دمشق: افطار عام کیلئے جمع ہونے والے شامی شہریوں پر داعشی کارندوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں سات افراد لقمہ اجل بن گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار ملک شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے علاقے ابوقصاب میں دہشت گردوں کی جانب نہتے شہریوں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔
داعشی دہشت گردوں کی جانب سے اس وقت حملہ کیا گیا جب شامی شہری افطار کیلئے ایک مقام پر جمع ہوئے تھے۔
غیرملکی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے عرب نیوز کا کہنا ہے کہ دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے افطار کرنے والوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فورسز کی کارروائی میں داعشی لیڈر ابوابراہیم القریشی اور اس کے ترجمان کی ہلاکت کے بعد شمال مشرقی شام میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔
لیڈر اور ترجمان کی ہلاکت کے بعد موجودہ ترجمان ابو عمر المہاجر نے انتقامی کارروائیوں کا عندیہ دیا تھا جس کے حالیہ 11 دنوں میں شمال مشرقی شام میں داعش کے 23 دہشت گردانہ حملے ہوچکے ہیں۔
The post افطار میں شریک شامی شہریوں پر داعش کی فائرنگ، 7 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/kmSgowj