گوجرہ: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش میں ترک سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
گوجرہ کا رہائشی علی رضا اس کا بھائی اور دیگر افراد یورپ جاتے ہوئے ماکو پہاڑی سے ترکی داخل ہو رہے تھے کہ ترک بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، علی رضا سمیت 2 نوجوان جان بحق ہو گئے۔
علی رضا کو گوجرہ کے مقامی قبرستان میںسپردخاک کر دیا گیا، دوسرے نوجوان کی تدفین منڈی بہاؤالدین اور ایک کی کھاریاں میں کی گئی۔
The post یورپ جانیوالے 3 پاکستانی ترک فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3356IvO