واشنگٹن: برطانیہ کے شہزادے ہیری کی جانب سے امریکا کواپنا گھرقراردینے پرتنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کوانٹرویو میں برطانوی شہزادہ چارلس اورلیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ امریکا ہی اب میرا گھرہے۔ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اوربچوں کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔
شہزادہ ہیری کے بیان پرانہیں برطانوی عوام اورمیڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے اوران کی اپنے ملک سے محبت اوروفاداری کے بارے میں سوالات کئے جارہے ہیں۔
شہزادہ ہیری نے انٹرویو میں اپنے والد شہزادہ چارلس اوربھائی شہزادہ ولیم کی کمی محسوس کرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔
شہزادہ ہیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے ان کا برطانیہ جانا فی الحال ممکن نظرنہیں آتا اس لئے وہ اپنی دادی اورملکہ برطانیہ کی جون میں ہونے والی پلاٹینیم جوبلی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
The post برطانوی شہزادہ ہیری کا امریکا کواپنا گھرقراردینے پرتنازع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/O4G2U16