Skip to main content

چین کی مشہور شخصیات ایپ کے ذریعے اپنا وقت فروخت کرنے لگیں

http://ift.tt/2A6kBwq

بیجنگ: چین کے مشہور فنکار، اداکار اور دیگر مشہور شخصیات ایک ایپ کے ذریعے اپنا وقت دوسروں کو فروخت کررہے ہیں جس کے ذریعے ان کے مداح ان سے ملاقات کرسکتے ہیں۔

اس ایپ کا نام میاؤاے یعنی ’سیکنڈز‘ رکھا گیا ہے جس کے ذریعے اہم شخصیات اپنا وقت فروخت کرسکتی ہیں اور یہ وقت سیکنڈوں میں بیچا جاتا ہے۔ مرکزی کمپنی بڑے پیمانے پر معروف شخصیات سے وقت خریدتی ہیں جن میں فلمی ستارے بھی شامل ہیں۔ پھر اس وقت کے ٹکڑے کرکے انہیں آگے فروخت کیا جاتا ہے تاکہ پرستار اپنے ممتاز شخصیات سے مل سکیں اور اس پر کمپنی تین فیصد رقم بطور فیس لیتی ہے۔ رقم کا لین دین چینی آن لائن پے منٹ پلیٹ فارم نیٹ ایز کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ ایپ کے مطابق اب تک 30 لاکھ سیکنڈز فروخت کیے جاچکے ہیں اور ہر ماہ اوسطاً ساڑھے چار سے چھ کروڑ ڈالر کا وقت فروخت کیا جاتا ہے۔

مثلاً اگر آپ اپنی پسندیدہ شخصیت سے ایک سیکنڈ مانگتے ہیں تو وہ ایک لائن کا ٹیکسٹ ہوسکتا ہے۔ اسی طرح فون یا ویڈیو کال کے لیے 600 سیکنڈز خریدنا ہوں گے جبکہ ملاقات کے لیے 7200 سیکنڈز خریدنا لازمی ہوتے ہیں۔

ایپ پر اس وقت 500 سے زائد اداکار، فلمی ستارے، ماڈل، اینکر، موسیقار، کھلاڑی اور لیگ آف لیجنڈز کی خواتین کھلاڑی شامل ہیں جو اپنے مداحوں کے ساتھ کھیلتی بھی ہیں۔ اس کے علاوہ اولمپک اسپیڈ اسکیٹر نے اسکیٹنگ سکھانے کی پیشکش بھی کی ہے۔ تاجروں اور کاروباری شخصیات نے اپنے مفید مشورے دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ایک گلوکار زینگ یوآن نے اپنی آواز میں گانے کو رنگ ٹونز اور الارم کے طور پر سیٹ کرنے کی پیشکش کی ہے جس سے لوگ بہت خوش ہیں۔

صارفین اس ایپ کے ذریعے کسی اسٹاک ایکسچینج کے حصص کی طرح کاروبار کرسکتے ہیں۔ اس رحجان سے کئی قانونی مسائل نے بھی جنم لیا ہے اور حکومتی اجازت کے باوجود اس ایپ میں مالیاتی خطرات اپنی جگہ موجود ہیں۔

کاروباری معاملات کے وکیل لوئی ژنیوئی کہتے ہیں کہ وقت کوئی بیچنے کی چیز نہیں اور اسے فروخت کرکے ایپ ان تمام قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے لیکن اس تنقید کے باوجود بھی لوگوں کی اکثریت نے اس ایپ کو پسند کیا ہے اور اس کے مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

The post چین کی مشہور شخصیات ایپ کے ذریعے اپنا وقت فروخت کرنے لگیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2A77qes
via IFTTT

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...