مناما: اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد پہلی بار سرکاری دورہ کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق بحرین نے گزشتہ سال اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے بحرین کے شاہ حماد ال خلیفہ کے ساتھ بحرین میں اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کا افتتاح بھی کیا۔ گزشتہ سال اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشد الثانی نے مناما ہوائی اڈے پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کا استقبال کیا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر خارجہ نے شاہ حماد سے ملاقات کی جس میں معاشی اور سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوطرفہ بات چیت میں دونوں ممالک نے ایران کو خطرہ قرار دیا۔ اسرائیلی اور بحرینی وزیر دفاع نے اسپتال، پانی اور بجلی کے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کیے۔ بعدازاں ہونے والی مشترکہ پریس کانفرنس میں بحرینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ہم منصب کے اس دورے سے مشرق وسطی میں امن و استحکام کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے عوام بھی خوش حال ہوں گے۔ اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس...