نئی دہلی: وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔
کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اور وزیر اعظم کو ان فالو کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس فیصلے کا فوری نوٹس لے۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
The post وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2VMqhG2