اسلام آباد / لاہور: گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو آج واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیاجائیگا۔
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پاکستان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کیلیے بھارتی وزیراعظم ہاؤس کو پیغام بھیجا گیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
گزشتہ روز بھی ٹیلیفون رابطے کی تین بارکوشش کی گئی مگربات نہ ہو سکی۔ ٹیلیفون رابطہ ہونے پر وزیراعظم اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کوبھارتی پائلٹ ابھنندن کی رہائی کے فیصلے سے آگاہ کرنا چاہتے تھے۔
The post عمران خان کی مودی سے 3 بار رابطے کی کوشش، مثبت جواب نہ ملا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XxOmQ7