Skip to main content

انٹر بورڈ میں خلاف ضابطہ اسکروٹنی اور نمبر بڑھانے کا انکشاف

کراچی: صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن انٹر بورڈ کراچی سے امتحانی کاپیوں کے حاصل کردہ ریکارڈ کی چھان بین کے بعد اسکروٹنی کے نام پر کاپیوں کی ’’ری اسسمنٹ‘‘کاسراغ لگانے میں کامیاب ہوگیا ہے اور امتحانی کاپی کی دوبارہ جانچ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسرانعام احمدکی منظوری سے کیے جانے کامعاملہ سامنے آیاہے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو محکمہ اینٹی کرپشن اورانٹربورڈ کراچی کے 2مختلف ذرائع سے معلوم ہواہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن ریکارڈکی چھان بین کے دوران ایک ایسی کاپی تک جاپہنچا جس میں کمپیوٹرسائنس کی ایک طالبہ کا نتیجہ کاپی کی دوبارہ جانچ ’’ری اسسمنٹ‘‘ کے بعد تبدیل کیاگیابظاہریہ نتیجہ اسکروٹنی کے نام پر تبدیل کیا گیا جس میں ری اسسمنٹ کی گنجائش ہی نہیں ہوتی تاہم اس کے باوجود انٹرکمپیوٹرسائنس کے اردوکے مضمون کی کاپی کے2سوالات کی دوبارہ جانچ کے بعد حاصل کردہ مارکس تبدیل کرتے ہوئے اس میں مزیداضافہ کیاگیا۔

اینٹی کرپشن کے ذرائع سے حاصل دستاویزکے مطابق اس سلسلے میں 15 نومبر 2018 کو ایک نوٹ اسسٹنٹ کنٹرولر آف ایکزامینیشن اعجاز حسین کی جانب سے ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامنیشن اور کنٹرولرآف ایگزامنیشن کی معرفت چیئرمین انٹربورڈ کوپیش کیاگیا جس کے ساتھ اسکروٹنی کو بنیاد بناتے ہوئے بعض سوالات کی ازسرنوجانچ کے بعد رول نمبر 76938 اور 3038کوڈنمبرکی حامل امتحانی کاپی بھی منسلک کی گئی اس نوٹ میں سفارش کی گئی کہ انٹرسال دوم سالانہ امتحانات 2018 کے نتائج 25ستمبر2018کوجاری کیے گئے تھے اوراس سلسلے میں اسکروٹنی کی مدت 3 اکتوبر سے 2 نومبر 2018 تک مقررکی گئی اوراس دورانیے میں امیدوار کی جانب سے اسکروٹنی کی موصولہ درخواست کے بعد کیس اسکروٹنی کے لیے پیش کیاگیا اوردوران اسکروٹنی متعین اسکروٹنی آفیسرکی جانب سے جانچ پڑتال میں کچھ تضادات کی نشاندہی کی گئی ہے جس کی بنیادپراس اسکرپٹ کانتیجہ تبدیل کیا جارہا ہے اور’’ریفرٹوہیڈ ایگزامنر‘‘کی بنیادپرسوال نمبر3اورسوال نمبر8میں مارکس کی تبدیلی کے بعد طالبہ کے حاصل کردہ نمبر 26سے بڑھاکر30کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ اسکروٹنی کے سلسلے میں پہلے ایک ایگزامنرکی تقرری کی گئی جس نے کاپی کاجائزہ لے کر ’’نوچینج‘‘کی رپورٹ پیش کی جب متعلقہ استاد سے کچھ سوالات کی ’ری چیکنگ‘ کی سفارش کی گئی توان کی جانب سے انکارکردیاگیاجس کے بعد کراچی کے نجی کالج کے ایک ٹیچرکاتقررکرکے یہ اسکروٹنی ان کے حوالے کی گئی جوخلاف ضابطہ طورپرسوالات کی ’ری اسسمنٹ‘کے لیے تیارہوگئے اور سوال نمبر3میں دیے گئے4مارکس کوکاٹ کر 6 کیا گیا اور اسی طرح سوال نمبر8میں حاصل کردہ 3مارکس کوکاٹ کر 5 کیا گیاجس کے ساتھ ایگزامنرنے باقاعدہ اپنے دستخط بھی کر ڈالے جس کے بعد طالبہ کے حاصل کردہ نمبردوبارہ جانچ کے بعد 26سے بڑھ کر30ہوگئے اورکمپیوٹرمیں فیڈ پروگرام کے تحت اسے 3’’گریس مارکس‘‘ دے کر33نمبرسے پاس کر دیاگیا۔

واضح رہے کہ تعلیمی بورڈمیں اسکروٹنی کے مروجہ قانون کی روسے کسی بھی طالب علم کانتیجہ محض اس وقت تبدیل کیاجاسکتاہے جب کوئی سوال اسسمنٹ سے رہ جائے یاجوابی کاپی میں دیے گئے مارکس کوٹوٹل کرتے ہوئے کوئی سوال ’’ٹوٹلنگ‘‘ سے بچ جائے صرف اسی صورت میں غیرجانچ شدہ سوال کی جانچ یاٹوٹلنگ سے رہ جانے والے سوال کے مارکس ٹوٹل مارکس میں شامل کیے جاتے ہیں تاہم کسی بھی صورت کسی جانچ شدہ سوال کی دوبارہ جانچ ممکن نہیں تاہم اب مذکورہ کیس میں اردوکی کاپی میں 2مختلف سوالات کی دوبارہ جانچ کرکے نتیجہ تبدیل کرنے اورفیل طالبہ کوپاس کرنے کامعاملہ سامنے آیاہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پراینٹی کرپشن حکام اپنی رپورٹ تیار کر کے متعلقہ صوبائی وزیرکو بھجوارہے ہیں۔

 

The post انٹر بورڈ میں خلاف ضابطہ اسکروٹنی اور نمبر بڑھانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tJplUn

Popular posts from this blog

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے

dawood ibrahim نئی دہلی : ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس داﺅد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد موجود ہیں اور اسے ہر صورت میں واپس لایا جائے گا۔ ہندوستانی چینیل این ڈی ٹی وی کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہے ہمیں پاکستان کے پیچھے لگنا پڑے یا اس پر دباﺅ ڈالنا پڑے، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہم داﺅد ابراہیم کو واپس نہیں لے آتے۔ ہندوستانی وزیر کے مطابق ہماری حکومت اپنی طاقت کے مطابق سب کچھ کرے گی تاکہ داﺅد ابراہیم کو واپس لایا جاسکے۔ راج ناتھ سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں ہندوستان کے ہی وزیر مملکت برائے داخلہ امور ہری بھائی چوہدری نے پارلیمنٹ کو بتایا تھا کہ انڈیا کو معلوم نہیں کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ داﺅد ابراہیم کہاں موجود ہے وہ اب تک پتا نہیں چل سکتا ہے، داﺅد ابراہیم کی ملک واپسی کے حوالے سے اقدامات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب معلوم ہوجائے کہ وہاں کہاں ہے۔ مگر آج لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا بیان ت...