کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اور پب جی گیم پر پابندی کردی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی کابینہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ موبائل ایپس افغانستان کے نوجوانوں کو سیدھے راستے سے بھٹکا رہی ہیں۔ جس کے باعث وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کو انہیں بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اس سے قبل افغانستان کے بے دخل کیے گئے سابق صدر اشرف غنی کی حکومت نے بھی پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس میں ناکام رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان میں سوشل میڈیا کے 40 لاکھ صارفین ہیں جن میں فیس بک سب سے مقبول ہے، تین کروڑ 80 لاکھ کے ملک میں محض 90 لاکھ افراد انٹرنیٹ تک رسائی رکھتے ہیں۔
افغانوں میں نہائیت مقبول ہیں۔ سخت گیر طالبان کے گزشتہ سال اقتدار میں آنے کے بعد لوگوں کے پاس تفریح کے بہت کم ذرائع رہ گئے ہیں، کیونکہ انہوں نے موسیقی، فلموں اور ٹی وی ڈراموں پر پابندی عائد کر دی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان سمیت کئی ممالک میں پابندی کا شکار ہوچکی ہے۔
The post طالبان نے ٹِک ٹاک اور بپ جی پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/hIv4Y6W