Skip to main content

Posts

Showing posts from November, 2017

کینیڈا کی ماڈل کو آنکھ پر ٹیٹو بنوانا مہنگا پڑگیا

http://ift.tt/2kdsOsO کینیڈا:  ایک ماڈل نے فیشن کے لیے اپنی آنکھ میں اسکیلرا ٹیٹو بنوایا لیکن چند روز بعد ہی اس میں شدید تکلیف اور انفیکشن پھیل گیا اور اب ان کی آنکھ سوج کر خراب ہوچکی ہے اور ڈاکٹروں نے آنکھ نکلوانے کا مشورہ دیا ہے۔ مغربی دنیا میں نت نئے فیشن کے لیے خود کو نقصان پہنچانے کی خبریں آپ پڑھتے رہتے ہیں ایسے ہی ایک اور خبر سامنے آئی ہے جس میں کینیڈا کی 24 سالہ ماڈل کیٹ گیلنگر نے فیشن کے لیے اپنی آنکھوں میں اسکیلرا ٹیٹو کے تحت خاص سیاہی بھروائی جس کے بعد آنکھوں کا سفید حصہ رنگین دکھائی دیتا ہے۔ لیکن آنکھوں میں رنگ بھرنے کے چند روز بعد ہی ان کی بصارت دھندلی ہوتی گئی اور جامنی روشنائی دھیرے دھیرے آنکھ کے پردے اور عدسے میں سرایت کرنے لگی یہاں تک کہ ہر روز ان کی بصارت کم سے کم تر ہوتی جارہی ہے اور اب وہ متاثرہ آنکھ سے زار وقطار رورہی ہیں۔ نظر کی کمزوری کے ساتھ ساتھ اب ان کے ساتھ یہ مصیبت بھی ہے کہ آنکھ پھول چکی ہے اوراس میں ناقابلِ برداشت تکلیف ہورہی ہے، یہاں تک کہ کیٹ کو آنکھ کھولنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کیٹ نے حال ہی میں فیس بک پراپنی ایک پو...

دنیا کا منفرد علاقہ جہاں خواتین کا راج ہے

http://ift.tt/2i6HMfz ایسٹونیا:  دنیا میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں زندگی کے تمام معاملات خواتین سنبھالتی ہیں۔    رپورٹس کے مطابق زندگی کے تمام معاملات خواتین کے سنبھالنے کی وجہ یہ نہیں کہ ان خواتین کو مردوں سے کوئی پرخاش ہے بلکہ مہینے کے آخر میں علاقے کے تمام مرد ماہی گیری کے لیے اپنے گھروں سے دور چلے جاتے ہیں۔ مردوں کے جانے کے بعد خواتین گاؤں کا تمام نظم و نسق سنبھالتی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کی خواتین کئی صدیوں سے یہ کام انجام دے رہی ہیں، ان امور میں بچوں کو سنبھالنا، کھانا پکانا، کھیتی باڑی، سماجی معاملات کی انجام دہی اور دیگر شامل ہیں۔ اس جزیرے کا نام کہنو ہے اور یہاں موجود آبادی کی سربراہ کا نام مارے میٹاس ہے وہ کہنو ثقافتی فاؤنڈیشن کی سربراہ بھی ہیں۔ میٹاس کے مطابق گاؤں کے مرد علاقے سے دور رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کی خواتین مضبوط ، بااثر اور آزاد ہیں۔ کہنو ثقافت اس لیے بھی اہم ہے کہ یہاں خواتین روزمرہ زندگی میں روایتی لباس پہنتی ہیں، ہمارے قدیم لوک گیت اور رقص آج بھی اسی طرح انجام دیے جاتے ہیں، کہنو کی ثقافت کم ازکم دو ہزار سال...

روس میں ریچھ کے خلاف بندوق چوری کا مقدمہ درج

http://ift.tt/eA8V8J سائبیریا:  روس کے سرد ترین علاقے سائبیریا میں ایک بھورا ریچھ  شکاری کی دو بندوقیں اٹھا کر فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ریچھ کی تلاش شروع کردی۔ یہ واقعہ سائبیریا کے علاقے ارکوتسک میں پیش آیا جہاں آبادی سے میلوں دور ایک نامعلوم 57 سالہ شکاری گھنے درختوں کے درمیان بنے لکڑی کے گھر میں ٹھہرا ہوا تھا، وہ پانی لینے کے لیے باہر نکلا واپس آکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ایک ریچھ وہاں موجود ہے جسے دیکھ کر شکاری قریبی درختوں میں چھپ گیا اور گھبراہٹ میں اس کی دو بندوقیں بھی وہیں رہ گئیں۔ بعدازاں کئی روز تلاش کے باوجود اس کے دو ہتھیار ویپر کاربائن اور آئی زی ایچ شاٹ گن نہیں مل سکیں کچھ روز بعد اس نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعد پولیس نے مسلح ریچھ کی تلاش شروع کردی۔ یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا اور شکاری کے مطابق اس کا سارا سامان لکڑی کی کٹیا میں تھا۔ شکاری نے بتایا کہ واپسی پر اس نے گھر میں ریچھ کو دیکھا جسے دیکھ کر وہ باہر بھاگا، ریچھ کے روانہ ہونے کے بعد اس نے دیکھا کہ ریچھ نے پلاسٹک کی بالٹی چبائی ہوئی تھی اور لکڑی کی دیواروں پر پنجے کے نشانات تھے۔ ش...

انجلینا جولی بننے کے چکر میں لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا 

http://ift.tt/2AlBFic نیو یارک:  ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کی ایرانی مداح نے اپنی آئیڈیل جیسا دکھنے کے چکر میں 50 سرجریاں کرواکر اپنا چہرا بگاڑ دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کی 19 سالہ لڑکی جو نہ صرف خود کو ہالی ووڈ اسٹار انجلینا جولی کا بہت بڑا مداح کہتی ہے بلکہ اپنی اسکرین آئیڈیل جیسا دکھنا بھی چاہتی ہے اور اس کام کے لیے لڑکی کو 50 سے زائد پلاسٹک سرجریاں کروانی پڑگئیں۔ رپورٹس کے مطابق 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی تو نہ بن سکی البتہ ایک مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ (مردہ دلہن) ضرور بن گئی جو2005 میں ریلیز ہونے والی برطانوی اور امریکی اسٹوپ موشن اینیمیٹڈ میوزکل فلم کا مشہور کردار تھا۔ ایک انٹریو میں ایرانی لڑکی کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا وزن کم کرنے کے لیے 4 ماہ تک ڈائیٹ کرنا پڑی جس کے بعد انہوں نے 40 کلو وزن کم کیا مگر 50 سرجریوں کے بعد وہ انجلینا جولی کے بجائے مشہور کارٹون کردار ’کارپس برائیڈ‘ جیسا دکھتی ہیں۔ The post انجلینا جولی بننے کے چکر میں لڑکی نے اپنا حلیہ بگاڑ دیا  appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و...

پانچ دن تک چٹان کے نیچے دبے رہنے کے باوجود کسان زندہ بچ گیا

http://ift.tt/2jw6bf1 کیپ ٹاؤن:  جنوبی افریقہ میں پانچ روز سے غائب رہنے والا ایک کسان ایک بھاری پتھر تلے دبا ہوا پایا گیا اور حیرت انگیز طور پر وہ کھائے پیے بغیر زندہ رہا۔ وسطی جنوبی افریقہ کے صوبے بیتلہم میں اومڈرائی کھیتوں پر ایک کسان لوئس اسٹارئرڈم معمول کے تحت کام کررہا تھا کہ ایک بڑی چٹان سرک کر اس کے کھیتوں پر آگری اور وہ اس چٹان کے نیچے دب گیا۔ اتفاق سے چٹان میں رخنہ تھا جس کے عین نیچے لوئس مکمل طور پر فٹ ہوگیا لیکن وہ ہلنے جلنے سے قاصر تھا۔ جب لوئس گھر نہ آئے تو کئی کسان تنظیموں اور اس کے دوستوں نے تلاش شروع کردی اور آخر کار اس کی گاڑی انہیں دکھائی دی بعد ازاں اس کے قدموں کے نشان سے ان کا پیچھا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوئس ایک پتھریلے قید خانے میں بند ہے۔ جیسے ہی مدد کرنے والے اس کے پاس پہنچے تو پہلے گمان ہوا کہ شاید کسان مرچکا ہے لیکن وہ زندہ تھا اور مدد طلب کررہا تھا، لوگوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد اسے پتھر کے نیچے سے نکالا۔ لوئس کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی تاہم ڈاکٹروں اور اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ غذا اور...

مریض کے پیٹ سے سیکڑوں سکے اور کیلیں برآمد

http://ift.tt/2zyAI2L نئی دہلی:  بھارت میں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے  کم ازکم ایک کلو وزنی مختلف لوہے کی اشیاء نکالنے کا کامیاب آپریشن کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں 32 سالہ محمد مقصود کوپیٹ کی تکلیف کے باعث سنجے گاندھی میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ کا ایکسرے اورضروری ٹیسٹ کرنے کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد ڈاکٹر پرنک شرما کی  سرپرستی میں 6 رکنی ٹیم نے آپریشن کیا تو وہ پیٹ میں لوہے کی اشیا دیکھ کردنگ رہ گئے۔ ڈاکٹرز نے پیٹ سے 263 سکے، شیونگ بلیڈ، دھاتی زنجیر، کیل اور شیشے کے چھوٹے ٹکڑے نکال لیے جس کا مجموعی وزن ایک کلو گرام بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مریض  کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں اور لوگوں سے چھپ چھپ کر لوہے کی اشیا نگل جاتا تھاجب کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے ۔ The post مریض کے پیٹ سے سیکڑوں سکے اور کیلیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zyAM2v via IFTTT

جھینگرسے بنی دنیا کی پہلی ڈبل روٹی تیار

http://ift.tt/2zJtRY5 ہیلنسکی:  فن لینڈ میں ایک فوڈ کمپنی نے جھینگر سے بنی دنیا کی پہلی ڈبل روٹی تیار کی ہے اور کہا ہے کہ عام ڈبل روٹی کے مقابلے میں یہ لوگوں کو زیادہ پروٹین فراہم کرے گی جس سے غذائی قلت کا خاتمہ ہوگا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ اپنی نوعیت کی واحد مصنوعہ ہے جسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے، ہر ڈبل روٹی میں تقریباً 70 کے لگ بھگ خشک اورپسے ہوئے کرکیٹس (جھینگر) موجود ہیں جو کہ ہالینڈ سے درآمد کیے گئے ہیں، انہیں گندم، کئی اقسام کے بیجوں اوردیگر اجزا شامل کرکے تیارکیا جارہا ہے۔ فوڈ کمپنی کے مالک نے بتایا کہ عام ڈبل روٹی کے مقابلے میں اس ڈبل روٹی میں زیادہ پروٹین موجود ہے، یہ چار یورو میں فروخت کی جائے گی جبکہ عام ڈبل روٹی کی قیمت دو سے تین یورو ہے۔ 2013 میں اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً دو ارب افراد کی خوراک میں کیڑے مکوڑے شامل ہیں اور تقریباً 1900 اقسام کے کیڑے دنیا بھر میں کھائے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ فن لینڈ میں رواں ماہ ہی خوراک کے طور پر کیڑوں کی فروخت پرعائد پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ پا...

تضحیک کا نشانہ بننے والی پستہ قد لڑکی سپر ماڈل بن گئی

http://ift.tt/2i8JEs0 نیواڈا:   کہتے ہیں کہ خوبصورتی کسی انسان یا چیز میں نہیں ہوتی بلکہ دیکھنے والے کی آنکھوں میں ہوتی ہے بس نظر کا زاویہ اور سوچ درست ہونی چاہیے، ایسا ہی ایک چھوٹے قد والی لڑکی کے ساتھ ہوا ہے جسے لوگ مذاق کا نشانہ بناتے تھے لیکن اب وہ سپر ماڈل بن گئی ہے۔ امریکی ریاست نیواڈا کی 21 سالہ ڈریو پریسٹا کا قد 3 فٹ 4 انچ یعنی ایک میٹر کے لگ بھگ ہے۔ وہ بھی عام انسانوں ہی کی طرح پیدا ہوئی تھی لیکن اس کا قد عام انسانوں کی طرح نہیں بڑھا۔ اس کے گھر کا کوئی بھی فرد اس جیسا نہیں، اسی وجہ سے اسے بچپن سے ہی مذاق کا نشانہ بنایاجاتا تھا لیکن چھوٹے قد کی اس لڑکی کے خواب بہت بڑے تھے، اس نے کبھی بھی لوگوں کی باتوں کو اپنے عزائم کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے اس نے لاس اینجلس کا رخ کیا، اس نے ماڈلنگ کے میدان میں قدم رکھ کر ناصرف فیشن انڈسٹری کی روایات کو توڑا بلکہ اپنے ہی جیسے دوسرے لوگوں کو بھی اپنے خواب پورے کرنے کی راہ دکھائی۔ ڈریو پریسٹا کا کہنا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ فیشن انڈسٹری ہر شخص کو قبول کرے، ہر شخص ریمپ پر جلوہ گر ہو چاہے وہ وہیل چ...

حجام کا آنکھوں کی شیو کرکے لوگوں کی نظریں تیز کرنے کا دعویٰ

http://ift.tt/2Bg6W3c بیجنگ:  چین میں ایک حجام کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے استرے سے آنکھوں کے ڈیلے صاف کرسکتا ہے جس کے بعد صاف دکھائی دینے لگتا ہے۔   چینی حجام ژیونگ گاؤوو گزشتہ 40 سال سے یہ عجیب اور متنازع کام کررہے ہیں۔ وہ خود کو آنکھوں کا حجام بھی کہتے ہیں اور بقول ان کے وہ بلیڈ کے ذریعے آنکھوں کو دھوتے ہیں۔ ژیونگ کے مطابق وہ پپوٹے پیچھے کرکے آنکھوں کے سفید ڈیلے کو واضح کرتے ہیں اور دھیرے دھیرے آنکھ کو بلیڈ سے صاف کرتے ہیں اور اس عمل میں 5 منٹ لگتے ہیں۔ اس عمل کے لیے آنکھ کے بالائی اور زیریں پپوٹوں کو باری باری موڑ کر آنکھ صاف کی جاتی ہے۔ ان کی دکان چین کے جنوب مغربی صوبے سچوان کے دارالحکومت چینگڈو میں واقع ہے۔ اس دوران جراثیم سے پاک کرنے کے لیے استرے کو آیوڈین کے محلول سے دھویا جاتا ہے۔ حجام کا دعویٰ ہے کہ وہ گزشتہ 40 برس سے یہ کام کررہا ہے جس سے اب تک کوئی نقصان نہیں ہوا اور اس عمل کے بعد لوگوں کو بہت صاف دکھائی دیتا ہے۔ لیکن وہ ایسے افراد کی آنکھ کھرچتے ہیں جن کی عمر 30 یا اس سے زائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اس عمر کےلوگوں کی آنکھوں میں دھیرے دھیرے گندگی اور مٹ...

سوئٹزرلینڈ کے گاؤں میں رہیے اور 25 ہزارسوئس فرانک پائیے

http://ift.tt/eA8V8J برن:  سوئٹرز لینڈ کے گاؤں البینن نے مکینوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظر وہاں رہائش اختیار کرنے والوں کو 25 ہزار سوئس فرانک (26 لاکھ 80 ہزار روپے) فی فرد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق یہ رقم وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے والے فرد کو دی جائے گی، اگر اہل خانہ ساتھ ہوں گے تو ہر بچے کے عوض 10 ہزار سوئس فرانک کی اضافی رقم دی جائے گی تاہم مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں چند شرائط عائد کی ہیں جن کے مطابق 25 ہزار فرانک (25 ہزار 400 ڈالر) کی رقم اس شخص کو دی جائے گی جو یہاں کم از کم 10 سال کےلیے رہائش اختیار کرے گا،  اس کی عمر 45 سال سے زائد نہ ہو، وہ وہاں سیاحت کےلیے نہ آیا ہو بلکہ وہاں کم از کم 2 لاکھ فرانک کی پراپرٹی خریدے۔ 10 سال سے کم عرصے میں واپس جانے والے شخص کو حکومت کی جانب سے ملنے والی رقم واپس کرنی ہوگی۔ یہ پڑھیں:  سوئٹزرلینڈ میں خوبصورت ترین گاؤں کی تصاویر لینے پر پابندی واضح رہے کہ سوئٹزر لینڈ کے اس چھوٹے سے گاؤں میں مقیم افراد کی تعداد محض 240 ہے جس میں اضافے کےلیے مقامی انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ گاؤں کے رہائشی اس...

ماحول دوست گورکن کے نام موت کا ’’آسکر ایوارڈ‘‘

http://ift.tt/2AzgcTC  لندن:  فلم انڈسٹری میں آسکر ایوارڈ دنیا کا سب سے بڑا اعزاز مانا جاتا ہے لیکن برطانیہ میں ایک گورکن کو موت کے ’’آسکر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ برطانیہ میں مارٹن ہاس نامی گورکن آج کل سوشل میڈیا میں کافی مقبول ہے کیوں کہ وہ قبریں کھود کر سالانہ 25 ہزار پاؤنڈ تک کمالیتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 35 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ مارٹن کی خاص بات یہ ہے کہ وہ دیگر گورکنوں کی طرح قبر کی تیاری میں مشینوں کا استعمال نہیں کرتا بلکہ اپنے ہاتھوں سے قبر تیار کرتا ہے کیوں کہ مشینوں کے استعمال سے اطراف کے جگہوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ برطانیہ میں قبرستان کے معاملات دیکھنے والی ایک کمیٹی نے مارٹن کو ملک کا سب سے بہترین گورکن قرار دیتے ہوئے اسے موت کے آسکر ایوارڈ سے نواز ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ مارٹن جس طریقے سے قبر تیار کرتا ہے وہ سب سے زیادہ ماحول دوست ہے، اس لیے اسے اس ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ ایوارڈ سے نوازے جانے سے متعلق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں مختلف شعبوں میں بہترین خدمات سرانجام دینے والوں کو ہر سال اسی طرح کے منفرد اعزازات سے نوازا جاتا ہ...

چین کی مشہور شخصیات ایپ کے ذریعے اپنا وقت فروخت کرنے لگیں

http://ift.tt/2A6kBwq بیجنگ:  چین کے مشہور فنکار، اداکار اور دیگر مشہور شخصیات ایک ایپ کے ذریعے اپنا وقت دوسروں کو فروخت کررہے ہیں جس کے ذریعے ان کے مداح ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔ اس ایپ کا نام میاؤاے یعنی ’سیکنڈز‘ رکھا گیا ہے جس کے ذریعے اہم شخصیات اپنا وقت فروخت کرسکتی ہیں اور یہ وقت سیکنڈوں میں بیچا جاتا ہے۔ مرکزی کمپنی بڑے پیمانے پر معروف شخصیات سے وقت خریدتی ہیں جن میں فلمی ستارے بھی شامل ہیں۔ پھر اس وقت کے ٹکڑے کرکے انہیں آگے فروخت کیا جاتا ہے تاکہ پرستار اپنے ممتاز شخصیات سے مل سکیں اور اس پر کمپنی تین فیصد رقم بطور فیس لیتی ہے۔ رقم کا لین دین چینی آن لائن پے منٹ پلیٹ فارم نیٹ ایز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایپ کے مطابق اب تک 30 لاکھ سیکنڈز فروخت کیے جاچکے ہیں اور ہر ماہ اوسطاً ساڑھے چار سے چھ کروڑ ڈالر کا وقت فروخت کیا جاتا ہے۔ مثلاً اگر آپ اپنی پسندیدہ شخصیت سے ایک سیکنڈ مانگتے ہیں تو وہ ایک لائن کا ٹیکسٹ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح فون یا ویڈیو کال کے لیے 600 سیکنڈز خریدنا ہوں گے جبکہ ملاقات کے لیے 7200 سیکنڈز خریدنا لازمی ہوتے ہیں۔ ایپ پر اس وقت 500 سے زائد اداکار، فلمی...

حادثوں سے ذرا پہلے کی مشہور تصاویر

http://ift.tt/2zne9hq  لندن:  زندگی رواں دواں رہتی ہے اور کوئی نہیں جانتا کہ اگلے لمحے کیا ہونے والا ہے۔ لوگ چلتے چلتے گرجاتے ہیں یا ہماری سواریاں جواب دے جاتی ہیں۔ اس تصویری البم میں دنیا بھر میں عین حادثات یا ان سے چند سیکنڈ پہلے لی گئی تصاویر ہیں جن میں سے بعض واقعات سنگین معاملات بھی کی جانب بھی اشارہ کرتے ہیں۔ تیز رفتار کار پانی اڑاتی ہوئی ایک شخص کو بھی بارش کے پانی میں نہلاگئی۔ ایک بس میں خواتین اترنے لگیں کہ دروازہ بند ہوگیا اور ان کا سر دروازے میں پھنس گیا۔ عین اسی لمحے یہ تصویر کھینچی گئی۔ شاید یہ ہاتھی گاڑی میں موجود لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہے یا شاید ان پر غصہ ہورہا ہے کہ آپ میرے علاقے میں کیا کررہے ہیں۔ لیکن یہ بھاری بھرکم ہاتھی کار کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔ ایک صاحب بڑے اہتمام سے کیک لے جارہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے اور لڑکھڑا کر گرے۔ اس کے بعد کیک کی حالت کا آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں۔ لاری کو حادثہ ہوا اور سینکڑوں درجن انڈے سڑک پر گرگئے ۔ ایک کبوتر ایک بچے کے سر پر اپنے پنجے گاڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ اوہو! ایک سائیکل کے ساتھ بہت بر...

پلاسٹک سرجری کے بعد ماں نے بیٹے کو پہچاننے سے انکار کردیا

http://ift.tt/2zzMbDj بنکاک:  تھائی لینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے نے پلاسٹک سرجری کے بعد  والدہ کو چہرہ دکھایا تو انہوں نے اسے پہچاننے سے انکار کردیا۔ 22 سالہ نوپاجت مونلن کا ایک جبڑا پیدائشی طور پر ٹیڑھا تھا اور اس کے چہرے پر دیگر خامیاں بھی تھیں جب کہ اسکول سے لے کر کالج تک  اس کے ساتھی اس سے کتراتے تھے اوروہ  لوگوں کے مذاق سے تنگ آچکا تھا۔ اس کی خوش قسمتی کہ  اسے تھائی لینڈ کے ایک ایسے ٹی وی شو کے لیے منتخب کرلیا گیا جس میں شامل لوگوں کی مفت پلاسٹک سرجری کرکے ان کے تمام نقائص دور کئے جاتے ہیں ۔ اس شو کا نام ’لیٹ می ان‘ ہے جس میں لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جاتی ہے۔ نوپاجت مونلن کے جبڑوں ، چہرے اور دیگر خدوخال کے کئی آپریشن کئے گئے، یہاں تک کہ پیشانی اور آنکھوں کے اطراف کو بھی آپریشن سے گزارا گیا اور یوں وہ ایک نئی شخصیت بن کر سامنے آیا جس سے دنیا حیران ہے۔ اس کے بعد اس کی جلد کو کئی مراحل سے گزار کر ہموار کیا گیا، اس کے بعد اسے 3 ماہ آرام کرایا گیا اور وہ ایک ایسے روپ میں سامنے آیا کہ اس کی ماں نے بھی اسے پہچاننے سے...

ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے سمت بدلنے والے حیرت انگیز تیر

http://ift.tt/eA8V8J  لندن:  بین الاقوامی شہرت یافتہ تیر انداز لارس اینڈرسن ایسے انوکھے تیر بناتے ہیں جو دورانِ پرواز خمیدہ ہوکر ان دیکھے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ لارس اینڈرسن کئی برس سے ایسے تیر بنارہے ہیں جو پرواز کے دوران اپنا رخ بدل سکتے ہیں اور ہوا میں خمیدہ ہوکر پرواز کرتے ہیں۔ لارسن نے اس دلچسپ کرتب کی ویڈیوز بناکر پوسٹ بھی کی ہیں جو بہت مقبول ہورہی ہیں۔ یہ تیر ہوا میں راستہ بدل کر بظاہر دکھائی نہ دینے والے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایسے خاص تیرعہدِ وسطیٰ میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتے رہے ہیں۔ لوگ اسے شعبدہ بازی اور کرتب کا نام دیتے ہیں لیکن اینڈرسن کے مطابق یہ سائنس کے عین اصولوں کے تحت ہے کیونکہ یہ تیر بادحرکیات (ایئروڈائنامکس) کے مطابق بنائے گئے ہیں۔ ایسے تیروں کا فائدہ یہ ہوتا تھا کہ بسا اوقات تیرکی سمت سمجھنا مشکل ہوجاتا تھا اور یوں دشمن کو زیادہ نقصان ہوتا تھا۔ اسی طرح چھپ کر وار کرنے میں بھی یہ تیر اہم کردار ادا کرتے تھے۔ ذیل میں اینڈرسن کی ایک ویڈیو میں اس تیر کے کمالات دیکھے جاسکتےہیں: The post ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے سمت بدلنے والے حیرت انگیز تیر appeared fi...

10 ماہ کے بچے کا وزن 9 سال کے بچے کے برابر

http://ift.tt/2B4Lo9n میکسیکو:  لاطینی امریکی ملک میکسیکو میں دس ماہ کا ایک بچہ ایسی بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ بھوکا ہی رہتا ہے اور بہت زیادہ غذا کی وجہ سے 10 مہینے کی عمر میں ہی اس کا وزن 9 سال کے لڑکے جتنا ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو سے تعلق رکھنے والے لوئس مینول  کی عمر 10 ماہ ہے لیکن حیران کن طور پر اس کا وزن 30 کلو گرام ہے جو عام طور پر 9  سال کے بچے کا ہوتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لوئس کو دراصل  ’’پریڈر ویلی سنڈروم‘‘ کا مرض لاحق ہے۔  یہ بیماری جینیاتی خرابی کی وجہ سے بہت ہی کم لوگوں میں پائی جاتی ہے اور اس میں زیادہ بھوک لگنے کا احساس ہوتا ہے اور اس سے بچے کی افزائش ’رکنے کے ساتھ ساتھ اور اس کے پٹھے بھی نہیں بن پاتے۔ پریڈر  ویلی سنڈروم کا شکار بچے بڑھتے وزن کے باعث نہ صرف اپنی عمر سے بڑے بچوں کی طرح نظر آتے ہیں بلکہ ان میں دل کا دورہ پڑنے کے بھی امکانات ہو سکتے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ غربت کا شکار ہونے کی وجہ سے بچے کا علاج کرانے سے قاصر ہیں اس لئے انہوں نے لوئس کے علاج کےلیے چندہ مہم ش...

سعودی عرب کی مصروف ترین ہائی وے پر ہزاروں بندر نکل آئے

http://ift.tt/eA8V8J ریاض:  سعودی عرب میں ہزاروں بندر اچانک ہائی وے پر نکل آئے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہائی وے پر ہزاروں بندر سڑک پار کررہے ہیں جب کہ بعض کار سواروں نے اپنی گاڑیوں کو روک کر بندروں کی کھانے پینے کی اشیا سے خاطر مدارت  کی ۔ أعداد مهولة من القردة تقطع طريق #المدينة – #مكة السريع أمام المركبات.. .! http://pic.twitter.com/9RyjjmHv5u — هاشتاق العرب (@TheArabHash) November 19, 2017 یہ خبر بھی پڑھیں:  بندروں کے ساتھ پلنے والی حیرت انگیز لڑکی اتنی بڑی تعداد میں اچانک بندروں کی آمد کے مناظر کو  ہائی وے پرسفر کرنے والے مسافروں نے اپنے کیمروں میں عکس بند کردیا اور بعدازاں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ مناظر کو دیکھ کر حیرانی کا اظہارکررہے ہیں جب کہ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ یہ ویڈیوز عام شہریوں کی جانب سے کئی گئی ہیں تاہم کسی سرکاری ادارے یا معتبر مقامی میڈیا نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔ The post سعودی عرب کی مصروف...

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد

http://ift.tt/eA8V8J اندور:  بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 5 پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب وزنی بالوں کے گچھے کو کامیابی سے نکال لیا ہے اور سرجری کے بعد مریضہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  اماراتی خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی یہ آپریشن مہاراجا یش وانٹرو اسپتال میں ڈاکٹر ماتُھر کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے انجام دیا۔ 25 سالی ذہنی مریض خاتون کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری کا فیصلہ کیا اور جان کے خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کرکے بالوں کو نکال لیا۔ مذکورہ خاتون ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بالوں کو دانتوں سے منہ سے نوچ نوچ کر کھالیتی تھی۔ The post خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zscnzk via IFTTT

بھارت میں نوجوان ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا

http://ift.tt/eA8V8J لکھنو:  بھارتی ریاست اتر پردیش میں نوجوان ٹرین کے نیچے لیٹ گیا تاہم وہ معجزاتی طور پر نا صرف بچ گیا بلکہ اس کو خراش تک نہیں آئی۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، ایسا ہی کچھ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ہوا جہاں ایک نوجوان پٹڑی کراس کرنے کی کوشش کے دوران ٹرین کے نیچے آگیا تاہم نوجوان معجزاتی طور پر محفوظ رہا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  4 گھنٹوں میں دل کے 23 دورے پھر بھی مریض زندہ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 15 نومبر کا ہے جہاں بنکاتا اسٹیشن پر نوجوان ٹرین کی طرف جانے کی جلدی میں پٹڑیوں پر پھسل گیا اور اسی دوران دوسری طرف سے ٹرین آگئی، نوجوان فوراً پٹڑیوں پر لیٹ گیا اور چیختا رہا تاہم دوسری طرف کھڑے افراد مدد کرنے سے قاصر رہے، ٹرین گزرنے کے بعد لوگوں نے آگے بڑھ کر نوجوان کو اٹھایا تو دیکھ کر حیران رہ گئے اس کو خراش تک نہیں آئی تھی اور وہ مکمل طور پر محفوظ تھا۔   The post بھارت میں نوجوان ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود معجزاتی طور پر بچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2B096DK via IFTTT

پاکستان میں جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ

http://ift.tt/eA8V8J  کراچی:  پاکستان میں انسانوں کے بعد اب جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی انتظامی تاریخ کا منفرد قانون بنانے کی تیاری جاری ہے۔ جانوروں کے لئے بھی نادرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا جس کے ذریعے انہیں شناختی کارڈ، ویزا اور پاسپورٹ بھی دیے جائیں گے۔ سندھ حکومت کے محکمہ لائیو اسٹاک نے انوکھا بل تیار کیا ہے جس کے تحت سندھ لائیو اسٹاک رجسٹریشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ جانوروں کا سینٹرل ڈیٹا بیس بنایا جائے گا، ان کی نقل و حرکت اور پیدائش و انتقال کے بارے میں لائیو اسٹاک اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا اور دستاویز لینا ہوگی، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں جانوروں کی پیدائش و اموات کا اندراج ہوگا۔ ہر جانور کو مخصوص شناختی کوڈ جاری کیا جائیگا اور انہیں ذبح خانوں میں لانے پر اتھارٹی کو اطلاع دینا لازمی ہوگی۔ لائیو اسٹاک اتھارٹی جانوروں کی ویلفئیر اور نیوٹریشن پر کام کریگی جبکہ قصابوں کی تربیت اور انکی رجسٹریشن ہوگی۔ The post پاکستان میں جانوروں کے بھی شناختی کارڈ بنانے ک...

85 سالہ بھکارن نے مندر کو لاکھوں روپے عطیہ کردیے

http://ift.tt/eA8V8J میسور:  بھارت میں 85 سالہ معمر بھکاری خاتون نے مندرکو ڈھائی لاکھ روپے کا عطیہ دیتے ہوئےکہا ہے کہ مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق بھارت کی ریاست میسور میں 85 سالہ ضعیف بھکاری خاتون سیتا لکشمی نے وونٹی کوپال کے مندرپراسنا انجانیاسوامی کی تعمیروترقی کےلئے ڈھائی لاکھ روپے عطیہ کردیے۔ 85 سالہ بھکاری خاتون کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میرے لئے خدا ہی کافی ہے اور مجھ سے زیادہ مندر کو اس پیسے کی ضرورت ہے، اس مندر کی انتظامیہ نے میرا بہت خیال رکھا ہے، اگرمیں یہ رقم اپنے پاس رکھتی تو یہ چوری بھی ہوسکتی تھی اس لئے میں نے اس رقم کو مندر کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سیتا لکشمی اپنے بھائی کے گھرمیں رہتی تھی، بڑھاپے کی وجہ سے وہ کام کاج کرنے کے قابل نہیں رہیں اور اپنے خاندان پر بوجھ بننے کے خوف سے مندر کی دہلیز پر بیٹھ گئیں جہاں یاتریوں سے بھیک مانگنے لگیں۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار پر معمر بھکاری خاتون نے بھیک میں جمع کردہ ڈھائی لاکھ روپے کی خطیر رقم مندر انتظامیہ کو عطیہ کردی۔ مندرکے ٹرسٹی ...

خاتون کے چار پیر؟ لوگ تصویر دیکھ کر چکرا گئے

http://ift.tt/2hHEUpm ممبئی:  انٹرنیٹ پر آئے روز  ذہنی آزمائش کو جانچنے والی ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو دیکھنے والوں کو ذہن دوڑانے پر مجبور کردیتی ہیں۔ عموماً ایسی تصاویر ایسے مناسب وقت پر یا عجیب زاویے سے لی جاتی ہیں کہ وہ ہوتی کچھ ہیں اور نظر کچھ آتی ہیں جنہیں دیکھ کر لوگ سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ معما کیا ہے؟ تاہم جب انہیں حقیقت پتا چلتی ہے تو وہ بعض اوقات سر بھی پیٹتے ہیں کہ یہ تو سامنے کی بات تھی جس پر انہوں نے غور نہیں کیا۔ ایسی ہی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سپر اسٹور میں زمین پر بیٹھی ہوئی خاتون کے دو کے بجائے چار پیر نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر لوگ چکرا گئے، ذہن کو دوڑایا اور تصویر پر توجہ مرکوز کی مگر یہ جان نہ پائے کہ حقیقت کیا ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس تصویر کی حقیقت کیا ہے؟ زیر نظر تصویر صرف نظر کا دھوکا ہے، خاتون کے دو ہی پاؤں ہیں مگر یہ سپر اسٹور میں موجود ایک آئینے کے سامنے اس زاویے سے بیٹھی ہیں کہ ان کے جسم کے دیگر حصے نظر نہیں آرہے اور صرف پاؤں نظر آرہے ہیں، آئینے میں نظر آنے والے جسم کے بقیہ عکس کو ان کے اپنے...

وقت کا صحیح استعمال

http://ift.tt/eA8V8J ہر شخص کی زندگی ماضی، حال اور مستقبل میں تقسیم ہے۔ میں نہیں کہہ سکتا کہ ماضی اچھا تھا یا مستقبل اچھا ہو گا۔ ماضی کی تلخ و شیریں یادیں جن میں تبدیلی نا ممکن ہوتی ہے، بس ہم پچھتاوا کر سکتے یا فخر کر سکتے ہیں۔ حال منصوبہ بندی کے لیے ہوتا ہے ۔ اگر حال خوشحال ہو تومنصوبہ بندی بھی بہتر ہو گی اور حال اگر حال و بے حال ہے تو پھر منصوبہ بندی بھی مخدوش قِسم کی ہو گی۔ مستقبل میں یہ خوبی ضرور ہے کہ انسان امید پہ زندہ ہے اور وہ مستقبل کے بارے میں ہمیشہ سہانے سپنے دیکھتا ہے چاہے وہ کسی بھی حال میں ہو۔ مستقبل کی منصوبہ بندی جو بھی ہولیکن بہترین منصوبہ بندی وہ ہے جس میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو سامنے رکھا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت کو بھی سامنے رکھا جائے۔ انسان ہمیشہ آسائشات چاہتا ہے اور ان کے لیے ہی منصوبہ بندی کرتا ہے تا کہ آنے والے وقت میں اپنی زندگی لذتوں میں گزار سکے۔ یہ یاد رکھنے کی بات ہے کہ لذتیں زیادہ دیر قائم نہیں رہتیں۔ جیسا کہ گرمی میں ٹھنڈا پانی پیاس کی حد تک ہی پیا جا سکتا ہے۔دھوپ موسمِ سرما میں کچھ دیر کے لیے تو لذت دے سکتی ہے زیادہ دیر برداشت نہیں ہوتی ۔...

سوات کا سپل بانڈئی

http://ift.tt/eA8V8J  سپل بانڈئی سوات کے صدرمقام ، سیدو شریف سے آٹھ کلومیٹردور ہے۔ سیاحتی مقام ،مرغزار جاتے ہوئے راستے میں دائیں طرف سرسبز و شاداب پہاڑی کے اوپر یہ گاؤں واقع ہے۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پاکستان کی واحد بستی ہے جہاں ایک ہی دادا کی اولاد رہتی ہے۔مزید براں ایک پہاڑی کی چوٹی پر واقع ہونے کے باعث بھی اسے ممتاز درجہ حاصل ہے۔ سپل بانڈئی سطح سمندر سے 3600 فٹ بلند ہے۔ سپل بانڈئی سے تعلق رکھنے والے دانشور، شوکت شرار کی تحقیق کے مطابق گاؤں کے آثار قدیمہ سے عیاں ہے کہ یہاں محمود غزنوی کی افغان فوج کے آنے سے پہلے بدھی اور ہندو آباد تھے۔بعد ازاں یہاں محمود غزنوی کی فوج میں شامل افغان بس گئے۔یہ واضح رہے، شوکت شرار کے مطابق سوات کے وہ گاؤں جن کے ساتھ ’’پور‘‘ کا لاحقہ لگتا ہے، ہندوؤں کے بسائے ہوئے ہیں۔ سوات میں اسلام پور، فتح پور اور شاہ پور اس کی مثالیں ہیں۔ اس طرح ’’گرام‘‘ کا لاحقہ ان علاقوں کے ساتھ لگتا ہے جنہیں بدھ لوگوں نے آباد کیا۔ ایسے علاقوں میں اوڈیگرام، نجیگرام اور گلی گرام نمایاں ہیں۔’’بانڈئی‘‘ ان علاقوں کے ساتھ مستعمل ہے جنہیں پختون زمانے میں ترقی دی گئی۔ افغان فو...

’’میکنک‘‘ بادشاہ

http://ift.tt/eA8V8J دنیا کے بڑے بڑے بادشاہوں کو تاریخ ان کے جاہ و جلال کے حوالے سے جانتی ہے لیکن ایک افریقی بادشاہ نے حکمرانی کے ساتھ مزدوری کر کے دنیا کی توجہ حاصل کر لی۔ اس67 سالہ منفرد حکمران کا شاہی نام ’’ٹوگبی نگوریفیا سیفاس کوسی بانسا‘‘(Togbe Ngoryifia Céphas Kosi Bansah) ہے۔عرف عام میں کنگ سیفاس کہلاتا ہے۔اس کی سلطنت کانام ’’گبی‘‘ ہے جو مشرقی گھانا میں ٹوگو کی سرحد کے ساتھ واقع ہے۔ کنگ سیفاس کی سلطنت میں تین لاکھ سے زائد افراد بستے ہیں۔ یہ بادشاہ سلامت محنت مزدوری کے لیے جرمنی میں مقیم ہیں اور وہاں مکینک کا کام کرتے ہیں۔ یہ کوئی لطیفہ نہیں بلکہ واقعی حقیقت ہے کہ کنگ سیفاس نے لڈ وک شیفن کے علاقے میں اپنی ورکشاپ بنارکھی ہے، جہاں وہ دن بھر تیل اور گریس میں لتھڑے رہتے ہیں۔ یہ بادشاہ سلامت سال میں سات آٹھ مرتبہ اپنی سلطنت کا دورہ کرتے ہیں جبکہ باقی دنوں میں سکائپ کے ذریعے حکمرانی کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ کنگ سیفاس 1970ء میں اس وقت جرمنی آئے جب ان کے دادا ،کنگ ہوہو نے انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک بھیجا۔ جرمنی آکر انہوں نے کچھ تعلیم حاصل کی لیکن انہیں تعلیم سے زیادہ مکینک ب...

’’ہمیں دلہن نہیں ملتی‘‘… ترکی میں مردوں کی دہائی

http://ift.tt/eA8V8J  ترکی کے جنوبی علاقے کے ایک دور افتادہ گاؤں ازوملو (Uzumlu) میں بستے مرد عجیب مشکل میں پھنس گئے ہیں۔وہ یہ کہ کوئی بھی خاتون ان سے شادی پر آمادہ نہیں ۔ وہ جس خاتون کو بھی رشتہ بھیجتے ہیں ،ٹکا سا جواب آتا ہے کہ ہم اس دورافتادہ اور پسماندہ گاؤں میں قید ہو کر اپنی زندگی برباد نہیں کرنا چاہتیں۔ یہ صورتحال اس قدر گھمبیر ہو چکی کہ گزشتہ نو سال سے اس گاؤں میں کسی ایک مرد کی شادی بھی نہیں ہو سکی۔دوسری طرف وہاں سے کئی لڑکیاں بیاہ کر دیگر علاقوں میں جا چکی ہیں۔ بیشتر خواتین بہتر مستقبل کے لیے بڑے شہروں میں جا بسی ہیں اور علاقے کے میئر کے مطابق اس گاؤں کی آبادی تقریباً آدھی رہ گئی ہے۔ پچھلے دنوں صورتحال سے تنگ آ کر گاؤں کے کنوارے مردوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں وہ خواتین سے التجائیں کرتے رہے کہ خدارا ہمارے ساتھ شادی سے انکار مت کرو۔ساتھ ہی انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بھی معاملے کا نوٹس لینے اور مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ میئر مصطفی بیشبیلان کا کہنا ہے کہ گاؤں میں اس وقت 25 مرد غیرشادی شدہ ہیں جن کی عمریں پچیس سے پنتالیس سال کی ہو چکی ہیں مگر کوئی بھی عور...

80 زبانوں میں گانا گانے والی 12 سالہ لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم

http://ift.tt/2hMqQyF کیرالہ:  آج کل سوشل میڈیا پر 12 سالہ بھارتی لڑکی کی بڑی دھوم ہے جو 80 مختلف زبانوں میں گانے گاچکی ہے اور اس لڑکی کے مداح صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں بھی موجود ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کی 12 سالہ سچیتا ستیش ساتویں جماعت میں پڑھتی ہے لیکن آج کل وہ اپنے والدین کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں رہائش پزیر ہے۔ سچیتا کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پورے سروں اور تال کے ساتھ دنیا بھر کی 80 مختلف زبانوں میں گانا گا سکتی ہے، ابتدا میں وہ صرف انگریزی میں گانا گاتی تھیں پھر جاپانی زبان میں گانا گانے پر انہیں بہت زیادہ سراہا گیا تو انہوں نے دیگر زبانوں میں بھی گانا گانے کا سوچا اب وہ رواں برس 25 دسمبر کو ایک کنسرٹ میں 85 زبانوں میں گانے گا کر اپنی مہارت کا ثبوت دینے کی تیاریاں کررہی ہیں اور اگر انہوں نے یہ کارنامہ انجام دے دیا تو وہ دنیا میں سب سے زیادہ زبانوں میں گانا گانے والی گلوکارہ بن جائیں گی۔ سچیتا کا دعویٰ ہے کہ اس نے صرف ایک سال میں 80 زبانوں میں گانا سیکھا ہے۔ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے سچیتا نے مزید 5 زبانوں میں گانے سیکھنے کی ٹھان...

سعودی نوجوان نے 550 کلو وزن کم کرلیا

http://ift.tt/2B23zxv ریاض:  سعودی نوجوان نے تقریباً 550 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا۔ عام طور پر موٹاپے کا شکار لوگ اپنا وزن کم کرنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں اور  اس قدر محنت و مشقت کے بعد بھی ان میں معمولی سا فرق آتا ہےلیکن سعودی عرب میں ایک نوجوان ایسا بھی ہے جس نے80فیصد وزن گھٹا کر خود کو نارمل زندگی کے قابل بنا لیا۔ سعودی عرب کے سب سے وزنی شخص کا اعزاز پانے والے خالد الشعاری نےموٹاپے سے لڑتے ہوئے 610 کلو وزن  کو چار سال میں حیران کن طور پر68کلو تک کم کرلیا۔خالد الشعاری کا سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز (مرحوم) کے احکامات پر علاج کیا گیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں:  دنیا کی سب سے وزنی خاتون انتقال کرگئیں خالد کو ہیوی مشینری کے ذریعے فائر فائٹرز ،میڈیکل ٹیم اور ریسکیو اہلکاروں کی نگرانی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس غیرمعمولی جسامت کے حامل شہری کا وزن کم کرنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی  اور ماہر ڈاکٹرز کی زیرِ نگرانی اس کا علاج کیا گیا۔ موٹاپے سے چھٹکارا پانے کے بعدسوشل میڈیا پر خالد الشعاری کی تصاویر پوسٹ کی گئیں تو دیک...

انسان چاند پر نہیں گیا تھا، اپالو 17 کی اولین تصاویر پر نیا اعتراض

http://ift.tt/2zix4xD  واشنگٹن:  ناسا اور دیگر ماہرین کی جانب سے ہزار ثبوتوں کے باوجود بھی تنقید نگار اب بھی انسان کے چاند پر قدم رکھنے پر یقین نہیں رکھتے اور آئے دن نئے اعتراضات سامنے لاتے رہتے ہیں۔ اب ان کا تازہ اعتراض اپالو 17 کی نئی ویڈیو میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خلانورد کے شفاف ہیلمٹ پر ایک اور شخص کا سایہ نظر آرہا ہے جس نے خلائی سوٹ نہیں پہنا ہوا ہے۔ یہ ویڈیو یوٹیوب پر موجود ہے جس میں اپالو پروگرام کے آخری مشن پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ ویڈیو کو ایک سافٹ ویئر کے ذریعے مزید واضح کیا گیا ہے۔ یوٹیوب کے ایک صارف اسٹریٹ کیپ ون نے اپالو 17 کی ایک ویڈیو کو آج کے ایک جدید سافٹ ویئر کے ذریعے واضح کیا ہے اور اس میں ایک اہم بات سامنے لائی گئی ہے کہ خلانورد کے ہاتھ میں ایک کیمرہ ہے اور اس کے شفاف ہیلمٹ پر سامنے کا عکس دکھائی دے رہا ہے لیکن اس عکس میں نظر آنے والا شخص خاص خلائی سوٹ پہنے ہوئے نہیں ہے ۔ اب اگر وہ چاند پر ہے تو وہاں خلائی سوٹ لازمی ہوتا ہے اور یوں یہ تصویر جعلی ہے اور امریکہ نے چاند پر جانے کا ڈرامہ رچایا ہے۔ واضح رہے کہ چاند پر اترنے والا ہر خل...

مصر میں جیل نما ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

http://ift.tt/2jD0n7l قاہرہ:  مصر میں ایک ہوٹل کو جیل کی شکل دی گئی ہے جس میں کھانوں کے نام بھی سزاؤں کی دفعات پر رکھے گئے ہیں۔ دنیا بھر میں قائم ہوٹلز اپنے گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نت نئے طریقے اختیار کرتے ہیں لیکن مصر میں ایک ہوٹل نے عجیب ڈھنگ سے عوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شہر المنصورہ میں ایک شخص نے ایسا ہوٹل بنایا ہے جو پوری طرح سے جیل کا منظر پیش کرتا ہے اور عوام کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ جیل نما اِس ہوٹل میں کھانوں کے نام بھی سزاؤں کی دفعات کے ناموں پر رکھے گئے ہیں جب کہ گاہکوں کو کھانا بھی جیل کی کوٹھری نما کمروں میں دیا جاتا ہے۔ ہوٹل کے مالک ولید نعیم کے مطابق ہوٹل میں صارفین کو کھانا پیش کرنے کے لئے بنائے گئے کمرے قیدیوں کے سیل سے مماثلت رکھتے ہیں جب کہ ہوٹل ملازمین گاہکوں کو کھانا پیش کرنے کے بعد سیل کو بند کرسکتے ہیں اور کھانے کے بعد صارف آزادی حاصل کرلیتا ہے۔ ولید نعیم کا کہنا ہےکہ جیل ہوٹل میں کھانوں کے نام سزاؤں کے مطابق رکھے گئے ہیں جس میں صارف سب سے بڑی سزا سزائے موت کو مانگے تو اسے مشرقی مصالحے دار گوشت اور عمر قید...

اماراتی شہری نے کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں خریدلی

http://ift.tt/eA8V8J ابو ظہبی:  متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے، نیلامی کی تقریب کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر’2‘ پر مشتمل تھی 10ملین درہم میں خریدلی۔ اس خبر کو بھی پڑھیں :  کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10 ملین درہم پر ختم ہوئی جس کو اماراتی تاجر احمد المرزوخی نے خریدا۔ نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی پیسوں میں 28 کروڑ67 لاکھ 28 ہزار اور 480 روپے بنتی ہے۔ اماراتی تاجر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے اس نمبر پلیٹ کو حاصل کیا اور چاہتا ہوں کہ میرے پیسے فلاحی کاموں کے لیے خرچ ہوں۔ The post اماراتی شہری نے کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں خریدلی appeared first on ایکسپریس اردو . from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2ATVU3e via IFTTT

انوکھا ہوٹل جہاں کھانا خریدنے کیلئے پیسے نہیں کچرا دینا پڑتا ہے

http://ift.tt/eA8V8J جکارتا:  انڈونیشیا کے ایک انتہائی غریب علاقے میں واقع ایک بڑی کچرا کنڈی میں میاں بیوی نے ایک ہوٹل کھولا ہے جہاں ری سائیکل ہونے والا پلاسٹک اور دیگر اشیا جمع کراکے مفت میں کھانا کھایا جاسکتا ہے اور اگر کوئی اضافی رقم بچتی ہے تو وہ بھی ادا کی جاتی ہے۔ انڈونیشیا کے علاقے سیمارنگ میں اس ہوٹل کا نام میتھین گیس کینٹین ہے جو ایک میاں بیوی سارمن اور سایوتامی چلاتے ہیں ۔ اس علاقے میں کچرے کے پہاڑ ہیں جہاں غریب آبادی کام کی چیزیں تلاش کر انہیں فروخت کرتی ہیں اور مشکل سے تین ہزار روپے پاکستانی ہر ماہ کما پاتی ہے۔ یہ جوڑا 40 سال تک اسی علاقے میں کچرا چنتا رہا اور اب وہاں لوگوں کا پیٹ بھرنے کے لیے انہوں نے یہ ہوٹل کھولی ہے۔ ہوٹل میں کھانا کھانے کے لیے نقدی کی بجائے ری سائیکل ہونے والا کچرا لیا جاتا ہے جو پلاسٹک یا شیشے کی صورت میں ہوسکتا ہے۔ جو بھی یہاں آتا ہے وہ یہی سامان جمع کراتا ہے اور اس کے بدلے کھانا کھاتا ہے اور فرق کی صورت میں اضافی رقم بھی ادا کی جاتی ہے۔ سارِمن کہتے ہیں کہ روزانہ ایک ٹن سے زائد پلاسٹک کا کوڑا جمع ہوتا ہے۔ اس طرح سے یہ ماحول میں جمع نہیں ہوتا ...

دلچسپ و عجیب : خرگوشوں کا جزیرہ

http://ift.tt/2jH9KD2 جاپان ایک ایسا ملک ہے جہاں کی روایات اور ثقافت بڑی عجیب و غریب ہیں۔ یہاں کے لوگ بھی بہت مخلص اور پیار کرنے والے ہیں، خاص طور سے جانوروں کو تو یہ دل و جان سے چاہتے ہیں، ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں، بیمار ہونے کی صورت میں ان کا علاج معالجہ بھی پوری توجہ سے کرتے ہیں اور ان کی ہر طرح کی خدمت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔ ملک جاپان میں ایک ایسا عجیب و غریب جزیرہ بھی ہے جہاں ہر طرف خرگوش ہی خرگوش دکھائی دیتے ہیں۔ اسی لیے اسے Rabbit island کہہ کر پکارا جاتا ہے۔ اس جزیرے پر بھاگتے دوڑتے خرگوش دیکھ کر عجیب سا خوش گوار احساس ہوتا ہے۔ یہ مست اور خوش باش خرگوش اپنی ہی دنیا میں مگن دکھائی دیتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اس جزیرے کے سوا دنیا میں اور کچھ نہیں ہے۔ ان خرگوشوں کو دیکھنے اور ان سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آنے والے لوگ خاص طور سے مقامی اور غیرمقامی سیاح ان سے مل کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ اس Rabbit islandپر جانے والے سیاح اپنے ان ننھے مہمانوں کی خاطر تواضع کا بھرپور اہتمام کرتے ہیں اور اپنے ساتھ ان کے کھانے پینے کی ڈھیروں اشیاء لے کر جاتے ہیں اور ...

ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر 32 لاکھ روپے جرمانہ

http://ift.tt/2hJy1b1 اوسلو:  ناروے میں ارب پتی خاتون کو شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں 30 ہزار 400 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ پاکستانی کرنسی میں 32 لاکھ روپے سے زیادہ بنتے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ناروے میں پولیس نے 22 سالہ کیتھرینا اینڈرسن کو شراب پی کر ڈرائیونگ کے جرم میں گرفتار کیا جہاں اس پر 30 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا جو کہ ایک بہت بڑی رقم ہے، ساتھ ہی لڑکی پر 13 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔ ناروے کے قانون کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ آمدنی کی مخصوص شرح کے اعتبار سے وصول کیا جاتا ہے یعنی جو جتنا زیادہ امیر شخص ہوگا اس کے چالان کی مالیت اتنی ہی زیادہ ہوگی۔ کیتھرینا اینڈریسن دنیا کی دوسری کم عمر ترین ارب پتی لڑکی ہے، فوربس میگزین کے مطابق طالبہ کے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ہیں۔ مقامی عدالت کا کہنا ہے کہ کیتھرینا پر اگر یہ قانون لاگو کیا جائے تو اس کے اثاثوں کے حساب سے چالان کی رقم 49 لاکھ ڈالر یعنی 50 کروڑ روپے کے لگ بھگ بنتی ہے تاہم کیتھرینا سے صرف 30 ہزار 400 ڈالر وص...