لاہور کے علاقے ہڈیارہ میں سوتیلے بیٹے نےفائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق اسپیشل برانچ میں تعینات مقتول الطاف نے دو شادیاں کی تھی اور اپنے سوتیلے بیٹے جائیداد پر تنازعہ چل رہا تھا۔ ملزم نے گھر میں کھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور سوتیلا بھائی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے اور زخمی عابد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
The post سوتیلے بیٹے نے باپ کوقتل اور بھائی کوزخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3e0Oth1