كوئٹہ ميں ضلعی انتظاميہ نے کورونا وبا کے حفاظتی انتظامات كے پیش نظر 2روزہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔
جمعرات كو کوئٹہ شہر كی دكانيں صبح سے ہی بند ركھی گئيں جبكہ باچا خان چوك، جناح روڈ، قندہاری بازار اور ديگر بازاروں ميں پوليس اور فورسز كا گشت بھی جاری رہا۔ اندرون شہر اور مضافاتي علاقوں ميں بھی متعلقہ تھانے كا عملہ گشت كرتا ہے اور صرف اشيائے خورونوش كی دكانيں كھلی رہیں۔
ضلعی انتظاميہ كی جانب سے كورونا وائرس سے بچائو كے لیے ايس اوپيز كے تحت بازاروں كو ہفتے ميں 2 روز بند ركھنے كی تجويز دی گئی تھی جس كے تحت كوئٹہ ميں جمعرات كو بازار مكمل بند رہے۔
The post کوئٹہ میں 2روزہ لاک ڈاؤن نافذ، بازاروں میں پولیس اور فورسز کا گشت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3nvFmIB