کوئٹہ / ژوب: شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں آنے والے 4.5 شدت کے زلزلے کا مرکز ژوب سے 66 کلومیٹر دور شمال میں تھا جس کی زیر زمین گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
The post کوئٹہ، ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2TnwZC6