کابل: افغانستان کی حکومت نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا۔ افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں سے ماہِ شوال کے چاند کی شہادات موصول ہوئیں جس کے بعد حکومت نے آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سرکاری اعلامیہ جاری کردیا۔ عاجل: رئیس ستره محکمه امارت اسلامی افغانستان و مسئول کمیته رویت هلال، محترم شیخ الحدیث مولوي عبدالحکیم حقانی صاحب اعلام نمود که فردا یکشنبه درتمام کشور روز اول عید سعید فطر می باشد. به همین مناسبت به تمام هموطنان ما عید فطر را تبریک و تهنیت عرض میداریم. pic.twitter.com/r2ydhzq933 — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) April 30, 2022 امارات اسلامیہ افغانستان کے چیف جسٹس اور رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ الحدیث مولوی عبدالحکیم حقانی نے بروز اتوار ملک بھر میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔انہوں نے عید الفطر کی آمد پر امت مسلمہ اور افغان قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔ واضح رہے کہ سع...