Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2021

حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اپریل محصولات 14 فیصد اضافے سے 3780 ارب تک پہنچ گئیں، ٹیکس محصولات میں اضافے پر ایف بی آر قابل تعریف ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے اپریل 2021 میں 384 ارب کے محصولات اکٹھےکیے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 240 ارب روپے اکٹھے ہوئے تھے۔ اس طرح ایک ماہ کے دوران اپریل 2020 کے مقابلے محصولات میں 57 فیصداضافہ ہوا۔ حکومتی پالیسیوں سے ظاہر ہوتا ہے معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے۔ The post حکومتی پالیسیوں سے ملک کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xDN87O

پنجاب میں کتوں کومارنے کی بجائے نس بندی پروگرام شروع

 لاہور:  آوارہ کتوں کو مارنے کی بجائے ان کی تولیدی صلاحیت ختم کرنے اور انہیں باؤلے پن سے بچانے کے لئے ورکنگ پلان پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں میٹروپولیٹین کارپوریشن، لائیو اسٹاک اور جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی این جی اوز نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ این جی اوز ہرضلع میں ایک ہزار نراورمادہ کتوں کو تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے میں اپنا کردار اداکریں گی۔ اینیمل رائٹس ایڈوکیسی گروپ (اے آراے جی ) کی ممبرعنیزہ خان نے سمن آباد میں واقع اپنے گھر کو ہی آوارہ کتوں اور بلیوں کے شیلٹرہوم میں تبدیل کررکھا ہے ۔ ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے عنیزہ خان نے بتایا کہ پنجاب میں آوارہ کتوں کی درست تعداد سے متعلق کوئی اعداد و شمار میسر نہیں ہیں تاہم پنجاب لائیو اسٹاک کی طرف سے فراہم کئے گئے غیرمستند اعداد و شمار کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ کتوں کو تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے متعلقہ اداروں کو 18 لاکھ روپے فنڈز دیئے جائیں گے۔ پنجاب کے ہر ضلع میں ایک ہزار نر اور مادہ کتوں کی ویکسی نیشن اور تولیدی صلاحیت سے محروم کرنے کا کام کری...

محنت کش فیصلہ کن معرکے کی جانب گام زن

 کورونا وبا نے سرمایہ داری کے بحران کو شدید تر کر دیا ہے اور اس کی بے حسی اور شقی القلبی کو ایک بار پھر عیاں کیا ہے۔ وبائی عفریت نے پیداواری عمل کو بڑی طرح متاثر کیا ہے جس سے روزگار کے ذرائع سکڑ کر رہ گئے ہیں۔ سماج کے دولت مند حصوں خصوصاً پیداوار کے منبع پر قابض گروہوں، ان کے زیرانتظام اداروں اور ریاستوں نے اس ناگہانی صورت حال میں جمع شدہ دولت کو نوع انسانی کی بقا کے لیے منصفانہ بنیادوں پر استعمال کرنے سے یکسر انکار کر رہے ہیں۔ آج اکیسویں صدی میں بھی صحت اور علاج جیسی بنیادی انسانی حق کا حصول دولت اور سرحدوں میں قید ہو کر رہ گیا ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک سے لے کر غریب ممالک کی ریاستیں وبا سے نبردآزما ہونے کے لیے صحت کا موثر نظام فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں معصوم انسان موت کے منہ میں جاچکے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ صحت سے متعلق موجودہ بین الاقوامی اور قومی طرز عمل نے یہ حقیقی خوف پیدا کر دیا ہے کہ مستقبل قریب میں اسی نوعیت کے وبائی خطرات میں کہیں نوع انسانی ہی اپنا وجود نہ کھو بیٹھے۔ سرمایہ دار ممالک وبا سے بچاؤ کی ویکسین کو انٹیلکچوئیل...

کب ڈوبے گا سرمایہ پرستی کا سفینہ؟

آج پاکستان میں بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح’’عالمی یومِ محنت‘‘ منایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں مختلف سیاسی جماعتیں، مزدور تنظیمیں اور محنت کشوں کے لیے حصّول انصاف کی عالمی جدوجہد سے تعلق رکھنے والی دیگر روشن خیال تنظیمیں اُن شہید مزدوروں کی یاد تازہ کریں گی کہ جنہوں نے اب سے 135سال قبل محنت کش طبقہ کو صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے ’’8گھنٹہ کام،8 گھنٹہ آرام اور 8گھنٹہ Socializingکا نعرہ بلند کیا۔‘‘ اس راہِ حق میں آوازِ حق بلند کرنے کی پاداش میں سات مزدور راہ نماؤں کو تختہ دار پر کھینچا گیا، جسے انہوں نے ہنستے مسکراتے قبول کیا مگر طاقت ور طبقے کے سامنے اپنا سر نہیں جھکایا اور اس طرح وہ تاریخ میں رہتی دنیا تک امر ہوگئے۔ ہم یومِ مئی کی تاریخ کے حوالے سے اگر آج اپنے ملک کے حالات پر ایک سرسری نگاہ ڈالیں تو یہ واضح ہوجاتا ہے کہ 135 سال گزرنے کے باوجود مزدور طبقہ کی زندگیوں میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں آئی۔ قیامِ پاکستان کے بعد خاص طور پر پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف ادوار حکومت میں محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بڑے پیمانے پر قانون سازی کی گئی اور متعدد ادارے ب...

اسلام اور مزدوروں کے حقوق

حضرت عبداﷲ ابنِ عمرؓ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’مزدور کو اُس کی مزدوری اُس کے پسینے کے خشک ہونے سے پہلے ادا کردو۔‘‘ اِسلام نے مزدور و مالکان کے حقوق و فرائض کو بھی واضح طور پر بیان کردیا ہے اور ہر ایک کو پابند کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائی میں ذرا برابر بھی کوتاہی نہ کریں۔ اِسلامی تعلیمات کا مطالعہ کیا جائے تو یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگی کہ شریعتِ مطہرہ نے صدیوں پہلے ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مزدوروں کو اُن کا جائز حق دیا اور مالکان کو پابند کیا کہ مزدوروں کو کم تر نہ سمجھیں، جب کسی مزدور سے کام لیا جائے تو اُس کا حق فوراً دے دیا جائے۔ رسول اکرم ﷺ نے حکم فرمایا کہ مزدور کو اُس کی مزدوری اُس کے پسینے کے خشک ہونے سے پہلے ہی ادا کردو یعنی اُس کا حقِ خدمت معاہدے کے مطابق وقت پر ادا کردیا جائے۔ یہ رسول اﷲ ﷺ کی معروف حدیثِ مبارک ہے، جو ہر شخص چاہے وہ مزدور ہو یا مالک سب کو یاد ہے۔ مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے اِس حدیث مبارک کے علاوہ ایک حدیثِ قدسی بھی بڑی معروف ہے کہ اﷲ تعالیٰ یہ ارشاد فرماتا ہے کہ میں قیامت کے دن تین لوگوں کے لیے خود مدَّعی بنوں گا، اُن میں سے ایک وہ...

کورونا وبا مہنگائی، رمضان میں عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

 کراچی:  کورونا کی تباہ کاریاں ، خراب معاشی صورت حال اور مہنگائی پہاڑ جیسے بڑے مسائل رواں رمضان المبارک میں عوام کی قوت خرید ہی جواب دے گئی ہے۔ کورونا ایس او پیز کے تحت جلد کاروبار بند ہونے کے سبب کراچی میں روایتی افطار کی خریداری کے حوالے سے گہما گہمی نہ ہونے کے برابر ہے، اس صورت حال کے سبب شہر کے متوسط اور غریب علاقوں میں پکوڑے ، سموسے اور دیگر افطار کے لوازمات کی فروخت کے اسٹالز انتہائی محدود پیمانے پر لگائے گئے ہیں اوراس کام سے منسلک 60 سے 70 فیصد کاریگر اپنے آبائی علاقوں میں رمضان کی چھٹیاں گزارنے اور عید منانے کے لیے چلے گئے ہیں۔ کاریگروں کے اپنے آبائی علاقوں میں جانے کی اصل وجہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور شہر قائد میں کاروباری اوقات کار محدود ہونا بتایا جاتا ہے۔ پکوڑے، سموسے اور افطار کے لوازمات تیار کرنے والے ایک کاریگر محمد رضا نے ایکسپریس کو بتایا کہ کورونا کی عالمی وباکو دوسرا برس شروع ہو چکا ہے، یہ دوسرا رمضان ہے  جو ہم کورونا کے ساتھ گزار رہے ہیں، گزشتہ رمضان میں سخت لاک ڈاؤن تھاکاروباری سرگرمیاں بند تھیں اوران حالات کے سبب افطار کے لوازمات کا اہتمام ...

اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا 11سال بعد فیصلہ، تمام ملزم بری

 کراچی:  اسٹیل ملز میں کرپشن کے ریفرنس کا فیصلہ 11 سال بعد سنا دیا جب کہ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔ کراچی کی احتساب عدالت نے اسٹیل ملز میں کرپشن سے متعلق ریفرنس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔ ملزمان میں ثمین اصغر، اصغر جمیل رضوی، چوہدری شفیق عباس، طارق ارشاد اور دیگر شامل ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ٹھیکوں کی مد میں خورد برد کرکے کرپشن کی۔ ملزمان کی کرپشن کی وجہ سے اسٹیل ملز کو 13 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا۔ ملزمان کیخلاف ریفرنس 2012 میں قائم ہوا تھا۔   The post اسٹیل ملز کرپشن ریفرنس کا 11سال بعد فیصلہ، تمام ملزم بری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xCzsK5

TLP پرپابندی، نظرثانی درخواست کیلیے جائزہ کمیٹی قائم

 اسلام آباد:  وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے وفاقی حکومت کیطرف سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لینے کیلیے3رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کیطرف دائر زیردفعہ 11سی(رائٹ آف ریویو )اورانسداددہشتگردی کے ایکٹ 11 ای ای (پروسکرپشن آف پرسن )کی نظرثانی کی درخواست کے بعد اجلاس کی صدارت کی۔ وزیرداخلہ نے انسداددہشتگردی ایکٹ کی زیردفعہ 11 سی سی کے تحت کمیٹی قائم کی ہے جوتین حکومتی افسران جن میں ایک وزارت قانون وانصاف کے نمائندہ اوروزارت داخلہ کے 2 جوائنٹ سیکرٹریز بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی تیس دن کے اندردرخواستوں پرنظرثانی کریگی۔ شیخ رشید کی زیرصدارت اجلاس ہوا،مشاورتی اجلاس میں کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی درخواست کا جائزہ بھی لیا گیا۔ وفاقی حکومت نے جو دوہفتے پہلے ٹی ایل پی کوتحلیل کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکرنے کا کہاتھا لگتاہے، اس میں حکومت ناکام ہوگئی ہے ،15اپریل کو جب حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی...

آج یوم مزدور، ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی

 لاہور /  اسلام آباد:  ملک بھر میں آج (یکم مئی ) یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ دنیا بھر کی طرح ملک بھر میں بھی شکاگو میں مزدوروں کی شاندار جہدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیشن کرنے کیلیے آج (یکم مئی ) یوم مزدور منایا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر میں حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیمینار منعقدہ ہوں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت خصوصی طور پر مزدور کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ The post آج یوم مزدور، ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QNFSFR

ورکرز ویلفیئر فنڈ میں موجود رقم مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلیے بحال کی جائے، ایکسپریس فورم

 لاہور:  پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ، اب مزدور کو کم از کم 19500 روپے ماہانہ اجرت ملے گی، فیصلے کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔ موجودہ حکومت نے مزدوروں کے حقوق اورخوشحالی کیلئے اہم قانون سازی کی، غیر رسمی شعبے میں کام کرنے والوں کو بھی مزدور کا درجہ دیا، اب ان کی سوشل سکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں، اب انہیں مختلف برانڈز پر ڈسکائونٹ بھی دیا جائے گا۔ورکرز ویلفیئر فنڈ میں ایک کھرب روپے سے زائد موجود ہے مگر وفاق اور صوبے میں جھگڑے کی وجہ سے یہ مزدوروں کی فلاح کے لیے استعمال نہیں ہورہا، اسے فوری بحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت اور مزدوروں کے نمائندوں نے ’’عالمی یوم مزدور‘‘ پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت احسن کامرے نے کی۔ ڈائریکٹر لیبر ضیغم عباس نے کہا پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا ہے، اضافے کا اطلاق رواں سال یکم جولائی سے ہوگا۔ اس حوالے سے سٹیک ہولڈرز کو ایک ماہ میں اپنی تجاویز اور اعتراضات سے آگاہ کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ مزدوروں کی خوشحالی کیلئے...

یورپ جانیوالے 3 پاکستانی ترک فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق

گوجرہ:  غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں ترک سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ گوجرہ کا رہائشی علی رضا اس کا بھائی اور دیگر افراد یورپ جاتے ہوئے ماکو پہاڑی سے ترکی داخل ہو رہے تھے کہ ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، علی رضا سمیت 2 نوجوان جان بحق ہو گئے۔ علی رضا کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میںسپردخاک کر دیا گیا، دوسرے نوجوان کی تدفین منڈی بہاؤالدین اور ایک کی کھاریاں میں کی گئی۔ The post یورپ جانیوالے 3 پاکستانی ترک فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3356IvO

ترکی؛ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جاں بحق

مینگورہ:  ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ ترکی کی فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ سے 16 پاکستانی مزدور جھلس کر جاں بحق ہوگئے   جن میں سے چار کا تعلق سوات سے تھا۔ جمشید اور ایوب کا تعلق کانجو، صدام کا پانڑ مینگورہ اور انور کا تعلق امانکوٹ مینگورہ سے تھا۔ جمشید کے بھائی عثمان علی نے رابطہ پر بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کا بھائی ساتھیوں سمیت ترکی گیا تھا، وہاں ایک فیکٹری میں کام کر رہا تھا، وہاں ان کے بھائی کے ساتھ کام کرنیوالے دوستوں نے فون پر آتشزدگی کے حوالے سے  بتایا۔ The post ترکی؛ فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 پاکستانی مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3nBu85f

ہارون آباد میں ماں نے اپنے دو بیٹوں کو زہر دیکر قتل کردیا

پنجاب کے علاقے ہارون آباد میں چک 18 ون آر میں ماں نے اپنے دو سگے بیٹوں کو زہر دیکر موت کے گھاٹ اُتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ثمینہ بی بی زوجہ حافظ محمد امین نے اپنے خاوند سے فون پر جھگڑا کرنے کے بعد خود کالا پتھر پی لیا اور اپنے بچوں کو بھی پلادیا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونیوالے عبدالوہاب کی عمر چھ سال اور عبدالمناف کی عمر آٹھ سال ہے۔ پولیس نے لاشوں کو اور ماں ثمینہ بی بی کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ واضح رہے کہ کالا پتھر ہیئر کلرز میں استعمال ہوتا ہے لیکن  زندگی سے مایوس افراد نے اسے موت کا آسان ذریعہ بنا لیا ہے ،اس کو  پانی میں ملا کر پینے سے دیکھتے ہی دیکھتے انسان موت کی وادی میں چلا جاتا ہے۔ The post ہارون آباد میں ماں نے اپنے دو بیٹوں کو زہر دیکر قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aSjuSn

لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

لاہورمیں کورونا وائرس کی بے قابو ہوتی صورت حال کے پیش نظر پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔ ہفتہ اور اتوار کو لاہور شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ان دو روز میں تمام قسم کے کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی، صرف میڈیکل اسٹور، پٹرول پمپ، ویکسی نیشن سنٹرز، دودھ دہی، گوشت اور سبزی کی دوکانیں کھلی رہیں گی، لہذا شہریوں سے گزارش ہے کہ آج ہی اشیاء ضروریہ کی خریداری کرلیں، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن لگادیا گیا کمشنر لاہور نے کہا کہ کورونا وائرس سے روزانہ ریکارڈ تعداد میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، اس لیے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روک کر قیمتی جانیں بچانے کے لیے مشکل فیصلے کرنا لازم ہے، عوام مشکل کی اس گھڑی میں سخت فیصلوں کو کامیاب بنانے میں ہمارا ساتھ دیں، یہ مشکل اور کڑا امتحان ہے، کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنائیں، اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں محفوظ بنائیں۔ The post لاہور میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈ...

بھارت میں کورونا کی نئی ہلاکت خیز لہر کے ذمہ دار مودی ہیں، واشنگٹن پوسٹ

 واشنگٹن:  امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے ذمہ دار وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ بھارت میں رواں ماہ کے وسط سے کورونا نے ایک بار پھر سر اُٹھانا شروع کردیا ہے اور یومیہ کورونا کیسز کے لحاظ سے ہر آنے والے دن گزرتے روز کا ریکارڈ ٹوٹ رہا ہے۔ آج بھی 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ 3 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ بھارت میں کورونا کی اس تباہی کا تجزیہ کرتے ہوئے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ وزیراعظم مودی نے کورونا کے یومیہ 2 لاکھ کیسز سامنے آنے کے باوجود مغربی بنگال اور دیگر چند ریاستوں میں ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کے بجائے کھچا کھچ بھرے ایک جلسہ عام سے خود بھی خطاب کیا اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اجتماعات کی اجازت دی۔ یہ خبر پڑھیں :  کورونا ویکسین ختم ہونے پر ممبئی کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز بند   اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رہی سہی کسر کمبھ میلے نے پوری کردی جس میں صرف تین دن میں ملک بھر سے آنے والے 25 لاکھ سے زائد یاتریوں نے گنگا جمنا میں ڈبکی...

خانہ کعبہ اور مسجد النبوی میں آخری عشرے کی قیام اللیل کیلیے نئے احکامات

ریاض:  سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام اللیل کے لیے نئے اجازت نامے صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والے نمازیوں کو جاری کیے جائیں گے۔ رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد النبوی میں ہونے والی پُرنور قیام اللیل کا انتظار سب ہی کو ہے جس میں اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں خصوصی دعائیں اور مناجات کی جاتی ہیں اور امام کعبہ کی پر سوز حسن قرأت سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  محمد بن سلمان کا حرمین شریفین میں تراویح کی رکعتیں نصف کرنے کا حکم   کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کیئے گئے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ قیام اللیل میں شرکت کے لیے نمازیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری کیئے جائیں گے اور یہ صرف ایسے افراد کو جاری کیئے جائیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین لگوالی ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  رمضان میں بلااجازت عمرہ ادا کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد حرمین شریفین میں مختلف کامو...

باڑہ اسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے ناروا سلوک کے خلاف ہڑتال

 پشاور:  ڈوگرہ باڑہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کی جانب سے مبینہ طور پر ہسپتال کے ایم ایس کو گالیاں اور دھمکیوں کے خلاف ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔ ڈاکٹروں نے ہسپتال میں تمام طبی سروسز کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی نے درجنوں افراد کیساتھ کورونا ایس او پیز کے خلاف وزری کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر جہانگیر کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔ احتجاج کرتے والے ڈاکٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے میں اپیڈیمک ایکٹ اور سیکورٹی ایکٹ 2020کے تحت کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال آفریدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکو گرفتار کیا جائے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایم این اے کی ناراضگی کی وجہ کورونا ویکسینیشن کاؤنٹر کا افتتاح ان سے نہ کروانا تھا۔ ڈاکٹرز تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ ڈوگرہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں کورونا ویکسینیشن سمیت  تمام سروسز کا مکمل بائیکاٹ ایف آئی ار کے اندراج تک جاری...

مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

گلگت بلتستان:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں اپنے خطاب میں کہا کہ اسد عمرکوجی بی  پیکیچ کے لئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج  بڑاکارنامہ ہے، 15 سال کی عمر میں پہلی بار اسکول ٹرپ کے ساتھ گلگت بلتستان آیا، ہمارے حکمران چھٹیاں منانے لندن جاتے ہیں، ان کو اس علاقے کا پتا ہی نہیں، جی بی کا اصل پوٹینشل سیاحت ہے، قرض کی ادائیگی  کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیسا ہوتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان سوئٹزرلینڈ سے اچھا علاقہ ہے۔ ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ اسے نظراندازکیا۔ جب جی بی میں سیاحت میں ترقی ہوگی تو ملک کو فائدہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے منصوبے کے تحت کام کرنے کی  ضرورت ہے، اگر جنگلات کی دیکھ بھال نہ کی تو کبھی سیاحت کو فروغ نہیں مل سکے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں، ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں، ٹکٹ دینے میں غلط ف...

افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے گھر پر حملہ، 7 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق بغلان صوبے میں مسلح افراد نے سیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار کے گھر پر حملہ کردیا جس کے جواب میں اہل خانہ نے بھی حملہ آوروں پر فائرنگ کردی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے دوران سیکیورٹی فورس کے اہلکار کے خاندان کے 7 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں 2 جنگجو بھی مارے گئے۔ یہ خبر پڑھیں :  افغانستان میں مقتول صحافی کے گھر پر حملے میں 3 ہلاک، 3 اغوا بغلان کے صوبے کہنجان ضلع کے گورنر عبدالناصر راسخ نے حملے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے وقت سیکیورٹی اہلکار بھی گھر میں موجود تھا جو محفوظ رہا۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا   طالبان کی جانب سے حملے میں ملوث ہونے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب اس سال کے آغاز میں قتل کیئے گئے صحافی کے کزن کو غور میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا جب کہ دو ماہ قبل مق...

یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان

 اسلام آباد:  یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5.75 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی مجوزہ قیمتوں کا تعین موجودہ پٹرولیم لیوی کی شرح پر کیا گیا ہے، پٹرول پر موجودہ لیوی 11 روپے 23 پیسے اور ڈیزل پر 15 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہے جب کہ قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ The post یکم مئی سے پٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QJPQYD

کورونا ویکسین ختم ہونے پر ممبئی کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز بند

 ممبئی:  بھارت میں کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم زور و شور سے جاری ہے تاہم ممبئی میں ویکسین کا اسٹاک ختم ہوجانے کے باعث تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو 3 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں آج بھی کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار اور 452 رہی ہے جب کہ 3 ہزار 498 افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے جب کہ اس ہولناک صورت حال میں ممبئی کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو تین روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ مودی سرکار کا کورونا کے ٹیکے لگانے کی مہم کے بارے میں ہمیشہ سے یہی کہنا  رہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسی نیشن مہم ہے تاہم آج ممبئی میں کورونا ویکسین کا ذخیرہ ختم ہونے کی وجہ سے شہر بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز کو بند کردیا گیا ہے۔ بھارت میں اس وقت دو ویکسین لگائی جارہی ہیں، ایک ویکسین بھارتی کمپنی کی ہے جب کہ دوسری آسٹرازینیکا کی ہے تاہم وہ بھی مقامی سطح پر تیار کی جا رہی ہے جب کہ اب روس کی اسپوٹنگ وی کورونا ویکسین کی بھی منظوری دی جاچکی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 7 کروڑ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے، ...

سعودی ولی عہد کے مصالحت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ایران

تہران:  ایران نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مفاہمت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں مملک کے سیاسی اختلافات جلد دور ہو جائیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے حالیہ انٹرویو میں ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ایران نے مفاہمت کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصالحت سے ہی خطے میں امن کا قیام ممکن ہے۔ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران اور سعودی عرب اسلامی دنیا کے دو اہم ممالک ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور استحکام کے لیے ملک کام کر سکتے ہیں۔ The Saudi crown prince has gone from wanting to take “the battle” to Iran in 2017 to seeking “good relations” with the country in 2021. What changed in those four years? How have the realities on the ground differed? pic.twitter.com/ZDSv3mjgWZ — Press TV (@PressTV) April 29, 2021 ترجمان سعید خطیب زادہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک تعمیری خیالات اور مثبت مذاکرات پر مبنی طریقہ کار سے با...

کراچی میں کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور

 کراچی:  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں  25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد شہر میں ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد کارکنان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی فی کس 30ہزار روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ضمانتی مچلکے جمع کروانے پر ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کی گرفتار کے بعد ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی، انہوں نے ایئر پورٹ اور نیو کراچی تھانے کی حدود میں جلاؤ گھیراؤ کیا اور شہریوں کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ The post کراچی میں کالعدم تحریک لبیک کے 25سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e5noJD

این اے 249 میں (ن) لیگ کا الیکشن چوری کیا گیا ہے، مریم نواز

 لاہور:  نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا کیوں کہ یہاں الیکشن چوری ہوا ہے۔ نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری رہا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی یا عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا، ہمیں بے وقوف سمجھ رکھا ہے کیا۔ ووٹر ٹرن آوٹ بمشکل 15-18 فیصد اور گنتی کا عمل ساڑھے آٹھ گزرنے کے بعد بھی جاری ؟ یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟ — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2021 مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا، مسلم لیگ ن سے صرف چند سو ووٹوں سے الیکشن چوری ہوا تاہم نتائج نہ بھی روکے تو یہ فتح عارضی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی یہ سیٹ مسلم لیگ (ن) کو واپس ملے گی، عوام کے ووٹ چوری کرنے والے جلد آپ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے۔ Election stolen from PMLN by only a few hun...

اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تقریب میں دھکم پیل سے 44 افراد کچل کر ہلاک

تل ابيب:  اسرائیل میں یہودیوں کی مذہبی تہوار کی مناسبت سے ایک معروف آرتھو ڈوکس اسکالر کے سالانہ پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے باعث 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے علاقے جبل الجرمق میں واقع دوسری صدی کے مقبول ربی شمعون بار یوحائی کے مقبرے میں یہودیوں کے مذہبی تہوار  ’’لگ باومر‘‘ کی مناسبت سے ایک تقریب جاری تھی جس میں نہایت قدامت پسند اور معروف اسکالر تقریر کر رہے تھے۔ تقریب کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس سے 44 افراد کچل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں، زخمیوں میں سے 9 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ האסון בהר מירון: לפחות 38 הרוגים בשל הדוחק והצפיפות | משדר מיוחד https://t.co/BlJdAJ5sjx pic.twitter.com/snOQ9m8WBd — כאן חדשות (@kann_news) April 30, 2021 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقبرے میں داخل ہونے کے لیے لمبی قطاریں بے ہمگم امداز سے لگی ہوئی ہے اور ہر کوئی سب سے پہلے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبرے میں د...

ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، کورونا ایس او پیزپرعمل کیا جائے، اسد عمر

 اسلام آباد:  وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں اس لیے ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا کے 5 ہزار360 مریضوں کی حالت نازک ہے جوآکسیجن پرہیں۔ آکسیجن پرجانے والے مریضوں کی تعداد پچھلے سال جون کی نسبت ستاون فیصد زیادہ ہے۔ Total number of critical care covid patients on oxygen reached 5360 yesterday. This is 57% more than the peak last june. Alhamdulillah have so far managed to cope with this huge increase because of proactively building capacity of the entire system from oxygen production to beds — Asad Umar (@Asad_Umar) April 30, 2021 اسد عمر نے کہا کہ الحمداللہ، کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد کی فی الحال بہترحکمت عملی سے سنبھال رکھا ہے، اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، ایس اوپیزپرعمل کیا جائے، اللہ ہمیں بچائے رکھے۔ The post ملک میں اگلے چند ہفتے خطرناک ہیں، کورونا ایس او پیزپرعمل کیا جائے، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو ...

عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو

 کراچی:  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس کرپشن کو فروغ دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو ملکی تاریخ کی سب سے کرپٹ حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹیں لہرا کر سب کو کرپٹ کہتے تھے اور آج وہی ادارہ کہہ رہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے سب سے زیادہ لوٹ مار کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شروع میں ہی حکومت کو بتادیا تھا کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے مگر عمران خان نہیں مانے اور ملکی معیشت تباہ ہوگئی، عمران خان کو ایک ایسے بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے احتساب کا نعرہ لگاکر کرپشن کو فروغ دیا۔ The post عمران خان کو بدترین حکمران کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xD0UaE

پیپلزپارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا۔ وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایک نشست کیلئے جس طرح نظام کویرغمال بنایا اس سے الیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس پہلے سے بھی زیادہ شدت سے محسوس ہوتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بارپھراپوزیشن سے کہتا ہوں کہ وزیراعظم کی تجاویزپرغور کریں، ووٹنگ کی شرح سے اندازہ ہوتا ہے عوام کا انتخابی عمل سے اعتبار ختم ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کوبدترین شکست دے دی جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پررہے۔ The post پیپلزپارٹی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aQIPfo

سینئرصحافی مرزا خرم بیگ کورونا سے انتقال کرگئے

 کراچی:  سینئرصحافی مرزاخرم بیگ کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ روز ( جمعرات کو) انتقال کر گئے، ان کی عمر 49سال تھی، ان کا انتقال مقامی اسپتال میں کووڈ 19کے باعث ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہوا۔ KB کی عرفیت سے مشہور مرزا خرم بیگ طویل عرصے تک ایکسپریس میڈیا گروپ سے وابستہ رہے۔ ابتدا میں وہ ایکسپریس میڈیا کے میگیزین @ انٹرنیٹ کے ایڈیٹر تھے، پھر گروپ کے اخبار بزنس ٹوڈے کے ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ بعدازاں 2010ء  میں دی ایکسپریس ٹریبیون کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ ایکسپریس ٹریبیون میں شمولیت سے قبل مرزا خرم بیگ  ڈان نیوز ٹی  وی اور بعدازاں ایک انگریزی چینل سے وابستہ رہے جہاں انھوں  نے اسپورٹس ایڈیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ یہاں وہ  اسپورٹس شو کی میزبانی کرتے رہے  اور نیوزاینکر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ مرزا خرم بیگ کے صحافتی کیریئر کا آغاز  پاکستان پریس انٹرنیشنل (پی پی آئی ) سے ہوا۔ 2004 سے 2006 تک وہ دی نیوز انٹرنیشنل کے سیٹی ایڈیٹر ( کراچی) بھی رہے۔ مرزا خرم بیگ کے انتقال پر ان کے رفقائے کار نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کی بے وقت ...

فضل الرحمن کی پھر دعوت، اے این پی کا واپس نہ جانیکا فیصلہ

 پشاور:  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو اتحاد میں واپسی کی دعوت کے باوجود اے این پی نے اپنے فیصلہ پر قائم رہتے ہوئے پی ڈی ایم میں واپس نہ جانے پر اتفاق کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ دنوں پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اے این پی اور پیپلزپارٹی کو ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم میں واپس آنے کی دعوت دی تاہم اس سلسلے میں تاحال ان کی جانب سے اے این پی کی قیادت کے ساتھ کسی قسم کا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا ،اس بارے میں اے این پی کے مرکزی ترجمان زاہدخان نے ایکسپریس کوبتایا کہ اے این پی اور پیپلزپارٹی کے معاملات الگ ہیں۔ پیپلزپارٹی نے صرف پی ڈی ایم کے عہدوں سے استعفے دیئے ہیں اور وہ اتحاد کوچھوڑ کر باہر نہیں گئی جبکہ اے این پی تو پی ڈی ایم کو چھوڑ کر باہر آگئی ہے اور ہم نے جو بھی فیصلہ کیاہے وہ بڑی سوچ سمجھ اور مشاورت کے بعد کیا اس لیے ہماری واپسی کا کوئی امکان نہیں۔ The post فضل الرحمن کی پھر دعوت، اے این پی کا واپس نہ جانیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3vActOf

بشیر میمن کی گھی فیکٹری پر چھاپہ، انتظامیہ سے پوچھ گچھ

ہالا:  پی ایس کیو سی اے کی خصوصی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پر چھاپہ مارا اور کوالٹی چیک کرنے کے ساتھ لائسنس سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سانگھڑ و شہدادپور روڈ پر واقع گھی فیکٹری پرچھاپے کے دوران ریکارڈ اور لائسنس چیک کیا۔ لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر فیکٹری انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا تھا کہ گھی فیکٹری کے لائسنس کی تجدید کیلئے پہلے ہی درخواست جمع کرواچکا ہو۔ رزق دینے والا اللھ ہے۔ مجھے کسی کا ڈر اور خوف نہیں۔پی ٹی آئی کے حکمرانوں پر الزامات عائد نہیں کیے بلکہ حقیقت بیان کی ہے۔ اگر میں نے اتنے ہی غلط اور جھوٹے الزام لگائے تو انہیں پریشان ہونے کی کیا ضرورت ہے۔ ہالا میں واقع اپنی رہائشگاہ پر ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن کا کہنا تھا کہ الزامات تو وہ ہوتے جو تحریری دیتا میں نے تو باتیں کی۔ اب یہ لوگ لیگل پراسیس میں آگئے ہیں اور مجھے ایک قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔ ان کی مہربانی ہے میں اس کا ج...

صوبہ سندھ میں بچوں پر جسمانی تشدد میں کمی نہ آ سکی

 کراچی:  بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کیلیے سندھ طویل عرصے سے جدوجہد میں مصروف ہے جہاں قانونی ڈھانچے کے باوجود بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی جاری ہے۔ مختلف اضلاع سے موصولہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ان اداروں میں اساتذہ کا معمول ہے کہ وہ کمسن طلبہ کو انتہائی غیرانسانی اور ہتک آمیز سلوک کا نشانہ بناتے ہوئے ان کو سزا دیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی وڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ضلع عمرکوٹ میں ایک مدرسے کے عالم دین نے7سے 8سال کی عمر کے تین طالب علموں کو زدوکوب اور تشدد کا نشانہ بنایا، آپ لوگ ہمیشہ دیر سے کیوں آتے ہیں ؟، اگر آپ نے غلطی کو دوبارہ دہرایا تو میں آپ کا قتل کردوں گا، ’’وڈیو میں استاد کی حقارت آمیز گفتگو سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسے ہی واقعات کو دیکھتے ہوئے 4سال قبل  سندھ اسمبلی نے جسمانی سزا کا بل 2016 منظور کیا تھا  تاکہ بچوں کو ہر طرح کے تعلیمی اداروں اور دیکھ بھال کے مراکز میں تشدد سے بچایا جاسکے۔اس بل میں بچوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو کالعدم قرار دینے کی کوشش کی گئی، بل میں بچے کے انسانی وقار اور جسمانی سالمیت کا احترام کرنے کے ح...

الیکشن ہارنے میں PTI کراچی زیادہ قصور وار ہے، ڈاکٹر عامر لیاقت

 اسلام آباد:  پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا کہ میں کراچی میں ایک شناخت رکھتا ہوں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میںنے یہاں سے 2002 کا الیکشن بھی لڑا اور جیتا اور آج 10 سال بعد جب میں دوبارہ آیا تو بھی الیکشن جیت گیا۔ کراچی کی قیادت کو پتہ نہیں ہے کہ کراچی کے ووٹرزکوکس طرح موٹیویٹ کیا جاتا ہے اور اس سارے الیکشن میں عامر لیاقت حسین کو استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ اور اس کے علاوہ ٹکٹ دیتے ہوئے مشاورت بھی نہیں کی گئی حالانکہ آپس میں مشورہ کرنے کا حکم قرآن نے بھی دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں نے یہاں کوئی کام نہیں کروایا اورافسوسناک بات یہ ہے کہ پانی کے قریب ہوتے ہوئے بھی اس حلقے میں پانی فراہم نہیں کیا گیا۔ تحریک انصاف نے یہاں کام کیا تھا لیکن امیدوار مناسب کھڑا نہیں کر سکی۔ الیکشن ہارنے میں کراچی کی تنظیم زیادہ قصور وار ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماکھیل داس نے کہا کہ کراچی کے  عوام جب 2013 میں بدامنی کی آگ میںجل رہے تھے تو نواز شریف نے کراچی کا امن بحال کیا ۔ ...

میر پورخاص؛ زہریلی قلفی کھانے سے 3 بچے جاں بحق

میر پور خاص:  زہر خورانی سے غریب سبزی فروش کے 3 کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔ میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد کے رہائشی ذاکر کے گھر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب چند گھنٹوں میں ہی اس کے3  بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔ پولیس کے مطابق گھر کے7 افراد نے گزشتہ شب ایک ریڑھی بان سے قلفیاں خرید کر کھائی تھیں تاہم علی الصباح 5 سالہ ضمیرا، ڈیڑھ سالہ عبدالہادی اور 3 سالہ اقصیٰ کو الٹیاں اور دست لگ گئے جس کے بعد انہیں پہلے سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں تینوں بچوں کو سول اسپتال حیدرآباد لے جایاگیا جہاں وہ چل بسے۔ The post میر پورخاص؛ زہریلی قلفی کھانے سے 3 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/333tdks

جنوبی وزیرستان؛ مذاکرات کامیاب 3روز سے جاری احتجاج ختم

ڈیرہ اسماعیل خان:  مظاہرین اور صوبائی حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی جی ایف سی اور کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے پرجنوبی وزیرستان میں تین روز سے جاری احتجاج ختم اور نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔ کمشنرعامر لطیف کے مطابق تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔ The post جنوبی وزیرستان؛ مذاکرات کامیاب 3روز سے جاری احتجاج ختم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3xCcLFR

40ڈگری میں بھی دھند، یاد رکھو! تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دینگے،مریم

لاہور:  مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے قومی اسمبلی کے حقلہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج میں تاخیر پر کہا ہے کہ 40ڈگری کی گرمی میں بھی دھند، یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمہیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی، ن لیگ اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔  مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر نتائج کچھ دیر کے لیے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن اب اپنا حق لینا سیکھ چکی ہے۔ جس نے بھی یہ بھونڈی کوشش کی ہے اس کو شاید ڈسکہ کا انجام یاد نہیں۔ 40 ڈگری درجہ حرارت میں دھند ! https://t.co/01Ignidi7g — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 29, 2021 مسلم لیگ ن یہ سیٹ واضح برتری سے جیت رہی تھی اور پھر رزلٹس کچھ دیر کے لئے رک جاتے ہیں اور پھر اچانک نتائج میں واضح فرق آ جاتا ہے۔ تنبیہ کیے دیتی ہوں، اگر نتائج تبدیل کیے گئے تو یاد رکھو! مسلم لیگ ن تمھیں یہ سیٹ نگلنے نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ن ...

پی آئی اے کے تین جہاز چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئے

پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بدھ کی شب کورونا ویکسین کی ترسیل کے لیے 3 خصوصی بوئنگ ٹرپل سیون ساختہ طیارے روانہ کیے گئے تھے جن کی کورونا ویکسین کے ہمراہ پاکستان آمد کا سلسلہ جمعرات کو جاری رہا۔ ترجمان کے مطابق خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا ویکسین کی ترسیل حکومت پاکستان کی ہدایات پر کی جارہی ہیں، مجموعی طور ہر تینوں پروازوں کے ذریعے دس لاکھ ویکسین پاکستان لائی گئی۔   The post پی آئی اے کے تین جہاز چین سے 10 لاکھ کورونا ویکسین لے کر وطن پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e2K4uk

سوتیلے بیٹے نے باپ کوقتل اور بھائی کوزخمی کردیا

لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں سوتیلے بیٹے نےفائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ میں تعینات مقتول الطاف نے دو شادیاں کی تھی  اور اپنے سوتیلے بیٹے جائیداد  پر تنازعہ چل رہا تھا۔  ملزم نے گھر میں کھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور سوتیلا بھائی زخمی ہوگیا۔  پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے اور زخمی عابد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ The post سوتیلے بیٹے نے باپ کوقتل اور بھائی کوزخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e0Oth1

این اے 249 میں ضمنی انتخاب، ن لیگی امیدوار کو سبقت حاصل

 کراچی:  تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی نشست این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تاحال مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل سب سے زیادہ ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ حلقے میں عام تعطیل سندھ حکومت کی جانب سے ضمنی انتخابات کے پیش نظر حلقہ این اے 249 میں آج عام تعطیل کی گئی۔ ووٹرز کی سہولت کیلیے این اے 249 کراچی ضلع غربی میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ این اے 249 کا ضمنی انتخاب سب کی توجہ کا مرکز رہا، یہ پہلا الیکشن ہے جس میں تمام بڑی سیاسی جماعتیں جیت کے لیے پرامید تھیں اور دعوے بھی کررہی تھیں، کم از کم دو سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم کے دوران صرف اپنی جیت کے لیے نہیں بلکہ مخالف جماعتوں کی شکست پر بھی توجہ مرکوز رکھی۔ 88 سے لے آج تک کے انتخابات میں اس حلقے پر ایک مرتبہ پیپلز پارٹی، 2 مرتبہ مسلم لیگ (ن)، 2 مرتبہ ایم کیو ایم اور ایک مرتبہ پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی۔ این اے 249 کا ضمنی انتخاب کئی جماعتوں کی بقا کا م...

پشاور کے مزید کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ، خلاف ورزی پردواسکول سیل

پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ صوبائی دارلحکومت کے علاقوں سوریزئی، غریب آباد ، شگھالی بالاں اور شگھالی پایاں کے علاقوں میں آج رات نو بجے سے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی ہوگی۔ علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ دریں اثنا پشاور کی ضلعی انتظامیہ نےکورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امین کالونی میں پاکستان پبلک اسکول، جب کہ لنڈی ارباب کے علاقے میں اقرا اسکول کو سیل کردیا گیا ہے۔ ان اسکولوں میں پابندی کے باوجود طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کا اس بارے میں کہنا ہے کہ  پابندی کے باوجود ان اسکولوں میں طلباء کو روزانہ بلایا جا رہا تھا۔ جس اسکولوں کو سیل کردیا گیا ہے اور اسکول انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے تمام اسکولوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے وضح کردہ کورونا ایس او پیز و...

کوئٹہ میں 2روزہ لاک ڈاؤن نافذ، بازاروں میں پولیس اور فورسز کا گشت

كوئٹہ ميں ضلعی انتظاميہ نے کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات كے پیش نظر 2روزہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔ جمعرات كو کوئٹہ شہر كی دكانيں صبح سے ہی بند ركھی گئيں  جبكہ باچا خان چوك، جناح روڈ، قندہاری بازار اور ديگر بازاروں ميں پوليس اور فورسز كا گشت بھی جاری رہا۔ اندرون شہر اور مضافاتي علاقوں ميں  بھی متعلقہ تھانے كا عملہ گشت كرتا ہے اور صرف اشيائے خورونوش كی دكانيں  كھلی رہیں۔ ضلعی انتظاميہ كی جانب سے كورونا وائرس سے بچائو كے لیے ايس اوپيز كے تحت بازاروں  كو ہفتے ميں  2 روز بند ركھنے كی تجويز دی گئی تھی جس كے تحت كوئٹہ ميں جمعرات كو بازار مكمل بند رہے۔ The post کوئٹہ میں 2روزہ لاک ڈاؤن نافذ، بازاروں میں پولیس اور فورسز کا گشت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nvFmIB

ریفرنس فائل کرنا بشیرمیمن کا کام ہی نہیں تھا، عمران خان

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی بشیر میمن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بشیر میمن کو کبھی بھی فائزعیسیٰ کے خلاف  کیسز بنانے یا تحقیقات کے لیے نہیں کہا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان  نے ٹی وی اینکرز کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ عمران خان نے کہا کہ بشیر میمن صرف اومنی گروپ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش رفت پربریف کرتے تھے، ریفرنس فائل کرنے کا کام تو بشیرمیمن کا ہی نہیں تھا، البتہ بشیر میمن کوخواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر تحقیقات کے لیے کہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بشیر میمن کے تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں، نہ ہی انہیں کبھی خاتون اول کی تصویر کے معاملے میں مریم نواز پر دہشت گردی کا مقدمہ بنانے کا کہا، نہ ہی انہیں کبھی مریم نواز، ن لیگ یا پیپلز پارٹی کے خلاف کیسز کا کہا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بشیر میمن کو خواجہ آصف کے اقامے کے معاملے پر ضرور کہا تھا کہ تحقیقات کریں یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ کوئی خارجہ اور دفاع کا وزیر ہوتے ہوئے غیر ملکی اقامہ اور تنخواہ لیتا ہو؟ انہوں نے بتایا کہ...