سرینگر: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ مقبوضہ کشمیرسے قبل قابض بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 2کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندری مودی کے مقبوضہ جموں وکشمیرکے دورے سے قبل بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
دونوں نوجوانوں کو مقبوضہ جموں میں سنجوان چھاؤنی کے علاقے میں جمعے کی صبح جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا گیا۔ قابض بھارتی فورسزنے شہید نوجوانوں پرالزام عائد کیا کہ وہ دہشتگرد وارداتوں میں ملوث تھے۔
فائرنگ کے بعد بھارتی فورسزنے مختلف علاقوں میں چھاپوں اورناکہ بندی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیریوں کومساجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی سے بھی روک دیا گیا ہے۔
The post مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر،قابض بھارتی فورسزنے2 نوجوانوں کوشہید کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/QYBal21