالک کا نام نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ ہفتے کورونا کے باعث عائد سفری پابندیوں کی فہرست ریڈ لسٹ سے مزید 7 ممالک کو نکال دیا جائے گا جس میں کولمبیا، ہیٹی، ایکواڈور، ڈومینیکن رپبلک، پیرو، پاناما اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو 10 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ برطانوی وزیرٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث قائم کیا گیا ریڈ لسٹ کا نظام مکمل طور پر ختم نہیں کیا جائے گا، اگر مستقبل میں کورونا وائرس کی مزید نئی اقسام سامنے آئیں تو ان ممالک کو دوبارہ شامل کیا جائے ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ نے تقریباً 5 ماہ تک پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے بعد باہر نکال دیا تھا۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہے۔ The post برطانیہ کا مزید 7 ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کا اعلان appeared first on ایکسپر...

بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ پر شدید تحفظات ہیں، دفتر خارجہ

 اسلام آباد:  پاکستان نے ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر اظہار مذمت اور بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف جیت کا جشن منانے والے کشمیری طلبا کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں اور دنیا بھر میں پاکستانی مشنز نے تنازع کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرمیاں کیں، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی جانب سے اسلحے کے حصول کی دوڑ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، وزیراعظم نے بارہا کہا کہ افغان صورت حال پاکستان پر براہ راست اثر انداز ہو گی اور بھارت افغانستان میں موجودہ صورتحال سے تعلق جوڑنے کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی آب دوز تلاش کر کے پاک بحریہ...

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس، ملک کو درپیش خطرات کا مؤثر جواب دینے کا عزم

 راولپنڈی:  جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنرل ندیم رضا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ جنرل ندیم رضا کی سربراہی میں دفاعی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو شامل تھے۔ اجلاس میں سیکیورٹی امور بشمول اسٹریٹجک اور روائیتی پالیسیوں کے امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ خطے بالخصوص افغانستان کی تازہ صورتحال اور امن کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں درپیش چیلنجز اور ان سے نبرد آزما ہونے کے مسلح افواج کے ورک پلان پر غور کیا گیا۔ عسکری قیادت نے مسلح افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گی، جامع سیکیورٹی حکمت عملی کے تحت ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز...

مضر صحت اشیاء کے خلاف کارروائی ، متعدد دکان داروں پر جرمانے

دکی:  بلوچستان فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی نے  مضرصحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر متعدد دکانوں پر جرمانے عائد کردیے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان فوڈ اینڈ سیفٹی اتھارٹی ( بی ایف اے ) كے زونل ڈائریكٹر شراف الدین، اسسٹنٹ كمشنر دكی حضرت ولی كاكڑ، زونل فوڈ سیفٹی آفسیرڈاكٹر زمان  اور ڈاكٹر عبدالباری نے لیویز فورس كے ہمراہ دكی میں كارروائی کی۔ مضر صحت اور زائد المعیاد اشیاء کیی فروخت کے خلاف ہونے والی اس کارروائی میں 10 دكان داروں پر ہزاروں روپے جرمانے عائد کیے گئے۔ بی ایف اے نے جن دکان داروں کے خلاف کارروائی کی ان میں بیكری، ہوٹل، جوس كی دكان اور پرچون اسٹور شامل ہیں۔ چھاپوں كے دوران دكانوں سے زائد المیعاد اشیاء، خراب كپ وپیالے، چائنیز نمک ( اجینو موتو) اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت كرتے زونل سربراہ فوڈ سیفٹی ٹیم شراف الدین نے كہا كہ فوڈ اتھارٹی نے ژوب ڈویژن میں بھر پور كارروائیاں شروع كی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو صاف ستھری حفظان صحت کے مطابق اشیائے خوردو نوش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے كہا كہ مضرصحت او...

سعودی عرب نے حزب اللہ کی حمایت پر لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا

ریاض:  سعودی حکومت نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔ سعودی عرب نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی لبنانی تنظیم القرض الحسن کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ملک میں تنظیم کے تمام اثاثے منجمد کرنے اور اس کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ سعودی حکومت کے مطابق القرض الحسن حزب اللہ کے لیے رقم جمع کرنے سمیت دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کرتی تھی۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکا نے اقوام متحدہ کو ایران حامی لبنانی گروپ حزب اللہ کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا کہا تھا۔ The post سعودی عرب نے حزب اللہ کی حمایت پر لبنانی تنظیم کو دہشت گرد قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3Es4ua7

یہودی آبادکاری؛ امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع میں سخت جملوں کا تبادلہ

 واشنگٹن:  اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے قیام سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گنٹز کو ٹیلی فون کال کی اور مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں لہذا اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ خبررساں ادارے کے مطابق دونوں کے درمیان گفتگو انتہائی کشیدہ ماحول میں ہوئی جب کہ اس دوران امریکی وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر دفاع کے درمیان سخت جملوں کو تبادلہ بھی ہوا ہے۔ اسرائیلی حکام کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو زرد کارڈ دکھایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم امریکی خدشات کو سمجھتے ہیں تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ جن مکانات کی منظوری دی گئی اس کی تعداد کو کم کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکا نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادکاری کے فیصلے کی شدید مخالفت کر...

چین کے مبینہ ہائپرسونک میزائل تجربے پر امریکا کو تشویش

واشنگٹن:  امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ، جنرل مارک ملی نے چین کی جانب سے مبینہ ہائپرسونک میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے امریکا کےلیے قابلِ تشویش قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ چینی ہائپرسونک میزائل کے تجربے کی رپورٹ 16 اکتوبر کو امریکی اخبار فائنانشل ٹائمز نے دی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ چین نے اگست کے مہینے میں ہائپرسونک (آواز سے پانچ گنا یا اس سے بھی زیادہ تیز رفتار) میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے نیوکلیائی ہتھیاروں سے لیس کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اس مبینہ ہائپرسونک میزائل نے نچلے مدار میں رہتے ہوئے زمین کے گرد دو چکر لگائے اور پھر یہ اپنے ہدف کی طرف بڑھا، تاہم یہ مطلوبہ ہدف سے 30 کلومیٹر دور گرا۔ اگلے روز چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ جولائی میں کیا گیا تھا اور اس میں ہائپرسونک میزائل نہیں بلکہ بار بار استعمال کے قابل خلائی جہاز (ری یوزیبل اسپیس کرافٹ) کی آزمائشیں کی گئی تھیں۔ پنٹاگون نے فائنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا لیکن بعد ازاں 21 اکتوبر کو اعلان کیا کہ امری...

ہیلری کلنٹن کی مشیر ہما عابدین کا امریکی سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

 واشنگٹن:  ہیلری کلنٹن کی سیاسی مشیر اور پاکستانی نژاد امریکی مسلمان ہما عابدین نے امریکی سینیٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہما عابدین نے اپنی سوانح حیات تحریر کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ 2000ء میں ایک امریکی سینیٹر نے انہیں اپنے گھر بلاکر ان سے دست درازی کی کوشش کی تھی، تاہم ہما عابدین نے انہیں سختی سے جھڑکتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا۔ ہما عابدین نے اس سینیٹر کا نام اور پارٹی نہیں بتائی ہے۔ 45 سالہ ہماعابدین کی کتاب بوتھ / اینڈ: اے لائف ان مینی ورلڈز (Both/And: A Life in Many Worlds) اگلے ہفتے مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگی۔ ہما عابدین امریکا میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد بھارتی مسلمان سید زین العابدین جب کہ والدہ صالحہ محمود عابدین پاکستانی ہیں۔ ہیلری کلنٹن کو اپنی مشیر ہما عابدین پر اتنا اعتماد تھا کہ انھوں نے ہما کو اپنی دوسری بیٹی بھی کہا تھا۔ ہما عابدین نے بتایا کہ دارالحکومت واشنٹگن میں رات گئے ایک عشائیے کے بعد وہ اس سیاستدان کے ساتھ باہر نکلیں جس نے انھیں اپنے گھر چلنے اور کافی پینے کی دعوت دی جسے انھوں نے قبول کر لی...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

سرینگر:  مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا، قابض فوج نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں اب بھی آپریشن جاری ہے جب کہ ضلع اسلام آباد، کلگام،بانڈی پورہ، بڈگام اور جموں میں بھی گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہاہے۔ The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pJoEZf

بھارت میں مسلمانوں کیخلاف پھرپرتشددواقعات کاسلسلہ شروع

لاہور:  بھارت میں مسلمانوں کیخلاف ایک بارپھرپرتشددواقعات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ بھارتی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں مساجدشہیدکردی گئی ہیں، ریاست میں21مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیاجبکہ15مساجدمیں توڑ پھوڑ کی گئی ہے،3 مساجدکومکمل طورپرشہیدکردیاگیا، ان تمام واقعات میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ٹی20ورلڈکپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں اضافہ ہواہے۔ سینئربھارتی صحافی سریندر کھوچرنے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عبادت گاہ کسی بھی مذہب کی ہو اس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بدقسمتی سے ایسے شدت پسند عناصرموجود ہیں جواپنے نظریات کی بنیاد پر دوسروں کی عبادت گاہوں پرحملے کرتے اورانھیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح پاکستان میں ہندومندرپرحملوں کے واقعات کاپاکستان کی سپریم کورٹ نے نوٹس لیا،بھارتی سپریم کورٹ کوبھی ایسے واقعات کانوٹس لیناچاہیے اورشدت پسندوں کیخلاف سختی سے نپٹنا چاہیے۔ سکھ رہنماگوپال سنگھ چاولہ کاکہناہے بھارتی میں انتہا پسند ہندوؤں نے سکھوں کے ساتھ مسلمانوں ک...

بھارت کا جنگی جنون حد سے بڑھنے لگا؛ 5 ہزار کلومیٹر کے اگنی میزائل کا تجربہ

اڑیسہ:  بھارت نے ریاست اڑیسہ کے ساحل پر 5 ہزار کلومیٹر رینج کے اگنی 5 میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ گزشتہ 17 ماہ سے جاری فوجی تصادم کے بعد اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانا شروع کردیا ہے اور اب سے کچھ دیر قبل ہی زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک مارکرنے والے میزائل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ اس بارے میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اگنی 5 کے کامیاب تجربے سے چین کے زیادہ تر جنوبی حصے ہمارے نشانے پر آگئے ہیں۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس تجربے کی دو نمایاں باتیں ہیں اول یہ کہ یہ ٹرائی سروس اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی جانب سے بننے والا ملک کا پہلا بین براعظمی بیلسٹک میزائل ہے، دوسرایہ کہ یہ پہلا میزائل ہے جسے رات کے وقت لانچ کرنے سے قبل سات بار ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈیڑھ ٹن وزنی وار ہیڈ لےجانے کی صلاحیت رکھنے والے اس میزائل کو بھارتی وقت کے مطابق 7 بج کر 50 منٹ پر اڑیسہ کے ساحل کے قریب اے پی جی عبدالکلام جزیرے سے فائر کیا گیا۔ زمین سے زمین تک 5 ہزار کلومیٹر تک درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھنے وا...

بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر متعدد افراد گرفتار

اتر پردیش:  بھارت میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتر پردیش پولیس نے 5 اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر جشن منانے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔ UP Police have booked 7 people in 5 districts and taken 4 people in custody for allegedly raising pro-Pak slogans or celebrating Pakistan’s victory over India in the T20 Cricket World Cup match that took place on Oct 24: CMO pic.twitter.com/o1ceq5L7ED — ANI UP (@ANINewsUP) October 27, 2021  خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر بھارتی ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو نشانے پر لے لیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ٹیم کی شکست کا نزلہ محمد شامی پر گرانے کی کوشش کی تھی۔ اسی طرح ریاست راجھستان میں م...

عراق میں داعش جنگجوؤں کا گاؤں پر حملہ، 11 افراد جاں بحق

 بغداد:  عراق ميں داعش کے مسلح جنگجوؤں نے ایک ديہات پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں جدید اسلحے سے لیس گاڑیوں میں سوار داعش جنگجوؤں نے بغداد کے علاقے بعقوبہ کے ايک گاؤں الرشاد پر حملہ کردیا۔ شیعہ اکثریتی آبادی والے دیہات میں حملے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ممکنہ طور پر پہلے تاوان کا مطالبہ کيا اور یہ مطالبہ پورا نہ کرنے کی پاداش میں حملہ کرکے فرار ہوگئے۔ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔ عراق میں 10 اکتوبر کو عام انتخابات ہوئے ہیں جن میں شیعہ تنظیم نے 73 نشستیں حاصل کرکے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اتحادی حکومت میں ملک کے صدر اور وزیراعظم کے عہدے کا انتخاب تنظیم کے صدر مقتدیٰ الصدر کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عراق میں اتحادی افواج نے چار سال قبل داعش کو شکست دیدی تھی تاہم اب بھی نواحی علاقوں میں جنگجو برسرپیکار ہیں اور شہروں میں آکر کارروائیاں بھی کرتے ہیں۔ The post عراق میں داعش جنگجوؤں کا گاؤں پر حملہ، 11 افراد جاں بحق appeared firs...

داعش اگلے 6 ماہ میں امریکا پر حملہ کرسکتی ہے، کولن کوہل

 واشنگٹن:  امریکا کے دفاعی پالیسی کے انڈڑ سیکرٹری کولن کوہل نے خبردار کیا ہے کہ داعش آئندہ چھ ماہ میں امریکا کے خلاف حملہ کرنے کے کی صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگریس میں بریفنگ دیتے ہوئے امریکا کے وزیر برائے دفاع کے انڈر سیکرٹری برائے ڈیفنس پالیسی کولن کوہل نے جہاں ارکان کو  کو تسلی دی کہ داعش یا القاعدہ ابھی امریکا پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے وہیں خبردار بھی کیا کہ داعش اگلے 6 ماہ میں یہ صلاحیت حاصل کرسکتے ہیں۔ انڈر سیکرٹری کولن کوہل نے مزید کہا کہ داعش اور القاعدہ امریکا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنے ارادوں میں فوری طور پر تو کامیاب نہیں ہوسکتے لیکن آئندہ 6 سے 12 ماہ میں وہ حملہ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلیں گے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  القائدہ اگلے 1 سال میں افغانستان سے امریکا پر دوبارہ حملہ کر سکتی ہے، امریکی انٹیلی جنس   کولن کوہل نے داعش کو القاعدہ سے زیادہ بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ داعش تیزی سے منظم ہورہی ہے،عراق اور شام کے مقابلے میں افغانستان کے داعش جنگجوؤں سے زیادہ خطر...

افغانستان میں غربت کے باعث والدین اپنی بچیاں فروخت کرنے پر مجبور، اے ایف پی

کابل:  جنگ سے زخم خوردہ افغانستان میں غربت اور بھوک کے باعث والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے جنگ جھیلنے والے افغانستان میں اب حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں غربت، بھوک اور افلاس کی وجہ سے والدین نے اپنے کم سن بچوں اور بچیوں کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے تاکہ خاندان کے دیگر افراد کی شکم کی آگ بجھا سکیں۔ اے ایف پی کے نمائندوں نے صوبے بدغیث کے دارالحکومت قلعہ نو کے پناہ گزین کیمپ دورہ کیا  اور کیمپوں میں رہنے والے پناگزینوں سے ملاقاتیں کی۔ یہ انہی لوگوں کی دکھوں کی درد بھری داستان ہے۔ فہیمہ کی آنکھوں کے آنسو اُس وقت سے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جب سے ان کے شوہر نے دوبیٹیوں 6 سالہ فرشتہ اور 18 ماہ کی شوکریہ کی رقم کے عوض شادی طے کردی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان میں غربت کے باعث مال مویشیوں کے بدلے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں   بچیوں کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ بڑی بیٹی کی 3 ہزار 350 ڈالر اور چھوٹی بیٹی کی 2 ہزار 800 ڈالر کے عوض شادی طے کی ہے۔ دونوں دلہا بھی ابھ...

نائیجیریا میں نمازِ فجر کے دوران مسجد پر حملہ، 18 افراد جاں بحق

نائیجر:  نائیجیریا میں مسلح افراد نے ایک مسجد کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 نمازی شہید ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کی ریاست نائیجر کے علاقے مزاکوکا کی ایک مسجد میں نماز فجر کے دوران مسلح افراد گھس آئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مسجد میں فائرنگ سے پیش امام سمیت 18 نمازی شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔ حملہ آوروں کا تعلق اقلیتی شدت پسند گرپ فولانی سے بتایا جاتا ہے جو اس سے قبل بھی گاؤں پر حملوں اور لوٹ مار میں ملوث رہے ہیں۔ نائیجر پولیس کا کہنا ہے کہ اقلیتی مسلم گروپ فولانی کے شدت پسندوں اور مقامی دیہاتوں کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا اور یہ واقعہ اسی تنازعے کا شاخسانہ ہے۔ مسلح حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگئے جن کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ نائیجیریا کی فولانی نسل اقلیتی مسلم گروپ ہے جو زیادہ تر خانہ بدوشوں پر مشتمل ہیں اور کچھ عرصے سے اس گروپ کے شدت پسند جنگجو دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ The post نائیجیریا...

بھارت میں مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر نوکری سے فارغ

راجھستان:  بھارت میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر کو شئیر کیا تھا۔ خاتون ٹیچر کا اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر سے پوچھا کہ آپ پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں یا بھارت جس پر ٹیچر نے کہا پاکستان، خاتون کے جواب کے بعد طالب علم کے والدین نے ان کے اسٹیٹس کا اسکرین شارٹ اسکول انتظامیہ کو بھیجا جس پر خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ The post بھارت میں مسلمان اسکول ٹیچر پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر نوکری سے فارغ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2ZyE1ZI

بھارت میں ہم جنس پرستی پر مبنی اشتہار سے ہندو انتہا پسند مشتعل

مدھیہ پردیش:  بھارتی کاسمیٹک کمپنی ڈابر کے ہم جنس پرستی پر مبنی اشتہار نے ہندو انتہا پسندوں کو مشتعل کر دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے ڈابر کمپنی کے ہم جنس پرستی پر مبنی اشہار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ میڈیا سے گفتگومیں نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ ڈابر نے مذہبی تہوار کروا چوتھ میں دو ہم جنس پرست خواتین کو دکھا کر ہمارے مذہب کا مذاق اڑانے کی کوشش کی ہے اور ہم اسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈابر کمپنی اپنے اس اشتہار سے دست بردار نہیں ہوئی تو پھر ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔  اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پولیس کو ہدایات دیں کہ ڈابر کے ’ ہم جنس پرست اشتہار‘ کی تحقیقات کریں اور انہیں اس سے دست بردار ہونے کا کہیں۔ واضح رہے کہ مشہور بھارتی کاسمیٹک کمپنی ڈابر نے گزشتہ ہفتے تہوار کروا چوتھ کے موقع پر ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں دو خواتین کو ایک دوسرے کےلیے  بَرَت رکھتے دکھایا گیا ہے۔ اس اشتہار نے بھارت میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کردیا ہے۔ The post بھارت میں...

دبئی میں پاکستانی شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا

 دبئی:  پاکستانی ڈرائیور نے متحدہ عرب امارات میں 50 ملین درہم کی محظوظ لاٹری جیت لی ہے۔ گلف نیوز کے مطابق 36 سالہ ڈرائیور جنید رانا نے آج 50 ملین درہم ( 2 ارب 37 کروڑ روپے پاکستانی) کا چیک وصول کیا۔ دبئی کی ایک کمپنی میں ماہانہ 6 ہزار درہم تنخواہ پر ڈرائیور کی ملازمت کرنے والے جنید رانا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے اور جب میں نے یہ خبر اپنے گھر والوں کو سنائی تو وہ بھی خوشی سے پاگل ہوگئے تھے۔ جنید رانا نے مزید کہا کہ میرا خواب اسپورٹس کار خریدنے کا نہیں ہے، میں اپنی زندگی میں پہلے بھی بہت خوش تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک میں نے اس بات کا فیصلہ نہیں کیا ہے کہ یہیں رہ کر کام کروں یا اپنے گھر والوں کے پاس چلا جاؤں۔ جنید رانا روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہیں جب کہ پاکستان میں ان کی اہلیہ، دو بچے اور گھر کے 30 افراد ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہیں۔ The post دبئی میں پاکستانی شہری راتوں رات ارب پتی بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3EijXd8

غذائی قلت سے افغانستان میں لاکھوں بچے مر سکتے ہیں، اقوام متحدہ

کابل:  اقوام متحدہ نے افغانستان میں غذائی قلت سے لاکھوں بچوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔  اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام ( ڈبلیو ایف پی) کے مطابق افغانستان کی نصف سے زائد آبادی غذائی عدم تحفظ کا سامنا کرتے ہوئے قحط کی جانب بڑھ رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک سینئر اعلی عہدے دار کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدری کی بنیاد پر افغانستان کے منجمد فنڈز کو فوری جاری کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر فوری اور ضروری اقدامات نہیں کیے گئے توبچوں سمیت لاکھوں افغان شہری قحط سے ہلاک ہوسکتے ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے خبر رساں ایجنسی رائٹر کو بتایا کہ افغانستان کی 2 کروڑ 28 لاکھ آبادی جو کہ کل آبادی کا نصف سے زائد ہے، غذائی قلت اور عدم تحفظ کی وجہ سے قحط سالی کا شکار ہونے والے ہیں۔ جب کہ 2 ماہ قبل تک یہ تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں امداد کے فقدان اور معاشی بدحالی سے صورت حال دن بہ دن بدترین ہوتی جا رہی ہے، بچے مر رہے ہیں اورعوام فاقہ کشی کرنے پر مجبور ہے۔ برسیلے کا کہنا تھا کہ یہ  تباہی ہماری توقع کے...

سعودی عرب نے معتمرین کو ایک اور خوشخبری سنادی

ریاض:  سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے دوسرے عمرے کے درمیان 15 دن کے وقفے کی لازمی شرط کو اب ختم کیا جا رہا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے بڑا اقدام اُٹھایا گیا ہے۔ کورونا وبا کے دوران ایک بار عمرہ ادا کرنے کے بعد دوسرا عمرہ ادا کرنے کی اجازت 15 دن بعد دی جاتی تھی۔ اس کا مقصد کورونا پابندیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے زیادہ زیادہ افراد کو عمرہ ادا کرنے کی سہولت دینا تھا۔ یہ خبر پڑھیں :  خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر 17 اکتوبر کو سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڑھ سال بعد  کورونا پابندیوں کے بغیر کندھے سے کندھا ملا کر باجماعت نماز ادا ہونا شروع ہوئیں اور نماز جمعہ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے تھے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر   تاہم معتمرین پر ایک عمرے کے بعد دوسرا عمرہ کرنے کے لیے 15 دن وقفہ دینے کی پابندی عائد تھی لیکن اب یہ پابندی اُٹھالی گئی ہے۔...

بھارتی ہندو انتہا پسند ٹیم کی شکست پر آپے سے باہر، محمد شامی بھی نشانے پر

نئی دہلی:  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر بھارت میں ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر انتہا پسند صارفین نے بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو نشانے پر رکھ لیا، جبکہ بھارت کے دیگر حصوں میں مسلمانوں پر تشدد کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اگرچہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت بھارت کو شکست دی ۔ اس کے باوجود بھارتی انتہا پسند اپنی شکست کا پورا نزلہ 31 سالہ محمد شامی پر گرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف زہر اگلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ محمد شامی کے خلاف مغلظات بکی جارہی ہیں اور ان پر غداری، دشمن کا ایجنٹ ہونے اور پاکستان سے پیسہ لینے سمیت نہ جانے کیا کچھ الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہیں ٹیم سے نکال باہر کرنے کے مطالبات تک کیے جارہے ہیں۔ لیکن کچھ پرستار اور سیاست دان بھی ان کی حمایت میں نکل آئے ہیں اور بھارتی ٹیم سے اس کڑے موقع پر اپنے ساتھی کھلاڑی کا ساتھ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ...

اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک اپنے گناہ کا کفارہ ادا کریں، خامنہ ای

تہران:  ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والے عرب ممالک نے گناہ کا ارتکاب کیا ہے اور اب وہ مسلم اتحاد میں پڑنے والی دراڑ کا کفارہ ادا کریں۔   عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے پر متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ حکومتوں نے غاصب اور جابرانہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات بحال کرکے بڑی غلطی کی ہے۔ روحانی پیشوا علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ ان ممالک نے اس گناہ کا ارتکاب کرکے مسلم اتحاد کو پارا پارا کیا ہے۔ ان ممالک کو اسرائیل سے تعلقات ختم کرکے اپنے گناہ کا کفارہ ادا کرنا ہوگا۔ ایران کے سپریم لیڈر نے اسرائیل کو دہشت گردی کا اڈہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم اتحاد مزید مضبوط اور مستحکم ہوجاتا ہے تومسئلہ فلسطین یقینی طور پر بہترین انداز میں حل ہو جائے گا۔ اس موقع پر علی خامنہ ای نے اپنے مؤقف کو دہرایا کہ خودمختار فلسطین سے ہی خطے میں امن قائم ہوسکتا ہے۔اسرائیل نے فلسطین ریاست پر جبراً قبضہ کرکے اپنے ساتھ ملایا ہوا ہ...

سوڈان میں فوجی بغاوت، وزیراعظم اور متعدد وزرا گرفتار

خرطوم:  سوڈان میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے حکومت کا تختہ الٹ دیا جب کہ وزیراعظم اور وزرا سمیت متعدد سیاست دانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج نے رات گئے افریقی ملک سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کی حکومت کے خلاف بغاوت کردی۔ ملک میں انٹرنیٹ اور فون سروس منقطع کر دی گئی ہے جبکہ لوگوں کی نقل و حمل کو محدود رکھنے کے لیے شہر میں فوجی دستے تعینات کر دیے گئے۔ خرطوم ایئرپورٹ کو بھی بند اور پروازوں کو معطل کر دیا گیا۔ دارالحکومت خرطوم میں فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور سرکاری ٹی وی پر قومی ترانے نشر کیے جا رہے ہیں۔ گرفتار شخصیات میں وزیر امور کابینہ خالد عمر يوسف، وزیراعظم کے مشیر برائے ذرائع ابلاغ فیصل محمد صالح اور وزیر صنعت ابراہيم الشيخ، 3 سیاسی جماعتوں سوڈانی کانگریس پارٹی، البعث العربی پارٹی اور یونینسٹ ایسوسی ایشن کے عہدے داران بھی شامل ہیں۔فوج نے بغاوت پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  سوڈان میں فوج نے 30 سال سے برسراقتدار صدر عمر البشیر کا تختہ الٹ دیا   وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عوام...

اسرائیل کا مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کیلیے مزید گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

یروشلم:  اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آباد کاروں کے لیے مزید گھر تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل کی بر سر اقتدار آنے والی نئی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پر مزید 13 سو سے زائد گھروں کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ اسرائیل کی وزارت تعمیرات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مغربی کنارے پر یہودی آبادیوں یہودہ اور سامرہ میں 1355 گھروں کی تعمیر کا ٹینڈر بھی شائع کرادیا گیا ہے، وزارت کے بیان کے مطابق یہودیوں کے نئے گھر 7 بستیوں میں تعمیر کیے جائیں گے۔ تاہم ان گھروں کی تعمیر کے لیے وزارت دفاع کی حتمی منظوری رواں ہفتے متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ٹینڈرز مغربی کنارے پر 4 ہزار فلسطینیوں کو مغربی کنارے کے رہائشی کے طور پر رجسٹر کیے جانے کے فوراًبعد جاری کیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع نے رواں سال اگست مغربی کنارے پر آبادکاروں کو مجاز کرنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا، اور نئی آبادی کاری کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے پریہودی آباد کاروں کے گھروں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ واضح رہے کہ اسرائیل 1967 کی 6 دن تک ج...

ایران میں نوجوان نے نومنتخب گورنر کو تھپڑ رسید کردیا

تہران:  ایرانی صوبے مشرقی آذر بائیجان میں نوجوان نے نو منتخب گورنر کو عوامی اجتماع میں تھپڑ ماردیا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق یہ واقع اس وقت پیش آیا جب مشرقی آذربائیجان صوبے کے نومنتخب گورنر زین العابدین خرم جنوب مشرقی شہر تبریز کی امام خمینی مسجد میں تقریر کر رہے تھے۔ خبر ایجنسی کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان بہت اطمینان کے ساتھ چلتا ہو گورنر کے پاس آیا اور انہیں تھپڑ مار دیا۔ تاہم گورنر کے محافظ فرار کی کوشش کرنے والے نوجوان کو پکڑ کر اسٹیج سے نیچے لے گئے۔ رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں آیت اللہ خمینی دفتر کے نمائندگان اور دیگر اعلی عہدے دار بھی موجود تھے۔ گورنر کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کی شناخت ایوب علی زادے کے نام سے ہوئی ہےاور اس کا تعلق ملک کی مسلح افواج سے بتایا جارہا ہے۔ سرکاری ٹی وی IRIB سے گفتگو میں گورنر زین العابدین خرم کا کہنا تھا کہ وہ حملہ آور کو ذاتی طور پر نہیں جانتے  تاہم اس نوجوان نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مرکز میں اس کی اہلیہ کو خاتون کے بجائے مرد اسٹاف نے ویکسین لگائی تھی...

نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 800 سے زائد قیدی فرار

ابوجہ:  نائجیریا میں درجنوں حملہ آوروں نے ایک جیل پر دھاوا بول کر اپنے ساتھیوں کو رہا کرا لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے درجنوں مسلح افراد نے پہلے جیل کی دیوار کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے گرا دیا اور پھر جیل میں داخل ہوکر پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا۔ حملہ آوروں نے اپنے ساتھیوں کو جیل کی سلاخوں سے آزاد کرالیا جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے دیگر قیدی بھی جیل توڑ فرار ہوگئے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ 800 سے زائد قیدی فرار ہوئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری تعینات کی گئی اور قریبی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 250 سے زائد قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جب کہ دیگر کی تلاش میں کارروائی جاری ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا میں جرائم کی شرح زیادہ ہونے کے سبب تمام جیلیں قیدیوں سے بھری ہوئی ہیں اور اکثر جرائم پیشہ افراد اپنے ساتھیوں کو رہا کرانے کے لیے حملے کرتے رہتے ہیں۔ The post نائیجیریا میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 800 سے زائد قیدی فرار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3mgohU5...

سینیگال میں گھوڑا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق

ڈاکار:  مغربی افریقی ملک سینیگال میں مسافر بردار گھوڑا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیگال کے جنوبی ڈسٹرکٹ والامبانی میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جانے والے نوجوانوں کی گھوڑا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ باردوی سرنگ دھماکے میں گھوڑا گاڑی میں موجود 2 بچوں سمیت 6 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 راہگیر بھی زخمی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ سینیگال میں مقامی سطح پر آمد و رفت کے لیے عمومی طور پر گھوڑا گاڑی استعمال کی جاتی ہے۔ ضلعی میئر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پھٹنے والی یہ بارودی سرنگ علاقے میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث ’’اَن ارتھ‘‘ ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی سینیگال صدیوں سے تنازعات کا شکار رہا تھا اور فریقین کے درمیان مسلح جھڑپیں معمول رہی تھیں جس میں 1982 میں ہزاروں افراد مارے بھی گئے تھے اور اسی دوران یہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں۔ The post سینیگال میں گھوڑا گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 6 افراد جاں بحق appeared first...

فرانس نے خلا میں اپنی فوج کیلیے جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ بھیج دیا

پیرس:  فرانس نے کامیابی کے ساتھ ایک جدید ترین سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجا ہے جو دنیا بھر میں نہ صرف فرانس کی تمام مسلح افواج کو ایک دوسرے سے تیز اور محفوظ طریقے سے رابطہ رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ زمین اور خلا میں فوجی مداخلت سے آگاہ کریں گے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے فضائی اور خلائی فورس کے ترجمان کرنل اسٹیفن اسپیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اریان 5 راکٹ کے ذریعے مدار میں کامیابی سے اسٹیٹ آف دی آرٹ ملٹری کمیونیکشن سیٹلائٹ ’’سائراکوز 4 اے‘‘ بھیجا ہے۔ اس سیٹلائٹ کو ہفتے کے آخر میں فرانسیسی گیانا کے کورو سے روانہ ہوا تھا اور ٹیک آف کے بعد 38 منٹ اور 41 سیکنڈ میں مشن مکمل کیا۔ یہ سیٹلائٹ اپنے قریبی ماحول کا جائزہ لے سکتا ہے اور کی بھی حملے سے بچنے کے لیے خود کو بچانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔   ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیٹلائٹ کے جدید آلات جیسے اینٹی جامنگ اینٹینا اور بورڈ پر ڈیجیٹل ٹرانسپیرنٹ پروسیسر کی بدولت انتہائی کار آمد ہیں اور مواصلاتی نظام کو جام کردینے والے کسی بھی قسم کی رکاوٹ کے خلاف اعلیٰ مزاحمت کی ضمانت دیتے ہیں۔ فرانس کے فضائی اور خلائی فو...

یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

کمپالا:  یوگنڈا کے دارالحکومت کی فوڈ اسٹریٹ میں ایک زوردار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ میں 3 نامعلوم افراد ایک گفٹ پیک رکھ کر چلے گئے اور تھوڑی دیر بعد ہی اس میں دھماکا ہوگیا۔ دھماکے میں 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا جب کہ دو زخمیوں کی حالت بھی نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  یوگنڈا میں وزیر کی گاڑی پر فائرنگ، بیٹی اور ڈرائیور ہلاک   یوگنڈا کے صدر یووری موسیونی نے دھماکے کو دہشت گردی کی واردات قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے اور عوام کو تحفظ فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر وزیر ٹرانسپورٹ اور سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔ The post یوگنڈا کی فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو . from...

شنگھائی تعاون تنظیم

شنگھائی تعاون تنظیم جغرافیائی دائرہ کار اور آبادی کے لحا ظ سے دنیا کی بڑی بین الاقوامی تنظیموں میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ اس میں یوریشین براعظم کا تین/ پانچواں(5/3 ) حصہ، دنیا کی 40 فیصد آبادی اور عالمی جی ڈی پی کا 20 فیصد سے زیادہ حصہ شامل ہے۔ تنظیم کی تشکیل کا اعلان 15 جون 2001 کو شنگھائی چین میں قازقستان، چین، روس، تاجکستان اور ازبکستان نے مل کر کیا۔ اس سے پہلے اسے”شنگھائی فائیو” کا نام دیا گیا تھا جو 26 اپریل 1996 کو چین، قازقستان، کرغزستان، روس اور تاجکستان کی ریاستوں کے سربراہوں کی طرف سے شنگھائی میں سرحدی علاقوں میں فوجی اعتماد کو بہترکرنے کے معاہدے پر دستخط کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ ایک سیاسی، اقتصادی اور عسکری تنظیم ہے جس کا مقصد خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔اسے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے ردعمل میں طاقت کے توازن کو قائم رکھنے کے قدم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے چارٹر پر جون 2002 میں سینٹ پیٹرز برگ میں تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے دوران دستخط کیے گئے اور یہ چارٹرا 19 ستمبر 2003 کو نافذ ہوا۔...