اتر پردیش: بھارت میں پاکستان کی جیت پر جشن منانے اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق اتر پردیش پولیس نے 5 اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت پر جشن منانے والے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔
UP Police have booked 7 people in 5 districts and taken 4 people in custody for allegedly raising pro-Pak slogans or celebrating Pakistan’s victory over India in the T20 Cricket World Cup match that took place on Oct 24: CMO pic.twitter.com/o1ceq5L7ED
— ANI UP (@ANINewsUP) October 27, 2021
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح پر بھارتی ہندو انتہا پسند آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہوں نے اپنی ہی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی محمد شامی کو نشانے پر لے لیا تھا۔ ہندو انتہا پسندوں نے بھارتی ٹیم کی شکست کا نزلہ محمد شامی پر گرانے کی کوشش کی تھی۔
اسی طرح ریاست راجھستان میں مسلمان خاتون اسکول ٹیچر کو پاکستان کی جیت پر خوشی منانے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔ مسلمان خاتون ٹیچر نفیسہ عطاری نے بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر واٹس ایپ اسٹیٹس اپ لوڈ کیا تھا۔ اسٹیٹس دیکھنے کے بعد ایک طالب علم کے والدین نے ٹیچر کے خلاف اسکول انتظامیہ کو شکایت دی جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔
The post بھارت میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر متعدد افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3CoTTfD