Skip to main content

افغانستان میں غربت کے باعث والدین اپنی بچیاں فروخت کرنے پر مجبور، اے ایف پی

کابل: جنگ سے زخم خوردہ افغانستان میں غربت اور بھوک کے باعث والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو دہائیوں سے جنگ جھیلنے والے افغانستان میں اب حالات مزید ابتر ہوگئے ہیں غربت، بھوک اور افلاس کی وجہ سے والدین نے اپنے کم سن بچوں اور بچیوں کو فروخت کرنا شروع کردیا ہے تاکہ خاندان کے دیگر افراد کی شکم کی آگ بجھا سکیں۔

اے ایف پی کے نمائندوں نے صوبے بدغیث کے دارالحکومت قلعہ نو کے پناہ گزین کیمپ دورہ کیا  اور کیمپوں میں رہنے والے پناگزینوں سے ملاقاتیں کی۔ یہ انہی لوگوں کی دکھوں کی درد بھری داستان ہے۔

فہیمہ کی آنکھوں کے آنسو اُس وقت سے تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں جب سے ان کے شوہر نے دوبیٹیوں 6 سالہ فرشتہ اور 18 ماہ کی شوکریہ کی رقم کے عوض شادی طے کردی ہے۔

یہ خبر پڑھیں : افغانستان میں غربت کے باعث مال مویشیوں کے بدلے کم عمر لڑکیوں کی شادیاں 

بچیوں کے والد نے روتے ہوئے بتایا کہ بڑی بیٹی کی 3 ہزار 350 ڈالر اور چھوٹی بیٹی کی 2 ہزار 800 ڈالر کے عوض شادی طے کی ہے۔ دونوں دلہا بھی ابھی کم سن ہیں۔

دکھ، شرمندگی اور ندامت کے ملے جلے جذبات کے ساتھ  بے بس والد نے مزید بتایا کہ یہ رقم دلہا کے والدین ہمیں ابھی قسطوں میں ادا کر رہے ہیں جس سے گھر کا خرچہ چل رہا ہے جیسے ہی رقم پوری ہوجائے گی بیٹیوں کو رخصت کردیں گے۔

فہیمہ نے شوہر کو دلاسہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگر اُن کے شوہر نے ایسا نہیں کرتے تو ہم سب ہی ایک ایک کرکے بھوک سے مرجاتے۔

بھوک و افلاس سے شدید متاثرہ صوبے بدغیث کے دارالحکومت میں صرف فہیمہ ہی بدقسمت نہیں، پڑوسی 25 سالہ بیوہ صبیرہ پر پرچون کی دکان والے کا قرضہ چڑھ گیا اور دکاندار نے قرضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جیل بھیجنے کی دھمکی دینے لگا۔

اب بیوہ خاتون صبیرہ کے پاس اب کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا کہ وہ اپنی 3 سالہ بیٹی زخیرح کو دکاندار کے 4 سالہ بیٹے ذبیح اللہ کے نکاح میں دیدے۔ رخصتی دونوں کے بالغ ہونے پر ہوگی اور تب تک بیوہ خاتون کو دکان سے اجناس ملتا رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : غذائی قلت سے افغانستان میں لاکھوں بچے مر سکتے ہیں، اقوام متحدہ 

اپنے نصیبوں کو کوستی بیوہ خاتون نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ مجھے یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے لیکن ہمارے پاس اب نہ تو کھانے کو خوراک ہے اور نہ ہی پینے کو پانی۔

گل بی بی کی کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، وہ اشیائے ضروریہ کے لیے لیے گئے قرضے کو اتارنے کے لیے اپنی 9 سالہ بیٹی کو 23 سال کے نوجوان کے ساتھ بیاہنے پر مجبور ہوئی جس کے خاندان نے گل بی بی کو قرضہ دیا تھا۔

قلعہ نو کے کیمپ میں ہی محمد حسان نے روتے ہوئے اپنی 9 اور 6 سالہ بیٹیوں کی تصاویر دکھائیں جو اب کسی دور دراز علاقے میں پیسوں کے عوض بیاہی جا چکی ہیں اور اس کے بعد سے والدین سے مل بھی نہیں سکی ہیں۔

حسان کو اب ایک نئی مشکل درپیش ہے، اس کی بیمار بیوی داد گل کی ادویہ کے باعث قرضہ چڑھ گیا ہے جسے اتارنے کے لیے اب انھیں اپنی 4 سالہ تیسری بیٹی کی بھی قرض اتارنے کے عوض دکاندار کے بیٹے سے شادی کرنا ہوگی۔

حسان کی بیمار بیوی داد گل کہتی ہیں میں کسی دن پاگل ہوجاؤں گی اور کیمپ سے بھاگ نکلوں گی اور نہیں معلوم کہاں جاؤں گی۔

ایک اور 43 سالہ بیوہ خاتون رابعہ کے حالات قدرے مختلف ہیں انھوں نے جیسے تیسے کرکے اپنی بیٹی کو 12 سال سے اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے، وہ 550 ڈالر جمع کررہی ہیں۔

رابعہ کا 11 سالہ بیٹا ایک بیکری میں کام کرتا ہے اور 9 سالہ بیٹا کچرا چنتا ہے تاکہ بہن کے سسرال والوں کو قرضہ چکا دیں اور بے جوڑ شادی سے جان چھوٹ جائے۔

لیکن اب رابعہ کی بیٹی کے سسرال والے رخصتی کے لیے بضد ہیں اور رابعہ مزید ایک سال کی مہلت کی بھیک مانگ رہی ہے۔

ملک کے تیسرے بڑے شہر ہرات کے نواحی علاقوں میں بھی حالات بہتر نہیں، بے زمین ہوجانے پر علاؤالدین نامی کسان اپنی 10 سال بیٹی کو فروخت کرنے پر مجبور ہوا اور ایسا ہی چلتا رہا تو شاید 5 سالہ بیٹی کو بھی بیچنا پڑے۔

یہ کہتے ہوئے اس کے ہاتھ لرز رہے تھے، آواز بھرائی ہوئی تھی اور آنکھیں اس کی زمین کی طرح بنجر تھیں۔

قلعی نو کے کیمپ کے سربراہ نے بتایا کہ کم عمری میں شادی افغانستان کی قدیم روایت ہے جو اب دم توڑنے لگی تھیں اسی طرح شادی کے عوض دلہا کے خاندان سے رقم لینے کی رسم بھی تقریباً ختم ہوگئی تھی لیکن بھوک اور افلاس نے دوبارہ ہمیں پرانی نہج پر لے آیا۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی آدھی سے زیادہ آبادی کو قحط کا سامنا ہے اور نومبر سے 2 کروڑ 28 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہوگا۔

صوبے بدغیث کے نگراں گورنر مولوی عبدالستار نے اے ایف پی سے گفتگو میں بتایا کہ کم عمری میں شادی کی بنیادی وجہ غربت ہے یہ نہ تو امارت اسلامیہ افغانستان کا قانون ہے اور نہ ہی کوئی شرعی حکم۔

The post افغانستان میں غربت کے باعث والدین اپنی بچیاں فروخت کرنے پر مجبور، اے ایف پی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3pCFVmQ

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...