ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے، نیلامی کی تقریب کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر’2‘ پر مشتمل تھی 10ملین درہم میں خریدلی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : کویتی شہری نے دوست کو بیوی بیچ ڈالی
نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10 ملین درہم پر ختم ہوئی جس کو اماراتی تاجر احمد المرزوخی نے خریدا۔ نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی پیسوں میں 28 کروڑ67 لاکھ 28 ہزار اور 480 روپے بنتی ہے۔ اماراتی تاجر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے اس نمبر پلیٹ کو حاصل کیا اور چاہتا ہوں کہ میرے پیسے فلاحی کاموں کے لیے خرچ ہوں۔
The post اماراتی شہری نے کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں خریدلی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب http://ift.tt/2ATVU3e
via IFTTT