Skip to main content

Posts

Showing posts from April, 2020

انڈس اسپتال کے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی:  انڈس اسپتال کے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جب کہ متاثرہ ڈاکٹرز کو آئسولیشن کیلیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں۔ انڈس اسپتال کے شعبہ حادثات میں کام کرنے والے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سربراہ انڈس اسپتال ڈاکٹر عبدالباری کا کہنا تھا کہ متاثرہ ڈاکٹرز کو قرنطین کیلیے چھٹیاں دے دی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ڈاکٹرز کے ساتھ رابطے میں رہنے والے طبی عملے کے بھی ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ اسپتال کا شعبہ حادثات مکمل طور پر فعال ہے، دن میں 2 بار ایمرجنسی اور مختلف آئسولیشن وارڈ میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جاتا ہے، جب سے کورونا وائرس کے کیسز آرہے ہیں دو مرتبہ ایمرجنسی میں فیومیگیشن اسپرے معمول کی بات ہے، ایمرجنسی سمیت تمام شعبوں میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔ انڈس اسپتال میں وائرس سے بچاؤ کی ہر ممکن تدابیر اختیار کی جارہی ہیں، تمام تر حفاظتی تدابیر کے باوجود طبی عملے کے متاثر ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔   The post انڈس اسپتال کے 6 ڈاکٹرز میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YnTauc

آن لائن کاروبار کی اجازت؛ 5 ہزار دکانداروں نے کوائف کمشنر کو ارسال کردیے

کراچی:  سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبارکی اجازت کے بعد کراچی کے 5000 ہزار دکانداروں نے اپنے کوائف کمشنر ہاؤس کو ارسال کردیے۔ سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبارکی اجازت کے بعد کراچی کے 5000 ہزار دکانداروں نے اپنے کوائف کمشنر ہاؤس کو ارسال کر دیے ہیں جن میں الیکٹرانکس مارکیٹ کے دکانداروں کی تعداد نمایاں ہے تاہم موبائل فون کا کاروبار کرنے والوں کا کہناہے کہ موبائل چھینے جانے کے خدشہ کی وجہ سے گھروں پر ڈیلیوری نہیں دے رہے اور گاہکوں کو مارکیٹ میں ہی بلا کر ڈیلیوری دینا مجبوری ہے جس میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یادرہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن کاروبار کے لیے ہفتے میں3 روز مقرر تھے جن کے مطابق پیر تا جمعرات آن لائن کاروبار کیا جانا تھا پہلے ہفتے میں محدود تعداد میں تاجروں نے کوائف جمع کرائے، تاجروں کی سہولت کے لیے کمشنرکراچی نے ای میل کے ذریعے اجازت دینے اورکوائف جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جس سے تاجروں کی مشکلات کم ہوئی ہیں۔ آل سٹی تاجر اتحادکے صدر شرجیل گوپلانی کے مطابق اب تک 5ہزار دکانداروں نے اجازت نامہ حاصل کیے ہیں جن میں سے زیادہ تر الیکٹرانک ڈیلرزاوردکاندارشام...

دہشت گردی کیخلاف جنگ، پختونخوا کو آئندہ سال 59 ارب ملیں گے

پشاور:  خیبرپختونخوا کو آئندہ مالی سال 2020-21 ء کیلیے دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر خطیر رقم ملے گی جو 59 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ نیا قومی مالیاتی ایوارڈ جاری نہ ہونے کے باعث خیبرپختونخوا کو آئندہ مالی سال 2020-21 ء کیلیے بھی ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت دہشتگردی کیخلاف جنگ کے نام پر خطیر رقم ملے گی جو 59 ارب سے زائد رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کو 2010ء میں جاری ہونے والے ساتویں این ایف سی ایوارڈمیں اس وقت کی پیپلزپارٹی کی حکومت نے مجموعی قومی وسائل کا ایک فیصد حصہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہونے والے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے دینے کا سلسلہ شروع کیاتھا اور یہ فیصلہ ہواتھا کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت ختم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا تاہم ساتویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت 2015ء میں مکمل ہونے کے باوجود نہ تو آٹھواں قومی مالیاتی کمیشن اور نہ ہی نواں کمیشن اپنا کام کرسکا۔   The post دہشت گردی کیخلاف جنگ، پختونخوا کو آئندہ سال 59 ارب ملیں گے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VQvhJZ

بخت ٹاور کی اسٹوری آج سامنے آئی،98ء میں بینظیر نے یہ زمین خریدی

کراچی:  سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ بخت ٹاور کی اسٹوری آج سامنے آئی ہے، 1998 میں بینظیر بھٹو نے یہ زمین رخسانہ اور شبنم بھٹو سے خریدی۔ قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ بخت ٹاور کی اسٹوری آج سامنے آئی ہے، 1998 میں بینظیر بھٹو نے یہ زمین رخسانہ اور شبنم بھٹو سے خریدی، بینظیر بھٹو نے خط لکھا کہ یہ زمین میرے نام کرائی جائے، ساتھ ہی انور مجید نے خط لکھا کہ یہ زمین میرے نام کی جائے، محترمہ نے کہا تھا کہ میری سیاست سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، بعد میں پرچی آئی اور زرداری بھٹو بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریجنٹ سروس کمپنی ایک بے نامی کمپنی ہے، اس بے نامی کمپنی میں حسین لوائی کو 950 ملین میں بیچا گیا، لوائی صاحب نے اسی بلڈنگ کے اندر تین منزلیں بھی خریدلیں، آج شبنم ناہید بھٹو کون ہیں اور کہاں ہیں، پی پی بتائے آج وہ لوگ کہاں گئے، ہم نے بات سنی کہ وہ روڈ حادثے میں مرگئیں، اس کی کوئی تفتیش نہیں ہوئی،مرتضیٰ بھٹو اور ناہید شبنم کا مرنا عجب کہانی ہے،دال میں کچھ کالا نظر آرہا ہے۔ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے...

ملک بھر میں نادرا کے دفاتر 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

 لاہور:  وزارت داخلہ نے ملک بھر میں چار مئی سے 56 سے زائد نادرا دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کچھ دفاتر بند رہیں گے۔ نادرا حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ابتدائی طور پر نادرا کے 56 سے زائد دفاتر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تاہم 14 دفاتر ایسے ہیں جو مزید چند روز بند رہیں گے جب کہ وہ دفاتر بھی بند رہیں گے جو سرکاری اداروں کے احاطوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ نادرا دفاتر بند ہونے سے احساس پروگرام کے تحت رجسٹریشن اور دیگر پروگرامز کا ڈیٹا فیڈ کروانے والے افراد کو مشکلات کا سامنا تھا۔ احساس پروگرام کے تحت لوگوں کو حکومت سے امداد نہیں مل رہی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ جو لوگ احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے احساس پروگرام سینٹر جاتے تھے ان کی انگلیوں کے نشان سسٹم میں نہ آنے کی وجہ سے انہیں امدادی رقوم 12 ہزار روپے نہیں مل پا رہی تھی۔ یہ شکایات بھی تھیں کہ جس وقت لوگوں نے نادرا کے پاس اپنے انگلیوں کے نشانات رجسٹرڈ کروانے کے لیے نادرا دفاتر کا رخ کیا تو وہ بند تھے اور دیگر افراد کو بھی قومی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے اپنا ب...

کھلے سمندر میں کارروائی؛ ساڑھے 4 ارب روپے کی منشیات برآمد اور 16 ملزمان گرفتار

 کراچی:  پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے سمندری حدود میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ساڑھے 4 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات قبضے میں کرتے ہوئے 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کموڈور جواد احمد قریشی نے ایم ایس اے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹم نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کھلے سمندر میں کامیاب آپریشن کیا، کارروائی میں منشیات سے بھری المحمدی اور المبین نامی دو کشتیاں پکڑی گئیں جبکہ اس پر سوار 11 غیرملکیوں سمیت عملے  کے 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کموڈور جواد احمد قریشی  نے یہ بھی بتایا کہ تحویل میں لی گئی کشتیوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس میں 2410 کلوحشیش (چرس)، 133 کلو گرام براؤن کرسٹل، 181 کلو گرام آئس کرسٹل شامل ہے۔ ڈپٹی ڈی جی ایم ایس کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں ساڑھے 4 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ منشیات کو کشتیوں کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا جو کہ خاص طور پر ڈرگز کی ترسیل...

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بیٹا اور بیٹی سمیت کورونا وائرس کا شکار

 پشاور:  اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اپنے بیٹا اور بیٹی سمیت  کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے طبیعت کی ناسازی پر کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت نکلا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کے بیٹے اور بیٹی میں بھی کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے۔ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ‏میری پوری قوم سے درخواست ہے کہ وہ احتیاط کریں اور اس وائرس سے نجات کے لیے دعا کریں۔ دریں اثنا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلی فون کرکےان کی اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بھی اس حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور عوام سے نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطا فرمائے۔ The post اسپیکر قومی اسمبل...

امریکی کمیشن نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کردی

 واشنگٹن:  امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی سفارش کی ہے۔ اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک پر بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور امریکا بھی بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے چکا ہے، اب  امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی  بھارت پر سخت سفارتی پابندیوں کے اطلاق کی بھی سفارش کر دی ہے۔ امریکی کمیشن کا کہنا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی مذہبی آزادی قانون کی سنگین خلاف ورزیاں کیں اور جان بوجھ کر مذہبی آزادی کیخلاف منظم پرتشدد کارروائیوں کی اجازت دی۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارت اقلیتوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار امریکی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ بھارتی حکومت، اداروں، حکام پر سفارتی، انتظامی پابندیاں عائد کی جائیں، مذہبی آزادیاں سلب کرنے میں ملوث افراد کے اثاثے منجمد اور امریکا داخلے پر بھی پابندی عائد کی جائے، بھارتی شخصیات کیخلاف کارروائی کیلئے مالیاتی اور ویزا حکام کو پابند بنایا جائے۔ امریکی کمیشن کی سفارش کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شا، وزیر دفاع راج ناتھ...

مجھے الیکشن ہروانے کیلیے چین نے کورونا کو بے قابو ہونے دیا، ٹرمپ

واشنگٹن/ بیجنگ:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ہروانے کے لیے کورونا وائرس کو امریکا میں پھیلانے کا الزام عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک بار پھر چین پر سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں صدارتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں اور چین نہیں چاہتا کہ میں اس بار بھی کامیاب ہوجاؤں اس لیے چین نے کورونا وائرس کو بے قابو ہونے دیا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے اور کورونا وائرس کی وبا کو بے قابو ہونے دینا، درست معلومات نہ دینا اور حقائق چھپانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے تاکہ امریکی عوام متنفر ہو جائے۔ چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں صدر ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین امریکی الیکشن میں مداخلت کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا اور نہ ہی یہ ہمارا استحقاق ہے۔ امریکا میں کورونا وائرس وبا کی تباہی بدانتظامی کی وجہ سے ہے، امریکی صدر کو اس پر توجہ دینا چاہیئے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس وبا کی ابتدا سے ہی چین کو ذمہ دا...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ

 سری نگر:  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر میں قائم چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے، حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج میں افراتفری پھیل گئی اور اہلکاروں نے گاڑیوں کے نیچے لیٹ کر جانیں بچائیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید، تعداد 6 ہوگئی ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ علاقے میں مزید نفری کو تعینات کردیا گیا ہے اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔ یہ خبر پڑھیں :  امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے تاحال کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور قدم قدم پر بھارتی فوج کے اہلکار تعینات ہیں اس کے باوجود تواتر سے ہونے والے حملوں نے س...

یمن میں کورونا وائرس سے اوّلین ہلاکتیں، اقوامِ متحدہ کو تشویش

عدن:  گزشتہ روز یمن میں کورونا وائرس سے پانچ افراد کے متاثر ہونے اور دو اوّلین ہلاکتوں کے بعد اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ جنگ زدہ یمن میں کورونا وائرس کی وبائی صورتِ حال زیادہ خطرناک اور ہلاکت خیز ہوسکتی ہے۔ یمن کے وزیرِ صحت نے گزشتہ روز مقامی سرکاری ٹیلی ویژن سے گفتگو میں بتایا کہ ناول کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاک شدگان کا تعلق ساحلی شہر عدن سے ہے، جہاں اس اطلاع کے فوراً بعد 24 گھنٹے کا سخت کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ یمن میں گزشتہ پانچ سال سے حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں وہاں ہر طرف تباہی و بربادی کا راج ہے جبکہ یمنی عوام کی اکثریت کا گزارا امداد پر ہے کیونکہ ان کے ذرائع آمدن تقریباً ختم ہوچکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنگ کے باعث بھوک اور طبّی سہولیات میں کمی کے شکار یمن میں کورونا وائرس کی وبا نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتی ہے بلکہ زیادہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ The post یمن میں کورونا وائرس سے اوّلین ہلاکتیں، اقوامِ متحدہ کو تشویش appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر ن...

کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر

کوئٹہ:  فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے کوئٹہ میں واقع دفتر کے 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پہلا کیس کوئٹہ کے ریجنل انکم ٹیکس آفس(آرٹی او) میں 18 اپریل کو سامنے آیا جس کے بعد طبی ٹیم نے عمارت کا دورہ کرکے ٹیسٹ کے لیے 164 ملازمین کے نمونے حاصل کیے۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے پر 22 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ 85 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔تمام متاثرہ ملازمین کو قرنطینہ اختیار کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ جن 22 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ان کا تعلق گریڈ 1 سے 15 تک سے ہے۔ آر ٹی او کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملازمین کو صورت حال کی سنجیدگی کا ادراک نہیں کیا جس کے باعث حالات سنگینی اختیار کرگئے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کی واضح ہدایات کے باوجود احتیاطی تدابیر کے حوالے سے غفلت برتی گئی جس کے باعث ریجنل آفس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا۔ The post کوئٹہ میں ایف بی آر کے 22 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس...

سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق

 لاہور:  سعودی عرب اور دبئی سے آنیوالی تین پروازوں میں  کورونا وائرس  کے 105 کیسز سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ایک جب کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی سے دو پروازیں لاہور پہنچی تھیں جن کے مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سی ای او میو  ہسپتال  ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی پرواز میں 35  کرونا کیسز نکلے، سعودی پرواز میں آنے والے 16 مرد مریضوں کو  ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیاجب کہ  19 خواتین اور بچوں کو  میو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:  ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15525 ہوگئی،343 جاں بحق ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ دبئی سے آنے والی پرواز میں 70 کرونا وائرس کے کیسز مثبت  نکلے۔ کرونا وائرس کے  کیسز مثبت آنے پر  مسافروں کو ایکسپو سینٹر منتقل کردیاگیا ہے۔ The post سعودی عرب اور دبئی سے آنے والی پروازوں میں کورونا کے 105 کیسز کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f18Qcx

عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف

 لاہور:  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا چھوڑ دیں تو آج بھی تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم کو بڑی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، خدارا چاروں صوبوں کو اکٹھا بٹھائیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ (ن) لیگ نے 97 ارب روپے میں 3 میٹرو بنائیں جب کہ ان کی ایک 100 ارب کی ہوگئی ہے، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی پر نیب کہاں ہے۔ نیب پر تنقید کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں، اگر نیب میرے خلاف آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ یا آدھے دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دے تو میں قوم سے معافی مانگ کر گھر چلا جاﺅں گا۔   The post عمران خان انا چھوڑ دیں تو تعاون کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bOnfHd

وزیر اعظم سے ایرانی صدر اور بل گیٹس کا رابطہ، کورونا وبا پر تبادلۂ خیال

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں کورونا وائرس وبا سے متعلق صورت حال زیر بحث آئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے رمضان کی مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کورونا وبا کے حالیہ بحران  پر تبادلہ خیال کیا اور وزیر اعظم نے کورونا وبا کی روک تھام کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا۔ اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا بیماری کے ساتھ غریب طبقے پراس کے اثرات کا مقابلہ بھی کررہا  ہے۔ حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے  میں وبا کی انسداد میں کام یابی حاصل ہورہی ہے۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس وبا ایک عالمی بحران ہے اور اپنے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے پاکستانی حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہے۔ اس...

وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا

نئی دہلی:  وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔ I'm dismayed by the "unfollowing" of our President & PM by the White House. I urge the Ministry of External Affairs to take note. — Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 29, 2020 کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اور وزیر اعظم کو ان فالو کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس فیصلے کا فوری نوٹس لے۔  واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ The post وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2VMqhG2

یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان

 اسلام آباد:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم مئی سے 15 روپے کمی کا امکان ہے۔ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری آج ارسال کی جائے گی جب کہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی منظوری دے گی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  وزیر اعظم کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر کمی کا اعلان واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث وزیراعظم عمران خان نے ریلیف پیکچ کا اعلان کرتے ہوئے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ The post یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2y9bNHp

بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

 اسلام آباد:  پاکستان نے سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے ایل او سی پر اشتعال انگیزی اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سینیئر بھارتی سفارتکار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول کی بار بار خلاف ورزی پر بھارت سے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ قابض بھارتی افواج جان بوجھ کر بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جو قابل مذمت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتکار کو احتجاجی مراسلہ حوالے کرکے زور دیا کہ بھارت 2003کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے۔ گزشتہ روز ایل او سی کے رک چکری سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین شدید زخمی ہوئی تھی۔ رواں سال اب تک 913مرتبہ بھارتی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔ The post بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، ایل او سی خلاف ورزی پر شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2zz2TmO

بھارت میں صرف مسلمان نہیں تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر خارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کے بارے میں دنیا کی رائے بدل رہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی بھارت سے متعلق رپورٹ پر ردعمل میں کہا کہ صرف مسلمانوں کیلئے بھارت کا رویہ خطرناک نہیں بلکہ آج ہندوستان کی تمام اقلیتیں غیرمحفوظ ہیں، وزیر داخلہ امیت شاہ مسلمانوں کو کورونا کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں ،جوافسوس ناک ہے، بین الاقوامی ہیومن رائٹس تنظیمیں اورمیڈیا کی رائے تیزی سے ہندوستان کے حوالے سے بدل رہی ہے، جبکہ پاکستان کی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا شاہ محمود نے کہا کہ خلیجی ممالک میں بہت سے بھارتی شہری مقیم ہیں مگر ان پر تو زندگیاں تنگ نہیں کی گئیں، خلیجی ممالک نے ہندوستان کے رویے کے خلاف آواز بلند کی ہے، ہندوستان میں کروڑوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہیں جو مثبت سوچ کے حامی ہیں، سیکولر ہندوستان کے حامی بھارت سرکار کے رویے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصہ قبل دہ...

نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ، نیا ترمیمی آرڈیننس تیار

 اسلام آباد:  حکومت نے نیب اختیارات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے متعلق نئے ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ حکومت نے نئے نیب ترمیمی آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق چیئرمین نیب سے ملزمان کی گرفتاری کا اختیار واپس لے لیا جائے گا جب کہ ملزمان کو 90 دن حراست میں رکھنے اور کسی مقام کو سب جیل قرار دینے کا اختیار بھی ختم کردیا جائے گا۔ 50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا مجوزہ مسودہ کے مطابق ریفرنس دائر ہونے کے بعد عدالت ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر سکے گی، احتساب عدالت حاضری یقینی بنانے کے لیے ملزم سے ضمانتی مچلکے بھی طلب کر سکے گی، مچلکوں کے باوجود عدم حاضری پر عدالت وارنٹ گرفتاری جاری کرسکے گی جب کہ 50 کروڑ سے کم کی کرپشن پر نیب کارروائی نہیں کر سکے گا، نیب 5 سال سے زائد پرانے کھاتے بھی نہیں کھول سکے گا جب کہ ٹیکس اور لیوی کے ایشوز بھی نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کا ٹرائل بھی اسی صوبے میں ہوگا جہاں سے وہ الیکشن جیتیں گے مسودہ میں کہا گیا ہے کہ عوامی عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے لیے مالی فوائد کے شواہد ل...

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 18 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تقریباً 2 لاکھ 18 ہزار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 60 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 27 ہزار 359 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں 23 ہزار 822 اور  فرانس میں 23 ہزار 660 سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ برطانیہ میں 21 ہزار 678، ایران میں 5 ہزار 877، چین میں 4633 اور نیدرلینڈز میں 4566 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین نے 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنےکا اعلان کیا ہے، امریکی ریاستوں جارجیا، ٹیکساس، مشی گن اور الاسکا میں بھی کچھ پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فرانس میں بھی 11 مئی سے دکانیں کھولنے کا ...

بھارت میں کورونا وائرس سے تحفظ کیلیے بیچ سڑک پر دیوار کی تعمیر

چینائی:  کورونا وائرس وبا تیزی سے پوری دنیا میں پھیل رہی ہے اور تمام ہی ممالک اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سائنسی اور عقلی اقدامات اُٹھا رہے ہیں لیکن بھارت میں اس مہلک وائرس کو روکنے کے لیے نہایت عجیب طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تامل ناڈو کے رہائشیوں نے کورونا وائرس کی منتقلی کا باعث بننے والے شہریوں کو ریاست میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے داخلی شاہراہ پر 7 فٹ اونچی دیوار تعمیر کردی۔ کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے ریاست کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے کا اپنی نوعیت کا یہ پہلا اور منفرد واقعہ ہے۔ تامل ناڈو کے رہائشیوں نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر قریبی ریاست آندھرا پردیش کی سرحد سے منسلک ضلع چتور گڑھ کی 2 سڑکیں دیواریں بنا کر بند کر دیں تاکہ آندھرا پردیش سے لوگ چتور گڑھ کے راستے تامل ناڈو میں داخل نہ ہوں۔ اس شاہراہ کے ذریعے سیکڑوں لوگ کورونا وائرس کیسز کم ہونے کی وجہ سے پہلے ہی ریاست تامل ناڈو میں داخل ہوچکے ہیں۔ دیوار کھڑی کرکے شاہراہ بند کرنے سے جہاں ٹریفک کی آمد ورفت رک گئی وہیں ایمبولینسز اور اشیائے خورد و نوش کی ترسیل پر مامور ٹرانسپورٹ کے لیے بھی مسائل ک...

کراچی میں ڈیفنس کی بیکری میں دھماکے سے علاقہ لرز اٹھا

کراچی:  ڈیفنس فیز ٹو میں واقع بیکری میں دھماکے کے باعث اطراف کی کئی رہائشی و کمرشل عمارتیں لرز اٹھیں، کھڑکیوں اوردرجن سے زائد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ 2افرادشیشہ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ڈیفنس فیزٹو ایکسٹینشن سن سیٹ اسٹریٹ نمبر ون ماسٹر جوس ہاؤس کے قریب پلاٹ نمبر  42/C پر قائم چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈفلور پر واقع بیکری میں پیر اور منگل کی درمیانی شب خوفناک دھماکاہواجس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے جنھیں طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں کی شناخت 17 سالہ نیک محمد ولد محمد میر اور اس کے بھائی 29 سالہ یار خان کے نام سے کی گئی۔ دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور دورتک سنی گئی جبکہ دھماکے کی شدت سے اطراف کی نصف درجن سے زائد عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے اکھڑ کر دور دور سڑکوں پر جا گرے ، اطراف میں مووجود ڈیرھ درجن سے زائد دکانوں کے شٹر اور سائن بورڈ اکھڑ گئے جبکہ 500 میٹر تک کھڑی ایک درجن سے زائد کاروں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے آواز سن کر سحری میں مصروف علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئی جبکہ دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس...

سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی:  سندھ حکومت نے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران تجارتی سرگرمیاں مشروط بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کو تجارتی مراکز کھولنے کے لیے ایس او پی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کی مشروط  بحالی سے لاکھوں دکان داروں کو فائدہ ہوگا، مرحلہ وار تجارتی سرگرمیاں بحال ہوں گی، صوبائی حکومت دبئی کی طرز پر کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے کی خواہاں ہے، مشروط کاروباری سرگرمیوں کی اجازت کے دوران شہری اور کاروباری افراد خود احتیاطی تدابیر پرعمل کے پابند ہوں گے،  شہریوں کو اپنا طرز زندگی تبدیل کرنا ہوگا اور سماجی دوری اختیار کرنا ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بحال کرنے کے حتمی فیصلے کے لیے کل وزیراعلی ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، جس میں طے کیا جائے گا کہ کونسی مارکیٹ کب اور کتنے دن کھولی جائے گی۔ The post سندھ حکومت کا تجارتی سرگرمیاں مشروط طور پر بحال کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکس...

سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی عائد

کراچی:  محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے 21 رمضان المبارک یوم علی کے موقع پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کردی جب کہ ہر قسم کے اجتماع محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے اجتماعات پر پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کےدوران تمام مذہبی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی، محافل شبینہ، جلوس ومجالس فرض عبادت نہیں،  لاک ڈاون پابندیوں کے دوران مجالس جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یوم علی کےموقع پر بھی جلوس ومجالس کا انعقاد نہیں کیاجائےگا۔   The post سندھ میں یوم علی کے جلوس، محافل شبینہ اور ختم القرآن کے اجتماع پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eYRWez

لاک ڈاؤن کے دوران رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی  

کراچی:  ملک میں جاری لاک ڈاون کے باعث رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والوں کی چاندی ہوگئی ہے ۔ لاک ڈاون کے سیزن میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرنے والے ماہوار کرائے کی بنیاد پر نئے اور پرانے ماڈلوں  کی کاریں لانگ روٹس پر مسافروں کو لانے کیجانے کے لیے حوالے کی بنیاد پر دے رہے ہیں اور کچھ کار مالکان انفرادی سطح پر خود لانگ روٹوں پر اپنی گاڑیاں چلارہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کرونالاک ڈاون میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے لانگ روٹس پربسیں چلانے والےبیروزگار ڈرائیورز کی ایک بڑی تعداد نے رینٹ اے کار والوں ہفتہ وار یا ماہوار بنیادوں پر گاڑیاں لیکر فی فرد کرائے کی بنیاد پر چلانا شروع کردیا ہے۔ اس طرح سے لاک ڈاون کے دوران بھی ضرورت مند مسافروں کی اندرون ملک ویگو، پراڈو، کرولا جی ایل آئی، ایکس ایل آئی سمیت دیگر اقسام کی نجی کاروں کے ذریعے منظم انداز میں کراچی آمد ورفت جاری ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ضرورت مند مسافروں کو کراچی سے ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام تک پہنچانے کے لیے فی سواری بالترتیب  15سے 17ہزار روپے وصول کیے جارہے ...

ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، وزارت خزانہ

 اسلام آباد:  وزارت خزانہ نے ترسیلات زر پر پاکستان کے حوالے سے عالمی بینک کی رپورٹ مسترد کردی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ترسیلات زر میں کمی کی خبریں بے بنیاد ہیں، عالمی بینک کی طرف سے مارچ کے بعد ترسیلات زر میں نمایاں کمی کا اندازہ درست نہیں، عالمی بینک کی رپورٹ میں حقائق جانے بغیر ترسیلات زر کا تعین کیا گیا، ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے بینکوں کے ذریعےترسیلات زر بڑھانے کیلئے متعدد اقدامات لیے ہیں، حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر میں اضافے کا امکان ہے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ترسیلات زر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جو 20  سے 21 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ترسیلات زر 16 ارب ڈالر رہیں۔     The post ترسیلات زر پرعالمی بینک کی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، وزارت خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W4...

وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان سے وزیراطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات۔ #PMImranKhan pic.twitter.com/2pGMEG355r — Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) April 28, 2020 دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے شبلی فرائض اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو ذمہ داریاں دی ہیں کوشش ہے اچھے طریقے سے نبھاوں۔ The post وزیراعظم سے وزیراطلاعات ومعاون خصوصی اطلاعات کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو ....

طورخم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

کراچی:  افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباریوں نے لاک ڈاون کے دوران افعانستان کے لیے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق ڈائریکٹر ضیاءالحق سرحدی نے بتایاکہ کورونالاک ڈاون سے متاثرہ ملک افغانستان میں سبزی پھلوں ودیگر اشیائے خوردونوش کمی واقع ہوئی ہے، حکومت اگر اپنی برآمدی سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے تو وہ جزبہ خیرسگالی کے تحت پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے تین دن کے بجائے 6 دن کے لیے پشاورطورخم اور کوئٹہ چمن کی سرحدوں کومشروط انداز میں کھول دے۔ ضیاءالحق سرحدی  نے کہا کہ پاک افغان سرحدوں کی بندش سے کراچی سے خیبر تک افغان ٹرانزٹ کے 7ہزار سے زائد کنٹینر پھنسے ہوئے ہیں اور افغانستان میں 7ہزار خالی کنٹینر رکنے پر ٹرانسپورٹروں کی مشکلات اور تاجربارادری کی بے چینی بڑھ گئی ہے، اس وقت 7ہزار سے زائد کنٹینرز کراچی بندرگاہ میں کھڑے ہیں اُن پریومیہ لاکھوں روپے کا ڈٹینشن اورڈیمرج چارجز عائد ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہفتے میں تین روز کے لیے طورخم بارڈ اور چمن بارڈ کھولنے کی وجہ سے ان کنٹینر...

ایران میں کورونا سے بچنے کیلیے زہریلا کیمیکل پینے سے ہلاکتیں 728 ہوگئیں

تہران:  ایران میں کورونا وائرس سے بچنے اور اس کے علاج کی غرض سے سوشل میڈیا پر زیر گردش ٹوٹکوں پر عمل کرتے ہوئے زہریلا کیمیکل پینے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس فروری سے تاحال کورونا وائرس سے بچنے کیلیے زہریلا میتھانول کیمیکل پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 728 ہو گئی ہے ان میں سے 223 افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوچکے تھے جب کہ بقیہ نے دوران علاج دم توڑا۔ مشیر صحت حسین حسانیان کا کہنا تھا کہ کئی ہلاکتیں گھروں میں ہوئیں جنہیں اسپتال نہیں لایا گیا اس کی وجہ سے ہلاکتیں 728 سے کئی زیادہ ہوسکتی ہیں جب کہ گزشتہ برس وائرس کی ابتدا کے دوران کے مقابلے میں رواں برس زہریلا کیمیکل پینے کی وجہ سے ہلاکتوں میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس 66 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ خبر پڑھیں :  ایران میں کورونا کے علاج کیلیے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک ایران کے وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے انکشاف کیا کہ 20 فروری کے بعد سے 5 ہزار سے زائد افراد نے کور...

امریکا کی فلسطین دشمنی میں اسرائیل سے پینگیں

 واشنگٹن:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے پر عمل درآمد کرانے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے کے بڑے حصے کے الحاق کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تصفیے کیلیے پیش کیے گئے اپنے امن معاہدے پر عمل در آمد کا عندیہ دیا ہے تاہم انہوں نے مغربی کنارے کے الحاق کے لیے امن معاہدے کے بجائے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اپنی خود مختاری اور اسرائیلی قوانین کا اطلاق مغربی کنارے کے علاقوں تک پھیلانے کو تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور اس حوالے سے وہ فلسطینی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ مشرق وسطیٰ کے اس اہم مسئلے کو حل کرلیا جائے۔ یہ خبر پڑھیں :  ٹرمپ کی چالبازی، اسرائیل فلسطین تنازع کا ’دو ریاستی‘ منصوبہ پیش کردیا قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک مرتبہ بھی اقتدار سنبھالنے کے بعد مغربی کنارے پر الحاق اور گولن پہاڑی پر قبضے کو عا...

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری

اسلام آباد:  حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکج کی تیاری کرلی۔ وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔ The post بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے تاریخی پیکج کی تیاری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3eV4X8V

سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار

 پشاور /  اسلام آباد:  قبائلی اضلاع سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزامحمد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چئیرمین سینیٹر مرزامحمد آفریدی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی جس کے بعد سینیٹر مرزامحمد آفریدی اپنے گھر میں آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا، انھوں نے اس دوران ملاقات کرنے والی شخصیات کو بھی آگاہ کردیا ہے تاکہ وہ بھی اپنا ٹیسٹ کراسکیں۔ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ سماجی دوری اختیار کریں کیونکہ کورونا وبا سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہی ہے۔ The post سینیٹر مرزا محمد آفریدی بھی کورونا کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3f0RTPl

سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے گھٹ کر 8.15 فیصد ہوگئی، مراد علی شاہ

 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 12 سے کم ہوکر 8.15 فیصد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال پر وڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے، سندھ میں مزید 335 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ 258 کورونا کے نئے مریض شہر کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع جنوبی میں 89، شرقی میں 53، وسطی میں 43 ،غربی میں 24، کورنگی میں 28 اور ملیر میں 21 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکارپور میں 7، 7 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6، لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5، دادو میں 3 اور نوشہروفیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے بھر میں اس وقت 4236 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 2915 مریض گھروں میں آئیسولیٹ ہیں، آئیسولیشن مراکز میں 872 مریض جبکہ 449 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، آج 37 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو چلے گئے...

پنجاب میں گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے سروے کرانے کا فیصلہ

 لاہور:  پنجاب حکومت نے مڈل مین مافیا کی جانب سے کسانوں سے خریدی گئی گندم کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے محکمہ زراعت کے تعاون سے دیہی علاقوں میں سروے کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 45 لاکھ ٹن گندم خریداری کے بڑے ہدف کے تعاقب میں برسر پیکار پنجاب حکومت کے اہم حلقوں کو اس امر پر تشویش لاحق ہے کہ پنجاب میں زیر کاشت گندم کے مجموعی رقبے میں سے 40 فیصد کٹائی مکمل ہو چکی ہے جبکہ محکمہ خوراک کسانوں میں 24 لاکھ ٹن سے زائد باردانہ تقسیم کر چکا ہے تاہم ابھی تک محکمہ کو صرف 8 لاکھ ٹن گندم موصول ہوئی ہے جو کہ کٹائی کے مقابلے نہایت کم ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو یہ مصدقہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اوپن مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کی امید پر بڑے کسانوں نے گندم کی فروخت کو موخر کردیا ہے جبکہ غلہ منڈیوں کے آڑھتیوں سمیت اسٹاکسٹوں اور ٹریڈرز نے کسانوں سے گندم خرید کر منڈیوں یا گوداموں میں لے جانے کی بجائے کسانوں یا دیہات میں ہی دیگر لوگوں کے گھروں میں ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔ اس صورتحال کی حقیقت جاننے اور نئی خریداری حکمت عملی طے کرنے کیلئے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے دیہات میں فیلڈ سروے کروانے کا فیصلہ کیا ...

کورونا وائرس: ٹرمپ نے چین سے ’’بھاری ہرجانہ‘‘ وصول کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

واشنگٹن ڈی سی:  ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کورونا وائرس وبا کی ذمہ داری ایک بار پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چین سے اس کےلیے ’’بھاری ہرجانہ‘‘ وصول کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی صدر نے چین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر چین چاہتا تو ناول کورونا وائرس کا پھیلاؤ محدود کرکے اسے عالمی وبا بننے سے روک سکتا تھا لیکن چین کی غفلت سے یہ بیماری دیکھتے ہی دیکھتے ایک عالمی وبا میں تبدیل ہوگئی جس پر وہ چین سے ’’انتہائی ناخوش‘‘ ہیں۔ کچھ روز پہلے ایک جرمن اخبار میں شائع شدہ اداریئے میں وہاں کی حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے باعث جرمنی میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر چین سے 165 ارب ڈالر ہرجانہ وصول کرے۔ وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ میں جب اس اداریئے کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی ایسا ہی کوئی ارادہ رکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ بہت آسانی سے ایسا کرسکتے ہیں؛ اور ’’ہم جرمنی کے مقابلے میں بہت بڑی رقم کی بات کررہے ہیں،‘‘ ٹرمپ نے جواب دیا۔ یہ رقم کتنی ہوگی؟ اس بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فی الحال حتمی طور پر اس رقم...

کورونا وائرس؛ وزیراعظم گورنرعمران اسماعیل کے لیے دعا گو

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گورنرعمران اسماعیل کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہوں، اللہ تعالی عمران اسماعیل کو کورونا سے جنگ کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔ واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل کورونا وائرس کا شکارہوگئے تھے جس کی تصدیق انہوں نے خود ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی تھی۔ گزشتہ روز بخارمحسوس ہونے پرٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ The post کورونا وائرس؛ وزیراعظم گورنرعمران اسماعیل کے لیے دعا گو appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SfVQpF

حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی 30 اپریل تک تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ سیکرٹری کابینہ 5 مئی کو ان تقرریوں پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کا فیصلہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ تصور ہوتا ہے، کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تقرریوں کی تفصیلات بھجوائی جائیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کی جانب سے کی گئی تقرریوں کی تفصیلات بھی پیش کی جائیں۔ The post حکومت کا کابینہ کی منظوری کے بغیر کی گئی تقرریوں پر نظرثانی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3aPzt0Y

62،000 پاکستانی بیرون ملک سے وطن واپسی کے منتظر

 اسلام آباد:  بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظررجسٹرڈ پاکستانیوں کی تعداد 62،709 ہے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ میں قائم “ایمرجنسی کرایسزمینجمنٹ یونٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈائریکٹرجنرل کرایسزمینجمنٹ یونٹ، سلمان اطہرنے وزیرخارجہ کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کرایسز مینجمنٹ یونٹ میں ڈیوٹی پرموجود افسران اور اہلکاروں سے سیل کی کارکردگی جانچنے کیلئے مختلف سوالات کیے۔ وزیر خارجہ نے بیرون ممالک، پاکستانیوں کی کرائسز مینجمنٹ یونٹ میں موصول ہونے والی کالز، شکایات اور ان کے ازالے کیلئے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی ایمرجنسی کرائسز مینجمنٹ یونٹ سلمان اطہر نے کورونا وبا کے دوران، مختلف ممالک میں واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی وطن واپسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کو مفصل بریفنگ دی ہے۔ وزیر خارجہ نے ایمرجنسی کرایسز مینجمنٹ یونٹ کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی جی سلمان اطہراوران کی ساری ٹیم کو مبارکباد دی۔ ڈی جی کرائسزمینجمنٹ یونٹ نے بتایا کہ اب تک 11529 پاکستانیوں کوبیرونی ممالک سے وطن واپس لایا جا چکا ہے، بیرونی ممالک میں واپسی کے منتظرر...

ڈھول بجاکرسحری کے لیے جگانے کی روایت دم توڑنے لگی

 لاہور:  رمضان المبارک میں شہروں کے اندر ڈھول بجاکرلوگوں کو سحری کے لئے جگانے کی روایت اب دم توڑتی جارہی ہے تاہم لاہورکے دیہی علاقوں سمیت پنجاب کے کئی قصبوں اوردیہات میں آج بھی ڈھولچی ڈھول بجاکر لوگوں کو سحری کے لیے بیدارکرتے ہیں۔ ڈھول بجا کر لوگوں کو سحری کے لیے بیدار کرنیوالے زیادہ تر افرادایسے ہیں جو شادی بیاہ، میلوں اورخوشی کے موقعوں پرڈھول بجاتے ہیں۔ شہروں میں یہ روایت اب ختم ہوچکی ہے اور صدیوں پرانی روایت کے حامل ایسے ڈھولچیوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ اب گلیوں اور محلوں میں ڈھول کی تھاپ کے ساتھ ’’اٹھ جاؤ لوگو، سحری کھا کر روزہ رکھ لو‘‘ کی صدا کم ہی سننے میں ملتی ہے۔ تاہم دیہی علاقوں میں یہ رسم اب بھی موجود ہے۔ ایسے ڈھولچیوں میں واہگہ کا رہائشی بابا فقیرحسین بھی شامل ہے ، وہ گزشتہ بیس برسوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے ڈھول پر لوگوں کو اٹھانے کا کام کررہا ہے۔ بابا فقیر حسین نے بتایا کہ وہ رات کوایک بجے اٹھتے ہیں، ان کا بیٹا ساتھ ہوتا ہے پھر وہ پورے گاؤں کا چکر لگاتے ہیں، دوسے ڈھائی گھنٹے میں ان کا کام مکمل ہوجاتا ہے، یہ کام وہ ایک نیکی سمجھ کر کرتے ہیں۔...

کوروناوبا؛ ملک میں 14079 مصدقہ مریض، جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے بڑھ گئی

 اسلام آباد /  کراچی:  ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 301 ہوگئی ہے۔  نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا کے وار جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 751 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کورونا کیسز کی تعداد 14 ہزار 79 ہو گئی ہے تاہم اس میں سے 3233 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ مریض 14 ہزار سے بھی بڑھ گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی تشخیص کےلیے اب تک ایک لاکھ 57 ہزار 223 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے شبے میں 6417 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 751 میں اس کی تشخیص ہوئی ہے اور اب ملک بھر میں اس وائرس کے مصدہق مریضوں کی تعداد 14 ہزار 79 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ مریض نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5640 ہے، ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4956، خیبرپختونخوا 1984، بلوچستان میں 781،...

طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ

پشاور:  افغانستان کے ساتھ تجارت کرنے والے کاروباریوں نے لاک ڈائون کے دوران افعانستان کے لیے پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی برآمدات کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ پاک افغان جوائنٹ چیمبر کے سابق ڈائریکٹر ضیاالحق سرحدی نے بتایاکہ کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ ملک افغانستان میں سبزی پھلوں ودیگر اشیائے خوردونوش کمی واقع ہوئی حکومت اگر اپنی برآمدی سرگرمیاں بڑھانا چاہتی ہے تو وہ جزبہ خیرسگالی کے تحت پھل سبزیوں سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے لیے ہفتے کے 3 دن کے بجائے6دن کے لیے پشاورطورخم اور کوئٹہ چمن کی سرحدوں کومشروط انداز میں کھول دے۔ The post طور خم اور چمن بارڈر6 دن کیلیے مشروط کھولنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Sha2yS

وفاق اور صوبوں کے درمیان عدم اتفاق، نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم

 اسلام آباد:  وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم پر  عدم اتفاق کے باعث نویں این ایف سی ایوارڈ کی آئینی مدت ختم ہو گئی ہے،وزارت خزانہ دسویں این ایف سی ایوارڈ کی منظوری کیلئے صدر مملکت کو نئی سمری ارسال کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق نئے ایوارڈ میں قواعد کی تبدیلی بھی متوقع ہے، 1973ء کے بعد یہ پانچواں کمیشن تھا جو نئے ایوارڈ پر عدم اتفاق کے باعث ختم ہو گیا،تاحال چار کمیشن نئے ایوارڈز جاری کر چکے ہیں دسویں این ایف سی ایوارڈ کو رواں ہفتے جاری ہونا تھا، جسے دراصل وفاق اور صوبوں کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کیلئے آٹھویں این ایف سی ایوارڈ پر اتفاق رائے پیدا کرنا تھا،صوبوں پر یہ دباؤ ہے کہ وہ اپنے ایک مخصوص مالی حصے سے دستبردار ہو جائیں یا اضافی اخراجات کی ذمہ داری لیں۔ موجودہ حکومت سمیت گزشتہ تینوں حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں پچھلے دس برسوں میں نہ صرف اخراجات میں اضافہ ہوا جس سے قرض کا بوجھ بڑھا بلکہ ٹیکس ریونیو بھی جمود کا شکار رہا،تعلیم اور صحت سمیت صوبوں کو متعدد شعبوں کی ذمہ داری تفویض کرنے کے باوجود ہر آنے والی حکومت سیاسی وجوہات کی بنا پر تعلیم اور ...

پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ناکام

 لاہور:   پنجاب میں وزیراعظم کے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو بڑا دھچکا۔ سال پہلے وزیراعظم سے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھوا دیا گیا مگر ابھی تک تعمیرا تی کام شروع نہ ہوسکا۔ پنجاب میں 25 لاکھ گھر بنا نے کا منصوبہ لٹک گیا ، صورتحال یہ ہے کہ ابھی تک منصوبے کے پی سی ون کی منظوری نہیں دی گئی۔اب کرونا بحران کے باعث اس منصوبے کی تعمیر شروع ہونے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔ ڈونرز کے ایک تعمیراتی گروپ نے رینالہ خورد میں پولیس کیلئے 20 گھر بنانے شروع کئے ، اب وہ بھی سٹرکچر ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، محکمہ پنجاب ہاؤسنگ ان کے ساتھ معاملات طے نہیں کر سکا۔   The post پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ناکام appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bNUjPq

ترسیل میں رکاوٹیں، کراچی میں گندم اور آٹے کی قلت، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

کراچی:  محکمہ خوراک سندھ کی کراچی کے لیے اندرون سندھ سے خریدی گئی گندم کی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث کراچی میں گندم اور آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کا بحران اٹھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ فلور ملز مالکان نے بتایا کہ سندھ کی فلورملوں کو گندم کی قلت کا سامناہے جس کی وجہ  سے پیرکوفی 100کلوگرام گندم کی قیمت 3500 روپے سے بڑھ کر 3800روپے ہوگئی ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ریجن کے چیئرمین خالد مسعود نے ایکسپریس کو بتایاکہ سیکریٹری خوراک سندھ کے ساتھ اس ضمن میں اجلاس کے دو دور ہوچکے ہیں جس میں انھوں نے محکمہ خوراک کے متعلقہ حکام کو کراچی کے لیے گندم کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کے واضح احکامات جاری کیے لیکن ان احکامات کے باوجود محکمہ خوراک کا نچلا عملہ گندم کی ترسیل میں بدستور رکاوٹیں ڈال رہا ہے ۔ خالد مسعود نے بتایاکہ گندم کی ترسیل میں رکاوٹ سے آئندہ2دن میں 20 فلورملیں بند ہوجائیں گی اور آئندہ72گھنٹوں میں گندم کی ترسیل معقول انتظام نہ کیاگیا توکراچی کی آپریشنل 73 فلورملیں اپنی پیداواری سرگرمیاں بند کرنے پرمجبور ہونگی جس کی تمام ذمہ داری محکمہ خوراک سندھ پر عائد ہو...

اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والوں کیلئے رعایتی پیکج تیار کرلیا

 اسلام آباد:  اسٹیٹ بینک نے ملازمتوں میں کٹوتی نہ کرنے والی  صنعتوں  کے لیے پیکج تیار کرلیا جس کے تحت فائلرز صرف 3 فیصد کی شرح سود قرض لے سکیں گے جبکہ تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق مسودے  میں تنخواہوں کی مد میں ہر شعبے کو 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے  دینے کی تجویز شامل ہے۔ فائلرز کو 3 اور نان فائلر کو 5 فی صد شرح سود پہ قرضے ملیں گا۔ اسکیم کے تحت ہر شعبہ کو تنخواہوں کی مد میں 50 کروڑ روپے تک رعایتی قرضے مل سکیں گے جبکہ چھوٹے کاروباروں کیلئےگارنٹی کےبغیر50لاکھ تک قرضہ مل سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق تمام  شعبوں کو قرض کی واپسی میں 6 ماہ کی مہلت حاصل ہو گی اور سہہ ماہی بنیادوں پر قرض واپسی کی اقساط ادا کرنا ہوں گی سکیم کے تحت دفاتر، سکول، کارخانے، بینک سمیت ہر شعبہ اسکیم سے فائدہ اٹھا سکےگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اسٹیٹ بینک کی اسکیم کی منظوری دے گی جس کے بعد اسٹیٹ بینک پیکج پر فوری عملدرآمد شروع کر دے گا۔  سکیم سے قرض حاصل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2020 ہے۔ The post اس...

گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی:  گورنر سندھ عمران اسماعیل کا  کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ذرایع کے مطابق گزشتہ روز بخار محسوس ہونے پر ٹیسٹ کروایا گیا تھا۔ گورنر نے گزشتہ روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کی تھا۔ I have just been tested Covid 19 positive, Allah Kareem inshallah will fight it out. @ImranKhanPTI thought us to fight out the most difficult in life and I believe this is nothing against what we r prepared for. May Allah give strength to fight this Pandemic inshallah. — Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) April 27, 2020 گورنر سندھ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ اللہ کریم کی مدد سے اس سے مقابلہ کروں گا۔ عمران خان نے مشکل وقت سے لڑنا سکھایا ہے، ہمیں جن مشکلات سے لڑنا سکھایا گیا ہے یہ بیماری اس کے آگے کچھ نہیں۔ اللہ تعالی مجھے اس وبا سے لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔ The post گورنر سندھ عم...

کورونا وائرس: وزیر اعلی نے ’رائز‘ پنجاب منصوبے کی منظوری دے دی

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا وباء کے دوران معاشی سرگرمیاں قائم رکھنے کے لیے “رائز پنجاب” کے نام سے ابتدائی فریم و رک کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ’رائز‘ پنجاب کےنام سےابتدائی فریم ورک کی منظوری دے دی۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ  صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے کورونا وباء کے پیش نظر بدلتی صورتحال کے تناظر میں رائز پنجاب کا پلان مرتب کیا ہے۔ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، بزنس کے فروغ اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے نئی سوچ کے ساتھ نئے اقدامات کیے جائیں گے۔  رائز پنجاب کے تحت صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ کیلئے بھی منفرد لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سوشل پروٹیکشن فنڈ کے قیام کی تجویز کا جائزہ لے کر جلد رپورٹ پیش کی جائے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کورونا وباء سے نمٹنے سے متعلق ...

اٹھارہویں ترمیم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کریں گے، بلاول

کراچی /  اسلام آباد:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کریں گے اور اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔ اس رابطے میں بلاول بھٹو زراداری کا کہنا تھا کہ ہم 18ویں آئینی ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا۔ ملک کورونا وائرس کی وجہ سے سنگین حالات سے گزررہا ہے، وفاق آئین سے چھیڑچھاڑ کے بجائے صوبوں کی مدد کرے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بھی چیئرمین پی پی پی نے ان تحفظات کا اظہار کیا اور اٹھارہویں ترمیم میں تبدیلی کی کسی ممکنہ کوشش کی شدید مخالفت کا عندیہ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے بھی رابطہ کرچکے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کی جانب سے بھی 18 ویں ترمیم میں کس...

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید، ایک بچی زخمی

 راولپنڈی:  بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس سے خاتون شہید جب کہ ایک معصوم بچی زخمی ہوگئی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جندروٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹر میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 36 سالہ یاسمین بی بی شہید جب کہ 8 سالہ معصوم بچی عطیبہ ظہیر زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پاک  فوج میجر جنرل بابر افتخار نے واضح کیا کہ مودی سرکار ہندو توا دہشتگردی کے نظریے پر عمل پیرا ہے، بھارتی فوج نے  2019 میں سب سے زیادہ 3351 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے 52 افراد شہید اور 261 زخمی ہوئے۔   The post بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ سے خاتون شہید، ایک بچی زخمی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ScWp3u

لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں

 پشاور:  حکومت کے احکامات کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے 60 سال سے زائد العمر افراد کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے، ان کے ریلیف کیلئے حکومت نے اب تک کوئی مناسب اقدامات نہیں اٹھائے 6 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود خیبرپختون خوا حکومت کی جانب سے بزرگ افراد کو سینئر سٹیزن کارڈ کا جراء تاحال نہیں ہوسکا اور نہ ہی دیگر اعلان کردہ مراعات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ سابق حکومت نے سینئر سٹیزن کارڈ کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت مستحق بزرگ شہریوں کی مالی امداد، اسپتالوں میں ان کیلئے خصوصی الگ کاﺅنٹرز، میڈیکل اور ادویات کے اخراجات میں کمی، الگ وارڈز اور بزرگ شہریوں کی تنظیم کی رکنیت سمیت دیگر حقوق سے مستفید ہونا تھا لیکن اس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اب فوری طور پر لاک ڈاﺅن سے متاثرہ تمام بزرگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے۔ The post لاک ڈاؤن کے باعث  بزرگ شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو ...

ایس او پیز پرعمل کرنے والے علاقوں میں نرمی کی جا سکتی ہے، وزیر اعلی بلوچستان

کوئٹہ:  وزیر اعلی بلوچستان جام کمال علیانی نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے والے علاقوں میں نرمی کی جا سکتی ہے۔ سول سیکریٹیریٹ میں قائم کنٹرول روم کے دورے کے موقعے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں گھروں سے نہ نکلیں۔ خوش قسمتی سے بلوچستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح اموات کم ہے۔ہمارے پاس صحت کی سہولیات بہت کم ہیں۔ زیادہ متاثرہ علاقوں میں سخت لاک ڈاون کر سکتے ہیں ۔بلوچستان کا موازنہ کسی اور  صوبے سے نہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ ابھی تک کرونا کو حقیقت نہیں سمجھ رہے۔ دنیا میں جتنے لوگ مرے ایسے ہی تو نہیں مر گئے۔:پاکستان میں کوروناپہلے فیز سے نکل کر دوسرے فیز میں داخل ہو گیا۔ چند گھنٹوں میں 74 کیسز سامنے آئے، ترجمان بلوچستان حکومت  دوسری جانب ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کا مقامی سطح پر پھیلاؤ تشویش ناک صورت اختیار کر گیا ہے۔ چند گھنٹوں کے دوران مزید 71 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ رینڈم ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر بلوچستا...

غریب اور کمزور طبقوں کی ضروریات کو مدنظررکھ کرحکمت عملی بنانی ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب اور کمزور طبقوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کرحکمت عملی بنانی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے طبی سامان کی فراہمی سےمتعلق صورتحال سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور شرح اموات کم ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کورونا سے بچاوٴ معاشی عمل کی روانی میں توازن رکھنا ہے، کورونا کی روک تھام کے لیے سماجی فاصلے کو یقینی بنانا سب کی ذمہ داری ہے، 48 گھنٹے قرنطینہ میں رکھنے کی پالیسی پر سختی سےعمل کیا جائے، ٹیسٹ منفی آنے پر 48 گھنٹے سے زائد قرنطینہ میں نہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اشرافیہ کی ضروریات اور مفادات پر پالیسیاں بنائی جاتی تھیں تاہم اب غریب اور کمزور طبقوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کرحکمت عملی بنانی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماہ رمضان میں حالات اورعوام کی ضروریات کے مطابق لائحہ عمل بنایا جائے جب کہ مساجد سے متعلق لائحہ عمل پرعملدر آمد کی علمائے کرام نے اپنے ذمہ لی ہے۔ The post غ...

میٹرک اور انٹر کے امتحانات التوا یا منسوخی کے حوالے سے تجاویز طے کرلی گئیں

 کراچی:  میٹرک اور انٹر کے امتحانات التوا یا منسوخی کے حوالے سے تجاویز طے کرلی گئی ہیں۔ سندھ کے 7 تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کا فورم” پروینشل آئی بی سی سی” (انٹر بورڈ کمیٹی آف  چیئرمینز ) نے COVID 19 کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں صوبے میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کے التواء یا منسوخی کے حوالے سے مجوزہ پالیسی تیار کرلی ہے جس کے تحت امتحانات کے تاخیر کے ساتھ انعقاد کی صورت میں پرچوں کا دورانیہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹے اور تمام پرچے ایم سی کیوز ہوں گے جب کہ امتحانات کی منسوخی کی صورت میں نویں اور گیارہویں  کی بنیاد پر دسویں اور بارہویں کی ایوریج مارننگ بمعہ 5فیصد اضافی مارکس کی جائے۔ ان تجاویز کو اجلاس کی روداد “منٹس” کی صورت میں غور اور حتمی فیصلے کے لیے وزارت تعلیم حکومت سندھ کو بھیجا جارہا ہے یہ اجلاس پیر کو بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کراچی میں منعقد ہوا جس میں سندھ ٹیکنیکل بورڈ، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی، میٹرک بورڈ  کراچی آور بورڈ آف میٹرک اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن  حیدرآباد کے چیئرمینز شریک ہوئے، بورڈ آف میٹرک اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سکھر، لاڑکانہ اور می...

رواں سال صدقہ فطر کم سے کم 125 روپے مقرر

 کراچی:  مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر کی کم سے کم رقم 125 روپے مقرر کی ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ کی کم ازکم مقدار چکی کا آٹا 2 کلو گرام 125روپے فی کس ہے،  گندم کے حساب سے یہ فطرہ کی کم سے کم رقم ہے جب کہ جو کے نصاب سے فطرہ 320روپے اور کھجور کے نصاب سے 1600روپے ہے، کشمش کے نصاب سے 1920روپے اور پنیر کے نصاب سے3540روپے بنتا ہے ۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں، جو لوگ روزہ نہیں رکھ سکتے وہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب چکی کا آٹا 3750 روپے، جو 9,600 روپے، کھجور 48,000روپے ، کشمش 57,600 روپے اور پنیر 1,06,200روپے ادا کریں۔ The post رواں سال صدقہ فطر کم سے کم 125 روپے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2W0VDaZ

حکومت کا چھوٹے کاروباروں کے تین ماہ کے بجلی کے بلز کی ادائیگی کا اعلان

 اسلام آباد:  وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت چھوٹے دکان داروں اور کاروباروں کا بجلی کا بلز دینے کا اعلان کردیا۔ مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔ بعدازاں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چھوٹے کاروبار لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد جب بھی اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے تو ان کا تین ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی، اس پیکیج سے 35 لاکھ افراد کو فائدہ ہوگا جن میں چھوٹی دکانیں، درزی، مارکیٹیں اور چھوٹی صنعتیں شامل ہیں۔ حماد اظہر نے کہا کہ اس پالیسی سے 5 کلو واٹ کمرشل کنشکن والے کاروبار اور 70 کلو واٹ والے صنعتی کنکشن مستفید ہوں گے، اس سے ملک کے 95 فیصد کاروباروں اور 80 فی صد صنعتوں کو فائدہ ہوگا، ان کاروباروں کے پچھلے سال مئی، جون اور جولائی کے بجلی کے بلز کی جتنی مجموعی رقم بنتی تھی، اتنی رقم ان کے مئی کے بلز میں لوڈ کردی جائے گی، تاکہ وہ بجلی استعمال کرسکیں اور انہ...

کورونا کا توڑ؛ مساجد، فیکٹریوں اور دفاتر میں سینی ٹائزر گیٹس لگائے جانے لگے

کراچی میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مساجد،فیکٹریوں،اداروں اور دفاتر میں مقامی طور پر تیار کیے جانے والے سینی ٹائزرگیٹ لگائے جانے لگے۔ خیمہ اور واک تھرو طرز کے گیٹس مینول اور آٹو میٹک ہوتے ہیں، سینی ٹائزرگیٹس میں کسی بھی شخص کو جراثیم سے محفوظ رکھنے کے لیے 5 سے 10 سیکنڈ تک ڈیٹول ملے پانی اور دیگر کیمیکل کے محلول سے اسپرے کیا جاتا ہے۔ یہ گیٹس مختلف سائز اور قیمتوں کے حساب سے بنائے جارہے ہیں جیسے جیسے کاروبار کھل رہا ہے صنعتوں اور دیگر اداروں میں کام شروع ہونے پر سینٹی ٹائزز گیٹس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے  تاہم لاک ڈاؤن کے سبب محدود اوقات تک کام کی اجازت کے سبب اس کی تیاری کا کام کرنے والوں کوان آرڈرز کو پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان  سینی ٹائزرگیٹس بنانے والے کاریگروں محمد شعیب،محمد فیضان اور محمد شفیق نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کے لیے صابن سے ہاتھ دھونا لازمی ہے اس طرح کہا جارہاہے کہ کسی بھی عوامی مقام میں داخل ہونے سے پہلے جراثیم کش اسپرے سے اپنے جسم پر چھڑکاؤ کیا جائے اسی لیے کراچی سمیت ملک بھر میں مقامی  طور پراب سین...