Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2019

نواز شریف نے ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

 اسلام آباد:  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطل کرنے اور ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کا 25 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ قانون میں دیئے گئے اختیار کو استعمال کرنے میں ناکام ہوئی اور فیصلہ دیتے ہوئے اپنے اختیار کے استعمال میں غلطی کی، عدالت عالیہ نے ضمانت کے اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا اور سپریم کورٹ کے طے کردہ پیرا میٹر (حدود) کا غلط اطلاق کیا، ہائیکورٹ نے فرض کر لیا کہ نواز شریف کو اسپتال میں علاج کی سہولیات میسر ہیں حالانکہ ان کو درکار علاج شروع بھی نہیں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:  العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد پٹیشن میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا معطل کرکے ضمانت دی جائے، وہ اڈیالہ جیل میں قید ہہیں اور انہیں سنجیدہ نوعیت کی بیماریاں ہیں، میڈیکل بورڈ نے ان کے کئی ٹیسٹ کیے ہیں، انہیں انج...

بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کیا جائے گا

 اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج شام بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر اسلام آباد میں دفتر خارجہ آئے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کا رویہ متاثر کنُ ہے، گرفتار بھارتی پائلٹ پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ The post بھارتی پائلٹ کو آج شام واہگہ بارڈر پر بھارت...

کراچی میں 10 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

 کراچی:  بن قاسم ریلوے کالونی میں گھرکی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہ کی لاش ملی جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے بن قاسم  ریلوے کالونی میں گزشتہ روز گھر کی چھت پرپانی کے ٹینک سے 10 سالہ خدیجہٰ کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی تھی، جسے جناح اسپتال لایا گیا، پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹرذکیہ نے بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی گردن میں دوپٹہ ڈال کر گلا گھونٹا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے مطابق خدیجہٰ کو اہلخانہ لاپتہ ہونے پرشام سے تلاش کر رہے تھے، پھرگھرکی تیسری منزل پر بنے پانی کے ٹینک سے بچی کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی۔ خدیجہ کے ماموں کا کہنا تھا کہ ان کی کسی سے نہ تو دشمنی تھی اور نہ لین دین کا کوئی تنازع تھا۔ لواحقین نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدیجہٰ کے قاتل کو جلد گرفتار کر کے  عبرت کا نشان بنائیں۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ بچی کی لاش تدفین کے لئے آبائی علاقے لاڑکانہ کے قریب قمبر شہداد کوٹ لے جائی جائے گی۔ The post کراچی میں ...

پاکستان کے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی

پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو خیر سگالی کے طور پر رہا کرنے کے فیصلے کی دنیا بھر میں پزیرائی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نےپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران بھارتی پائلٹ کو واپس بھجوانے کا اعلان کیاتھا۔ عمران خان کے اس فیصلے کو نا صرف بھارت اور کشمیر کی معتبر شخصیات نے سراہا بلکہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اورغیر ملکی میڈیا بھی عمران خان کے اس ذمہ دارانہ فیصلے کا خیر مقدم کررہاہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم بین الاقوامی جریدے گلف نیوز نے پاکستان کے فیصلے کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا عمران خان  نے بھارتی ہم منصب کے خلاف سفارتی جنگ جیت لی۔ الجزیرہ نے بھی پاکستانی وزیر اعظم کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان نے دونیوکلیئر طاقتوں میں تناؤ کو کم کیا۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق عمران خان کا اعلان جنگ کاراستہ روک سکتاہے، جب کہ دی گارڈین کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے اب تک خان کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔ عرب نیوز نے بھی پاکستان کے اقدام کو امن کی جانب ایک اور قدم قراردیا۔ دوسر...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

 سری نگر:  ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے جاری بربریت سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔     The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2BYiJ9b

اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

نیو یارک:  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔ The post اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم...

بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا بھارتی سیاست دانوں اور کشمیری قیادت کے ساتھ دنیا بھر کی معتبر شخصیات نے خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ “ابھے نندن ” کو بھارت کے حوالے کرنے کے اعلان کی عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اعلان سنتے ہی بھارتی سیاست دان نوجوت سدھو خوشی سے کھل اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود نکالتا ہے، پاکستانی وزیراعظم کے خیر سگالی اقدام سے پائلٹ کے گھر والوں سمیت پورے بھارتی عوام کو بے پناہ خوشی ملی ہے۔ @ImranKhanPTI Every noble act makes a way for itself… your goodwill gesture is ‘a cup of joy’ for a billion people, a nation rejoices… I am overjoyed for his parents and loved ones. — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) February 28, 2019 بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی عمران خان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اقدام خیر سگالی کی طرف مثبت قدم ہے۔ Dear @narendramodi ji , I’m tour...

صرف ایک طالب علم کےلیے بند اسکول دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

وایومنگ:  امریکا سے ایک دلچسپ خبر آئی ہے جہاں صرف ایک طالبعلم کے لیے متروک اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھر کے قریب ترین جو سرگرم اسکول ہے وہاں تک کار سے پہنچنے میں ایک گھنٹہ لگتا ہے۔ پھرسردیوں میں وہاں راستہ شدید دشوار گزار ہوجاتا ہے۔ ان خوفناک راستوں پر ایک بچے کا سفر تقریباً ناممکن ہوجاتا ہے۔ اسی بنا پر امریکا کے دوردراز علاقے وایومِنگ میں ایک کے جی اسکول کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسے چلانے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔ لیکن یہ سوا کروڑ روپے کی خطیر رقم صرف ایک بچے کے لیے خرچ کی جائے گی۔ وایومِنگ کا قانون ہے کہ اگر اکا دکا بچے بھی دوردراز علاقے میں رہتے ہوں تو ان کے لیے وہاں اسکول بنانا ضروری ہوجاتا ہے۔ سی این این کے مطابق اب البانی کاؤنٹی اسکول ڈسٹرکٹ نمبر ایک نے ایک منصوبہ درخواست کے ساتھ تیار کیا ہے جسے وایومنگ کے محکمہ تعلیم میں جمع کرایا جائے گا۔ اسکول کا نام کوزی ہولو ایلمینٹری اسکول ہے جو دس سال تک چلتا رہا تھا لیکن پھر طلباوطالبات نہ ہونے کی وجہ سے اسے بند کرنا پڑگیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس کے اخراجات کا انداز...

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید

 سری نگر:  ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسزکی جانب سے جاری بربریت سے مزید دوکشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑا میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے نتیجے میں 2 نوجوان کشمیریوں کوشہید کردیا۔ شہادت کے خلاف وادی بھرمیں احتجاج جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج کی جانب سے ضلع میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی جب کہ سڑکوں پربھارتی فورسزکا سرچ آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ روزبھی ایل اوسی پراورشہری علاقوں میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو بھاری توپخانے سے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے متعدد مکانات تباہ ہوگئے تھے۔     The post مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2BYiJ9b

عدالت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کراچی:  اغوا برائے تاوان کے سنگین مقدمے میں تفتیشی افسر نے مدعی اور اغوا کاروں کے مابین موبائل ڈیٹا کو اہمیت ہی نہیں دی جب کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے اغوا ہونے والے 7 سالہ طفیل عبد الرحمن کے مقدمے کا فیصلہ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو سنایا ناقص تفتیش کی وجہ سے ملزمان بری ہوگئے، اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں پولیس کی روایتی تفتیش اور ملزمان کو فائدہ پہنچانے پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 16 کے جج نے تفتیشی افسر محمد اسماعیل کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔ جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ تفتیشی افسر کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے، عدالت نے واضح کیا کہ دہشت گردی ایکٹ میں ناقص تفتیش پر 2 سال کی سزا ہے شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ناقص تفتیش کا فائدہ اغواکاروں کو ہوا، ملزمان پرویز علی عرف پارو اور عبدالشکور مشکوک تفتیش پر بری ہوئے۔ عدالت نے واضح کیا کہ تفتیشی افسر نے مدعی اور اغوا کاروں کے مابین موبائل ڈیٹا ک...

لاپتہ افراد کی بازیابی؛ محکمہ داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز و دیگر کو نوٹس

کراچی:  ہائی کورٹ نے سے60 زائد لاپتہ افرادکی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر محکمہ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 60سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،2گمشدہ بیٹوں کی ماں حسن بانو نے کمرہ عدالت میں آہ وبکا کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے حنیف اور سہیل کئی ماہ سے لاپتہ ہیں ،کوئی فریاد سننے والانہیں اس لیے انصاف کے لیے عدالت آئی ہوں، بہت تکلیف میں ہوں، ماں کے دل پر کیا گزرتی ہے کوئی نہیں جانتا، بیٹوں کو بازیاب کرایا جائے۔ لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت برہم ہوگئی، عدالت نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی والے اگر لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا سکتی تو سیشن کیوں کرتے ہیں؟عدالت نے ریمارکس دیے خدشہ ہے کہ  لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس میں کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، پولیس اور دیگر اداروں کی غفلت اور لاپرواہی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے تمام اداروں کو ل...

پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن

اسلام آباد:  پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے۔ گزشتہ روز ارجنٹائن کے سفارت خانے کے اشتراک سے محفل موسیقی کے بعد ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں متعین ارجنٹائن کے سفیر ایونسنوریچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو جنگ کا میدان نہیں سجانا چاہیے، جنگ سے مسائل میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایونسنوریچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے بھارتی پائلٹ کے ساتھ حسن سلوک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہمیں امن کے کوشش کرنی چاہیے، پاکستان اور بھارت کی عوام نے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔     The post پاک فوج کے بھارتی پائلٹ سے سلوک نے بے حد متاثر کیا، سفیر ارجنٹائن appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GTj68N

اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

نیو یارک:  سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان قابل تعریف ہے۔ ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان اور بھارت کےساتھ کئی سطحوں پر رابطے میں رہے ہیں ، دونوں ممالک اور عالمی برادری کو کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنے چاہئیں۔ ترجمان کے مطابق صدرجنرل ماریہ اسپنوزا نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان واضح رہے کہ گزشتہ روزمشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خیرسگالی کے طور پرگرفتارکئے گئے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کورہا کرنے کا اعلان کیا ہے جس کودنیا بھر سراہا جارہا ہے۔ The post اقوام متحدہ کا وزیراعظم کی جانب سے بھارتی پائلٹ کورہا کرنے کے اعلان کا خیرمقدم...

بھارت کو اوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ

 اسلام آباد:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کو او آئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اوراوآئی سی میں بھارتی وزیرخارجہ ہوئی تونہیں جائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ باہمی خودکشی ہوگی، بھارت نے فضائی حدود کے خلاف ورزی کرکے پاکستان میں بم گرائے، بھارت نے دراندازی سے یواین چارٹراورعالمی قوانین کے خلاف ورزی کی، بھارت نے پاکستان پرحملہ کیا توصورتحال کافی سنجیدہ تھی، بھارتی پائلٹ کورہا کرنے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان صورتحال بگاڑنا چاہتا ہے نہ جنگی کیفیت پیدا کرنا، پاکستان نے بھارت کوامن کیلیے متوازن پیش کش کی ہے، وزیراعظم نے پلوامہ واقعے کی تحقیقات کیلیے بھی تعاون کی پیش کش کی، افغانستان میں 17 سالہ جنگ کاخاتمہ اورامن چاہتے ہیں، پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف دہشتگردی کیلیےاستعمال نہیں کرنے دیں گے، بھارت شواہد دے مل کر مسئلے کا حل نکالیں گے۔ اس خبرکو بھی...

کراچی میں ہفتہ و اتوار کو ہلکی بارش کی پیش گوئی

کراچی:  محکمہ موسمیات نے ہفتہ اور اتوار کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ویدر ایڈوائزری کے مطابق مغرب کی جانب سے ملک میں داخل ہونے والے سسٹم کے تحت ہفتے اور اتوار کو گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ کراچی عبدالرشید کے مطابق نئے مغربی سسٹم کے ذریعے 2 اور 3 مارچ کو شہر میں بارشوں کا امکان ہے، جس کے دوران معمول سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ عبدالرشید کے مطابق مذکورہ سسٹم کی وجہ سے بلوچستان اور بالائی سندھ میں تیز بارشیں ہو سکتی ہیں، جبکہ بارش تھمنے کے بعد خنک ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 65جبکہ شام کے وقت 20 فیصد رہا، گزشتہ روز شہر میں 2 مختلف سمت کی ہوائیں چلیں، جنوب مغربی اور شمال مشرقی ہواؤں کی رفتار 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریکارڈ ہوئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعے کو) شہر کا کم سے کم پارہ 16سے 18ڈگری کے درمیان رہ...

انٹر بورڈ میں خلاف ضابطہ اسکروٹنی اور نمبر بڑھانے کا انکشاف

کراچی:  صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن انٹر بورڈ کراچی سے امتحانی کاپیوں کے حاصل کردہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد اسکروٹنی کے نام پر کاپیوں کی ’’ری اسسمنٹ‘‘کاسراغ لگانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور امتحانی کاپی کی دوبارہ جانچ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسرانعام احمدکی منظوری سے کیے جانے کامعاملہ سامنے آیاہے۔ ’’ایکسپریس‘‘ کو محکمہ اینٹی کرپشن اورانٹربورڈ کراچی کے 2مختلف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ریکارڈکی چھان بین کے دوران ایک ایسی کاپی تک جاپہنچا جس میں کمپیوٹرسائنس کی ایک طالبہ کا نتیجہ کاپی کی دوبارہ جانچ ’’ری اسسمنٹ‘‘ کے بعد تبدیل کیاگیابظاہریہ نتیجہ اسکروٹنی کے نام پر تبدیل کیا گیا جس میں ری اسسمنٹ کی گنجائش ہی نہیں ہوتی تاہم اس کے باوجود انٹرکمپیوٹرسائنس کے اردوکے مضمون کی کاپی کے2سوالات کی دوبارہ جانچ کے بعد حاصل کردہ مارکس تبدیل کرتے ہوئے اس میں مزیداضافہ کیاگیا۔ اینٹی کرپشن کے ذرائع سے حاصل دستاویزکے مطابق اس سلسلے میں 15 نومبر 2018 کو ایک نوٹ اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایکزامینیشن اعجاز حسین کی جانب سے ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامنیشن اور کنٹرولرآف ایگزامنیشن کی معرفت چیئرمین انٹربورڈ ...

حکومت سندھ 488 فلیٹس کا قبضہ حاصل کرنے میں تاحال ناکام

کراچی:  حکومت سندھ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سے کروڑوں روپے مالیت کے خریدے گئے 488 فلیٹس کا مکمل قبضہ حاصل کرنے میں تاحال ناکام ہو گئی۔ سندھ حکومت نے 2005 میں پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سے کراچی کے علاقے لانڈھی میں تعمیر کیے گئے 488 فلیٹس خریدے تھے، لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے متصل فلیٹس سندھ سیکریٹریٹ کے افسران وملازمین کو الاٹ کیے جانے تھے، اس رہائشی منصوبے کو جی او آرفور کانام دیا گیا تھا۔ 2005ء سے سندھ حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے انتظامی کنٹرول میں موجود ان فلیٹس کی نگرانی اور الاٹمنٹ نہ ہونے کے سبب سرکاری فلیٹس پر غیر متعلقہ افراد نے قبضہ کرلیا اور کئی سال گزرنے کے باوجود بھی سندھ حکومت اپنے سرکاری فلیٹس سے قبضہ ختم نہیں کراسکی۔ دستیاب دستاویز کے مطابق 2016 میں حکومت سندھ نے لانڈھی میں موجود ان فلیٹس میں سے 155فلیٹس شہید بے نظیر بھٹو ہاؤسنگ سیل کو الاٹ کیے اور بعدازاں بے نظیربھٹو ہاؤسنگ سیل نے 155فلیٹس 2007ء میں سانحہ کارساز میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو دیے جبکہ باقی ماندہ 333 فلیٹس میں سے 309 فلیٹس گریڈ ایک تا 16 کے سیکریٹریٹ ملازمین جبکہ 20فلیٹس گریڈ 17 اور گریڈ 18 کے س...

عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا

اسلام آباد / لاہور:  گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔   The post عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XxOmQ7

بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا

نئی دہلی:  بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی پر ایک اینکر نے طیارے کا ٹکڑا دکھایااور اسے ایف 16 کا حصہ ثابت کرنے کی کوشش کی ۔اینکر نے کہا کہ یہ ایف سولہ کا ٹکڑا ہے جس سے پاکستان کا ایک دوسرا جھوٹ بھی سامنے آگیا ہے۔ اس کے جواب میں بھارتی تجزیہ کار جھوٹ کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی بات درست نہیں ہے۔ انجن کا جو حصہ آپ دکھا رہے ہیں وہ مگ 21 کا ہے ایف سولہ کا نہیں ہے۔   The post بھارتی فورسز کا جھوٹ گھر سے ہی پکڑا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2XuMBDe

برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت

اسلام آباد:  برطانیہ کی پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث برطانوی شہریت کے حامل پاکستانیوں اور بھارتیوں کو اپنے آبائی ملکوں میں جانے سے منع کردیا ہے۔ برطانیہ نے برطانوی شہریت کے حامل پاکستانی اور بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے ایئرپورٹس ہائی الرٹ پر ہیں، کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں۔ برطانوی وزارت خارجہ اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انگلینڈ کے تمام ٹریول ایجنٹس سے کہا گیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہیں، ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔   The post برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Nzz2O5

کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ / ژوب:  شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں آنے والے 4.5 شدت کے زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔   The post کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TnwZC6

بھارتی شخصیات کا عمران خان کے پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم

 اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے اعلان کا بھارتی سیاست دانوں اور کشمیری قیادت کے ساتھ دنیا بھر کی معتبر شخصیات نے خیر مقدم کیا ہے۔ ایکسپریس کے مطابق عمران خان کی جانب سے گرفتار بھارتی پائلٹ “ابھے نندن ” کو بھارت کے حوالے کرنے کے اعلان کی عالمی سطح پر زبردست پذیرائی ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا اعلان سنتے ہی بھارتی سیاست دان نوجوت سدھو خوشی سے کھل اٹھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اچھا قدم اپنا راستہ خود نکالتا ہے، پاکستانی وزیراعظم کے خیر سگالی اقدام سے پائلٹ کے گھر والوں سمیت پورے بھارتی عوام کو بے پناہ خوشی ملی ہے۔ @ImranKhanPTI Every noble act makes a way for itself… your goodwill gesture is ‘a cup of joy’ for a billion people, a nation rejoices… I am overjoyed for his parents and loved ones. — Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) February 28, 2019 بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے بھی عمران خان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا اقدام خیر سگالی کی طرف مثبت قدم ہے۔ Dear @narendramodi ji , I’m tour...

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز سے شکست کا بدلہ لے لیا

 دبئی:  پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا دیا۔ لاہور قلندرز کے 134 رنز کا ہدف کراچی کنگز نے 5 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کرکے ایونٹ میں شکست کا بدلہ لے لیا، قلندرز کے بولرز نےعمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے ہدف کوچیلنجنگ بنایا تاہم وہ کامیابی سے اس کا دفاع یقینی نہ بنا سکے۔ کراچی کنگز کے افتخار احمد نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 25 گیندوں پر 33 رنز کی ناقابل شکست  اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، لیونگٹسن نے 38،بابراعظم نے 11، منرو نے 15، انگرم نے 12 اور محمد رضوان نے 2 رنز بنائے جب کہ کپتان عماد وسیم 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے لیمنچنے نے 2، وائسے، یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی،کراچی کنگز کے بولرز کی نپی تلی گیند بازی کی بدولت لاہور قلندرز کے بیٹسمین کھل کر نہ کھیل سکے اور دباؤ میں رہنے کی وجہ سے بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے، قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5 ...

عمران خان کی ’فراست‘ سے ان کا ’مداح‘ ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس

 کراچی:  حالیہ پاک بھارت تنازع اور جنگی جنون کی فضاؤں میں پاکستان کے سول اور ملٹری ادارے دونوں ہی صبر اور بردباری کا مظاہرہ کررہے ہیں، اس تناظر میں بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے عمران خان کو فہم و فراست کا مالک قرار دیتے ہوئے خود کو ان کا مداح قرار دے دیا۔ بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو ’عقل مندانہ اور تحمل سے بھرپور قرار دیا۔ : I was earlier a critic of IK, but after the wise&restrained speech he gave on TV I have become his admirer. — Markandey Katju (@mkatju) February 28, 2019 سابق چیف جسٹس نے کہا ہے کہ وہ کرکٹر سے سیاست میں آنے والے عمران خان کے پہلے مداح نہ تھے لیکن اب ایسی بات نہیں، ’پہلے میں عمران خان پر تنقید کرتا تھا لیکن اب ٹی وی پر ان کی سمجھ بوجھ اور تحمل سے بھرپور تقریر سن کر ان کا مداح ہوگیا ہوں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ یکم مارچ کو پاکستان کی تحویل میں موجود بھارتی پائ...

بھارتی فوج پاکستانی طیارہ گرانے کا ثبوت پیش کرنے میں ناکام

نئی دہلی:  بھارتی مسلح افواج پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے کا کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی اور اسے پریس کانفرنس میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کے ہاتھوں دو طیارے تباہ ہونے کے بعد بھارتی مسلح افواج کے اعلیٰ افسر بوکھلائے ہوئے نظر آئے اور حالیہ کشیدگی کے کئی روز بعد بھارتی فورسز نے نئی دہلی میں میڈیا کو بریفنگ دینے کا حوصلہ کر ہی لیا۔ بریفنگ میں بھارتی آرمی، ائیر فورس اور نیوی کے افسر پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔ بھارتی اسسٹنٹ چیف آف ائیرسٹاف آر جی کے کپور اپنے ہی میڈیا کے سوالات پر ٹھوس جوابات دینے میں ناکام رہے۔ بھارت پاکستان میں 350 افراد مارنے کا ڈھنڈورا پیٹ رہا تھا لیکن جب صحافی نے یہ سوال اپنے افسر سے پوچھا تو ان کا جواب تھا کہ انہیں نہیں معلوم کتنے لوگ مارے گئے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں یقین ہے کہ انہوں نے دہشت گرد تنظیم کے مبینہ ٹھکانے تباہ کر دئیے تو ان کے پاس اس کا بھی کوئی واضح جواب نہیں تھا۔ وہ صرف یہ کہہ کر آگے بڑھ گئے کہ جو بھی ان کا ہدف تھا اسے پورا کرلیا گیا ہے۔ ایک صحافی نے پاکستان میں حملے کا ویڈیو ثبوت مانگا تو ان کا جواب تھا کہ ان کے پاس حم...

پائلٹ چھوڑنے پر بھارت کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، شیخ رشید

اسلام آباد:  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی ایف سولہ گرانے کے بھونڈے دعوے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج نے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال  پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے بھارتی افواج کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں کو ایف سولہ گرانے کے سوال پر چلے ہوئے میزائل کا ٹکڑا دکھایا گیا جس کے بعد بھارتی افواج کے ترجمان اپنی قوم کے سامنے ہی بری طرح بے نقاب ہو گئے ہیں اور بھارتی افواج کے بے نقاب ہونے سے پاکستان فوج کا جھنڈا مزید بلند ہوا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ پائلٹ چھوڑنے کے اعلان پر بھارت کو وزیراعظم عمران خان کا شکر گزار ہو نا چاہیے، بھارت ہمارا شکر گزار ہونے کے بجائے جنیوا قانون کے حوالے دے رہا ہے جب کہ آج بھارتی میڈیا پر نریندر مودی کی کوئی گیدڑ بھبکی نہیں تھی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ بھارتی افواج نے اپنی عوام کے سامنے گرے ہوئے امیج کو بلند کرنے کی ناکام کوشش کی، پوری دنیا نے مان لیا پاکستان عظیم ملک اور پاکستانی فوج ...

وزیراعظم کا ترک صدر اور اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردگان اور یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران نے ترکی کے صدر کو  ٹیلی فون کرکے رابطہ کیا، وزیر اعظم نے ترک صدر کو پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے آگاہ  کرتے ہوئے پاکستان کی قیام امن کے لیے بھارت کو کی گئی پیشکش سے متعلق تفصیل سے  بتایا۔ ترک صدر طیب اردگان نے خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور قربانیوں کو سراہا۔ وزیراعظم کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید نے بھی ٹیلیفون کیا اوروزیراعظم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدبرانہ خطاب پر مبارک باد دی۔ محمد بن زید نے عمران خان کی طرف سے تمام تنازعات بات چیت سے حل کرنے کو سراہا۔ The post وزیراعظم کا ترک صدر اور اماراتی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SxPn6T

بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، میر واعظ

 سری نگر:  حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ اپنی ٹویٹ میں حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے دنیا بھر میں امن کا پیغام جائے گا۔ حریت رہنما نے امید ظاہر کی کہ دوسری جانب سے بھی عمران خان کے فیصلے کو سراہا جائے گا، اس فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے اور کشمیر کے تنازع کے پُر امن حل کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں بھی پاکستان کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے اور کشمیری پاکستان کی امن کی خواہش سے خطے میں دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کے لیے امید افزا ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں :  وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ سے خطاب میں امن کی خاطر جذبہ خیر سگالی کے تحت گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل رہا کرنے کا اعلان کیا تھا جسے مقامی اور عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔ The post بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے فیصلے سے جنگ کے بادل چھٹ ...

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ

جعفر آباد:  مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت سے ازسرنو الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ختم نبوت ملین مارچ میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے قادیانی سرکاری پروٹوکول میں آئے اور اہم ملاقاتیں بھی کیں تاہم اگر قادیانیوں کے خلاف قانون چھیڑا گیا تو سخت مزاحمت کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے یہ بھی کہا کہ اگرملک میں سکون چاہتے ہیں تو ازسرنو الیکشن کا اعلان کیا جائے اور اگر اس بار ووٹ چوری کیا گیا تو کارکن جنگ کریں گے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ نے بھارتی جارحیت کے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کی طرف بری نظر سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے، ملکی دفاع کے لیے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں جب کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ او آئی سی اجلاس میں بھارت کو بلانا اسلامی فورم کمزور کرنے کی سازش ہے۔ The post مولانا فضل الرحمان کا ملک میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H7Bzhk

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے کا پیغام بھارت بھجوادیا گیا

 اسلام آباد:  پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا پیغام بھارت کو بھجوا دیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا  ٹیلیفونک رابطے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں پیغام بھارت بھجوایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے پیغام پر بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں ملا، پاکستان کو بھارتی جواب کا انتظار ہے اور بھارت کے مثبت جواب پر عمران خان نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا خیر سگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی تھی ۔ The post وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطے کا پیغام بھارت بھجوادیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EjOjOQ

ہمارے سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستان پر نظریں جمائے رکھے ہیں، حواس باختہ بھارت کا دعویٰ

نئی دلی:  بھارت کے خلائی تحقیق کے ادارے اسپرو نے اپنے مضحکہ خیز دعویٰ میں کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظریں 87 فیصد پاکستان پر جمی ہیں اور ایک ایک چیز کو ایچ ڈی کوالٹی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خلائی تحقیق کے ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (Isro)   نے کہا ہے کہ ہمارے سٹیلائٹ کی نظروں سے 87 فیصد پاکستانی علاقہ اوجھل نہیں۔ سٹیلائٹ 87 فیصد پاکستانی علاقے کی میپنگ کرسکتا ہے۔ جو خفیہ کارروائی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ شکست اور ہزیمت کے شکار مودی سرکار کے ماتحت ادارے نے عوامی دباؤ اور اپوزیشن کی تنقید کو کم کرنے کے لیے ایک بار پھر بے پر کی اُڑاتے ہوئے کہا  کہ بھارتی سٹیلائٹ پاکستان کے 7.7 لاکھ اسکوائر کلومیٹر کے علاقے تک کی نہایت واضح تصاویر لے سکتے ہیں۔ جو سیکیورٹی فورسز کو کامیاب سرجیکل اسٹرائیک میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری پر بوکھلائے ہوئی مودی سرکار سیکیورٹی فورسز کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور عوامی دباؤ کو بہلاوؤں سے کم کرنے کی ناکام کوشش میں مضحکہ خیز ...

امریکی صدر اورشمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم

ہنوئی:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان دو روزہ تاریخی ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے شہر ہنوئی میں ہونے والی امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کی ملاقات بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہو گئی۔ تاہم دونوں رہنماؤں کی ٹیمیں مستقبل میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گی۔ ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ امریکا کے لیے روانہ ہوگئے، روانگی کے وقت امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن کو فون بھی کیا جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن ابھی ویتنام میں ہی قیام کریں گے جہاں وہ ویتنام کی قیادت سے اہم امور پر مذاکرات کریں گے۔ دوسری جانب جنوبی کوریا نے امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بغیر کسی معاہدے کے اختتام کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ملاقات کا خاتمہ معاملے کو مزید گہرائی میں دیکھنے اور دیرپا نتائج کے حصول کے لیے ایک موقع ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان ویتنام میں دوسری تاریخی ملاقات میں جز...

پاکستان پر جارحیت کا مقصد لوک سبھا کا الیکشن جیتنا تھا، بی جے پی رہنما کا اعتراف

بنگلورو:  بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے اہم رہنما نے اپنے لیڈر وزیراعظم نریندرا مودی کی شرمناک سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے ڈھنڈورا پیٹنے کا مقصد لوک سبھا کے انتخابات جیتنا تھا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کرناٹک کے صدر اور اپوزیشن لیڈر بی ایس یدی پورپا نے جوش خطابت میں اپنے وزیراعظم کی مذموم سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت دراصل الیکشن جیتنے کی منصوبہ بندی کا حصہ تھی۔ بی جے پی کرناٹک کے صدر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش سے نوجوانوں کے جذبات بھڑک اُٹھے ہیں اور یہ جذبات لوک سبھا الیکشن میں ہمارے ووٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے اس طرح کرناٹک کی 28 میں سے 22 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ بی ایس یدی یورپا کا ’اعتراف جرم‘ سامنے آتے ہی مودی کابینہ کے وزراء اور دیگر مقامی قیادت خفگی مٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے اور بی جے پی کرناٹک کے صدر کے بیان کو غیر حقیقی اور ذاتی رائے قرار دے رہے ہیں تاہم اب تیر کمان سے نکل چکا ہے اور پوری دنیا مودی کی سازش کے بارے میں خود ان کی اپنی...

پاک بھارت کشیدگی؛ شہباز شریف کی حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

 اسلام آباد:  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ہوتیں، آخر مذاکرات کرنے پڑتے ہیں اور  جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں شہبازشریف نے کہا کہ آج پاکستان تاریخ کے اہم موڑ  پر ہے، اس نازک وقت میں سیاسی قیادت کو اجتماعی بصیرت اور تدبر سے کام لینا ہوگا، تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر حکومت کو بھرپور تعاون کی پیش کش کرتے ہیں، دنیا کو متحدہ پاکستان اور متحدہ پارلیمنٹ کی ایک ہی آواز آئے گی، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ شہبازشریف نے کہا کہ بھارت کے جہاز ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے پاکستانی حدود میں آئے اور جلدی سے بم گرا کر واپس چلے گئے، اس کے بعد پاک فضائیہ کے شاہینوں نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان کے 2 جہاز گرا کر 1965 کی جنگ کی یاد تازہ کردی،اس کارروائی پر پاک فوج، فضائیہ کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جس بہادری کا مظاہرہ کیا گیا اس سے ثابت ہوا کہ افواج پاکستان اس دھرتی کے چپے چپے کی حفاظت کریں گی اور پہلے...

بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے بھونڈے دعوے کو عالمی میڈیا نے بے نقاب کردیا

دوحا:  عالمی میڈیا نے پاکستان میں بھارت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک اور آپریشن کی ویڈیو کا پوسٹ مارٹم کرکے اسے جھوٹا ثابت کردیا۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ نے بھارت کے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوکر مدرسے کو نشانہ بنانے اور جانی نقصان کے دعوے کی حقیقت سے پردہ اُٹھانے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بھارتی دعوے کو جھوٹ کا پلندہ پایا۔ الجزیرہ کے نمائندے اسد ہاشم بالا کوٹ کے علاقے جابہ پہنچے اور اس جگہ کا جائزہ لیا جہاں بھارتی فضائیہ نے چار بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا، اس علاقے میں بڑے گڑھے پڑے تھے اور درجنوں درخت اکھڑ گئے تھے جب کہ مقامی رہائشیوں کے چند کھیتوں کی باقیات بھی دیکھی جا سکتی تھیں۔ علاوہ ازیں اس علاقے کے اسپتالوں میں نہ تو کوئی مریض داخل تھا اور نہ ہی مقامی رہائشیوں نے کسی کے ہلاک اور شدید زخمی ہونے کی تصدیق کی، الجزیرہ کے نمائندے کو صرف ایک شخص ایسا ملا جو دھماکوں کی آواز سن کر صورت حال کا جائزہ لینے باہر نکلا اور ماتھے پر ایک پتھر لگنے کے باعث معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ الجزیرہ کے مطابق علاقے کے دورے سے پاکستانی موقف کے درست ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے اور ب...

کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپرتیار ہے۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپرتیارہے، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بھی مکمل طورپرالرٹ ہے جب کہ کشیدہ صورتحال کے باعث ایل اوسی پر پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ ہیں، کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا موثرجواب دے رہی ہے جب کہ عوام افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں۔ اس خبرکو بھی پڑھیں:  پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اورفوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جب کہ بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری سے چارشہری شہید اوردو زخمی ہوئے۔   واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ The post کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پ...

مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے، وزیراعظم

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے۔  پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اور اپوزیشن کا شکر گزار ہوں، ایسا وقت جب بیرونی خطرات کا سامنا ہے پوری قوم متحدہ ہے، وزیراعظم بننے کے بعد بھارت کو امن کا پیغام بھیجا لیکن کوئی جواب اچھا نہیں آیا، میں نے کہا تھا کہ بھارت دوستی کی طرف ایک قدم بڑھائے ہم دو قدم بڑھائیں گے لیکن کوئی مثبت ردعمل نہیں آیا۔ The post مودی نے بھارت میں الیکشن کی وجہ سے جنگی ماحول پیدا کر رکھا ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2U7xv4l

پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس

پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے جس میں وزیراعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف بھی شریک ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما آصف زرداری نے شرکت نہیں کی۔ ایوان میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندگان بڑی تعداد میں موجود ہیں اور بھارتی جارحیت کے بعد کشیدہ صورتحال پر بحث کی جارہی ہے۔ وزیراعظم وزیراعظم عمران خان نے ایوان کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات کے وقت قوم اکٹھی ہے، برصغیر کی ترقی کرنے کے لیے امن ضروری ہے اور تمام مسائل کو مذاکرات سے حل کرنا چاہیے، بھارت کو بارہا مذاکرات کی پیش کش کی اور امن کا پیغام بھیجا لیکن جواب اچھا نہیں آیا۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں پہلے سے خوف تھا کہ بھارت میں الیکشن سے قبل کوئی نہ کوئی واقعہ ہوگا جسے الیکشن کے لیے استعمال کیا جائے گا، یہ نہیں کہتا کہ پلوامہ میں بھارت کا اپنا ہاتھ تھا لیکن حملے کے فوری بعد پاکستان پر الزام لگادیا گیا،...

ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم دعا ہے جنگ نہ ہو، خورشید شاہ

 اسلام آباد:  رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں تاہم اللہ سے دعا ہے کہ جنگ نہ ہو جب کہ امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ اورعوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پارلیمنٹ ایک ایسا فورم ہے جہاں فیصلے ہوتے ہیں، خوشی ہے آج سارے سیاستدان متحد ہیں، بھارتی جارحیت پر ہم نے سیاسی اختلافات ایک طرف رکھ دیے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جنگ نہیں امن کا پیغام جانا چاہیے، ہم جنگی صورتحال کی طرف جا رہے ہیں، اللہ سے دعا ہے جنگ نہ ہو، امن ساری دنیا کے لیے بہتر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت میں بہت غربت ہے،  جنگ سے غربت میں کمی نہیں بہت اضافہ ہوتا ہے، کوشش ہونی چاہیے کہ جنگ سے ہٹ کر امن کے لیے کھڑے رہیں۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کے اجلاس میں پیپلزپارٹی سمیت تمام اپوزیشن قیادت آئی، ایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کے نہ آنے پر دکھ ہے، وزیراعظم حکومتی جماعت کا پارلیمانی لیڈر بھی ہے، عمران خان ...

سعودی وزیرخارجہ کا ولی عہد کے خصوصی پیغام کے ساتھ پاکستان کا ہنگامی دورہ

 اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آج سعودی وزیرخارجہ ولی عہد کا اہم پیغام لے کرپاکستان تشریف لارہے ہیں۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ نے بہترین خارجہ پالیسی اپنانے، کشیدہ صورتحال میں بہترین سفارتکاری پروزارت خارجہ کومبارکباد پیش کی، ہم توپہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ ہم امن و امان کے داعی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گزشتہ رات ان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے ہم نے خوش آمدید کہا، وزیر خارجہ عادل الجبیر آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے امریکا کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں، مجھے خوشی ہے کہ صدرٹرمپ نے صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے مداخلت کا فیصلہ کیا ہے اورامریکا کی مداخلت خطے میں امن و امان کے لئے مددگارثابت ...

آزاد ہوتا تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا، نواز شریف

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر وہ آج آزاد ہوتے تو خود جے ایف تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتے۔ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے لیگی کارکنوں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے، پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے، اگر آج باہر ہوتا اور طیارہ اڑانا ہوتا خود جے ایف 17 تھنڈر اڑا کر دشمن کے طیارے گراتا۔ نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔ ملاقات میں لیگی کارکن نے نواز شریف کو ان کی تعریف پر مشتمل شعر سناتے ہوئے کہا کہ جب زمیں بھر کے شراروں سے الجھتا ہے کوئی، بحر ظلمات کے دھاروں سے الجھتا ہے کوئی، ظلم کے راج دلاروں سے الجھتا ہے کوئی، ایسے جی دار کو نواز شریف کہتے ہیں۔ علاوہ ازیں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے لئے ان کا خون بھی حاضر ہے اور ہر خدمت کے ل...

عوامی دباؤ اور سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے پر مودی کی دہائی

نئی دلی:  وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنے رویتی انداز میں ناقدوں کو ہاتھ جوڑ کر کہا ہے کہ سب سے ضروری چیز سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے نہیں دینا ہے۔ کچھ ہی دنوں قبل بڑی بڑی بڑھکیں مارنے والے وزیراعظم نریندرا مودی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، اپوزیشن الگ آڑے ہاتھوں لے رہی ہے تو بھارتی جنتا بڑے فوجی نقصان پر مودی سرکار سے سخت نالاں ہے، اِدھر سیکیورٹی فورسز کے حوصلے بھی پست ہیں۔ پاک فضائیہ کے کرارے جواب پر 24 گھنٹے بعد چپ توڑتے ہوئے مودی منظر عام پر آہی گئے اور عوامی دباؤ کو کم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست ہونے کی دہائی دیتے ہوئے خود کو تنقید سے بچانے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا کہ سرحد پار سے حملے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ہیں، حملوں کا مقصد بھارت کی تعمیر و ترقی کو روکنا ہے، پوری قوم مذموم سازشوں کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ فوجی محاذ پر عبرت ناک ناکامی پرعوامی حمایت کھودینے والے بھارتی وزیراعظم نے اتحاد اتحاد کی گردان کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع سب کی ذمہ داری ہے، بھارت متحد ہوکر لڑے گا اور یہ ہم سب کی فتح ہوگی۔ اپوزیشن سے اک...

پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے، صدر ٹرمپ

 واشنگٹن:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔ Trump says there's "reasonably decent" news on the India-Pakistan conflict and "hopefully" it's coming to an end https:/...

پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی

 کراچی:  ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی ہے۔   ترجمان پی آئی اے کے مطابق سعودی عرب اور یواے ای کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ترجیحی بنیادو ں پر سعودی عرب اور یواے ای کی پروازیں بحال کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق پی کے 731 شام 6 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوگی، پی کے 213 رات 10 بجے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوگی جب کہ پی کے 747 شام 6 بجے کراچی سے مدینہ اور پی کے 245 رات 11 بجے کراچی سے دمام کے لیے روانہ ہوں گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام نے پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیرملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روزپاکستان کی جانب سے بھارت کے جہاز مار گرائے جانے کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔ The post پاکستان کی فضائی حدود عارضی طور پر کھول دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NzArUI

بھارت پورے خطے کی تباہی کے راستہ پر ہے، پاکستان

 اسلام آباد:  دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ بھارت پورے خطے کی تباہی کے راستہ پر ہے۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزئیر موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈوزئیر کا مشاہدہ کیا جائے گا اور اس میں موجود قانونی شواہد کا جائزہ لیا جائے گا، اگر ٹھوس اور قابل عمل ثبوت ہوئے تو پاکستان کارروائی کرے گا، وزیر اعظم عمران خان اس حوالے سے پہلے ہی واضح اعلان کرچکے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم اس میں دہشتگردی کے علاوہ دیگر موضوعات پر بھی بات ہونی چاہیے، بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، ہم پر جب جنگ مسلط کی گئی تو ہم نے جواب دیا، ہم نے پہلے بھی بھارت سے کہا ہے کہ آپ نہ صرف اپنے لیے بلکہ خطہ کے لیے بھی تباہی کے راستہ پر ہیں، موجودہ صورت حال پر اب بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اب بی جے پی کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ 22 سیٹوں کے لیے خطے کو جنگ میں دھکیلا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے پلوامہ واقعہ کی ...

پاک بھارت تنازع کے خاتمے کے لیے کردار کریں گے، صدر ٹرمپ

 واشنگٹن:  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دہائیوں سے جاری تنازع کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، امید ہے دونوں ممالک کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایسی حوصلہ افزا خبریں بھی آرہی ہیں جن سے دہائیوں سے جاری تنازع کے حل کی راہ ہموار ہوتی نظر آرہی ہے۔ صورت حال میں بہتری کے لیے پُر امید ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہائیوں سے جاری تصفیے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار ہے۔ امریکی خواہش خطے میں قیام امن کی ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورت حال کو خطے کے امن کے لیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل سے کام لینے اور مزید کشیدگی سے گریز کرنے پر زور دیا تھا۔ Trump says there's "reasonably decent" news on the India-Pakistan conflict and "hopefully" it's coming to an end https:/...

وفاقی کابینہ کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے، کابینہ اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جنگی جنون اور پاکستان کے موثر جواب پر کابینہ ارکان کو تفصیلی بریفنگ دیں گے جب کہ وزیراعظم امن اقدامات سےمتعلق حکمت عملی پرکابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں یاداشتوں کی توثیق بھی کرے گی جن میں وزارت خزانہ اور قازقستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی معاونت کی روک تھام کی یادداشت اور جنوبی کوریا سے 500 ملین ڈالر کے فریم ورک معاہدے کی منظوری بھی شامل ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورنگی فش ہاربر اور فشری ڈپارٹمنٹ کو میری ٹائم وزارت سے وزارت خوراک کو منتقل کرنے کی منظوری دی جائے گی، وفاقی...

شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

 لاہور:  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاوسنگ کیس میں باقاعدگی سے پیش ہوتے رہے ہیں، دونوں کیسز میں عدالت نے ضمانت بھی منظور کرلی ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام شامل کرنا بلاجواز اور بدنیتی پر مبنی ہے، پوتی کی طبیعت خراب ہے لیکن ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث لندن نہیں جاسکتا۔ عدالت نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کرے۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ ہفتے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا تھا۔ The post شہباز شریف نے ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا اقدام چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2...

خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیس میں ریمارکس دیے کہ خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نہ اٹھ جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو 60 سے زائد لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ دو لاپتہ بیٹوں کی والدہ حسن بانو نے کمرہ عدالت میں آہ وبکا اور فریاد کرتے ہوئے کہا کہ حنیف اور سہیل کئی ماہ سے لاپتا ہیں، فریاد سنانے کی جگہ صرف عدالت ہے اس کے علاوہ کہاں جائیں، بہت تکلیف میں ہوں، ماں کے دل پر کیا گزرتی ہے کوئی نہیں جانتا، عدالت سے استدعا ہے کہ بیٹے بازیاب کرائے جائیں۔ لاپتا شہریوں کی عدم بازیابی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی اگر لاپتا افراد کا سراغ نہیں لگا سکتی تو سیشن کیوں کرتی ہے؟۔ عدالت نے ریماکس دیئے خدشہ ہے لوگوں کا اداروں سے اعتماد ہی نا اٹھ جائے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ لاپتا افراد کی بازیابی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں، پولیس اور دیگر اداروں کی غفلت اور لاپرواہی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ عدالت نے تمام اداروں کو مشترکہ کوششیں کرکے لاپتا افراد کو بازیا...

کراچی میں آئس نشہ فروخت کرنے کے الزام میں 3 لڑکیوں سمیت 6 گرفتار

 کراچی:  شارع فیصل پولیس نے آئس منشیات فروخت کرنے کے الزام میں 3 مفرور ملزمان سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 3 کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق ایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی اور ایس ایچ او گلشن اقبال نصراللہ نے نوجوان نسل میں منشیات (آئس) فروخت کرنے والے منشیات کے 3 مبینہ ڈیلروں روحیل شکیل راجو، وقاص وکی اور عبدالرحیم ماما کے ساتھ ساتھ ان کی 3 مددگار لڑکیوں مسکان، لائبہ اشال اور حمیرا کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا گروہ مبینہ طور پر شہر میں پارٹیوں ، فارم ہاؤسز اور تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول ، 3 کلو 337 گرام چرس اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ ایس ایچ او شارع فیصل صفدر مشوانی بتایا کہ ملزمان کو شارع فیصل ڈرگ روڈ اور گلشن جمال کے علاقے میں چھاپے مار کر گرفتار کیا گیا، پولیس نے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ The post کراچی میں آئس نشہ فروخت کرنے کے الزا...

انٹرا افغان مذاکرات کیلیے قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے، زلمے خلیل زاد

 واشنگٹن:  امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔ افغان مفاہمتی عمل کے لیے نامزد امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مسلسل 3 روز مثبت مذاکرات ہوئے، دوحہ میں ہونے والی بات چیت فائدہ مند رہی، ایک دوسرے کو سمجھنے اور امن کے لیے آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں۔ (3/3) As talks continue in Doha, there is also progress on forming a national team in #Kabul ready to engage in intra-Afghan dialogue and talks with the Taliban. — U.S. Special Representative Zalmay Khalilzad (@US4AfghanPeace) February 28, 2019 زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ آئندہ 2 دن فریقین آپس میں مشاورت کریں گے، دونوں فریقین چار اہم امور پر مشاورت کررہے ہیں، انٹرا افغان مذاکرات کے لیے کابل میں قومی ٹیم تشکیل دینے پر کام ہورہا ہے۔ (1/3) Emerging from three solid days of talks with the Taliban in #Doha . Meetings were productive. We continue to take slow, steady steps to...

پاکستان بھارت تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، فواد چوہدری

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کو روکنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دو ایٹمی طاقتیں ہیں جن کے درمیان ٹکراؤ سے نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں انتہاپسندی کو فتح جبکہ پاکستان، بھارت اور دنیا کو شکست ہوگی۔ پاکستان اور بھارت میں ٹکراؤ خطے اور دنیا میں عدم استحکام پیداکرے گا۔۔۔۔دونوں ملکوں کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی ۔کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی ۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا ٹو یٹ @fawadchaudhry pic.twitter.com/b2JjQVZfrW — PTV News (@PTVNewsOfficial) February 28, 2019 فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محاذ آرائی سے دنیا میں انتہاپسندی مزید بڑھے گی، لہذا کشیدگی کی صورتحال سے بچنے کے لئے سب کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ The post پاکستان بھارت تصادم کو روکنے کیلئے مش...

بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آباد:    چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے اور وقت ہاتھ سے نکل جائے، برصغیر کے نوجوانوں کو ہی اپنے خون اور پیسوں کی صورت میں جنگ کی قیمت ادا کرنی پڑے گی لہذا نوجوانوں اور اپنی نسلوں کے لیے آج ہی دوراندیشی سے فیصلہ کرنا ہوگا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بھارت کو پہلے ہی بتادیا تھا جارحیت کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیراعظم واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں لہذا آئیں اور ملکر مسائل کو حل کریں۔ The post بھارت وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GOUxdd

جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، مریم نواز

 لاہور:  رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر رہنما مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب ہم پرسکون نیند سوتے ہیں حسن جیسے ہیرو ہمارے محافظ ہوتے ہیں، ہمیں تم پر فخر ہے۔ As we sleep peacefully in our beds, heroes like him will be standing guard. We’re proud of you! #PakistanAirForceZindabad pic.twitter.com/S8S8arfa4I — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 27, 2019 گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے والے پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی پوری قوم کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  بھارتی طیارے مار گرانے والے اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی قوم کی آنکھ کا تارا سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق اسکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے بھارتی مگ 21 طیارے کو تباہ کرکے بھارتی غرور کو ملیا میٹ کردیا، سوشل میڈیا پر بھارتی طیارہ گرانے والے اسکواڈرن لیڈر محمد حسن صدیقی ولد محمود علی...

بھارتی جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد:  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم وزیرخارجہ سے رابطہ کیا اورسلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلجیئم کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے رابطہ کیا اور ہم منصب کو امن وامان اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے کنٹرول لائن پردفاع میں جوابی کارروائی کی، بھارت کے جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی۔ بیلجیئم کے نائب وزیراعظم کا دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی کے لئے فوری اقدامات پر زور دیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پاکستانی پیشکش قبول کرتے ہوئے ڈوزیئرپرمبنی تحقیقاتی تقاضا سفارتی طورپر پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔ بھارت نے وزیراعظم عمران خان کی تقریرکے بعد ڈوزیئرنئی دہلی میں پاکستان کے قائم مقام ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔ The post بھارتی جنگی جنون کے باوجود پاکستان نے مذاکرات کی پیشکش کی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2EmsvSV

پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند

 اسلام آباد:  سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپر بند رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طورپربند رہے گی، پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے ملکی و غیرملکی تمام ایئرلائنز کا آپریشن معطل رہے گا۔ اس خبرکوبھی پڑھیں:  بھارت نے پلوامہ واقعہ کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرلی، ڈوزئیر پاکستان کے حوالے سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ تکلیف کے لئے معذرت خواہ ہیں، مسافر متعلقہ ائیرلائنز سے رابطے میں رہیں اورصورتِ حال کو دیکھتے ہوئے مزید معلومات شیئرکی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اورگزشتہ روزپاکستان کی جانب سے بھارت کو کرارے جواب کے بعد ملک بھرمیں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔   The post پاکستان کی فضائی حدود آج بھی مکمل طور پر بند appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T4oYTs

پیٹرول 4 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

 اسلام آباد:  اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی۔ آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔ سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 44 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 71 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 6 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ آج وزیراعظم کی مشاورت کے بعد ہو گا جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔   The post پیٹرول 4 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا خدشہ، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2IFwVK0

پاک بھارت کشیدہ صورتحال پرپمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ

 اسلام آباد:  پاک بھارت کشیدہ صورتحال پرپمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پمز اسپتال کے ایگزیکٹو بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیر صحت عامر کیانی کو ایمرجنسی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بورڈ نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر پمز اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں جب کہ اسپتال میں کنٹرول روم قائم کردیا ہے۔ اجلاس میں پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی بلڈنگ کو وارڈ کے طور پراستعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر رزاق سومرو کو چلڈرن اسپتال جب کہ ڈاکٹرطارق اقبال اورڈاکٹرذوفشاں جبین کو برن یونٹ کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، اس کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں نرسز اور پیرا میڈکل اسٹاف کی موجودگی، پمزاسپتال کی ایمرجنسی لائٹس کے علاوہ تمام لائٹس بند رکھنے، اسپتال کی 17 ایمبولینسز ڈرائیورز کے ساتھ ہمہ وقت تیار رکھنے، جینریٹرز کے لیے 5 روز کا ایندھن اسٹاک رکھنے اور ایمرجنسی کی صورت میں بلڈ بینک میں خون کی ...