اندور: بھارت میں ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو گرام وزنی بالوں کا گچھا نکال لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں 5 پانچ رکنی میڈیکل ٹیم نے خاتون کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام کے قریب وزنی بالوں کے گچھے کو کامیابی سے نکال لیا ہے اور سرجری کے بعد مریضہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اماراتی خاتون کے پیٹ سے ساڑھے 17 کلو وزنی رسولی نکال لی گئی
یہ آپریشن مہاراجا یش وانٹرو اسپتال میں ڈاکٹر ماتُھر کی قیادت میں میڈیکل ٹیم نے انجام دیا۔ 25 سالی ذہنی مریض خاتون کو پیٹ کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ابتدائی ٹیسٹ اور معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری کا فیصلہ کیا اور جان کے خطرے کے پیشِ نظر آپریشن کرکے بالوں کو نکال لیا۔ مذکورہ خاتون ذہنی مریضہ ہے جو اپنے سر کے بالوں کو دانتوں سے منہ سے نوچ نوچ کر کھالیتی تھی۔
The post خاتون کے پیٹ سے بالوں کا ڈیڑھ کلوگرام وزنی گچھا برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2zscnzk
via IFTTT