Skip to main content

امریکا کا ’سیاہ ہاتھ‘ ہانگ کانگ میں کاروبار و تجارت تباہ کرنا چاہتا ہے، چین

بیجنگ:  

چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے آج ’’ہانگ کانگ میں کاروباری ماحول پر رپورٹ: لامحدود فوائد، منفرد مواقع‘‘ جاری کی ہے۔

اس رپورٹ میں تفصیلی اعداد و شمار کے ساتھ افراتفری کے خاتمے کے بعد سے ہانگ کانگ کے اچھے کاروباری ماحول اور ترقی کے روشن امکانات کو دکھایا گیا، اور چین کے خلاف امریکی حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدنامی کو مؤثر طریقے سے مسترد کیا گیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ میں عالمی سرمایہ کاروں کےلیے ہانگ کانگ میں مستقبل کے حوالے سے ’’یقین دہانی‘‘ کروائی گئی ہے۔

اپنی مادر وطن چین میں واپسی کے بعد یہ ہانگ کانگ کی پہلی کاروباری ماحول کی رپورٹ ہے۔ ایک تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ’’گلوبل فنانشل سینٹر انڈیکس‘‘ کے مطابق، اس وقت ہانگ کانگ کی مجموعی درجہ بندی دنیا کے ٹاپ تھری میں واپس آگئی ہے۔

رپورٹ میں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاری کو ہنگاموں سے ہونے والے سنگین نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں ان گنت حقائق کے ذریعے ثابت کیا گیا ہے امریکا میں چین مخالف قوتیں ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو تباہ کرنے والا سب سے بڑا ’سیاہ ہاتھ‘ ہیں۔

انہوں نے نہ صرف ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قوانین پر بہتان لگانے، ان پر حملہ کرنے اور ہانگ کانگ پر غیر معقول پابندیاں لگانے کی پوری کوشش کی بلکہ ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول کو بدنام کرنے، ہانگ کانگ کے ترقی کے امکانات کو کم کرنے اور ہانگ کانگ میں کاروبار کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو دھمکانے اور ان پر دباؤ ڈالنے کےلیے افواہیں پھیلائیں تاکہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت کے ذریعے چین کی ترقی کو روکا جا سکے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہانگ کانگ ’’چین کا ہانگ کانگ‘‘ ہے جسے تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی تشکیل اور نفاذ سے لے کر ہانگ کانگ کے انتخابی نظام کی بہتری تک، چینی مرکزی حکومت کی جانب سے ہانگ کانگ پر حکمرانی کے اقدامات نے ہانگ کانگ کے معاشرے میں اچھے نظم و ضبط کو بحال کیا ہے، ہانگ کانگ کی مارکیٹ کو مؤثر طریقے سے محفوظ کیا ہے اور سرمایہ کاری کا ماحول، اور ہانگ کانگ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کا بہتر تحفظ کیا ہے۔

یہ امر قابل غور ہے کہ ’’ایک ملک، دو نظام‘‘ گورننس سسٹم کی مسلسل بہتری کے ساتھ، ہانگ کانگ طویل عرصے تک ایک محفوظ اور متحرک کاروباری ماحول برقرار رکھے گا، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھرپور اور متنوع ترقیاتی مواقع مہیا کرے گا۔

ایک آزاد، منصفانہ اور کھلا ہانگ کانگ دنیا بھر کی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

The post امریکا کا ’سیاہ ہاتھ‘ ہانگ کانگ میں کاروبار و تجارت تباہ کرنا چاہتا ہے، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/3CJZFs6

Popular posts from this blog

ملیے جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور سے

ٹوکیو:  بہت بڑا ٹریلر یا ٹرک عموماً مرد حضرات ہی چلاتے ہیں لیکن جاپان میں 24 سالہ خوبرو لڑکی بڑی مہارت سے یہ ٹرک چلاتی ہے اور اس کا حسن دیکھ کر لوگ اسے سراہتے ہیں تاہم وہ چاہتی ہے کہ لڑکیاں بھی اس شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کریں۔ رائنو ساساکی جاپانی علاقے کوچی میں رہتی ہے اور 7 سال قبل اس کے ٹرک ڈرائیور والد شدید بیمار ہوگئے جس کے بعد رائنو نے سیکڑوں میل دور اکیلے ٹرک چلانے میں والد کی مددگار بننے کا فیصلہ کیا۔ 21 سال کی عمر میں رائنو نے رقص کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی لی۔ رائنو اب ٹرک میں اپنے والد کے ساتھ سفر کرتی ہے اور ان سے ٹرک ڈرائیونگ کے گُر بھی سیکھتی رہتی ہے۔ اس کے حسن اور ہمت کی بنا پر فیس بک، ٹویٹر اور انسٹا گرام پر ہزاروں لوگ رائنو کے فالوورز بن چکے ہیں اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب رائنو کو جاپان کی سب سے خوبصورت ٹرک ڈرائیور کے نام سے بھی پکارا جارہا ہے۔ رائنو کو ٹرک چلاتے ہوئے 7 برس ہوگئے ہیں لیکن اب تک اس کی جسامت کے مطابق یونیفارم نہیں مل سکا کیونکہ جیکٹ، پینٹ اور دستانے وغیرہ سب مردوں کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ وہ مست...

افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 افراد ہلاک

کابل:  افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد  زخمی ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 250 افراد ہلاک اور500 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زلزلے سے پکتیکا میں 50 افراد ہلاک ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔افغان حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 سے زائد افراد جاں بحق، صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا، ریسکیو ٹیمیں پکتیکا پہنچ گئیں، امدادی سرگرمیاں شروع، زلزلے سے اب تک 1250 افراد زخمی ہوئے ہیں pic.twitter.com/5BoyWwge9P — ترکیہ اردو (@TurkeyUrdu) June 22, 2022 زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اورزمین میں دراڑیں پڑگئیں۔حکام نے زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ زلزلہ بھارت کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا۔ The post افغانستان میں 6.1 شدت کا زلزلہ، 250 ا...

ملک میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

 لاہور:  پاکستان کے بیشتر علاقوں میں گدھ کو نایاب ہوئے کئی برس گزر گئے مگر چولستان اورمکران کے ساحلی علاقوں میں یورپی گرفن اورمصری نسل کے گدھ دیکھے گئے ہیں ، محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف خطوں میں معدومی کا شکار گدھوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب کی طرف سے سوشل میڈیا پر مصری نسل اور یورپی گرفن نسل کے گدھوں کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ پنجاب وائلڈ لائف کے ڈائریکٹر محمد نعیم بھٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں چولستان اور رحیم یارخان کے علاقوں میں گدھ دیکھے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع تھرپارکر میں بھی چند مقامات پر سفید اور بھورے مصری گدھ نظر آتے ہیں جن کی نسل دنیا بھر میں خطرے سے دوچار ہے۔ مصری گدھ نسبتاً چھوٹی جسامت کے ہوتے ہیں جبکہ بلوچستان میں مکران کی ساحلی پٹی کے علاقے میں بھی مصری اوریورپی گرفن گدھ دیکھے جاسکتے ہیں۔ ضلع ننگرپارکرمیں لمبی چونج والے گدھ اور سفید پشت والے گدھ بھی موجود ہیں تاہم ان کی تعداد خاصی کم ہے، سفید پشت والے گدھوں کی چھانگامانگا میں بنائے...